Author: نعمان ناصر

  • ’کہا تھا نہ جتوا کر آؤں گی‘ آر جے مہوش اور یزویندرا چہل کی ویڈیو وائرل

    ’کہا تھا نہ جتوا کر آؤں گی‘ آر جے مہوش اور یزویندرا چہل کی ویڈیو وائرل

    کرکٹر یزویندرا چہل کے ساتھ موجود آرجے مہوش کی بھارتی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرم پر آرجے مہوش نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دبئی اسٹیڈیم میں موجود ہیں اور یزویندرا چہل کے ساتھ مل کر بھارتی ٹیم کی جیت کا جشن منارہی ہیں۔

    انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کہا تھا نہ جتوا کے آؤں گی، میں بھارتی ٹیم کی ’گڈ لک‘ ہوں۔

    آر جے مہوش کی پوسٹ 20 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’چہل کی بولنگ اسپیڈ 85 ہے اور مون آن کرنے کی اسپیڈ 850 ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’زندگی تو چہل ہی جی رہا ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahvash (@rj.mahvash)

    واضح رہے کہ اہلیہ دھنشری ورما سے طلاق کی افواہوں کے درمیان بھارتی کرکٹر یزویندر چہل مبینہ گرل فرینڈ آر جے مہوش کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ دیکھنے پہنچے تھے۔

    وائرل تصویر میں یوزویندر چہل کو آر جے مہوش کے ساتھ بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ کے میچ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ویڈیو میں یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے ساتھ بالی وڈ اداکار وویک اوبرائے بھی نطر آ رہے ہیں۔

    بھارتی کرکٹر پچھلے کئی ہفتوں سے اہلیہ دھنشری ورما سے مبینہ طلاق کی وجہ سے خبروں میں ہیں، تاہم جوڑے اب تک اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

    یہ پہلا موقع نہیں ہے جب یزویندر چہل اور آر جے مہوش کی ایک ساتھ تصویر وائرل ہوئی ہو، بلکہ جنوری میں دونوں کی کرسمس کا جشن منانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

  • اسٹیٹ بینک کا شرح‌ سود برقرار رکھنے کا اعلان

    اسٹیٹ بینک کا شرح‌ سود برقرار رکھنے کا اعلان

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 27 جنوری 2025 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 ماہ کے لیے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی تھی۔

    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 100 بیسس پوائنٹس کمی کے بعد شرح سود 12 فیصد ہوگئی ہے، مانیٹری پالییسی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں ملک کی معاشی کارکردگی اور مختلف عوامل کا جائزہ لیا تھا۔

    اس سے قبل 16 دسمبر 2024 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شرح سود 200 بیسس پوائنٹس کم کرکے 13 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں آگاہ کیا گیا تھا کہ زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے اپنے آج کے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 17 دسمبر 2024 سے 200 بی پی ایس کم کرکے 13فیصد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • کرکٹ بورڈ نے فخر اور صائم کی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ دے دی

    کرکٹ بورڈ نے فخر اور صائم کی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ دے دی

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اوپننگ بیٹرز فخر زمان اور صائم ایوب کی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کردی۔

    جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران صائم ایوب کے دائیں ٹخنے میں فریکچر ہوا تھا اور وہ کم از کم چھ ہفتوں کے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے باہر ہوگئے جس کے نتیجے میں وہ چیمپئنز ٹرافی بھی نہیں کھیل سکے۔

    فخر زمان کو چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواؑڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

    تاہم وہ 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، وہ اس وقت لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی ری ہیب سے گزر رہے ہیں۔

    پی سی بی نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ اوپنرز فخر زمان اور صائم ایوب کو میڈیکل ایڈوائس پر کسی بھی فارمیٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں دونوں کھلاڑیوں کے مکمل طور پر فٹ ہونے کی امید ہے۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئی، پاکستان کو بھارت اور نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی جبکہ بنگلادیش کیخلاف میچ بارش کی نذر ہوا۔

  • عالیہ بھٹ نے بیٹی راہا کی  تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دیں

    عالیہ بھٹ نے بیٹی راہا کی تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دیں

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر بیٹی راہا کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور چھوٹی بیٹی راہا کی پرائیویسی کو ترجیح دے رہے ہیں اور راہا کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام سے راہا کی تمام تصاویر ہٹا دیں جہاں ان کا چہرہ نظر آرہا تھا۔

    عالیہ بھٹ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو دیکھیں تو راہا کی کوئی تصویر واضح نہیں ہے، یہاں تک کہ ان کے جام نگر کے حالیہ سفر اور پیرس میں خاندان کی چھٹیوں کی تصاویر بھی ہٹا دی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں رنبیر کی والدہ نیتو کپور نے بھی پاپا رازی سے درخواست کی تھی کہ وہ رانا کی تصاویر نہ بنائیں۔

    اسی طرح کرینہ کپور خان نے پہلے فوٹوگرافرز سے کہا تھا کہ وہ اپنے والد رندھیر کپور کی سالگرہ کی تقریب کے دوران اپنے دو بچوں تیمور اور جیہ کی تصاویر نہ لیں۔

    یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر نے اپریل 2022 میں شادی کی ان کی بیٹی راہا نومبر 2022 میں پیدا ہوئیں۔

    کرسمس 2023 پر رنبیر اور عالیہ نے راہا کے ساتھ منظر عام پر آکر مداحوں کو حیران کردیا تھا، اداکار جوڑی اگلی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں نظر آئے گی۔

  • جوتے خریدنے پر پلاسٹک بیگ کے اضافی پیسے، شہری کی شکایت پر کمپنی کو نوٹس

    جوتے خریدنے پر پلاسٹک بیگ کے اضافی پیسے، شہری کی شکایت پر کمپنی کو نوٹس

    کراچی میں جوتے کی خریداری پر پلاسٹک بیگ کے اضافی پیسے وصول کرنے پر شہری نے کمپنی کی شکایت کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے وزیراعظم پورٹل پر شہری کی شکایت پر شوز کمپنی کو نوٹس جاری کردیا، شہری نے کہا کہ جوتوں کا ایک جوڑا خریدا تھا، شاپنگ بیگ کے 30 روپے اضافی وصول کیے گئے۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی پرائسز میر شاہنواز نے کنزیومر پروٹیکشن کورٹ میں شکایت جمع کروادی۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر شکایت وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ، سٹیزن پورٹل پر درج ہوئی، شکایت پر متعلقہ برانچ کو نوٹس جاری کیے مگر جواب نہیں آیا۔

    انہوں نے کہا کہ نوٹس کا جواب نہ دینے پر کنزیومر پروٹیکشن کورٹ میں شکایع جمع کروائی۔

    میر شاہنواز کا بتانا ہے کہ کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ میں کیس کا آغاز 6 مارچ بروز جمعرات کو ہوگا۔

  • سرکاری اداروں میں رمضان المبارک کے دفتری اوقاتِ کار جاری

    سرکاری اداروں میں رمضان المبارک کے دفتری اوقاتِ کار جاری

    اسلام آباد: سرکاری اداروں میں رمضان المبارک کے دفتری اوقات کار جاری کردیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پانچ دن ورکنگ والے دفاتر کے پیر تا جمعرات اوقات کار صبح 9 تا 3 بجے ہوں گے، ان دفاتر کے جمعہ کے اوقات کار صبح 9 بجے تا دوپہر 12:30 بجے ہوں گے۔

    چھ دن ورکنگ دن والے دفاتر کے پیر تا ہفتہ اوقات کار صبح 9 تا دوپہر 2 بجے ہوں گے۔

    ان دفاتر کے جمعہ کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔

    واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا ابوالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہو گا۔

    جمعہ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جب کہ کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جس میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

    مولانا عبدالخبیر آزاد نے اراکین کمیٹی کے ہمراہ رمضان المبارک کے چاند کی شرعی رویت کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں پہلا روزہ 2 مارچ اتوار کو ہو گا۔

  • یو اے ای میں بھی رمضان کے چاند کا اعلان

    یو اے ای میں بھی رمضان کے چاند کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں رمضان المبارک کے چاند کی شہادت موصول ہوگئی جس کے بعد پہلا روزہ کل یکم مارچ کو ہوگا۔

     متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے چاند دیکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اجازت دی تھی۔

    فتویٰ کونسل کا کہنا تھا کہ ڈرون کے استعمال سے چاند کو براہ راست دیکھنا ایک اہم قدم ہوگا اور اسے چاند کی رویت کی تصدیق کی بنیاد سمجھا جاسکتا ہے۔

    سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں ماہِ صیام کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی جس کے بعد روزے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

    مسجدالحرام اور مسجدنبوی ﷺم یں تراویح کا آغاز آج سے ہو گا جس کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ملائیشیا

    عرب میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا لہذا کوالالمپور میں اتوار 2 مارچ کو پہلاروزہ ہوگا۔

    برونائی

    برونائی میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ پہلاروزہ اتوار 2 مارچ کو ہو گا۔

    نیوزی لینڈ
    وزارت خارجہ اور تجارت کے مطابق نیوزی لینڈ میں اسلامی برادری نے نیا ہلال کا چاند دیکھا ہے اس لیے مسلمان یکم مارچ 2025 سے روزے کا آغاز کریں گے۔

    آسٹریلیا
    مفتی اعظم آسٹریلیا نے ہفتہ یکم مارچ کو پہلے روزے کا اعلان کیا ہے۔

    لکھنو- بھارت
    مرکزی چاند کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 مارچ بروز اتوار کو پہلا روزہ ہو گا

  • سابق کرکٹر نے رضوان کی جگہ نئے کپتان کے لیے نام دے دیا

    سابق کرکٹر نے رضوان کی جگہ نئے کپتان کے لیے نام دے دیا

    سابق کرکٹر دانش کنیریا نے اوپننگ بلے باز فخر زمان کی محمد رضوان کی جگہ کپتان بنانے کی حمایت کردی۔

    سابق کرکٹر دانش کنیریا کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رضوان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئی ہے۔

    حالیہ انٹرویو میں سابق اسپنر نے فخر کے نڈر انداز اور ٹیم پر اثر ڈالنے کی تعریف کی۔

    دانش کنیریا نے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت کے خلاف میچ میں فخر نہیں تھا کیوکنکہ وہ انجری کی وجہ سے باہر ہوگیا لیکن وہ ایک ایکس فیکٹر کھلاڑی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فخر زمان کو زیادہ سپورٹ نہیں دی جاتی کیونکہ اس سے بابر اور رضوان کے غلبے میں خلل پڑتا ہے لیکن وہ ایک محنتی اور دلیر کرکٹر ہے۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے انتخاب کے عمل میں تبدیلی کی ضرورت ہے، ٹیم کا انتخاب اکثر میرٹ کے بجائے ذاتی رابطوں پر ہے۔

    دانش کنیریا نے کہا کہ اگر کھلاڑی نتائج نہیں دیتے تو ان سے کہا جانا چاہیے کہ وہ بیگ پیک کرکے چلے جائیں، سخت ہدایات کی بنیاد پر ٹیموں کا انتخاب کیا جاتا ہے، یہاں دوستی اور ذاتی مفادات کو پہلے نہیں آنا چاہیے۔

  • پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    تاشقند: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکسٹائل، فارما سیوٹیکل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، ازبک سرمایہ کار اور تاجر سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خطے کے ملک گوادر اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے کاروباری سرگرمیاں کرسکتے ہیں، خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ تاجربرادری دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، توانائی کے شعبے میں مختلف ملک سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان ازبکستان بزنس فورم کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹرانز افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، پاکستان میں مائنز اینڈ منرل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔

  • فرحان علی آغا نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

    فرحان علی آغا نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

    شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فرحان علی آغا نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا۔

    اداکارہ فرحان علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران اپنی فٹنس سمیت شوبز کیریئر پر بھی اظہار خیال کیا۔

    میزبان نے کہا کہ میں بچپن میں تھا تب بھی آپ ایسے ہی تھے اور آج میرے بچوں کا بچپن ہے اب بھی آپ ویسے ہی ہیں، ایک بار ہمیں اس کا راز بتادیں کہ کیا کرنا ہے؟

    فرحان علی آغا نے کہا کہ فٹ رہنے کے لیے دیسی گھی، دیسی دودھ استعمال کریں اور کم کھانے کا کوئی مسئلہ نہیں زیادہ کھائیں لیکن صحیح چیز کھائیں، میں جم کرتا ہوں، رننگ کرتا ہوں۔

    اداکار نے کہا کہ جب سے ہوش سنبھالا ہے جم اور رننگ کررہا ہوں، میں مسٹر کراچی 1990 میں جیت بھی چکا ہوں اور جب گیا تھا تو نہاری کھا کر گیا تو اس عمر میں تو کچھ بھی کھالیں فرق نہیں پڑتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک گھنٹے ایکسرسائز کرتا ہوں اور ساری بات ڈسپلن کی ہے۔

    فرحان علی آغا نے کہا کہ آج کل لوگوں کو دیکھتا ہوں تو وہ نفسیاتی طور پر فوکس نہیں ہوتے، باڈی کہیں اور ہوتی ہے اور سر کہیں اور آج کل لگتا ہے کہ باڈی وائی فائی پر ہے کہ یہ بند ہو تو کنکشن ٹوٹ جاتا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ پہلے سوشل میڈیا پر ڈگری کی بات کرتے تھے پھر آیا کہ ٹیلنٹڈ ہوں گے تو کامیاب ہوجائیں گے لیکن آج کل مستقل مزاجی کا کہا جاتا ہے جو مستقل مزاج ہے وہ کسی بھی کام میں جائے گا کامیاب ہوجائے گا۔