Author: نعمان ناصر

  • پاک نیوزی لینڈ سیریز، عمر گل کو اہم ٹاسک مل گیا؟

    پاک نیوزی لینڈ سیریز، عمر گل کو اہم ٹاسک مل گیا؟

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستان کے بولنگ کوچ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

    سابق فاسٹ بولر عمر گل نے افغانستان کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیے تھے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ مکی آرتھر قومی ٹیم کے کنسلٹنٹ کے طور پر واپسی کے لیے کمر بستہ ہیں، اس بات پر بھی غور کیا گیا ہے کہ مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن کو ہیڈ کوچ، اینڈریو پوٹک کو بیٹنگ کوچ اور مورنے مورکل کو بولنگ کوچ کے طور پر کوچنگ میں شامل کریں گے۔

    تاہم مورنے مورکل اس وقت جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے بولنگ کوچ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    مورکل کی عدم دستیابی کی وجہ سے عمر گل کی کیویز کے خلاف سیریز کے لیے عارضی بنیادوں پر خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ بریڈ برن ممکنہ طور پر سیریز میں کوچنگ اسٹاف کی قیادت کریں گے۔

    کوچنگ اسٹاف کے حوالے سے باضابطہ اعلان پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ عمر گل نے 60 ٹی 20 میچز میں 85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

  • ’ٹیم اچھی کرنی ہے تو شاہین آفریدی کو کپتان بنانا ہوگا‘

    ’ٹیم اچھی کرنی ہے تو شاہین آفریدی کو کپتان بنانا ہوگا‘

    سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر برس پڑے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ اگر ٹیم اچھی کرنی ہے تو آپ کو ٹی 20 میں شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کبھی بھی اتنے تجربات نہیں ہوتے کہ چار لڑکوں کو ایک ساتھ موقع دے دیتے ہیں۔

    باسط علی نے کہا کہ کپتان شاداب خان نے انٹرویو دیا اس سے صاف ظاہر ہے کہ آپ کی ٹیم میں پلیئر پاور موجود تھی، وہ جو رضوان اور بابر علی کا نام لے رہے ہیں ان سے میچ کی بات ہورہی تھی یا بابر اور رضوان کی بات ہورہی تھی۔

    سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ اگر آپ کو ٹی 20 میں ٹیم اچھی کرنی ہے تو شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ شارجہ میں افغان ٹیم کے آگے پاکستان نوجوان ٹیم بے بس نظر آئی اور دونوں ٹی 20 میں شکست دے کر افغانستان میں تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

  • جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا

    جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا

    سنچورین: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ٹی 20 کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا۔

    سنچورین میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 259 کا رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے ایک اوورز قبل ہی حاصل کرلیا۔

    کوئنٹن ڈی کاک کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    جنوبی افریقہ کے اوپنر بیٹر 44 گیندوں پر 100 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ریزا ہینڈرکس 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ایڈن مرکرام 38 اور کلاسین 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، اوڈین اسمتھ اور رومن پاوول نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے تھے، جانسن چارلس کی تیز ترین سنچری بھی ویسٹ انڈیز کے کام نہ آسکی۔

    جانسن چارلس نے 60 گیندوں پر 118 رنز کی اننگز کھیلی، کیل میئرز 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جینسن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، وین پارنیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • کراچی: ملیر سے 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر لاپتا

    کراچی: ملیر سے 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر لاپتا

    کراچی کے علاقے ملیر سے 11 سال لڑکی مبینہ طور پر لاپتا ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ملت گاڑدن سے 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر لاپتا ہوگئی والدین نے تھانہ سعود آباد میں اغوا کی دفعہ پر مقدمہ درج کروادیا ہے۔

    والدین نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ بیٹی اور ساڑھے تین سالہ بھتیجے کو صبح اسکول کے گیٹ پر چھوڑا تھا، بچوں کو اسکول چھوڑ کر آفس چلا گیا تھا۔

    والد کے مطابق پونے 12 بجے گھر سے کال آئی کہ بیٹی گھر نہیں پہنچی ہے اسکول جاکر معلوم کیا تو ٹیچر نے بتایا کہ بیٹی چلی گئی ہے۔

    لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ عزیز و اقارب کے ساتھ مل کر تلاش کیا لیکن کچھ پتا نہیں چلا ہے۔

    پولیس کو والد نے بتایا کہ معلوم ہوا بیٹی فون پر کسی سے بات کیا کرتی تھی، والد نے پولیس سے استدعا کی ہے کہ فون نمبر کو ٹریس کرکے کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی گمشدگی کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

  • ہر روتی عورت سچی نہیں ہوتی، نازش جہانگیر

    ہر روتی عورت سچی نہیں ہوتی، نازش جہانگیر

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ ہر روتی عورت سچی نہیں ہوتی۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ نازش جہانگیر نے شرکت کی اور میزبان فیصل قریشی سے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    میزبان نے کہا کہ ’آپ نے ایک بار کہہ دیا تھا کہ ہر روتی عورت سچی نہیں ہوتی اور وہ بات کہاں سے کہاں چلی گئی تھی؟

    نازش جہانگیر نے کہا کہ ’یہ سچ ہے کہ ہر روتی عورت سچی نہیں ہوتی لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ عورت سچی نہیں ہوتی کہانی کے دو رخ ہوتے ہیں عورت اور مردوں کے بھی دو رخ ہوتے ہیں دونوں کو دیکھنا چاہیے۔

    میزبان نے کہا کہ ان دونوں رخ کے بیچ میں بھی رخ ہوتے ہیں جو ہم ڈراموں میں نہیں دکھاتے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ’ہم ڈراموں میں کچھ کچھ دکھاتے ہیں کچھ میں نہیں دکھاتے وہ ہمارے مسئلے مسائل ہیں جس کی وجہ سے نہیں دکھاتے۔

    نازش جہانگیر نے کہا کہ تھیٹر سے بہت پیار ہے اداکاری سے بعد میں ہوا، اداکاری کی والد کی طرف سے اجازت نہیں تھی اور کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

    انڈسٹری میں نیپوٹزم کے سوال پر نازش نے کہا کہ ’ساٹھ سے ستر فیصد نیپوٹزم ہے لیکن میں کسی کا نام نہیں لوں گی۔

  • گوجرانوالہ میں باپ نے دو بیٹیوں کو گولیاں مار دیں

    گوجرانوالہ میں باپ نے دو بیٹیوں کو گولیاں مار دیں

    گوجرانوالہ میں سفاک باپ نے دو بیٹیوں کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں ایک بیٹی جاں بحق ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں باپ نے پسند کی شادی کا کہنے پر بیٹی کو گولیاں ماردیں جس کے نتیجے میں ایک بیٹی جاں بحق اور دوسری زخمی ہوگئی۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی ملزم اکبر اس کے خلاف تھا۔

    پولیس کے مطابق باپ کے سمجھانے پر بھی بیٹی نہ مانی تو اس نے فائرنگ کردی بڑی بہن کو بچانے کے لیے سامنے آنے والی بیٹی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔

    فائرنگ سے زخمی لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں گوجرانوالہ میں سنگ دل باپ نے میک اپ کرکے گھر سے نکلنے والی بیٹی پر چھری کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا تھا۔

    راج کوٹ کے رہائشی اسحاق نامی شخص نے 13 سالہ بیٹی رمشا کو منع کرنے کے باوجود میک اپ کرکے گھر سے نکلنے پر چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا تھا لڑکی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھی۔

    پولیس نے ظالم باپ کو گرفتار کرلیا تھا جس نے اعتراف جرم کرلیا تھا۔

  • ’تم جب چاہوں گی تمہیں چھوڑ دوں گا‘

    ’تم جب چاہوں گی تمہیں چھوڑ دوں گا‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں سعد نے ماہیر کو چھوڑنے کا اشارہ دے دیا۔

    ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

    ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کہانی سعد، اریب اور ماہی کے گرد گھومتی ہے سعد چاچو کی بیٹی ماہیر سے محبت کرتے ہیں لیکن جب انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اریب سے محبت کرتی ہیں تو وہ ان سے شادی سے انکار کردیتے ہیں لیکن اریب عین شادی کے وقت بارات لے کر نہیں پہنچتے جس کے بعد ماہیر کی شادی سعد سے ہوجاتی ہے۔‘

    15ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’ماہیر کی دوست انابیا انہیں آدھا سچ بتاتی ہیں کہ اریب اس لیے بارات لے کر نہیں آیا کہ ان کے والد کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث وہ انتقال کرگئے۔‘

    انابیا نے ماہی کو یہ نہیں بتایا کہ اریب کی والدہ نے ماہیر کے والدین کی بے عزتی کی تھی اور کہا تھا کہ جہاں چاہے اپنی بیٹی کی شادی کردیں۔

    اب ماہیر اور سعد کے درمیان پھر سے غلط فہمی پیدا ہوگئی ہے وہ سعد کو بھی اس میں شریک سمجھ رہی ہیں۔

    سعد ماہی کی باتیں سن کر کہتے ہیں کہ اگر تمہیں لگتا ہے کہ میں اس سب میں شامل ہوں تو تم جب چاہوں گی میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔‘

    کیا سعد ماہی کو چھوڑ کر خوش رہ سکیں گے؟ کیا لکھا ہے ماہی اور سعد کی قسمت میں؟ یہ جاننے کے لیے 16ویں قسط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

  • ڈیوڈ ویسا کے ناقابل یقین کیچ کی ویڈیو وائرل

    ڈیوڈ ویسا کے ناقابل یقین کیچ کی ویڈیو وائرل

    پی ایس ایل فائنل میں لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا کے شاندار کیچ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری پی ایس ایل 8 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا۔

    ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے شاندار فیلڈنگ کی گئی، آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا نے شاندار کیچ لے کر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو پویلین بھیج دیا۔

    رضوان 34 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان کا شاٹ یقینی طور پر چھکا تھا لیکن ڈیوڈ ویسا کیچ لے کر اچھال دیا اور باؤنڈری سے اندر آکر دوبارہ کیچ تھام لیا۔

    ڈیوڈ ویسا کے شاندار کیچ نے ناصرف کمنٹیٹر بلکہ شائقین کرکٹ کو بھی حیران کردیا۔

  • ڈمپل کپاڈیا نے رنبیر کپور پر تھپڑ برسا دیے

    ڈمپل کپاڈیا نے رنبیر کپور پر تھپڑ برسا دیے

    بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے رنبیر کپور پر تھپڑوں کی برسات کردی۔

    بالی ووڈ فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈمپل کپاڈیا نے اداکار رنبیر کپور پر 15 سے 20 مرتبہ تھپڑ برسادیے کیونکہ سین مکمل نہیں ہوپارہا تھا۔

    فلم میں ڈمپل کپاڈیا نے رنبیر کپور کی والدہ کا کردار نبھایا ہے فلم کے ڈائریکٹر لو رنجن کی توقع کے مطابق سین شوٹ نہ ہونے پر اس تھپڑ کے سین کو کئی مرتبہ فلمایا گیا۔

    ڈائریکٹر کی جانب سے اس سین کو بار بار کرنے کو کہا گیا جس پر ڈمپل کپاڈیا رنبیر پر تھپڑ برساتی رہیں۔

    ویڈیو دیکھ کر سب کا خیال ہے کہ ڈمپل کپاڈیا رنبیر کپور کو تھپڑ مار رہی ہیں لیکن رنبیر پرفیکٹ شاٹ کی وجہ سے تھپڑ کھا رہے تھے۔

    واضح رہے کہ تو جھوٹی میں مکار میں رنبیر کپور نے مکی روہن اروڑا کا کردار نبھایا جبکہ ان کے مقابل شردھا کپور نشا ملہوترا کے روپ میں جلوہ گر تھیں۔

    فلم کی دیگر کاسٹ میں انوبھ سنگھ، کارتک آریان، نشرت بھروچا، ڈمپل کپایا، مونیکا چوہدری، ہسلین کور، گلناز خان، بونی کپور ودیگر شامل تھے۔

  • بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    رنز مشین بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں انہوں نے یہ کارنامہ 245 اننگز میں انجام دیا ہے۔

    بابر اعظم نے تیز ترین 9 ہزار رنز بنا کر کرس گیل کو ریکارڈ سے محروم کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 249 اننگز میں 9 ہزار رنز بنائے تھے۔

    بھارت کے مایہ ناز بیٹر نے 271 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے 9 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 273 اننگز کا سہارا لیا۔

    بابر اعظم نے ایلیمینٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 29 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی اور یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔