Author: نعمان ناصر

  • نازش جہانگیر نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

    نازش جہانگیر نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

    شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نازش جہانگیر نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سرسبز مقام پر دوستوں کے ساتھ سیرو تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    نازش جہانگیر نے کہا کہ ’اپنی خوشی کے لیے کبھی کسی پر انحصار نہ کریں۔‘

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    نازش جہانگیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی انہوں نے چند تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی لیڈ کاسٹ میں جنید خان اور حبا بخاری شامل تھے.

  • فاسٹ بولر کاشف علی نے بابر اور رضوان کو پریشان کردیا

    فاسٹ بولر کاشف علی نے بابر اور رضوان کو پریشان کردیا

    قومی ٹیم آسٹریلیا میں 14 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کررہی ہے۔

    قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ اضافی کھلاڑی بھی کیمپ کا حصہ ہیں اس دوران فاسٹ بولر جس نے بلے بازوں کو پریشان کیا وہ راولپنڈی کے کاشف علی ہیں۔

    نیٹ پریکٹس کے دوران ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر نے شاندار بولنگ کی اور پاکستانی بلے بازوں کو پریشان کرنے والی لائن اور لینتھ پر بولنگ کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹار بیٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان بھی کاشف علی کی گیندوں پر کھیلنے سے قاصر ہے۔

    کاشف علی نے ڈومیسک سیزن میں راولپنڈی کی نمائندگی کرتے ہوئے قائد اعظم ٹرافی میں 26 وکٹیں حاصل کیں ان کی اوسط 25.23 رہی۔

    پاکستان کپ میں بھی کاشف علی نے 16 کی ایوریج سے تین مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کیں اور ٹورنامنٹ کے چوتھے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر رہے۔

  • ’سارا شہر میرا مُرید ہے‘ لائبہ خان سوشل میڈیا پر چھا گئیں

    ’سارا شہر میرا مُرید ہے‘ لائبہ خان سوشل میڈیا پر چھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی اداکارہ لائبہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ لائبہ خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہین چہل قدمی کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    لائبہ خان نے پوسٹ شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں ہمیشہ کی طرح شعر لکھا۔

    سارا شہر میرا مرید ہے
    بس تیرا محلہ میرے خلاف ہے

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    لائبہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں کیسی تیری خود غرضی، انگنا، مقدر کا ستارہ ودیگر شامل ہیں۔

  • راہول ڈریوڈ کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ

    راہول ڈریوڈ کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ

    بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے ٹیم کی کوچنگ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی بیٹر و ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے اپنے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو حال ہی میں منعقدہ ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ ختم ہوگیا۔

    ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف بھارت کی 6 وکٹوں سے شکست ڈریوڈ کا بطور کوچنگ آخری میچ ثابت ہوا۔

    راہول ڈریوڈ کو نومبر 2021 میں ہیڈ کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا ان کے مختصر دو سالہ دور میں بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلا جس میں وہ انگلینڈ سے ہار گئے تھے۔

    ڈریوڈ کی کوچنگ میں بھارت نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیلا دونوں میں آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    سابق کرکٹر کی تقرری دو سال کے کنٹریکٹ پر ہوئی تھی جو میگا ایونٹ کے اختتام کے ساتھ ہی ختم ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق راہول ڈریوڈ کا معاہدے میں توسیع کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ اپنے فیصلے سے پہلے ہی بی سی سی آئی کو آگاہ کرچکے ہیں۔

    راہول ڈریوڈ کی جگہ ان کے قریبی دوست وی وی ایس لکشمن کو لیا جاسکتا ہے۔

    وی وی ایس لکشمن نے ہیڈ کوچ کے عہدے میں دلچسپی دکھائی ہے اور وہ ورلڈکپ کے دوران ہی احمد آباد بی سی سی آئی عہدیداروں سے ملاقات کیلئے بھی اس ضمن میں آئے تھے ،امکان ہے کہ وہ لمبے عرصہ کیلئے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

  • 350 روپے کیلیے کم عمر بچے کو قتل کرکے نوجوان رقص کرتا رہا

    350 روپے کیلیے کم عمر بچے کو قتل کرکے نوجوان رقص کرتا رہا

    بھارت میں 18 سالہ نوجوان نے کم عمر بچے کو چھرے کے پے درپے وار کرکے قتل کیا اور اس کی لاش کے ساتھ کھڑے ہوکر رقص کرتا رہا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کی گلیوں میں 18 سالہ نوجوان نے 16 سال کے بچے کا گلا گھونٹا اور پھر چھری کے 60 وار کرکے قتل کردیا اور اس بہیمانہ قتل کے بعد لاش کے پاس کھڑے ہوکر رقص کرتا رہا۔

    افسوس ناک بات یہ ہے کہ قتل کی یہ سفاکانہ واردات بریانی کھانے کے لیے صرف 350 روپے چرانے کے لیے کی گئی۔ قاتل نے مقتول سے رقم چیھننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر مقتول کا گلا گھونٹا جس سے وہ ادھ موا ہوگیا۔

    جائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیجز میں پورا واقعہ محفوظ ہوگیا جس کی بنیاد پر پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاتل نے بے رحمانہ طور پر مقتول پر چھری سے 60 سے زائد بار وار کیے جس سے 16 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔ سفاک قاتل نے اس پر ہی بس نہ کی بلکہ لاش کے ساتھ کھڑے ہوکر رقص کرتا رہا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان 2022 میں قتل بعد از ڈکیتی کے ایک اور کیس میں بھی ملوث تھا۔ ملزم اُن جرائم پیشہ نابالغوں کے گروہ کا حصہ ہے جس میں 4 ارکان شامل ہیں۔

    ملزم نے اعترافی بیان میں بتایا کہ قتل کرنے کے وقت وہ نشے میں دھت تھا۔

  • سابق اسپیکر اسد قیصر کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا

    سابق اسپیکر اسد قیصر کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا

    سابق اسپیکر قومی اسملی و رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار کیا ہے، پولیس انہیں گرفتار کرکے سخت سیکیورٹی میں چارسدہ لے گئی۔

    یاد رہے کہ پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کی تھی۔

    اس سے قبل بھی سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو 3 نومبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے، اور وہ اس وقت بھی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

  • رمیز راجہ سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے

    رمیز راجہ سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے

    پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق قومی کرکٹر رمیز راجہ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں رونالڈو کے ڈائٹ پلان سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ’فٹبال کو ہی لے لیں کرسٹیانو رونالڈو کا جو ڈائٹ پلان ہے اسے ناسا کے سائنسدان سیٹ کرتے ہیں۔

    ان کا یہ کہنا تھا کہ سوشل میڈیا صرفین ان کا مذاق اڑانے لگے۔

    ایک صارف نے بچے کی تصویر شیئر کی جس میں حیرت زدہ ہوتے ہوئے پوچھ رہا ہے کہ ہیں۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’کیا ناسا والوں کے پاس صرف یہی کام بچا ہے کیا۔‘

    ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بھائی آپ کی معلومات تو کمال کی ہے۔‘

    ایک صارف نے لکھا کہ ’رونالڈو ایلین ہے۔‘

  • لاہور میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مالکان کا مبینہ تشدد

    لاہور میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مالکان کا مبینہ تشدد

    لاہور میں کمسن گھریلو ملازمہ کو مکان مالکان نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مالکن نے قینچی، چھری اور ڈنڈے سے مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

    مالکن نے کمسن گھریلو ملازمہ کے بال بھی کاٹ دیے۔

    چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو ٹیم کو مبینہ تشدد کا شکار بچی کو تحویل میں لینے کی ہدایت کردی گئی، سارہ احمد نے بتایا کہ 14 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ ثنا کو مالکن نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ بچی کے بازو، ہاتھ، سر اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

    چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کہنا ہے کہ تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا، مالکن کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • لڑکی سے بات کیوں کی؟ طالب علم کی انگلیاں کاٹ دی گئیں

    لڑکی سے بات کیوں کی؟ طالب علم کی انگلیاں کاٹ دی گئیں

    بھارت میں لڑکی سے بات کرنے پر بارہویں جماعت کے طالب علم کی انگلیاں کاٹ دی گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں بارہویں جماعت کا طالب علم اپنی ہم جماعت طالبہ سے بات کررہا تھا کہ اس دوران سینئر طالب علم غصے میں آگیا۔

    لڑکی سینئر طالب علم کی ٹیوشن کلاس میں پڑھتی تھی، بعدازاں اسکول ختم ہونے کے بعد سینئر اس لڑکے کو پارک میں لے گیا جہاں اسے پہلے پتھر سے مارا اور پھر اس کی انگلیاں کاٹ دیں۔

    رپورٹ کے مطابق ڈر اور خوف کے مارے بارہویں جماعت کے طالب علم نے اپنے ماں باپ کو پیش آئے واقعے سے متعلق جھوٹ بولا اور بتایا کہ اس کی انگلیاں موٹر سائیکل کی چین میں آکر کٹ گئیں لیکن والدین کے سوال کرنے پر اس نے سچ بتادیا جس پر پولیس کو شکایت درج کرائی گئیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر کے قریب آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

    سیکیورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر کے قریب آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے چترال میں پاک افغان بارڈر کے قریب آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چترال میں پاک افغان بارڈر کے قریب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے اور 4 زخمی ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش، خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کی جانب سے فورسز کے آپریشن کو سراہا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل خیبر کے علاقے تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور 3 زخمی ہوئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، نائیک خوشدل خان شامل ہیں، شہدا میں نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر بھی شامل ہیں۔