Author: نعمان ناصر

  • دلہن بیل گاڑی میں سسرال پہنچ گئی

    دلہن بیل گاڑی میں سسرال پہنچ گئی

    بھارت میں دلہن نے رخصتی کے وقت کسی گاڑی میں نہیں بلکہ بیل گاڑی میں سسرال پہنچ کر سب کو حیران کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اڑیسا کے گنجام ضلع میں دلہا اور دلہن نے شادی کی پرانی رسومات کو برقرار رکھا اور رخصتی کے وقت گاڑی کے بجائے بیل گاڑی کا انتخاب کیا۔

    دلہن سریتا بہیرا اور مہیندر نائک بھونیشور میں ایک نجی کمپنی میں کام کرتے ہیں۔

    دلہا اور دلہن نے شادی کا فیصلہ کرنے کے بعد کچھ پرانی روایات پر عمل کرنا چاہا جو آج کے دور میں شاذو ناظر ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔

    سریتا اور مہیندر نے اہلخانہ کو بتایا کہ ان کی شادی میں کوئی گاڑی استعمال نہیں کی جائے گی۔

    مہندر بارات لے کر گھوڑے پر سوار ہوکر دلہن کے گھر پہنچے جب کہ سریتا شادی کے بعد سجی ہوئی بیل گاڑی میں سسرال چلی گئیں۔

    شادی کو ایک یادگار تقریب بنانے کے لیے، مہندر نے سریتا کو شادی کے مقام پر لانے کے لیے قریبی گاؤں سے بیل گاڑی کرایہ پر لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ مہندر اور اس کے دوستوں نے بیل گاڑی کو بانس کے ہڈ اور پھولوں سے سجایا تھا۔

  • پارٹی کا صدر میں ہوں مریم نہیں، شہباز شریف

    پارٹی کا صدر میں ہوں مریم نہیں، شہباز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھتیجی مریم نواز کے نکتہ نظر سے اختلاف کردیا۔

    ا ے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے احتساب مریم نواز کا نکتہ نظر ہوگا لیکن پارٹی کا صدر میں ہوں مریم نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بطور پارٹی سربراہ الیکشن کی تیاریاں شروع کروادی ہیں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف جب جیل میں تھے تو مریم نواز نے پارٹی کے لیے آواز اٹھائی، ن اور ش کی بے تکی باتیں کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف چند دنوں یا ہفتوں میں واپس آسکتے ہیں ڈاکٹر جیسے ہی اجازت دینگے وہ واپس آجائیں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ جولائی 2018 سے پہلے میری باجوہ نوید مختار سے ملاقات ہوئی تھی جس کے آخر میں کہا نواز شریف میرے بڑے بھائی ہیں کہا بھائی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر وزیراعظم بنوں یہ تو منظور نہیں۔

  • نسیم شاہ کو سلطانز کیخلاف نہ کھلانے کی وجہ سامنے آگئی

    نسیم شاہ کو سلطانز کیخلاف نہ کھلانے کی وجہ سامنے آگئی

    راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ کے 28ویں میچ میں سلطانز کے خلاف گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

    راولپنڈی میں کھیلے جارہے کہ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان محمد نواز نے ٹاس جیت کر سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے تاہم میچ میں کپتان سرفراز احمد اور نسیم شاہ شامل نہیں۔

    سرفراز احمد گزشتہ دنوں انجری کا شکار ہوئے تھے اس لیے وہ ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

    فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی انجری کا شکار ہوکر ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں اور وہ آج کے میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

    نسیم شاہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں اسی لیے ان کی جگہ ٹیم میں عمید آصف کو شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے یہ میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہوگا اور اگلے میچ میں پشاور زلمی کی شکست کا انتظار بھی کرنا ہوگا۔

  • چوہدری سرور نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

    چوہدری سرور نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

    لاہور: سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی اس دوران انہوں نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری سرور کل ایک بجے مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    چوہدری سرور ق لیگ میں چیف آرگنائزر اور پنجاب کے صدر کی ذمہ داری انجام دیں گے۔

  • ’میں غریب ہوں اس لیے مجھے ٹھکرا رہی ہو‘

    ’میں غریب ہوں اس لیے مجھے ٹھکرا رہی ہو‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں سرمد نے ٹھکرانے پر شانزے کو کھری کھری سنادیں۔

    آئی ڈریم اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں جاوید شیخ (وقار)، صبا فیصل (منزہ)، شائستہ لودھی (نرگس)، عدیل چوہدری، علی انصاری (زوہیب)، سدرہ نیازی (فرح)، شازیل شوکت (شانزے)، مومنہ اقبال (مہرین)، زین بیگ (سرمد) ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔

    ’سمجھوتہ ‘ میں والدین کی بچوں سے بے پناہ محبت دکھائی گئی ہے پھر بچوں کی شادی کے بعد اُن کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو کس طرح سلجھایا جاتا ہے اور کن مواقعوں پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے پھر جب منزہ کا انتقال ہوتا ہے تو باپ کے ساتھ بچوں کا کیا سلوک ہوتا ہے۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ سرمد، شانزے سے کہتے ہیں کہ ’ہم کہیں پر بیٹھ کر دو منٹ بات نہیں کرسکتے، شانزے کہتی ہیں نہیں جو باتیں کرنی ہیں یہیں کرو، میرے پاس تمہاری ان فضول باتوں کے لیے وقت نہیں ہے۔‘

    سرمد کہتے ہیں کہ ’میری باتیں فضول ہیں، میں تمہاری نظر میں کچھ بھی نہیں ہوں تو پھر اتنے مہینوں سے میرے ساتھ دوستی رکھنے کا کیا مقصد تھا۔‘

    شانزے کہتی ہیں کہ ’آخرکار تم نے انہی گھٹیا لڑکوں جیسی بات کردی، دو چار باتیں تم سے ہنس کر کیا کرلیں تم تو خود کو پتا نہیں کیا سمجھنے لگ گئے ہو۔‘

    سرمد ان سے کہتے ہیں کہ ’ہاں سمجھ لیا میری جگہ کوئی بڑے اسٹیٹس والا لڑکا ہوتا فیملی بیک گراؤنڈ تمہاری طرح ہوتا تو کیا تم اس کی محبت کو دھتکار کر یہاں سے جانے کی جرأت کرتیں، میں غریب ہوں اسی لیے مجھے ٹھکرا رہی ہو، تم گھر جاکر سوچو اگر لگے کہ تمہارے دل میں میرے لیے کچھ نہیں ہے تو میسج کردینا میں ہمیشہ کے لیے کہیں دور چلا جاؤں گا۔‘

    کیا شانزے سرمد کے جھانسے میں آجائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’سمجھوتہ‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔

  • گوجرانوالہ میں دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کرنے والا گروہ سرگرم

    گوجرانوالہ میں دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کرنے والا گروہ سرگرم

    گواجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں دوران ڈکیتی ایک ہفتے میں خواتین سے مبینہ زیادتی کی چار وارداتوں نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا ہے۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ پہلا واقعہ تھانہ تتلے عالی کے علاقے مرالیوالہ میں 22 فروری کو پیش آیا، ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو باندھ کر گھر کی خاتون کو کھیت میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ تھانہ اروپ کے علاقے نواں پنڈ میں 26 فروری کو ہوا جہاں ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو باندھ کر ماں اور بیٹی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    تیسرا واقعہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے ہرنانوالی میں 28 فروری کو پیش آیا، ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو باندھ کو لوٹ مار کی اور خاتون کو کھیت میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ 26 فروری کو زیادتی کی شکار ماں اور بیٹی خوفزدہ ہوکر رشتے داروں کے گھر منتقل ہوئی تھیں یکم مارچ کو ڈاکو اسی گھر میں واردات کرنے پہنچے جہاں ماں بیٹی رہائش پذیر تھیں۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے متاثرہ لڑکی کو وہاں دیکھا اور دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے لیکن تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

    گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں واقعات میں تین رکنی گروہ ملوث ہے اور طریقہ واردات بھی ایک جیسا ہے جبکہ چاروں واقعات میں غریب، آبادی سے فاصلے پر گھرانوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، پولیس کی چار مختلف ٹیمیں، سی آئی اے پولیس ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

  • علیزے شاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    علیزے شاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علیزے شاہ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے سیاہ ٹی شرٹ اور کریم رنگ رنگ کا سوئٹر زیب تن کیا ہے۔

    اداکارہ کو تصویر میں دھوپ میں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔علیزے شاہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اس بار بتا منہ زور ہوا ٹھہرے گی کہاں۔‘

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں کہ اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    گزشتہ دنوں بھی اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ علیزے شاہ نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں (رومی) کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    ’تقدیر‘ کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، زین افضل، عاصم محمود، جاوید شیخ، عینی زیدی، مریم نور، عالیہ علی، خالد انعم، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی ہانیہ جاوید نے لکھی تھی۔

  • محمد عامر نے بابر، حارث اور صائم ایوب کو پویلین بھیج دیا

    محمد عامر نے بابر، حارث اور صائم ایوب کو پویلین بھیج دیا

    پی ایس ایل 8 کے 17ویں میچ میں محمد عامر نے پہلے ہی اوور بابر اعظم اور محمد حارث کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

    راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو اس وقت درست ثابت ہوا جب فاسٹ بولر محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں ایک رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

    محمد عامر نے زلمی کے جارح مزاج بیٹر محمد حارث کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

    جب کنگز کے فاسٹ بولر کا بابر اعظم سے سامنا ہوا تو انہوں نے ان سوئنگ گیند کرکے زلمی کے کپتان کو بھی صفر پر پویلین کی راہ دکھادی۔

    دوسرے اوور میں محمد عامر نے صائم ایوب کو ایک رن پر طیب طاہر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ فاسٹ بولر نے دو اوورز میں 6 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے پانچ میچز کھیلے ہیں اور دونوں ٹیمیں نے دو میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

  • صدر مملکت کا اٹارنی جنرل پر عدم اعتماد کا اظہار

    صدر مملکت کا اٹارنی جنرل پر عدم اعتماد کا اظہار

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اٹارنی جنرل پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اٹارنی جنرل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کو اپنا ذاتی وکیل مقرر کردیا ہے۔

    عارف علوی کے سیکریٹری نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت اٹارنی جنرل کے بجائے سلمان اکرم راجہ کو صدر کی جانب سے دلائل دینے کی اجازت دی جائے۔

    چیف جسٹس نے سلمان اکرم راجہ کو صدر عارف علوی کی جانب سے پیش ہونے کی اجازت دے دی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ کل عدالت میں اٹارنی جنرل وفاقی حکومت کی نمائندگی کریں گے جبکہ صدر مملکت کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ان کا موقف عدالت میں پیش کریں گے۔

  • شعیب اختر نے بابر اعظم سے متعلق بیان کی وضاحت کردی

    شعیب اختر نے بابر اعظم سے متعلق بیان کی وضاحت کردی

    قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بابر اعظم سے متعلق بیان کی وضاحت کردی۔

    پروگرام ’ہرلمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا کہ ’آپ اس دور میں رہ رہے ہیں جہاں میڈیا کی بھرمار ہے اور آپ کو میڈیا سے سیکھنا پڑے گا۔‘

    انہوں نے کہا کہ یہ بیس سال پرانی کرکٹ نہیں ہے یہ وہ کرکٹ ہے جہاں پر آپ کو بولنا بھی سیکھنا پڑے گا اور کمیونی کیشن اسکل بھی بہتر کرنا پڑے گی۔

    شعیب اختر نے کہا کہ ’کرکٹ اب ایک ’جاب‘ نہیں رہی ہے اس کی دوسری ’جاب‘ میڈیا بھی ہے۔‘

    سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ ’ہمارے پاس گریٹ یونس خان بیٹھے ہوئے ہیں وہ اچھے کھلاڑی بھی ہیں اور ماشا اللہ بولتے بھی بہت اچھا ہیں لیکن بات وہی ہے کہ یونس اور میرے وقت پر میڈیا اتنا نہیں تھا لیکن اب آپ کو میڈیا کو بھی دیکھنا ہے۔‘

    شعیب اختر نے کہا کہ اگر آپ کو انگریزی نہیں آتی ہے تو اپنی زبان میں بات کرلو لیکن ٹوٹی پھوٹی انگریزی نہ بولو یہ عجیب لگتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب شعیب اختر نے کہا کہ بابر اعظم کو میں نے بیٹھ کر سمجھایا تھا کہ تمہیں سو کروڑ کا برانڈ ہونا چاہیے لیکن اس کے لیے دوسری ڈیوٹی میڈیا ودیگر چیزیں بھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا یہ ارادہ نہیں تھا کہ بابر اعظم کو چھوٹا دکھاؤں بلکہ یہ چاہتا ہوں کہ جب آپ اس کا موازنہ ویرات کوہلی کے ساتھ کرتے ہیں تو وہ بھی بڑا نظر آئے۔