Author: نعمان ناصر

  • کوشل مینڈس وکٹوں پر گر پڑے، ویڈیو وائرل

    کوشل مینڈس وکٹوں پر گر پڑے، ویڈیو وائرل

    پونے: ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس وکٹوں پر گر پڑے۔

    پونے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 242 رنز کا ہدف افغانستان نے 45.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    رحمت شاہ نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ابراہیم زدران 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رحمان اللہ گرباز کو مدھوشنکا نے صفر پر پویلین روانہ کیا۔

    کپتان حشمت اللہ شاہدی 55 اور عظمت اللہ عمرزئی 66 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشنکا نے دو وکٹیں حاصل کیں، کسون راجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    تاہم افغانستان کی بیٹنگ کے دوران سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹر گیند کو پکڑتے ہوئے وکٹوں پر گر پڑے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوشل مینڈس تھرو کو پکڑنے لگے انہیں اندازہ ہی نہیں ہوا کے وہ وکٹوں کے قریب آگئے ہیں اور اچانک وکٹوں پر گر گئے۔

  • وسیم جونیئر کے چھکے نے دھونی کی یاد تازہ کردی، ویڈیو وائرل

    وسیم جونیئر کے چھکے نے دھونی کی یاد تازہ کردی، ویڈیو وائرل

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے جنوبی افریقہ کیخلاف لگائے گئے چھکے نے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی یاد تازہ کردی۔

    گزشتہ روز چنئی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    تاہم 44.5 اوورز میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وسیم جونیئر نے تبریز شمسی کو ہیلی کاپٹر چھکا رسید کیا جو بالکل اسی طرح تھا جیسے سابق بھارتی کپتان دھونی چھکے مارتے تھے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی وسیم جونیئر اور دھونی کے چھکوں کی ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی نے ورلڈ کپ 2007 میں چھکا لگایا تھا ان کے اس شاٹ کو ہیلی کاپٹر کا نام دیا جاتا ہے۔

  • نسیم شاہ نے جم سیشن کی ویڈیو شیئر کردی

    نسیم شاہ نے جم سیشن کی ویڈیو شیئر کردی

    قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے جم سیشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب شروع کردیا ہے، انہوں نے ایکس پر اپنے جم سیشن کی ویڈیو شیئر کی اور اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

    نسیم شاہ نے لکھا کہ ’میرا ری ہیب بہت اچھا اور بہترین چل رہا ہے، ماہر ڈاکٹر اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کررہا ہوں۔‘

    فاسٹ بولر نے لکھا کہ ملک کے لیے دوبارہ کھیلنے اور گراؤنڈ میں واپسی کا منتظر ہوں، یہ سفر دشوار، تنہا اور نہ ختم ہونے والا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قوم کی دعاؤں سے بہتر محسوس کررہا ہوں۔

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہوکر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے تھے ان کی جگہ حسن علی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔

  • غزہ میں بچہ دوران آپریشن قرآن پاک کی تلاوت کرتا رہا

    غزہ میں بچہ دوران آپریشن قرآن پاک کی تلاوت کرتا رہا

    غزہ میں بچہ دوران آپریشن قرآن پاک کی تلاوت کرتا رہا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

    سوشل میڈیا پر غزہ کے بچوں اور لوگوں کی دلخراش ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جس پر صارفین بھرپور احتجاج کررہے ہیں۔

    حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا گیا کہ دواؤں سے محروم غزہ کے اسپتالوں میں بے ہوشی یا سُن کیے بغیر زخمیوں کا علاج اور آپریشن کیا جارہا ہے۔

    ایک بچے کو دیکھا جاسکتا ہے جو اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والی اپنی ٹانگ کی سرجری کے دوران قرآن پاک کی تلاوت کرتا رہا۔

    خیال رہے کہ اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ حملے 16 ویں روز بھی جاری ہیں، اسرائیلی بمباری سے دو ہفتوں کے دوران غزہ کے شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی ہے، شہدا میں 40 فیصد معصوم بچے شامل ہیں، جب کہ زخمی 16 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔

    اسرائیل نے 24 فلسطینی اسپتالوں کو خالی کرنےکی وارننگ بھی دی ہے، فلسطینی ہلال احمر نے غزہ کے اسپتالوں کو خالی کرنےکی اسرائیلی وارننگ کو مریضوں کے لیے سزائے موت جیسا قرار دیا ہے اور کہا ہےکہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، انہیں بحفاظت کہیں اور منتقل نہیں کرسکتے۔

    غزہ پر فضائی حملوں کے بعد اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے پر بھی فضائی حملے شروع کردیے ہیں۔

    صیہونی فضائیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین کے پناہ گزین کیمپ کی مسجد کو نشانہ بنایا جس میں 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

  • سلمان خان نے کریتی سینن کو رویے پر ٹوک دیا

    سلمان خان نے کریتی سینن کو رویے پر ٹوک دیا

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اداکارہ کریتی سینن کو ان کے رویے پر ٹوک دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متنازع رئیلٹی شو بگ باس 17 میں فلم گناپاتھ کی پروموشن کے لیے اداکار ٹائیگر شیروف اور کریتی سینن نے شرکت کی۔

    کریتی سینن نے گھر میں داخل ہونے سے پہلے کچھ گھر کے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ چائے بنانے کی نقل کرنا چاہتی ہیں۔

    سلمان خان سے کریتی سینن کہتی ہیں کہ دکھ نہیں رہا ہے چائے بنا رہی ہوں۔‘

    کریتی سینن چائے بنانے کی نقل کرنا ہی شروع کرتی ہیں کہ سلمان خان کہتے ہیں کیا کررہی ہو، کریتی سینن بولتی ہیں کہ دکھ نہیں رہا ہے چائے بنا رہی ہوں۔‘

    سلمان خان کہتے ہیں کہ چائے بنا رہی ہو وہ ٹھیک ہے لیکن یہ کیا ہے؟ وہ کہتے ہیں کہ یہ کیسا رویہ ہے دکھ نہیں رہا ہے چائے بنا رہی ہوں۔‘

    دبنگ خان کہتے ہیں کہ ایک سوال پوچھا ہے میں نے کہو چائے بنا رہی ہوں یہ ٹھیک نہیں ہے ناں۔‘

    ٹائیگر شیروف کہتے ہیں کہ جھگڑنا بند کرو، چھوٹے بچے ہو کیا۔

    واضح رہے کہ سلمان، کریتی اور ٹائیگر شیروف کا یوں جھگڑنا اسکرپٹ کا حصہ تھا جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

  • گول گپے کھانے سے 40 افراد کی حالت بگڑ گئی

    گول گپے کھانے سے 40 افراد کی حالت بگڑ گئی

    بھارت میں گول گپے کھانے سے 40 افراد کی حالت بگر گئی جس کے نتیجے میں انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھارکھنڈ کے کوڈرما میں گول گپے کھانے سے 40 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے جن میں 30 بچے بھی شامل ہیں۔

    انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شام ضلع کے لوکائی پنچایت کے گوسائیں ٹولا اور بالروٹانڈ گاؤں میں ایک دکاندار گول گپّے بیچنے گیا تھا۔

    ان گول گپوں کو کھانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی زیادہ تر لوگوں کو الٹی اور اسہال کی شکایت ہونے لگی۔

    یکے بعد دیگرے 40 لوگ ضلع کے صدر اسپتال میں علاج کے لیے پہنچے۔ کچھ کو نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ مریضوں کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ کوڈرما صدر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز دستیاب نہیں ہیں۔

    بعدازاں ڈاکٹر رات گئے پہنچے اور ان کو طبی امداد کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

  • فلک اور حمزہ نے نکاح کرلیا

    فلک اور حمزہ نے نکاح کرلیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں فلک اور حمزہ نے نکاح کرلیا۔

    ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں ہمایوں اشرف (کبیر)، مومنہ اقبال (فلک، منفی کردار)، دانیہ انور (عالیہ)، مشال خان (نوال)، سلمان سعید، عتیقہ اوڈھو، صدف احسان، جاوید اقبال، ظفر محمود ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی ہے۔

    احسان فراموش کی کہانی دو بہنوں کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک بہن دوسری بہن کو دھوکا دیتی ہے اور اس کے منگیتر سے شادی کرلیتی ہے۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ فلک پہلے حمزہ کو دھوکے سے گھر بلاتی ہے جہاں حمزہ کبیر کو دیکھ کر غصے میں آجاتے ہیں اور نوال سے رشتہ ختم کرکے چلے جاتے ہیں۔

    بعدازاں فلک ناصرف حمزہ کے آفس میں نوکری حاصل کرتی ہے بلکہ اسے پھنسا کر اس سے نکاح بھی کرلیتی ہے۔

    حمزہ کی والدہ اور بہن نے فلک سے نکاح کو قبول نہیں کررہے ہے لیکن اگلی اقساط میں دکھایا گیا ہے کہ وہ گھر میں ہی موجود ہے اور کھانے کے ٹیبل سے فلک کو والدہ بھگا دیتی ہیں۔

    ادھر نوال یہ صدمہ برداشت نہیں کرسکی کہ بہن نے ہی انہیں دھوکا دیا ہے اور وہ بیہوش ہوجاتی ہیں۔

    احسان فراموش میں فلک کا انجام کیا ہوگا، یہ جاننے کے لیے اگلی قسط پیر سے جمعہ رات 9 بجے دیکھیں دیکھیں۔

  • کراچی میں حب کے راستے اسمگلنگ میں پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا

    کراچی میں حب کے راستے اسمگلنگ میں پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا

    کراچی: شہر قائد میں حب کے راستے اسمگلنگ میں پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی نے پولیس اہلکار ثمر کو معطل کرکے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار پر حب ریور روڈ سے چھالیہ اسمگلنگ کرنے کا الزام ہے، معطل اہلکار ثمر اتحاد ٹاؤن تھانے میں تعینات تھا۔

    ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار پر گاڑی میں چھالیہ چھپا کر اسمگلنگ کرنے کا الزام ہے، اہلکار کے خلاف اے ایس پی کیماڑی انکوائری کررہے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار کیخلاف متعدد شکایات موجود ہیں، اہلکار کو اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی شکایات پر معطل کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس نے دو روز قبل اہلکار ثمر کو گاڑی سمیت حراست میں لیا تھا، اہلکار کی کار سے پانچ بورے چھالیہ برآمد ہوئی تھیں۔

  • حسن علی نے ٹیم کی ناقص کارکردگی کا اعتراف کرلیا

    حسن علی نے ٹیم کی ناقص کارکردگی کا اعتراف کرلیا

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے نیوز کانفرنس میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کا اعتراف کرلیا۔

    ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف کل ہونے والے میچ سے قبل حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مانتے ہیں اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے، ہم بہتر ٹیم ہیں جیسی کارکردگی دکھائی تھی میچ میں نہیں دکھا پائے۔

    حسن علی نے کہا کہ کوشش ہے کہ آئندہ میچوں میں اچھی کرکٹ کھیلیں۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ دنیا تسلیم کرتی ہے پاکستان کا بولنگ اٹیک سب سے اچھا ہے، شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کو بہت سے میچ جتائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم میں وہی فاسٹ بولر کھیلتے آرہے ہیں صرف میری وائلڈ کارڈ انٹری ہوئی ہے جو شاید آپ لوگوں کو پسند نہیں آئی ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم نے ورلڈ کپ میں دو میچز جیتے ہیں جبکہ تیسرے میچ میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    گرین شرٹس اپنا اگلا میچ کل کینگروز کے خلاف بنگلور میں کھیلیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

  • سونم کپور فلسطین کی حمایت میں بول پڑیں

    سونم کپور فلسطین کی حمایت میں بول پڑیں

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور بھی فلسطین کی حمایت میں بول پڑیں۔

    اسرائیلی کی فلسطین پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 2500 سے زائد افراد شہید اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر کی معروف شخصیات فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے پیغامات شیئر کررہے ہیں۔

    بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے فلسطین کی حمایت کی تو اداکارہ کو بھارتیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    سونم کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اسٹوریز پوسٹ کیں جن میں مظلوم فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔
    اداکارہ کی پہلی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ ‘غزہ میں آدھی عوام بچوں پر مشتمل ہے’۔

    سونم کپور نے اگلی اسٹوری میں نکولس کرسٹوف کے تحریر کردہ مضمون کا ایک اقتباس پوسٹ کیا جس میں اسرائیلی بچوں کی حمایت جبکہ فلسطینی بچوں کے ساتھ بےحسی کی مذمت کی گئی تھی۔

    جہاں بھارتیوں کی جانب سے سونم کپور کو تنقید کا سامنا ہے تو وہیں دیگر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی اس جرت کو سراہا ہے۔

    واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2329 تک پہنچ گئی جبکہ 9 ہزار 700 افراد زخمی اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔