Author: نعمان ناصر

  • پی ٹی آئی اور حامیوں پر ظلم کی انتہا ختم نہیں ہورہی، عمران خان

    پی ٹی آئی اور حامیوں پر ظلم کی انتہا ختم نہیں ہورہی، عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور حامیوں پر ظلم کی انتہا ختم نہیں ہورہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لکھا کہ ’پرویز الٰہی کے گھر پر دوبارہ چھاپے کی شدید مذمت کرتا ہوں، اقدام کرنے والے سمجھتے ہیں کہ اس طرح پی ٹی آئی کمزور ہوگی۔

    انہوں نے لکھا کہ ایک سیاسی جماعت صرف اپنا ووٹ بینک کھونے سے کمزور ہوتی ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ووٹ بینک کھو کر کمزور ہوچکی ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ خوف پیدا کرنے کی ایسی حرکتوں سے پی ٹی آئی کے لیے ہمدردی بڑھ رہی ہے۔

    گزشتہ روز عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےمسائل میرے ہٹنے سے حل ہو جاتے ہیں تو اس کیلئے تیار ہوں، پہلے بھی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی کہتی تھی کہ اکتوبر میں الیکشن ہوں گے اب بھی مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کو تیار ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیا ان کو نظر نہیں آرہا کہ پاکستان ہر گزرتے دن کیساتھ نیچےجا رہا ہے اکتوبر میں الیکشن ہونے سے مسائل حل ہوجائیں تو بتا دیں اگر اکتوبر میں یہ مسائل حل ہوسکتےہیں تواس کیلئےبھی تیار ہوں۔

  • ملیکہ بخاری کا تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان

    ملیکہ بخاری کا تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان

    پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری نے بھی پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، فوجی تنصیبات پر حملے، یادگار شہدا کی بے حرمتی کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں اور پی ٹی آئی کے عہدے سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کرتی ہوں۔

    ملیکہ بخاری نے کہا کہ چاہتی ہوں بحیثیت وکیل ملک کی خدمت کرتی رہوں، میں اپنی فیملی اور پروفیشن کو وقت دینا چاہتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی تحقیقات کے عمل سے چیزیں منظرعام پر آئیں گی جو لوگ بھی اس کے پیچھے ہیں وہ سامنے آئیں گے۔

    ملیکہ بخاری نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے پر مجھ پر کوئی بھی زور زبردستی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام امن چاہتے ہیں، معیشت کی ترقی چاہتے ہیں ملک کو یکجہتی سے آگے بڑھانا ہوگا۔

    خیال رہے کہ ملیکہ بخاری کو کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ انہیں  تھری ایم پی او کے تحت جیل میں نظر بند کیا گیا تھا۔

  • ’کیسی پہیلی ہے یہ زندگانی‘ سدرہ نیازی انسٹاگرام پر چھا گئیں

    ’کیسی پہیلی ہے یہ زندگانی‘ سدرہ نیازی انسٹاگرام پر چھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سدرہ نیازی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سدرہ نیازی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں کریم کلر کی ٹی شرٹ اور لائٹ بلیو جینز میں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سدرہ نیازی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کیسی پہیلی ہے یہ زندگانی۔‘

    اداکارہ نے چند منٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں۔

    سدرہ نیازی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی اور پیشہ ورانہ زندگی سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کے ساتھ جڑے رہنا ہوتا ہے۔

    ایک انٹرویو میں سدرہ نیازی کا کہنا تھا کہ وہ حادثاتی طور پر اداکارہ بن گئیں اور اداکارہ نہ ہوتیں تو کرائم رپورٹنگ کررہی ہوتیں۔

    واضح رہے کہ سدرہ نیازی نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں عدیل چوہدری (اسد) کی اہلیہ (فرح) کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا۔

    سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی تھی۔

  • شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے بُری خبر

    شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے بُری خبر

    بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے کہ کنگ خان اب ڈان 3 کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے ڈان 3 کے اسکرپٹ مکمل ہونے کی تصدیق کی ہے اور اس کے ساتھ میڈیا میں خبریں گردش کرنے لگی ہیں کہ کنگ شاہ رخ خان نے ڈان فرنچائز کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرحان اختر کی ڈان فرنچائز کے تیسرے سیکوئل میں شاہ رخ خان ڈان کا کردار نہیں نبھائیں گے تاہم اب یہ کردار کون نبھائے گا اس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ڈان 3 میں شاہ رخ خان کے بجائے ایک نئے اداکار کو ’ڈان‘ کے کردار کے لیے فلم میں کاسٹ کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ فلم ’ڈان‘ کو اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے ہدایت کاری دی تھی اور وہ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

    2006 کو ریلیز ہونے والی یہ فلم 1978 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈان‘ کی ری میک تھی جس میں پریانکا چوپڑا، ارجن رامپال، ایشا کپور، بومن ایرانی، پون ملہوترا، راجیش کھتر اور اوم پوری بھی شامل تھے۔

    ’ڈان‘ کی شاندار کامیابی کے بعد فرحان اختر اور رتیشن سدھوانی نے مل کر ’ڈان 2‘ بنائی جسے باکس آفس پر کامیابی ملی۔

  • گوگل میپس کا نیا فیچر متعارف

    گوگل میپس کا نیا فیچر متعارف

    گوگل میپس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب ایمرسیو ویو کا پہلے سے زیادہ بہتر فیچر متعارف کروایا جارہا ہے۔

    گوگل کی جانب سے اسے ’ایمرسیو ویو فار روٹس‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا اعلان کمپنی کی سالانہ ڈیولپر کانفرنس کے موقع پر کیا گیا۔

    اس فیچر سے صارفین کے لیے مطلوبہ منزل تک جانے کا راستہ سمجھنا مزید آسان ہوجائے گا۔

    اس فیچر میں کسی راستے کو برڈ آئی ویو سے دیکھا جاسکے گا تاکہ صارف اس کے آس پاس کے معروف مقامات یا عمارات کو بہتر طریقے سے جان سکے۔

    یہ فیچر میپس کے ذریعے نیوی گیشن کے تجربے کو بدل دے گا تاہم صارفین کو اس کے لیے کچھ انتظار کرنا ہوگا۔ اس فیچر کو پہلے گوگل میپس کی موبائل ایپس کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

    Google's new Immersive View for Routes feature

    گوگل کی جانب سے ٹریفک کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ لوگ اس کے مطابق سفر کر سکیں اور اس فیچر کو پیدل چلتے، گاڑی چلاتے یا سائیکل پر سفر کرتے ہوئے بھی استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

    یہ بنیادی طور پر گوگل میپس میں گزشتہ سال متعارف کرائے گئے ایمرسیو ویو فیچر پر مبنی ہے مگر اس سے مخصوص مقامات کی بجائے پورے شہر کا 3 ڈی جائزہ لینا ممکن ہو جائے گا۔

  • بابر اعظم نے ایک اننگ میں دو اعزاز اپنے نام کرلیے

    بابر اعظم نے ایک اننگ میں دو اعزاز اپنے نام کرلیے

    کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اننگ میں دو اہم اعزاز اپنے نام کرلیے۔

    کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں جاری چوتھے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کیریئر کی 18 ویں سنچری اسکور کی اور ساتھ ہی تیز ترین پانچ ہزار بھی بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

    بابر اعظم نے 113 گیندوں پر ون ڈے کی 18 ویں سنچری اسکور کی ہے بابر اعظم تیز ترین سنچریاں بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

    انہوں نے 97 اننگز میں 18 سنچریاں اسکور کی ہیں جبکہ ہاشم آملہ نے 102 اننگز میں 18 سنچریاں بنائی تھیں جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 18 سنچریاں بنانے کے لیے 115 اننگز کھیلی تھیں۔

    دوسری جانب بابر اعظم تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے 97 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ ہاشم آملہ نے 101 اننگز میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

    ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز نے 114 اننگز میں 5 ہزار رنز بنائے تھے ویرات کوہلی نے 114 اور ڈیوڈ وارنر نے 115 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

    بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 117 گیندوں پر 107 رنز کی اننگز کھیلی انہیں لسٹر نے آؤٹ کیا۔

  • نور بخاری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

    نور بخاری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

    شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری اور عون چوہدری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ نور بخاری نے نومولود کے پیروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔

    انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اللہ نے مجھے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے، میرے بیٹے محمد علی رضا کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

    نور بخاری کو بیٹے کی پیدائش پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ نور نے پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی تاجر سے کی تھی لیکن دو سال بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی بعدازاں نور بخاری نے 2010 میں فاروق مینگل سے شادی کی تھی جو ایک سال سے بھی کم عرصہ تک قائم رہی۔

    نور نے 2021 میں عون چوہدری سے شادی کی تھی اور ان سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن یہ شادی بھی صرف چند ماہ تک ہی رہی پھر 2015 میں انہوں نے گلوکار ولی حامد سے چوتھی شادی کی تھی جو 2017 میں ختم ہوگئی تھی۔

    2020 میں ہی نور بخاری کی جانب سے بیٹی کے ساتھ ایک نومولود کی تصاویر اور ضروری سامان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا گیا تھا کہ ان کی فیملی میں ایک نومولود کا اضافہ ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ 2020 میں ہی نور بخاری کی عون چوہدری سے دوبارہ شادی کی خبر سامنے آئی تھی۔

  • موت کی جھوٹی خبروں کے بعد کیا ہوا تھا؟ سعیدہ امتیاز نے بتادیا

    موت کی جھوٹی خبروں کے بعد کیا ہوا تھا؟ سعیدہ امتیاز نے بتادیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعیدہ امتیاز کا کہنا ہے کہ لوگوں نے میری موت کی جھوٹی خبروں کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا جس پر افسوس ہوا۔

    اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور اپنی موت کی جھوٹی خبروں سے متعلق گفتگو کی۔

    انہوں نے کہا کہ ’کل میں پہلی مرتبہ گھر سے نکلی ہوں اس سے پہلے کمرے میں بند تھی، لوگوں نے ٹرول بہت کیا کہا گیا کہ پبلسٹی کے لیے یہ سب کیا ہے کوئی بھی بیوقوف رمضان کے مہینے میں اپنی پروفائل سے ایسی کوئی خبر پبلسٹی کے لیے نہیں کرے گا۔‘

    سعیدہ امتیاز نے بتایا کہ ’جو ہوا اللہ کو پتا ہے میری فیملی اور آس پاس کے لوگوں کو پتا ہے لیکن اس سے ایسا محسوس ہوا کہ میں ابھی تک دماغی طور پر نارمل نہیں ہوئی۔‘

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘اس وقت میری بہن کا میسج آیا اور پوچھنے لگیں کہ یہ کیا ہے۔‘

    انہوں نے کہا کہ ’بعد میں کچھ چیزوں پر ہنسی بھی کیونکہ لوگوں کے جو تبصرے تھے کوئی کہہ رہا تھا کہ ہم سعیدہ کو اس لیے کال نہیں کررہے کہ پتا چلا کہ وہاں قتل کا کیس نہ ہو اور ہم کال کریں گے تو پتا چل جائے گا۔‘

    سعیدہ امتیاز کا کہنا ہے کہ لوگ گھر کے باہر آئے ہوئے تھے میں رو رہی تھی، اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے سچ میں کچھ ہوگیا ہو۔‘

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھائی امریکا میں ہوتے ہیں ان سے کہا کہ امی کو کال کرکے سب بتادو پھر بھائی نے سب کو بتایا کہ یہ خبر جھوٹی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ سعیدہ امتیاز انتقال کرگئی ہیں جس بعد ان کے منیجر نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا بعدازاں سعیدہ امتیاز نے بھی ویڈیو پیغام شیئر کیا تھا۔

  • پنجرہ کا اسکرپٹ پڑھ کر بچوں سے رویہ تبدیل کرلیا، سنیتا مارشل

    پنجرہ کا اسکرپٹ پڑھ کر بچوں سے رویہ تبدیل کرلیا، سنیتا مارشل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ پنجرہ کا اسکرپٹ پڑھنے کے بعد بچوں کے ساتھ اپنا رویہ تبدیل کرلیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پنجرہ‘ میں سنیتا مارشل، حدیقہ کیانی، عمیر رانا، فرقان قریشی، عاشر وجاہت، زوہاب خان، عینا آصف، احمد عثمان، ایمان خان، فریحہ جبین ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    پنجرا کے پروڈیوسرز شازیہ وجاہت اور وجاہت رؤف ہیں جبکہ اس کی منفرد کہانی اسما نبیل نے لکھی ہے جبکہ ڈرامے کے ڈائریکٹر نجف بلگرامی ہیں۔

    سنیتا مارشل نے گزشتہ دنوں ایک شو میں شرکت کی اور بتایا کہ پنجرا کا اسکرپٹ پڑھ کر بچوں سے رویہ تبدیل کیا تو حسن بھی کہنے لگے کہ تم میں بچوں کو لے کر تبدیلی آگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں یہ کہنے لگی کہ میں بچوں کے ساتھ یہ کیا غلطی کررہی ہو جو اسکرپٹ میں لکھا تھا کہ بچوں سے اونچی آواز میں بات کرنا، ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر ڈانٹنا یہ بہت غلط ہے۔

    سنیتا مارشل نے کہا کہ ’میں خوش ہوں کہ اس ڈرامے کا حصہ بنی۔‘

    اداکارہ نے شوہر کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں جس میں وہ انڈونیشیا کے شہر بالی کی تفریحی مقام پر موجود ہیں، مداحوں کی جانب سے ان کی تصاویر کو خوب سراہا جارہا ہے۔

  • والد کی دوسری شادی پر بہت خوش تھی، ہانش قریشی

    والد کی دوسری شادی پر بہت خوش تھی، ہانش قریشی

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی صاحبزادی ہانیہ قریشی کا کہنا ہے کہ والد کی دوسری شادی پر بہت خوش اور سب سے آگے آگے تھی۔

    اداکار فیصل قریشی کی صاحبزادی ہانیہ قریشی نے یوٹیوب انٹرویو کے دوران کہا کہ ’ماں باپ شادی کرلیتے ہیں لیکن اگر ان کی یہ شادی نہیں چلتی تو انہیں آگے بڑھ جانے کا حق ہے بطور اولاد آپ انہیں اپنی وجہ سے پابند نہیں کرسکتے۔‘

    ہانش نے والد فیصل قریشی کی دوسری شادی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والد کی دوسری شادی پر سب سے آگے تھی اور بہت خوش بھی تھی، میں ان کی گروم فرینڈ بنی ہوئی تھی، میرے والد کی بہت چھوٹی عمر میں شادی ہوگئی تھی لیکن شادی کیلئے مرد اور عورت دونوں کو فیصلہ لینے کا حق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج بھی میرے والد سے میرے بہت اچھے تعلقات ہیں، میں اپنے دونوں بہن بھائیوں کو دیکھ کر بہت خوشی محسوس کرتی ہیں، مجھے ان دونوں میں اپنا عکس نظر آتا ہے کیوں کہ ان سے میرا خون کا رشتہ ہے۔

    ہانش قریشی نے کہا کہ میں والد اور والدہ سے بہت پیار کرتی ہوں بچپن میں انہیں بہت زیادہ تنگ کیا تھا، بہن بھائیوں سے بھی محبت ہے ان کے ساتھ وقت گزارتی ہوں۔