Author: نعمان ناصر

  • شعیب ملک کو بابر سے معلق یہ بات نہیں کرنی چاہیے تھی، محمد یوسف

    شعیب ملک کو بابر سے معلق یہ بات نہیں کرنی چاہیے تھی، محمد یوسف

    قومی ٹیم کے سابق بیٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کو ورلڈ کپ کے دوران شعیب ملک کی کپتانی سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

    ایک انٹرویو میں شعیب ملک نے زور دے کر کہا تھا کہ یہ رائے ان کے ذاتی نقطہ نظر اور بطور کپتان اعظم کی کارکردگی کے جائزے کے طور پر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے ماضی میں بھی رائے دی تھی کہ بابر اعظم کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے یہ میری ذاتی رائے ہے بابر بطور کپتان آؤٹ آف دی باکس نہیں سوچتے، وہ کپتانی کر رہے ہیں لیکن بہتری نہیں آ رہی، وہ ایک کھلاڑی کے طور پر پاکستان کے لیے کمال کر سکتے ہیں۔

    شعیب ملک نے یہ بھی مشورہ دیا تھا کہ اگر بابر اعظم ٹیم لیڈر کے طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو شاہین آفریدی کو وائٹ بال کرکٹ کے لیے کپتان بننا چاہیے بابر اعظم کے استعفیٰ کی صورت میں شاہین آفریدی کو وائٹ بال کرکٹ میں کپتان بننا چاہیے انہوں نے لاہور قلندرز کے لیے جارحانہ کپتانی کی ہے۔

    تاہم سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ ’ورلڈ کپ کے دوران میرے خیال میں کسی کو بھی یہ بات نہیں کرنی چاہیے، عمران خان نے 83 اور 87 میں کپتانی کی نہیں جیت سکے 92 میں جیت گئے، کسی اچھے کھلاڑی کو مستقل کپتانی کرنے دیںگے۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کارکردگی کی بنیاد پر کپتان بنا ہے وہ کسی تعلق یا سفارش پر نہیں آیا یا کسی چیئرمین کی کسی کھلاڑی سے نہیں بنی انہوں نے ہلکا پلیئر لگادیا ایسا نہیں ہوا وہ حقیقی کپتان آیا ہے اس کے بارے میں ایسی بات کرنا ٹھیک نہیں یہ پاکستان کرکٹ اور بابر کے لیے نقصان دہ ہے۔

    محمد یوسف نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ وسیم اکرم اور معین خان وہاں بیٹھے ہوئے ہیں انہوں نے شعیب ملک کو یہ بات کرنے سے روکا نہیں۔

  • سچن ٹنڈولکر کا شعیب اختر کے ٹوئٹ پر ردعمل

    سچن ٹنڈولکر کا شعیب اختر کے ٹوئٹ پر ردعمل

    سابق بھارتی مایہ ناز بیٹر سچن ٹنڈولکر نے فاسٹ بولر شعیب اختر کے ٹوئٹ پر ردعمل دے دیا۔

    احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 192 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    کپتان روہت شرما نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ویرات کوہلی اور شبھمن گل 16، 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    شریاس ایئر نے ناقابل ششکست نصف سنچری اسکور کی، کے ایل راہول 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    تاہم گزشتہ روز شعیب اختر نے سچن ٹنڈولکر کو صفر پر بولڈ کرنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’کل اگر ایسا کچھ کرنا ہے تو ٹھنڈ رکھ۔‘

    سچن ٹنڈولکر نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے دوست، آپ کے مشورے پر عمل کیا اور سب کچھ بالکل ٹھنڈا رکھا۔‘

  • عابد باکسر تین ساتھیوں سمیت پولیس حراست سے فرار

    عابد باکسر تین ساتھیوں سمیت پولیس حراست سے فرار

    لاہور: سابق انسپکٹر عابد باکسر تین ساتھیوں سمیت پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عابد باکسر سرکاری رائفلیں چھین کر اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہوا، عابد باکسر گرفتاری کے بعد پولیس کو للکارتا رہا۔

    عابد باکسر کے دو گن مینوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا تھا، وہ اشتہاری ملزمان کے ساتھ فرار ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ عابد باکسر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں سی آئی اے نے آج ہی ان کے گھر سے ان کے دو گن مینوں سمیت گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں سی ٹی اے ماڈل ٹاؤن تھانے منتقل کردیا گیا تھا، جہاں سے وہ ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے۔

    یاد رہے کہ عابد باکسر پنجاب پولیس میں بطور انسپیکٹر اپنے امور سرانجام دے چکے ہیں اور اُن کی شہرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

  • ’ریویو میں اسٹیو اسمتھ کا بال اسٹمپ پر کیسے لگا سمجھ سے بالاتر ہے‘

    ’ریویو میں اسٹیو اسمتھ کا بال اسٹمپ پر کیسے لگا سمجھ سے بالاتر ہے‘

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ کے ایل بی ڈبلیو ریویو میں بال اسٹمپ کو کیسے لگا میری سمجھ سے باہر ہے۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دی، 312 رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    کوئنٹن ڈی کاک کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    ڈی آر ایس پر شعیب ملک نے کہا کہ ’جب اسٹیو اسمتھ کو بال پیڈ پر لگا تو ان کی آف اسٹمپ نظر آرہی تھی اور ان کا فرنٹ فٹ جو تھا وہ ہوا میں تھا اور بال ان کے گھٹنے سے اوپر لگا ہے۔

    https://youtu.be/ksQqeivQiE4?t=1020

    شعیب ملک نے کہا کہ جب آف اسٹمپ نظر آرہی ہے اور بال گھٹنے سے اوپر لگ رہا ہے تو سمجھ نہیں آتی کہ گیند اسٹمپ کو کیسے لگ گئی۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ کی وکٹ پر یقین کرنا مشکل ہے، دوسری بات جب ربادا نے گیند کی تو ایک اینگل بن گیا تھا کہ گیند لیگ اسٹمپ پر جارہی تھی۔

    شعیب ملک نے کہا کہ اسپنر کی گیند ٹرن ہوتی ہے وہ اگر اسٹمپ کو ہٹ کرتی تو سمجھ آتا ہے لیکن فاسٹ بولر کی گیند اسٹمپڈ پر جالگنا یہ مجھے سمجھ نہیں آتا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مجھے بہت عجیب سا لگا ہے۔

    واضح رہے کہ ربادا کی گیند کی تو لگ ایسا رہا تھا کہ لیگ اسٹمپڈ مس کررہی ہے لیکن ریویو میں گیند حیران کن طور پر لیگ اسٹمپڈ کو ہٹ کرگئی اور اسمتھ آؤٹ ہوگئے۔

  • بھارتی اداکارہ کی بہن اور بہنوئی اسرائیل میں ہلاک

    بھارتی اداکارہ کی بہن اور بہنوئی اسرائیل میں ہلاک

    بھارتی ڈراموں کی معروف اداکارہ مدھرا نائیک کی کزن اور بہنوئی اسرائیل فلسطین کشیدگی کے دوران ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مدھرا نائیک نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کے کزن اور بہنوئی اسرائیل فلسطین کشیدگی کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔

    ویڈیو پیغام میں بھارتی نژاد یہودی اداکارہ نے کہا ہے کہ اسرائیل میں مقیم ان کی کزن اور ان کے شوہر ہلاک ہوگئے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ اس وقت میں اور اہلِ خانہ جس درد کا سامنا کر رہے ہیں اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

    ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں، مدھرا نے اس سانحے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی۔

    انہوں نے کہا کہ میں مدھرا نائک، ہندوستانی نژاد یہودی ہوں۔ ہندوستان میں اب ہماری طاقت صرف تین ہزار ہے، ایک دن پہلے، 7 اکتوبر کو ہم نے اپنے خاندان سے ایک بیٹی اور ایک بیٹا کھو دیا۔ میری کزن اودیا کو ان کے شوہر کے ساتھ ان کے دو بچوں کی موجودگی میں قتل کردیا گیا۔

    مدھرا نے کہا کہ آج میں اور میرے خاندان کو جس غم اور جذبات کا سامنا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا بھی اسرائیل میں پھنس گئی تھیں جو بعد میں ممبئی پہنچ گئیں۔

  • بابر اعظم نے تاریخی کامیابی کا کریڈٹ کسے دیا؟

    بابر اعظم نے تاریخی کامیابی کا کریڈٹ کسے دیا؟

    حیدرآباد: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف تاریخی کامیابی کا کریڈٹ بیٹرز کو دے دیا۔

    حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 345 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    محمد رضوان نے ناقابل شکست 130 رنز کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق نے بھی 113 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

    سعود شکیل 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر امام الحق 12 اور کپتان بابر عظم 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد نے 22 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

    سری لنکا کی جانب سے مدھوشنکا نے دو وکٹیں حاصل کیں، تھکشانا اور پتھیرانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے بہترین بیٹنگ کی، ہمارے مڈل آرڈر نے آج بہت اچھا کھیلا، افتخار احمد نے بھی آخر میں بہت اچھا کھیلا۔

    انہوں نے کہا کہ کراؤڈ نے بہت سپورٹ کیا جس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    دوسری جانب محمد رضوان نے کہا کہ شروع میں وکٹیں گرنے سے مشکلات ہوئیں، عبداللہ شفیق کے ساتھ پارٹنر شپ کی تو صورتحال بہتر ہوئی۔

  • امام الحق نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

    امام الحق نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق نے کپتان بابر اعظم کو ریکارڈ سے محروم کردیا۔

    حیدرآباد میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 345 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    345 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، اوپنر امام الحق 12 رنز بنا کر مدھوشنکا کو وکٹ دے بیٹھے۔

    تاہم امام الحق نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    امام الحق کیریئر کی 67 اننگز میں دوسرے تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر ہاشم آملہ فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں انہوں نے 57 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

    ویسٹ انڈیز کے بیٹر شائے ہوپ نے بھی 3 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 67 رنز کا سہارا لیا جبکہ فخر زمان نے بھی 67 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کیے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 3 ہزار رنز 68 اننگز میں مکمل کیے۔

  • ویڈیو: امپائر نے اسٹمپڈ کے بجائے نوبال کیوں دی؟

    ویڈیو: امپائر نے اسٹمپڈ کے بجائے نوبال کیوں دی؟

    حیدرآباد: ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر نے نیدرلینڈز کے بیٹر کو اسٹمپڈ آؤٹ کیا پھر نوبال کیوں ہوگئی؟

    حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 323 رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 46.3 اوورز میں 223 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    کولن ایکرمین 69 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    اوپنر وکرم جیت سنگھ کو میٹ ہینری نے 12 رنز پر بولڈ کیا، تیجا ندامنرو 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سیبرنڈ نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، میٹ ہینری نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    تاہم میچ کے 41ویں اوور میں کیوی وکٹ کیپر کپتان ٹام لیتھم نے نیدرلینڈز کے بیٹر سائبرینڈ اینجلبرچٹ کو اسٹمپڈ آؤٹ کیا لیکن امپائر نے نوبال قرار دے کر بیٹر کر واپس بلا لیا۔

    سابق وکٹ کیپر معین خان ’دی پویلین‘ میں بتایا کہ ’اسٹمپڈ کے بعد سب سے پہلے جو دیکھا گیا کہ بیٹر کو پتا ہی نہیں چلا کہ کیا ہوا ہے وہ آؤٹ ہونے کے بعد باؤنڈری بھی کراس کرچکے تھے۔

    معین خان نے بتایا کہ ’قانون یہ کہتا ہے کہ جس وقت آپ گیند پکڑ رہے ہوں تو وکٹ کیپر کے ہاتھ آگے نہیں جانے چاہئیں، اس اسٹمپڈ میں یہ نظر آرہا ہے کہ وکٹ کیپر کی ایک دو انگلیاں آگے کی جانب گئی تھیں جس کی وجہ سے بینیفٹ آف ڈاؤٹ بیٹر کو دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس اینگل سے صحیح واضح نہیں ہورہا کہ اگر وکٹ کے اینگل میں ایک کیمرا اور لگانا پڑے گا جس سے صورتحال مزید واضح ہوگی۔

    معین خان نے کہا کہ ٹرننگ پچز جہاں ہوتی ہیں وہاں وکٹ کیپر تھوڑا سا پیچھے بیٹھتے ہیں یہاں میں نے دیکھا کہ ٹام لیتھم آگے بیٹھے ہیں، ان سے غلطی ہوئی کہ وہ جلد اسٹمپڈ کرنے چلے گئے۔

    شعیب ملک نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’بیٹر اتنا آگے نکل گئے تھے اگر سلپ پر کوئی کھڑا ہوتا تو وہ بھی اسٹمپڈ کردیتا۔

  • شعیب ملک نے کس کھلاڑی کو بہترین آپشن قرار دیا؟

    شعیب ملک نے کس کھلاڑی کو بہترین آپشن قرار دیا؟

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے قومی ٹیم کے ایک کھلاڑی کو بہترین آپشن قرار دے دیا۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

    ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں پاکستان کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    قومی ٹیم کی کارکردگی پر سابق کرکٹرز کی جانب سے تجزیے کیے جارہے ہیں اور بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان کی کارکردگی پر اظہار خیال کیا جارہا ہے۔

    تاہم سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ پاکستانی ٹیم سے سب کی امیڈیں جڑی ہوئی ہیں، سعود شکیل ایک مین بیٹر کے طور پر بہترین آپشن ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم اگر 700 رنز کھاچکی تو دیگر کو بھی اتنے رنز اسکور ہوئے ہیں۔

    شعیب ملک نے کہا کہ نسیم شاہ، حاث رؤف اور شاہین آفریدی کی جوڑی بن چکی تھی، بدقسمتی سے اب نسیم شاہ اسکواڈ میں نہیں ہیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ اب دیگر بولرز کو بھی موقع دینا چاہیے تھا تاکہ وہ ایڈجسٹ ہوں۔

  • ’نواز شریف نوجوانوں میں گھولا گیا زہر ختم کرنے آرہے ہیں‘

    ’نواز شریف نوجوانوں میں گھولا گیا زہر ختم کرنے آرہے ہیں‘

    لندن: مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نوجوانوں میں گھولا گیا زہر ختم کرنے آرہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کبھی قوم سے غلط بات اور جھوٹے وعدے نہیں کیے، وہ معمار بن کر آرہے ہیں، ترقی کے سفر کو وہیں سے شروع کریں گے جہاں رک گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں نوجوانوں میں زہر گھولا گیا اور افرا تفری پیدا کی گئی، نواز شریف نوجوانوں میں گھولا گیا زہر ختم کرنے آرہے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا ک نواز شریف نے کہا تھا قوم موقع دے گی تو اندھیرے ختم کروں گا، 2013 میں حکومت ملی تو پاکستان میں اندھیرے ختم کیے گئے، لاکھوں لوگوں کو روزگار ملا، ملک میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ 2018 میں قوم کے ساتھ مذاق کیا گیا، ترقی روک دی گئی، پاکستانی قوم کے ترقی کے سفر کو جھرلو الیکشن سے روکا گیا تھا، نواز شریف کو اقتدار سے نہیں قوم کو ترقی سے محروم کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم کی ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے پاکستان آرہے ہیں۔