Author: نعمان ناصر

  • میں سب کچھ ہوسکتی ہوں ’دھوکے باز‘ نہیں ہوسکتی، نوال سعید

    میں سب کچھ ہوسکتی ہوں ’دھوکے باز‘ نہیں ہوسکتی، نوال سعید

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ میں سب کچھ ہوسکتی ہوں دھوکے باز نہیں ہوسکتی۔

    اے آر وائی نیوز کے کرکٹ اسپیشل شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ نوال سعید نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ’ریپڈ فائر‘ میں سوالات کے جوابات دیے۔

    میزبان نے پوچھا کہ اگر ایک اور زندگی ملی تو کیا کرنا چاہیں گی؟

    جواب میں نوال سعید نے کہا کہ مجھے پینٹر بننے کا شوق ہے تو مصور بننا چاہوں گی، پہلے پینٹنگ کرتی ہے اب انہیں کرتی۔

    انہوں نے اپنے آپ کو مزاحیہ، حساس اور جذباتی قرار دیا اور کہا کہ میں سب کچھ ہوسکتی ہوں دھوکے باز نہیں ہوسکتی، دھوکا کبھی کھایا بھی نہیں ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ اگر انڈسٹری میں کوئی مل جائے تو شادی کرلینی چاہیے، مجھے اب تک کوئی انڈسٹری اور اس سے باہر نہیں ملا ہے۔

    نوال سعید نے کہا کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ ایسے ہیں جن کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی کیونکہ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔

  • محمد عامر کی بیٹی نے والد کا انداز اپنا لیا، ویڈیو وائرل

    محمد عامر کی بیٹی نے والد کا انداز اپنا لیا، ویڈیو وائرل

    پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کی بیٹی نے والد کا انداز اپنا لیا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے  گزشتہ روز کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو  64 رنز سے شکست دی تھی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    تاہم پشاور زلمی  کی ٹیم 15ویں اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، پشاور زلمی کے حسین طلعت 39 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ محمد حارث نے 17 اور بابر اعظم نے 12 رنز اسکور کیے تھے۔

    تاہم بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد محمد عامر نے پشپا کے اسٹائل میں جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    محمد عامر کی جانب سے بیٹی کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ انہی کے انداز میں جشن منارہی ہیں۔

    انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پوچھا کہ ’یہ کس نے بہتر کیا ہے؟‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mohammed Amir (@official.mamir)

    فاسٹ بولر نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ’یہاں عامر بھائی بیٹی سے ہار گئے ہیں۔‘

    سوشل میڈیا صارفین نے عامر کو ’کنگ‘ کہہ کر مخاطب کیا اور بابر اعظم کے مداحوں کو ٹرول بھی کیا۔

  • تزئین حسین نے دوسری شادی کرلی

    تزئین حسین نے دوسری شادی کرلی

    شوبز انڈسٹری کی اداکارہ تزئین حسین نے دوسری شادی کرلی، تزئین اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی ہیں۔

    تزئین حسین کی دوست سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کی نئی زندگی سے متعلق بتایا۔

    اداکارہ نے شادی کے موقع پر سرخ رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جب کہ ان کے جیون ساتھی کو بھی روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    تزئین حسین نے قریبی دوست عامر سیدین سے کی جو کہ پیشے کے لحاظ سے بینکار ہیں۔ تزئین کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتے دار اور دوستوں نے شرکت کی۔

    سائرہ دانش احمد نے 25 اپریل کو انسٹاگرام پر تزئین حسین کی شادی کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں اداکارہ اور ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    اداکارہ کو مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے شادی کی مبارکباد دی جارہی ہیں۔

    تزئین حسین سینئر مرحوم اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی ہیں، جن کے پہلے شوہر زاہد حسین جون 2020 میں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

  • ارشدیپ سنگھ نے آئی پی ایل میں تاریخ رقم کردی

    ارشدیپ سنگھ نے آئی پی ایل میں تاریخ رقم کردی

    بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

    فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کو یہ سنگ میل عبور کرنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی جو انہوں نے پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے مابین میچ میں حاصل کی۔

    انہوں نے میچ کی تیسری گیند پر فل سالٹ کو آؤٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔

    پنجاب کنگز کے لیے ارشدیپ کا یہ 72واں میچ تھا جس میں انہوں نے پیوش چاؤلہ کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 87 میچوں میں 84 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    ارشدیپ سنگھ پنجاب کنگز کے لیے 72 میچوں میں 85 وکٹیں حاصل کرکے پہلے نمبر پر آگئے ہیں، فہرست میں تیسرے نمبر پر سندیپ شرما ہیں جنہوں نے 73 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    اکشر پٹیل نے 61 میچوں میں 68 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، محمد شامی نے 42 میچوں میں 58 وکٹیں حاصل کیں۔

    ارشدیپ کا سفر آئی پی ایل میں 2019 میں شروع ہوا جب انہوں نے تین میچ کھیلے اور تین ہی وکٹیں حاصل کیں، موجودہ سیزین میں وہ اچھی فارم میں ہیں۔

    انہوں نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ یکم اپریل کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف تین وکٹیں لے اڑے، راجستھان رائلز کے خلاف بھی انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  • کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی نے نومولود  کا نام بتا دیا

    کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی نے نومولود  کا نام بتا دیا

    بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی نے نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کی اور نام بھی بتا دیا۔

    کرکٹر کے ایل راہول ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی کیپٹلز کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اتھیا شیٹی اور راہول نے بیٹی کا نام بتایا ہے۔

    جوڑے نے 24 مارچ کو انسٹاگرام پوسٹ میں بچی کی پیدائش کا اعلان کیا۔

    کے ایل راہول لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ سے محروم رہے اور بچی کی پیدائش کی وجہ سے اہلیہ کے ساتھ موجود تھے۔

    کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی نے اب بتایا ہے کہ انہوں نے بیٹی کا نام ’ایوارہ‘ رکھا ہے جبکہ دونوں نے اپنے ساتھ بیٹی کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

    اس سے قبل اداکار سنیل شیٹی نے سالگرہ کے موقع پر کے ایل راہول کے لیے پوسٹ شیئر کی تھی۔

    واضح رہے کہ کے ایل راہول دہلی کیپٹلز میں شامل ہونے سے پہلے آر سی بی، پنجاب کنگز اور ایل ایس جی کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔

  • جلاوطنی میں پاکستان کی بہت یاد آتی تھی، مریم نواز

    جلاوطنی میں پاکستان کی بہت یاد آتی تھی، مریم نواز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جلاوطنی میں پاکستان کی بہت یاد آتی تھی۔

    پنجاب کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جب سعودی عرب میں بارش ہوتی تھی تو مجھے وطن کی بارش یاد آتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد پنجاب کی مٹی سے اٹھنے والی خوشبو کو یاد کرکے میں روتی تھی، میں پہلے پاکستانی پھر بلیو بلڈڈ پنجابی ہوں۔

    مریم نواز نے کہا کہ پاکستان خوبصورت ملک اور پنجاب خوبصورت صوبہ ہے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کی بات ہورہی تھی آج ہر طرف ترقی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک سال میں پاکستان اور پنجاب میں ترقی آگئی ہے، وطن کی خدمت کا جذبہ رکھنے والی قیادت موجود ہے اس لیے ترقی ہورہی ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ میری ذمہ داری ہے کہ 15 کروڑ لوگوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کروں، دنیا ہمارے ملک کی طرف دیکھ رہی ہے، سرمایہ کار آرہے ہیں۔

  • بلوچستان میں فنڈ لگانا، سڑک بنانا سب جھوٹ ہے، عمر ایوب

    بلوچستان میں فنڈ لگانا، سڑک بنانا سب جھوٹ ہے، عمر ایوب

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فنڈ لگانا، سڑک بنانا سب جھوٹ اور فراڈ ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو منصوبہ کس فنڈ سے دیا جائے گا، دو سال میں 14 ہزار 5 سو 50 ارب روپے کا قرضہ چڑھ گیا یہ سب کچھ دو سال میں ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی جو انہوں نے لگائی ہے کتنی دیر تک دے سکتے ہیں؟ روپے کی قدر کم ہونے سے ملک پر 14 ہزار 450 ارب قرضہ بڑھا ہے۔

    عمرا یوب نے کہا کہ مہنگائی کہاں جارہی ہے ابھی مزید مسائل کھڑے ہوں گے۔

    انہوں ںے کہا کہ بلوچستان میں اختر مینگل کا راستہ روکا گیا، قومی اسمبلی میں حکومت کے کسی ایم این اے کو کہا جائے کہ وہ بغیر سیکیورٹی کے بلوچستان جاکر دکھائے، بلوچستان کا وزیر اعلی بغیر سیکیورٹی کے کوئٹہ سے باہر نہیں جاسکتا۔

  • وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

    وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

    سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کردی گئیں، پنجاب میں خصوصی عدالتوں کا کام جاری ہے، اوورسیز کے لیے باقی صوبوں سے بھی خصوصی عدالتوں کے لیے بات کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر سمجھا جائے گا، اوورسیز خواتین کے لیے سرکاری ملازمت کی حد 5 سے بڑھا کر 7 سال کی جارہی ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی جامعات میں 10 ہزار سیٹوں میں سے 5 فیصد اوورسیز کے لیے مختص کی جارہی ہیں، ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر قوم اوورسیز پاکستانیوں کی بے حد شکر گزار ہے، شکر گزار ہیں کہ ترسیلات زر ہماری ایکسپورٹ سے بھی زیادہ ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سب سے زیادہ فارن ایکسچینج بھیجنے والوں کو ہر سال 15 کو سول ایوارڈ دیں گے، نمایاں خدمات انجام دینے والے اوورسیز پاکستانیوں کو 14 اگست کو ہر سال سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک سے باہر زہریلا اور منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو بے نقاب کریں، آپ سرمایہ کاری لے کر آئیں تو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی سرمایہ کار ہمارے سر کا تاج ہوں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے، آرمی چیف کے ہوتے ہوئے پاکستان کوکوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، جنرل عاصم منیر ایک سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں، زبان پر جو بات ہوتی ہے وہی دل میں ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے جو جہاد کیا اس کی مثال نہیں ملتی، پچھلے دور میں سنگین غلطیاں کی گئیں، دہشتگردوں کو خیبرپختونخوا میں آباد کیا گیا، دہشت گردی کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں، فنڈنگ کون کررہا ہے سب جانتے ہیں۔ افسوس ہے سوشل میڈیا پرغلیظ  گفتگو کی جاتی ہے۔

  • کوے کی انسانوں کی طرح بات کرنے کی ویڈیو وائرل

    کوے کی انسانوں کی طرح بات کرنے کی ویڈیو وائرل

    بھارت میں کوے کی انسانوں کی طرح بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    انسانوں کی طرح بات کرنے والے طوطے عام ہیں لیکن کیا کوا بھی بات کرسکتا ہے؟ مہاراشٹر کے پالگھر کے گاؤں میں کوے نے اڑنے کے کرتب سے نہیں بلکہ اپنے الفاظ سے دنگ کردیا۔

    کوے کی انسانوں کی طرح گفتگو کرنے کی ویڈیوز جس طرح کوئی طوطا کرتا ہے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    یہ سب اس وقت شروع ہوا جب منگلیا منکے نے درخت کے نیچے زخمی کوے کو دیکھا اور اسے گھر لے گیا، آہستہ آہستہ کوے کو منکے خاندان میں جگہ مل گئی۔

    بچوں کو کھلانے اور اس کے ساتھ کھیلنے کے ساتھ پرندے کو آہستہ آہستہ خاندان کی عادت پڑ گئی، یہ کندھوں پر بیٹھا، گھر کے اردگرد گھومتا رہا اور آخرکار بات کرنے لگا۔

    ڈیڑھ سال کا کوا اب بولتا ہے جیسا کہ ’آئی (ماں) اور (بابا)، آپ کیا کررہے ہیں، تم گھر کیوں آئے ہو، مراٹھی میں وہ یہ سب روانی سے بولتا ہے اور لوگوں کو یقین نہیں آتا۔

    منکے خاندان کا کہنا ہے کہ جب کوئی اجنبی ان کے گھر پہنچتا ہے، تو مبینہ طور پر پوچھتا ہے، "تمہارا کام کیا ہے؟” اور اگر خاندان کا کوئی فرد کسی کو پکارتا ہے تو کوا اکثر اس کا نام دہرا کر اس میں شامل ہو جاتا ہے۔

    اس علاقے میں دوسرے کووں کے ساتھ دن کے وقت پرواز کرنے کے باوجود یہ غروب آفتاب تک گھر لوٹ جاتا ہے۔

    منکے خاندان نے کہا کہ یہ دور بھٹکتا نہیں اور نہ ہی جنگل میں غائب ہوتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پرندہ جانتا ہے کہ اس کا تعلق کہاں سے ہے۔

  • شعیب ملک کے بیٹے اذہان نے پہلا روزہ رکھ لیا

    شعیب ملک کے بیٹے اذہان نے پہلا روزہ رکھ لیا

    سابق کپتان شعیب اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے بیٹے شعیب ملک کے بیٹے اذہان مرزا ملک نے پہلا روز رکھ لیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب ملک نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تصویر شیئر کی جس میں پھولوں کا ہار پہنے ہوئے ہیں اور مسکرا رہے ہیں۔

    انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے ننھے کو پہلا روزہ مبارک، باباجی کو آپ پر فخر ہے، اللہ آپ کے روزے کو قبول فرمائے۔

    واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

    سابق کپتان نے دوسری شادی اداکارہ ثنا جاوید سے کی جبکہ بیٹا اذہان مرزا ملک والدہ ثانیہ مرزا کے ساتھ بھارت میں مقیم ہے۔

    شعیب ملک اکثر بیٹے کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔