Author: نعمان ناصر

  • سارہ خان کی ننھی پری کے ساتھ تصویر کے چرچے

    سارہ خان کی ننھی پری کے ساتھ تصویر کے چرچے

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے ننھی پری کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کردی۔

    اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ننھی بیٹی عالیانہ فلک کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان بیٹی کو پیار کررہی ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ماں بننا ایک بے حد حیرت انگیز اور خوبصورت احساس ہے۔

    سارہ خان نے لکھا کہ ’اولاد، سب سے حسین نعمت ہے، اللہ تعالیٰ ہر جوڑے کو اولاد کی نعمت سے نوازے، آمین۔

    سارہ خان نے گزشتہ روز یہ تصویر شیئر کی جسے لاکھوں صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور ننھی پری کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع گلوکار نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی۔

    فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارک دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔‘

    گلوکار نے خوشی کے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’عالیانہ فلک‘ رکھا ہے، اُنہوں نے اپنے مداحوں کی دُعاؤں اور محبت کے لیے اُن کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

  • بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں میں بطور کپتان تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے افغانستان کے خلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے اہم سنگ میل عبورکیا۔

    بابر اعظم نے بطور کپتان 26 اننگز میں ایک ہزار رنز بنا کر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، کوہلی نے 32 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

    قومی ٹیم کے کپتان آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی سے بھی آگے نکل گئے، فنچ نے 32 اور ڈوپلیسی نے 31 اننگز میں ایک ہزار رنز بنائے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ جاری ہے، پاکستان نے 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنز بنالیے ہیں۔

    محمد رضوان 8 رنز پر مجیب الرحمان کو وکٹ دے بیٹھے، فخر زمان 19 اور بابر اعظم 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

  • اقرا عزیز نے ایئرلائن سے مدد مانگ لی

    اقرا عزیز نے ایئرلائن سے مدد مانگ لی

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ دبئی کے سفر کے دوران جہاز میں موبائل فون بھول گئیں۔

    اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی انسٹا انسٹوری میں ایمریٹس ایئرلائن سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنا فون پاکستان سے دبئی کے سفر کرتے ہوئے جہاز میں بھول گئی ہوں، ایئرلائن فون دوبارہ واپس دلوانے میں میری مددد کرے۔‘

    انہوں نے لکھا کہ ’وہ اپنا فون جہاز میں ہی بھول گئی ہیں اور اب انہیں دو راتوں تک دبئی میں ہی رہنا ہے اور بیٹے کی بھی بہت یاد آرہی ہے۔‘

    اقرا نے متعلقہ ایئرلائن سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’کیا وہ میری مدد کرسکتے ہیں۔‘

    اقراء عزیز جہاز میں اپنا فون بھول گئیں

    دوسری جانب ایئرلائن کی جانب سے اہلیہ کا فون واپس نہ کرنے پر شوہر یاسر حسین بھی مایوس ہوگئے۔

    یاسر حسین نے لکھا کہ ایمریٹس نے کہا کہ آپ کو تین گھنٹے بعد فون مل جائے گا اور اب وہ جواب بھی نہیں دے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اداکارہ اقرا عزیز نے اپنا آئی فون جہاز میں بھولنے کی اطلاع انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی تھی۔

  • وسیم اکرم نے وقار یونس سے متعلق دلچسپ واقعہ بیان کردیا

    وسیم اکرم نے وقار یونس سے متعلق دلچسپ واقعہ بیان کردیا

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس سے متعلق بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ ایک حادثے میں ان کی ’چھوٹی انگلی‘ ضائع ہوگئی تھی۔

    سابق کپتان وقار یونس نے بتایا تھا کہ نہر میں نہانے کے لیے کزنز کے ساتھ اکثر دوپہر کو جایا کرتا تھا، ایک دن پُل کے اوپر چڑھنے کی کوشش کر رہا تھا جب میں میرا پاؤں پھسلا اور میری انگلی وہیں پھنس گئی لیکن میرے وزن کی وجہ وہ ہاتھ سے الگ ہو گئی اور میں نیچے گر گیا تھا۔

    وقار یونس کی انگلی نہ ہونے سے متعلق وسیم اکرم نے اے اسپورٹس کے پروگرم میں میچ کا دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ’ایک میچ میں وقار نے آسان کیچ چھوڑ دیا تھا میں نے ان سے پوچھا کہ آسان کیچ کیوں چھوٹ گیا اس پر وقار نے مجھے یہی انگلی دکھائی کہ یہاں سے کیچ نکل گیا۔‘

    وقار یونس نے بھی اعتراف کیا کہ ’یہ پرانی بات ہے ہوسکتا ہے کہ میں نے کیچ چھوٹنے پر یہ بہانہ بنادیا ہو۔‘

    سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ چھوٹے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے اکثر اپنے ہاتھ دکھاتا تھا وہ دیکھتے تھے کہ ایک انگلی نہیں ہے اسی دوران میں دوسرا ہاتھ دکھا دیتا تھا جس میں پانچوں انگلیاں موجود ہوتی تھیں۔

    وہاب ریاض نے کہا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ ان کی چار انگلیاں ہیں اس پر وسیم اکرم نے کہا کہ ’تم تین سال کیا سوتے رہے ہو۔‘

    مصباح الحق نے کہا کہ وقار بھائی اس کا نقصان آپ کو تو نہیں ہوتا ہوگا بلکہ دوسرے بولرز کو ہوتا ہوگا کیونکہ جب آپ فیلڈنگ کررہے ہوتے ہوں گے تو اکثر گیند ہاتھ سے نکل جاتی ہوگی۔

  • ٹم ساؤتھی نے بابر کو آؤٹ کرکے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    ٹم ساؤتھی نے بابر کو آؤٹ کرکے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    کیوی ٹیم کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے بابر اعظم کی وکٹ لے کر اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں کیوی فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے بابر اعظم کو 9 رنز پر کلین بولڈ کیا، بابر ساؤتھی کی گیند پر بڑی ہٹ مارتے ہوئے کلین بولڈ ہوگئے۔

    ٹم ساؤتھی نے تین اوورز میں 12 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، ان کا ایک اوور ابھی باقی ہے۔

    کیوی فاسٹ بولر نے بابر اعظم کو آؤٹ کرکے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں مکمل کرلیں، اس سے قبل انہیں 100 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے ایک وکٹ درکار تھی۔

    کیوی فاسٹ بولر یہ سنگ میل عبور کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے فاسٹ بولر بھی بن گئے ہیں۔

    بلیک کیپس کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹم ساؤتھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی 100 وکٹیں مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

  • ڈالر کی اونچی اُڑان جاری، سونے کی قیمت کو بھی پَر لگ گئے

    ڈالر کی اونچی اُڑان جاری، سونے کی قیمت کو بھی پَر لگ گئے

    ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں گراوٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا مزید 600 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 27 ہزار 800 روپے ہوگیا۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار 568 روپے ہوگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 1802 ڈالر فی اونس رہی۔

    ڈالر کی اونچی اڑان

    دوسری جانب ڈالر کی اونچی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مزید گھٹ گئی۔

    انٹربینک میں ڈالرکی قدر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 174 روپے 43 پیسے پر پہنچ گئی، آج انٹربینک میں ڈالر 43 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر میں ایک روپیہ 20 پیسے اضافہ ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 175 روپے 50 پیسے ہے۔

  • نفرتوں کے بیچ ڈھونڈتی عائزہ اپنی ’بے نام‘ محبت

    نفرتوں کے بیچ ڈھونڈتی عائزہ اپنی ’بے نام‘ محبت

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر اداکارہ کومل میر کا نیا ڈرامہ سیریل ’بے نام‘ جلد نشر کیا جائے گا، ڈرامے کے پہلے ٹیزر کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’بے نام‘ میں کومل میر (عائزہ) نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کریں گی، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نور حسن (حیدر)، شازیل شوکت (لائبہ) انوشے عباسی، سعد قریشی ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض علی مسعود سعید نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی اسٹوری سیما شیخ نے لکھی ہے۔

    اداکارہ کومل میر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور ڈرامے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Komal Meer (@komallmeer)

    کومل کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ڈرامے کا ٹیزر

    بے نام کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ منفی کردار نبھانے والی اداکارہ شازیل شوکت کہہ رہی ہیں کہ ’محبت اگر سچی ہو تو مل ہی جاتی ہے دیکھ لو حیدر آخر میں نے تمہیں پا ہی لیا۔‘

    حیدر لائبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتا ہے کہ ’لائبہ محبت دو لوگوں کے بیچ ہوتی ہے، میں تو تمہارا کبھی تھا ہی نہیں، اسی اثنا میں شادی ہال میں عائزہ بھاگتی ہوئی آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’حیدر میں نے سوچا تھا میں تمہارے بغیر رہ لوں گی لیکن نہیں رہ پائی کمزور پڑ گئی مجھے معاف کردو۔

    اس دوران حیدر کہتا ہے کہ کمزور تم نہیں، کمزور تو میری محبت ہے یہاں سے چلی جاؤ۔

    لائبہ کہتی ہے کہ میں جانتی تھی تم بے وفا تو ہوسکتے ہو لیکن احسان فراموش نہیں اور پھر حیدر کا ہاتھ پکڑ کر واپس لے جاتے ہوئے کہتی ہے کہ قاضی صاحب نکاح شروع کریں۔

    کیا اتنی نفرتوں کے بیچ عائزہ اپنی بے نام محبت ڈھونڈ پائے گی، یہ سب دیکھنے کے لیے ڈرامہ سیریل ’بے نام‘ جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر دیکھنا نہ بھولیں۔

  • پاک بھارت میچ کے دوران مداح نے کان پکڑنے کی وجہ بتادی

    پاک بھارت میچ کے دوران مداح نے کان پکڑنے کی وجہ بتادی

    دبئی: پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کے مداح نے کان پکڑنے کی وجہ بیان کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ میں دوران پاکستانی مداح اسٹینڈ میں کھڑے کان پکڑے نظر آئے، ان کی تصویر کیمرے میں محفوظ ہوگئی اور بعدازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی مداح نے سوشل میڈیا پر اپنے کان پکڑنے کی وجہ بیان کردی۔

    جواد غلام رسول نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ میری اس کان پکڑنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ جاننا چاہ رہے ہیں کہ ایسا کیا واقعہ تھا کہ میں نے کان پکڑلیے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی اننگز جاری تھی محمد رضوان اور بابر اعظم بیٹنگ کررہے تھے، اسی دوران میں نے رضوان کی بیٹنگ دیکھتے ہوئے کہا کہ دیکھو تو صحیح یہ لڑکا کون ہے یہ ویرات کوہلی تونہیں کھیل رہا؟

    اسی دوران پیچھے موجود بھارتی ٹیم کے مداح نے جواب دیا کہ ’رضوان ویرات کوہلی کی جوتی کے برابر بھی نہیں ہے۔‘ اس کے یہ کہنے پر میں نے کان پکڑلیے۔

    پاکستانی مداح نے کہا کہ گراؤنڈ میں رضوان میں کرکٹ کھیلتے ہوئے بھی جب اسے موقع ملا تو اس نے اللہ کو یاد کیا اور نماز ادا کی اور اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ ہے۔

    جواد غلام نے بتایا کہ یہ وجہ تھی جو میں نے بھارتی مداح کی بات پر کان پکڑ لیے تھے۔

  • انٹرنیٹ سروس معطل، وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

    انٹرنیٹ سروس معطل، وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

    وزارت داخلہ نے لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے مزید علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی، داتا دربار، شاہدرہ، راوی پل پر انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لاہور کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ فوری طور پر احکامات پر عمل کرتے ہوئے سمن آباد ، شیراکوٹ ، نواں کوٹ ، گلشن راوی ، سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی جائے۔

    یہ بھی بتایا گیا تھا کہ کارروائی کی درخواست محکمہ داخلہ پنجاب نے کی ہے۔

    مراسلے میں اتھارٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ انٹرنیٹ خدمات بشمول ڈیٹا سروسز وائی فائی اور فکسڈ لائن ڈی ایس ایل ، دوبارہ کھولنے کی مزید درخواست تک معطل رہیں گی۔

  • سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    کراچی: ملک میں ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 7 ہزار 767 روپے رہی۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 1794 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئیْ

    یو اے ای، دس گرام سونے کی قیمت 2111 درہم

    دوسری جانب یو اے ای میں سونے کی فی تولہ قیمت 2111 درہم ہوگئی، ایک گرام سونا 211 درہم اور ایک ملی گرام سونا 21 فلس کا ہے۔

    گزشتہ چار دن سے ایشیا میں سونے کے ریٹ سترہ سو اناسی ڈالر کی بلند ترین سطح پرمستحکم ہیں جبکہ یورپ میں سترہ سو ستتر ڈالر تک کم ہو کر سترہ سو چوراسی ڈالر پر بند ہوا۔

    انفیلیشن ، ٹریڈنگ کا کم حجم اور یوایس ٹریژری کے شرح سود میں اضافہ امریکا میں سونے کی تجارت کو محدود کر رہے ہیں۔ ایشیا میں سو اور دو سو دن کا چارٹ سترہ سو تیرانوے ڈالر پر پہنچ گیا ہے، آج سونے کے ریٹ سترہ سو پچہتر سے آٹھارہ سو ڈالر تک رہے کی توقع ہے۔