Author: نعمان ناصر

  • کراچی میں بچی کی گمشدگی کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی میں بچی کی گمشدگی کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے گمشدہ ہونے والی 13 سالہ بچی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

    کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے گمشدہ ہونے والی بچی حبیبہ رات تقریباً 3 بجکر بیس منٹ پر گھر سے نکلی اور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا۔

    پولیس نے مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

    اغوا کی ایف آئی آر کے مطابق بچی موبائل میں آن لائن گیم کھیلتی تھی اس دوران عبداللہ نامی لڑکے سے رابطہ ہوا اور اسی کے کراچی میں مقیم رشتے داروں کی مدد سے واردات کی گئی۔

    والد نے اس امکان کا بھی اظہار کیا ہے کہ عبداللہ لڑکی کو اپنے ساتھ پنڈی لے کر گیا ہے۔

    واضح رہے کہ شاہ فیصل کالونی سے 13 سالہ بچی کے مبینہ طور پر اغوا ہونے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں شاہ فیصل کالونی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

  • ’کتا‘ ٹوئٹر کا نیا سی ای او بن گیا

    ’کتا‘ ٹوئٹر کا نیا سی ای او بن گیا

    ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی جانب سے نئے سی ای او کی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

    ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے کتے کی تصویر شیئر کی جس میں وہ چشمہ پہنا ہوا ہے اور سی ای او کی کرسی پر براجمان ہے۔

    ایلون مسک نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹوئٹر کا نیا سی ای او حیرت انگیز ہے جبکہ کتے کی ٹی شرٹ پر سی ای او بھی لکھا ہے۔‘

    اس کے علاوہ ٹوئٹر کے مالک نے اسی کتے کی تصویر استعمال کرتے ہوئے مزید ٹوئٹس بھی کیں اور کہا کہ اس (کتے) کے پاس بہترین نمبرز اور اسٹائل ہے۔

    یاد رہے کہ ایلون مسک کے ٹوئٹر کے مالک بننے کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور مختلف دلچسپ ٹوئٹ کرتے رہتے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایلون مسک کے ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

  • ’سیٹ قربان کردوں گا مگر فنانس بل کو ووٹ نہیں دوں گا‘

    ’سیٹ قربان کردوں گا مگر فنانس بل کو ووٹ نہیں دوں گا‘

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے منحرک رکن نور عالم خان نے فنانس بل کی مخالفت کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا کہنا ہے کہ سیٹ قربان کردوں گا مگر فنانس بل کو ووٹ نہیں دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ شادی ہالز پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کرتا ہوں حکومت غریب کے لیے نعرے لگانے کے بجائے سہولیات فراہم کرے۔

    یہ پڑھیں: فنانس بل 2023: لگژری آئٹمز پر جی ایس ٹی 17سےبڑھاکر 25فیصد کرنےکافیصلہ

    نور عالم خان نے کہا کہ حکومت ایف بی آر کو لگام ڈالے، گرین چینلز کے ذریعے ملک میں اسمگلنگ ہوتی ہے حکومت بتائے کس قانون کے تحت ڈالر اسمگلرز سے مذاکرات کیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا ملک افغانستان نہیں پاکستان ہے۔ یوریا، آٹا اور ڈالرز افغانستان اسمگل ہورہے ہیں۔

  • شانزے کو سوتیلی ماں نے بچا لیا

    شانزے کو سوتیلی ماں نے بچا لیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں سوتیلی ماں نرگس نے شانزے کے لیے جھوٹ بول دیا۔

    آئی ڈریم اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں جاوید شیخ (وقار)، صبا فیصل (منزہ)، شائستہ لودھی (نرگس)، عدیل چوہدری، علی انصاری (زوہیب)، سدرہ نیازی (فرح)، شازیل شوکت (شانزے)، مومنہ اقبال (مہرین)، زین بیگ (سرمد) ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔

    ’سمجھوتہ ‘ میں والدین کی بچوں سے بے پناہ محبت دکھائی گئی ہے پھر بچوں کی شادی کے بعد اُن کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو کس طرح سلجھایا جاتا ہے اور کن مواقعوں پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے پھر جب منزہ کا انتقال ہوتا ہے تو باپ کے ساتھ بچوں کا کیا سلوک ہوتا ہے۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’شانزے گھر والوں کو بغیر بتائے چلی جاتی ہیں جس پر بھائی غصے میں آجاتے ہیں لیکن سوتیلی ماں نرگس انہیں بچالیتی ہیں۔‘

    شانزے کے بھائی کہتے ہیں کہ ’شام سے گھر سے نکلی ہو نہ فون اٹھا رہی ہو نہ ہی کوئی جواب دے رہی ہو، اس گھر میں کوئی پوچھنے والا ہے کہ نہیں۔‘

    نرگس کہتی ہیں کہ ’شانزے کے والد ابھی زندہ ہیں کسی کو اس کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں وہ ہمارے ساتھ کھانے پر گئی تھی وقار نے اسے خود فون کرکے بلایا تھا۔‘

    کیا نرگس کا جھوٹ بولنا شانزے کے دل میں نرگس کے لیے محبت پیدا کردے گا، کیا نرگس کا یہ جھوٹ بولنا ان کے لیے مشکلات کا باعث بن جائے گا؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

  • ندا خان انسٹاگرام پر چھا گئیں

    ندا خان انسٹاگرام پر چھا گئیں

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ ندا خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ندا خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مہندی رنگ کے مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ندا خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مٹی میں کنول کی طرح کچھ لوگ درد سے بھیگتے ہیں لیکن وہ کیسے کھلتے ہیں آپ نہیں بتا سکتے۔‘

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

    ندا خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ندا خان نے سمیع خان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

    ندا خان نے تصاویر شیئر سمیع خان کو پسندیدہ انسان قرار دیا۔ انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

  • پی ایس ایل 8، پارکنگ ایریامیں بھگدڑ مچ گئی

    پی ایس ایل 8، پارکنگ ایریامیں بھگدڑ مچ گئی

    پی ایس ایل 8 کے پہلے میچ کے دوران پارکنگ ایریا میں بھگدڑ مچ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران پارکنگ ایریا میں بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 10 سے زائد شائقین کرکٹ زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ بھگدڑ پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج کیے جانے کے بعد مچی جبکہ ریسکیو اہلکار زخمیوں کو طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    فخر زمان نے شاندار 66 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ مرزا بیگ 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر اور احسان اللہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہنواز ڈاہانی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔

  • ’تم اس بندھن میں صرف ’بندھ‘ گئیں‘

    ’تم اس بندھن میں صرف ’بندھ‘ گئیں‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ماہیر کی سچائی گھر والوں کے سامنے آگئی۔

    ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

    ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کہانی سعد، اریب اور ماہی کے گرد گھومتی ہے سعد چاچو کی بیٹی ماہیر سے محبت کرتے ہیں لیکن جب انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اریب سے محبت کرتی ہیں تو وہ ان سے شادی سے انکار کردیتے ہیں لیکن اریب عین شادی کے وقت بارات لے کر نہیں پہنچتے۔‘

    سعد اور ماہی کے نکاح کے باوجود ماہیر اس رشتے سے خوش نہیں ہیں، سعد ان سے کہتے ہیں ’ماہی زندگی اتنی سستی چیز نہیں ہیں کہ اپنی ناکام محبت کے پیچھے اس کا سودا کردیں۔تم جیسا کہو گی وہ ہوگا میں وعدہ کرتا ہوں تمہیں چھوڑ دوں گا۔

    گیارہویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’ماہی کہتی ہیں کہ ’محبت کے دعویدار جب عزت نہ دے سکیں تو محبت قابل اعتبار نہیں رہتی۔‘

    سعد کہتے ہیں کہ ’خواہش تو یہی تھی کہ تمہاری خوشی بھی شامل ہوتی اس بندھن میں لیکن تم اس بندھن میں صرف بندھ گئی ہو۔‘

    ماہیر کی سچائی جاننے کے بعد ان کے گھر والے اب کیا کریں گے؟ کیا ماہی اریب کو بھول کر سعد کو قبول کرلیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

  • وہاب کو چھ چھکے لگنے پر بابر اعظم نے کیا کہا؟

    وہاب کو چھ چھکے لگنے پر بابر اعظم نے کیا کہا؟

    کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اچھی بولنگ کرتے ہیں بس اس دن کو افتخار احمد کے ہاتھ میں آگئے اور انہوں نے چھکے لگادیے۔

    پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب کو پتا ہے وہاب ریاض تجربہ کار بولر ہیں وہ سو فیصد کارکردگی دکھاتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب بابر اعظم نے کہا کہ میں نے خصوصی طور پر لیگ اسپنرز کو کھیلنے کی پریکٹس نہیں کی سب چیزوں کی پریکٹس کرتا ہوں کسی بھی موقع پر کوئی بھی بولر سامنے آسکتا ہے اس کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا ایشین پچز میں اسپنرز کو زیادہ مدد ملتی ہے اسی لیے اسپنرز کو کھیلنے کی پریکٹس زیادہ کررہا تھا۔

    بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل نے ہمیشہ نیا ٹیلنٹ پاکستان ٹیم کو دیا ہے ٹیم کے ٹورز بھی قریب تر ہیں کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے رہا ہوں۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ رہنے سے کافی فائدہ ہوتا ہے، ایمرجنگ، انڈر 19 کھلاری ہر فرنچائز میں موجود ہے جن کے لیے بھی مواقع موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بیٹنگ میں کچھ نیا کرنے کی کوشش کی ہے پریکٹس میں کچھ تجربات کیے ہیں جن پر عمل کروں گا۔

    بابر اعظم نے مزید کہا کہ کراچی کنگز کے پاس کوالٹی بولرز موجود ہیں ایسے بولرز کے خلاف کھیلنے میں مزہ آتا ہے۔

  • محمد حفیظ پی ایس ایل کی اہم ٹیم میں شامل

    محمد حفیظ پی ایس ایل کی اہم ٹیم میں شامل

    قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احسان علی انجری کے بعد پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ان کی جگہ محمد حفیظ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    محمد حفیظ نے 367 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں اور 7811 رنز بنائے ہیں جس میں دو سنچریاں اور 43 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

    آل راؤنڈر نے بطور اسپنر 6.42 کے اکنامی ریٹ سے 202 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن آج سے شروع ہو گا۔

    ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

  • ’جو دل کل ٹوٹنے تھے وہ آج ٹوٹ گئے‘

    ’جو دل کل ٹوٹنے تھے وہ آج ٹوٹ گئے‘

    قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا شادی سے قبل لیا گیا انٹرویو کلپ پی سی بی کی جانب سے شیئر کردیا گیا ہے۔

    آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ ’شادی پر بہت زیادہ پرجوش ہیں سب کچھ اتنا جلدی ہوا کہ کچھ پتا نہیں چلا میں تو آسٹریلیا جانے والا تھا لیکن فلائٹ کینسل ہوگئی بالکل فلموں جیسا سین ہوا تھا۔‘

    انہوں نے کہا کہ جلدی جلدی منگنی ہوگئی سب کچھ دس دن میں ہوگیا مجھے خود بھی پتا نہیں چلا لیکن الحمد للہ کافی اچھا رہا۔‘

    شاداب خان نے کہا کہ ’پی ایس ایل سے پہلے ویسے بھی شادی ہوچکی ہوگی تو بہت زیادہ خوش ہوں۔‘

    میزبان نے شاداب سے سوال کیا کہ ’آپ کو یہ احساس ہے کہ آپ کے اعلان نے کتنے ہزاروں دل توڑ دیے ہیں؟‘

    قومی کرکٹر نے کہا کہ ’جی بالکل ہے لیکن جو دل کل ٹوٹنے تھے وہ آج ٹوٹ گئے یہ تو ہونا ہی تھا، حارث اور میرا کوئی شادی کا پلان نہیں تھا ہاں شاہین اور شان مسعود کی شادی کا طے تھا لیکن حارث انجرڈ ہوا تو اس نے نکاح کرنے کا فیصلہ کیا میری شادی بھی اچانک ہی ہورہی ہے۔‘

    شاداب خان نے مزید کہا کہ ’شادی ہوگی تو اس کے بعد پرفارمنس پر بات ہوگی ابھی تک تو ثقلین مشتاق کے ساتھ سسر والا سین نہیں ہے کوچ والا ہی ہے ڈانٹ بھی پڑتی رہتی ہے۔‘

    ثقلین مشتاق کو کیا کہہ کر پکارے گے کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’ابا‘ نہیں ہوں گے ثقی بھائی ہی ہوں گے۔

    واضح رہے کہ شاداب خان سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے ولیمے کی تقریب آج اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس میں قومی کرکٹرز نے شرکت کی تھی۔