Author: نعمان ناصر

  • اسکاٹ لینڈ عمان کو ہرا کر سپر 12 میں پہنچ گئی

    اسکاٹ لینڈ عمان کو ہرا کر سپر 12 میں پہنچ گئی

    مسقط: اسکاٹ لینڈ کی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میں عمان کو شکست دے کر سپر 12 میں پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ نے عمان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر سپر 12 کے لیے کوالیفائی کرلیا، کپتان کوٹزر نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    اسکاٹ لینڈ نے عمان کی جانب سے دیا جانے والا 123 رنز کا آسان ہدف 17 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ہیرنگٹن نے 31 اور کراس نے 26 رنز کی اننگز کھیلی، اسکاٹ لینڈ نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    اس سے قبل عمان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، عاقب الیاس نے 37 اور کپتان ذیشان مقصود 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

    عمان کی جانب سے جوش ڈیوی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، سفیان اور مائیکل نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    اس سے قبل بنگلہ دیش نے پاپواگینی کو 84 رنز سے شکست دے کر سپر 12 کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

  • ’دو بیویوں کے درمیان پھنس گیا ہوں‘

    ’دو بیویوں کے درمیان پھنس گیا ہوں‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میں ہاری پیا‘ کے ایک سین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ڈرامہ سیریل ’میں ہاری پیا‘ کی منفرد کہانی نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی، ڈرامے میں اداکار سمیع خان (فواد)، حرا مانی (سارہ) اور سنبل اقبال (فروہ) کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی بھی ان تینوں کے گرد ہی گھومتی ہے، سارہ اور فروہ بہت اچھی دوست ہوتی ہیں، سارہ کا تعلق امیر گھرانے سے ہوتا ہے جبکہ فروہ متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے اور اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی امیر شخص سے شادی کرلے۔

    فروہ اپنی دوست سارہ کی فواد سے شادی ہونے کے بعد اس سے جلن کا شکار ہوجاتی ہے اور کہتی ہے کہ میں شادی کروں گی تو کسی امیر آدمی سے ہی کروں گی، غربت کی زندگی بہت گزارلی اب میرے پاس بھی ساری آسائشیں ہوں گی۔

    فروہ کی یہ خواہش اس ہی کی دوست فروہ پوری کردیتی ہے وہ اس طرح کہ اپنے ہاں اولاد نہ ہونے پر شوہر فواد کی شادی فروہ سے کروادیتی ہے اور یہی اس کی سب سے بڑی غلطی بن جاتی ہے۔

    سنبل اقبال (فروہ) اب فواد اور سارہ کی محبت کے درمیان آگئی ہے اور سارہ کو نیچے دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی اور بات بات پر اپنی پرانی دوست سارہ سے لڑنے جھگڑنے شروع ہوجاتی ہے۔

    فواد بھی دو شادیوں کو لے کر پریشان ہوگیا ہے وہ محبت تو سارہ سے کرتا ہے لیکن سارہ کے کہنے پر فروہ کو ہر وہ چیز دلانے پر رضامند ہوجاتا ہے جو سارہ کے پاس ہوتی ہے۔

    ڈرامے کے ایک سین کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فواد اہلیہ سارہ کے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ’سارہ فروہ میری بیوی ضرور ہے لیکن کبھی یہ مت سمجھنا کہ وہ کبھی تمہاری جگہ لے سکتی ہے، کیا تم چاہتی ہو کہ وہ تمہاری جگہ لے؟ ‘

    اس پر سارہ کہتی ہے فواد کوئی کسی کی جگہ نہیں لے سکتا، میرے دل میں جو آپ کی جگہ ہے وہ کبھی کوئی نہیں لے سکتا، اگر فروہ میری جگہ لینا چاہتی ہے تو میں اسے روک تو نہیں سکتی۔‘

    فواد یہ سن کر کہتا ہے کہ بہت ہی ڈپلومیٹک جواب دیا ہے تم نے میں اب دو بیویوں کے درمیان پھنس گیا ہوں، دیکھتے ہیں کیا حال ہوتا ہے میرا، ویسے مجھے لگتا ہے کہ میرا بُرا ہی حشر ہوگا، سارہ کہتی ہے کہ میں آپ کو کچھ نہیں ہونے دوں گی۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’میں ہاری پیا‘ ہر پیر سے جمعرات کی رات 9 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے۔

  • وارم اپ میچ: بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    وارم اپ میچ: بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    دبئی: بھارت نے پہلے وارم اپ میچ میں انگلش ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے پہلے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 189 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ایشان کشن نے 46 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کے ایل راہول 24 گیندوں پر 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان ویرات کوہلی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    رشبھ پانت 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ہاردک پانڈیا نے 16 رنز بنائے، سوریا کمار یادیو 8 رنز ولے کا نشانہ بنے۔

    انگلش ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ ولے، مارک ووڈ اور لیام لیونگسٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے، معین علی نے 43 رنز کی جارحانہ اننگز بھی انگلینڈ کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    جونی بریسٹو نے 49 رنز پر بمرا کا نشانہ بنے، لیام لیونگسٹن 30 رنز بنا چلتے بنے، جیسن رائے 17 اور جوز بٹلر 18 رنز بناسکے۔

    ڈیوڈ ملان 18 رنز بنا کر چاہر کا نشانہ بنے، کرس ووکس ایک رن بناسکے۔

    بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جسپریت بمرا اور راہول چاہر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • شوہر پر تنقید، غنا علی سوشل میڈیا صارف پر برس پڑیں

    شوہر پر تنقید، غنا علی سوشل میڈیا صارف پر برس پڑیں

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے شوہر پر تنقید کرنے والے صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    اداکارہ غنا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے سراہا گیا لیکن ایک صارف نے ان کی پوسٹ پر شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    غنا علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر ایک صارف نے ان کے شوہر کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے تو غنا علی غصے میں آگئیں۔

    غنا علی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’تمہاری زبان نہ کاٹ دیں۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ غنا علی نے شوہر کی سالگرہ کی موقع پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا تھا۔

    اداکارہ نے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’دنیا کے سب سے مہربان اور رحم دل انسان کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

    غنا علی نے لکھا تھا کہ ’آپ میری زندگی کے سب سے خاص انسان ہیں، آپ میرے دوست، میرے شوہر اور میرے دکھ درد کے ساتھی ہیں۔‘

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’شوہر میرے لیے اللہ تعالیٰ کا ایک خاص تحفہ ہیں اور میں آج اس خاص دن کے موقع پر ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خاص محسوس کروانا چاہتی ہوں۔‘

    غنا علی نے دعا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں دعا کرتی ہوں کہ ہماری محبت ایسے ہی سلامت رہے اور اللہ تعالیٰ ہمیں بری نظر سے بچائے۔‘

    خیال رہے کہ غنا علی کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویا ہووے گا سیزن فور، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

  • ’امانت:‘ کیا ’ضرار‘ ’زونی‘ کے بعد ’مہر‘ کو بھی چھوڑ دے گا؟

    ’امانت:‘ کیا ’ضرار‘ ’زونی‘ کے بعد ’مہر‘ کو بھی چھوڑ دے گا؟

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر گزشتہ روز نئے ڈرامہ سیریل ’امانت‘ کی پہلی قسط نشر کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ڈرامہ سیریل ’امانت‘ میں اداکار عمران عباس (ضرار)، ہارون شاہد (جنید)، عروہ حسین (مہر)، صبور علی (زونی) ، بابر علی (ملک صاحب)، گوہر رشید، صبا حمید ودیگر اداکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں.

    ڈرامہ کی پہلی قسط میں دکھایا گیا ہے کہ ضرار اور زونی ایک دوسرے سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور دونوں کی شادی ہونے والی ہے اور ضرار کی بہن کی شادی بھی زونی کے بھائی راحیل سے ہورہی ہے۔

    دوسری جانب دوسرے شہر میں رہنے والی ملک صاحب اپنی بھتیجی کی شادی اپنے ذہنی معذور بیٹے سے کروا رہے ہوتے ہیں یہ دیکھ کر مہر کی چچی اسے سمجھاتی ہیں اور کزن کے ساتھ اسے گھر سے بھگادیتی ہیں۔

    ضرار اور زونی شادی تو کررہے ہوتے ہیں لیکن زونی کا مزاج ضرار سے مختلف ہے اور وہ اپنی بات منوانے کے لیے ہر حد تک گزر جاتی ہے یہاں تک کہ جہیز کا سامان لینے پہنچنے والے ضرار کے بھائی جنید کو بھی سامان ٹوٹنے پر کھری کھری سناتی ہے۔

    اس بات کو لے کر ضرار اور زونی میں جھگڑا ہوتا ہے لیکن پھر بھی ضرار زونی کو نہیں چھوڑتا۔

    دوسری قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ مہر کا شوہر ضرار کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا ہوتا ہے تو موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوجاتی ہے۔

    حادثے میں مہر کے شوہر کا انتقال ہوجائے گا اور مہر اکیلی رہ جائے گی، پرومو میں ضرار کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میں تمہیں لے کر بھی نہیں جاسکتا اور چھوڑ کر بھی نہیں جاسکتا ہوں لیکن وہ مہر کو لے کر گھر آجاتا ہے اور زونی یہ کہتی ہے کہ تم کیا سمجھتی ہو وہ تمہارے ساتھ  وفا کرے گا وہ تمہیں بھی چھوڑ دے گا۔

     کیا زونی کو چھوڑنے کے بعد ضرار مہر کو بھی چھوڑ دے گا، کیا زونی جنید سے شادی کرکے مہر کی زندگی اجیرن بنادے گی، یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’امانت‘ ہر منگل کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

  • آئی پی ایل کورونا کی زد میں اْگئی

    آئی پی ایل کورونا کی زد میں اْگئی

    ابوظبی: یو اے ای میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ایک بار پھر کورونا کی زد میں آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں آئی پی ایل پر ایک بار پھر کورونا نے وار کیا، سن رائزر حیدرآباد کے سری لنکن آل راؤنڈر کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

    نتراجن اور آل راؤنڈر وجے شنکر سمیت ان سے قریبی رابطوں میں رہنے والے چھ کھلاڑیوں کو بھی آٗئسولیٹ کردیا گیا جو دبئی میں ہونے والے میچز میں دہلی کیپیٹلز کا سامنا کریں گے۔

    تاہم سن رائزرز حیدرآباد اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان آئی پی ایل کا میچ اب بھی دبئی انٹرنیشنل میڈیم میں شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔

    سن رائزرز حیدرآباد کی انتظامیہ کے مطابق نٹراجن میں کورونا کی علامات نہیں ہیں دیگر کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

    ٹیم منیجر وجے کمار، فزیو تھراپسٹ جے شیام سندر، ڈاکٹر انجنا وانن، لاجسٹکس منیجر تشار کھیڈکر اور نیٹ بولر پریاسامنی گنیشن قرنطینہ میں رہیں گے۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل متحدہ عرب امارات میں پانچ ماہ کی معطلی کے بعد اتوار کو دوبارہ شروع ہوا کیونکہ بھارت میں کورونا نے تباہی مچا رکھی تھی۔

  • امر خان نے ایسا کیا کہا کہ منیب بٹ  ہنسنے لگے

    امر خان نے ایسا کیا کہا کہ منیب بٹ ہنسنے لگے

    کراچی: ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان کی گفتگو نے منیب بٹ کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار منیب بٹ اور امر خان نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

    ندا یاسر نے پوچھا کہ ایسا کبھی ہوا ہے کہ کسی تقریب میں گئے ہوں تو دوسرے کے کپڑے دیکھنے کے بعد احساس ہوا کہ یا تو میں بہت ’اوور ڈریسڈ‘ ہوں یا ’انڈر ڈریسڈ‘ ہوں یعنی کپڑے موقع کی مناسبت سے یا تو زیادہ شوخ ہیں یا بہت دبے دبے سے ہیں۔

    اداکارہ امر خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اوور ڈریسڈ سے زیادہ انڈر ڈریسڈ ہوتی ہوں اور کہنے لگیں کہ انڈر ڈریسڈٖ کا مطلب کبھی کبھی  کسی سالگرہ کی تقریب میں جاتی ہوں تو عام سا لباس پہن کر جاتی ہوں۔

    امر خان کا یہ کہنا تھا کہ منیب بٹ ہنسنے لگے ساتھ ہی امر خان بھی اپنی ہنسی نہیں روک پائیں اور مسکرانے لگیں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ آج شو میں آرہی تھی تو کوئی کہہ رہا تھا کہ مارننگ شو میں اتنا سادہ سیاہ لباس پہن کر جارہی ہو، میں نے سوچا کہ شو میں جانے کے لیے چمکیلے کپڑے یا شرارا پہن کر جاؤں۔

    دوسری جانب اداکار منیب بٹ نے منال کی مایوں کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ منال کی مایوں کے دوران میں نے کُرتا اور پاجامہ اور سبز واسکٹ خریدی جب وہ پہن کر والدہ کو دکھانے گیا تو انہوں نے کہا کہ بہت ہی کوئی ’دلہا‘ لگ رہے ہو۔

    اداکار نے بتایا کہ میں نے کہا جی امی نے دوربارہ کہا کہ دلہا لگ رہے ہو میں پھر میں نے آئینے میں جاکر دیکھا تو واقعی بہت شوخ لگ رہا تھا، پھر میں سیاہ کرتا پہنا اور گرین واسکٹ پہنی تو بیلنس ہوگیا، اگر میں وہی پہن کر چلا جاتا اور دوسرے کچھ کہتے تو مجھے برا لگ جاتا۔

  • معروف پاکستانی اداکارہ کے گھر بیٹے کی پیدائش

    معروف پاکستانی اداکارہ کے گھر بیٹے کی پیدائش

    اسلام آباد: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ شیخ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    سابق سپر ماڈل اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ آمنہ شیخ نے نومولود کی پیدائش کی اطلاع فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دی۔

    اداکارہ نے نومولود کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں رواں ماہ تین ستمبر کو دوسرے بچے کی ولادت ہوئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aamina Sheikh (@aaminasheikh)

    آمنہ شیخ نے لکھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام عیسیٰ رکھا ہے، سوشل میڈیا پر شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے شوہر عمر فاروق اور ان کی بڑی بیٹی عیسیٰ کو پیار کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aamina Sheikh (@aaminasheikh)

    اداکارہ کی جانب سے بچے کی پیدائش کی تصدیق کیے جانے کے بعد کئی شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

    اداکارہ مومل شیخ، ماہرہ خان، عائزہ خان ودیگر اداکاراؤں نے آمنہ شیخ کو بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد دی۔

    یاد رہے کہ آمنہ شیخ نے گزشتہ سال اگست میں دوسری شادی عمر فاروق سے کی تھی جو ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ہیں۔

    اداکارہ نے دوسری شادی طلاق کے تقریباً ایک سال بعد کی تھی، ان کی اور اداکار محب مرزا کے درمیان 2019 کے اختتام پر طلاق ہوگئی تھی۔

    آمنہ شیخ اور اداکار محب مرزا نے 2005 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے چند سال بعد ہی جوڑے کے درمیان اختلافات شروع ہو گئے تھے۔

  • کیا ’سبین‘ کی شادی ’کامی‘ سے ہوجائیگی؟ ’بے رُخی‘ مداحوں‌ کو بھا گیا

    کیا ’سبین‘ کی شادی ’کامی‘ سے ہوجائیگی؟ ’بے رُخی‘ مداحوں‌ کو بھا گیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا نیا ڈرامہ سیریل ’بے رُخی‘ مداحوں کو بھاگیا، ڈرامے کی پہلی قسط کو مداحوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا۔

    ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں جنید خان، حبا بخاری، نازش جہانگیر، حسن احمد، عفت عمر، عثمان پیرزادہ، صبا حمید ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامہ کی پہلی ڈبل اقساط میں دکھایا گیا ہے کہ حبا بخاری (سبین) کی چچی (عفت عمر) اپنے بھائی (کامران) کی شادی کے لیے سبین کا ہاتھ مانگ لیتی ہیں لیکن کامران کی پہلے ہی دو بار طلاق ہوچکی ہیں اور اس کا کردار بھی کچھ اچھا نہیں جس کے باعث سبین کے گھر والے اپنے چھوٹے بھائی کو انکار کردیتے ہیں۔

    سبین کے چچا کافی پیسے والے ہیں جبکہ سبین کے والد ریٹائرڈ ہیں اور سبین اور اس کا بھائی اپنی تعلیم مکمل کررہے ہیں جس کے باعث ان کے گھر کا خرچ چھوٹے بھائی یعنی چچا برداشت کررہے ہیں۔

    سبین کی چچی اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے لاپرواہ بھائی کا رشتہ ان کے گھر بھیجتی ہیں لیکن سبین کے والد اپنے بھائی سے ملنے کے لیے جاتے ہیں وہاں چھوٹے بھائی تو موجود نہیں ہوتے لیکن ان کی اہلیہ سبین کے والد کو رشتے سے انکار کرنے پر کہتی ہیں کہ میرے بھائی کو تو بہت لڑکیاں مل جائیں گی لیکن آپ کو گھر بٹھا کر کھلانے والا بھائی نہیں ملے گا۔

    سبین کے والد یہ سب کچھ سہہ نہیں پاتے اور زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں جس کے بعد سبین کا بھائی کہتا ہے کہ لائیں مجھے دیں وہ کنگن جو چچی نے دئیے تھے میں ابھی ان کو واپس کرکے آتا ہوں۔

    لیکن عفت عمر یعنی سبین کی چچی وہ کنگن چھپا لیتی ہے جو مرحوم والد نے انہیں واپس کردیے تھے اور اپنے بھائی کامی سے کہتی ہیں کہ کنگن مجھے ملے ہی نہیں اب تم دیکھو تو سہی میں کرتی کیا ہوں۔

    کیا سبین کی چچی اپنے بھائی سے کامی کی شادی کروادیں گی، کیا بھائی اپنی بہن کو کامی سے بچا پائے گا یہ سبب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

  • کیا دی راک رومن رینز کو ’ریسل مینیا 38‘ میں پچھاڑیں گے؟

    کیا دی راک رومن رینز کو ’ریسل مینیا 38‘ میں پچھاڑیں گے؟

    لاس اینجلس: ہالی ووڈ اسٹار اور سابق ڈبلیو ڈبلیو ای معروف ریسلر دی راک اور رومن رینز کے مقابلے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست ڈیلاس میں ریسل مینیا 38 میں ہونے والا دی راک اور رومن رینز کا مقابلہ ہونے کا امکانات ختم ہوگئے، اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں ریسلر یونیورسٹل ٹائٹل کے لیے ریسل مینیا 38 میں مدمقابل آئیں گے۔

    خیال کیا جارہا تھا کہ رومن رینز اور دی راک کا مقابلہ 2023 میں لاس اینجلس میں ہونے والے ریسل مینیا 39 میں ہوگا لیکن اب خبریں سامنے آئی ہیں مقابلے کے امکانات کم ہیں کیونکہ ریسلنگ کا انعقاد راک کے شیڈول پر منحصر ہوگا۔

    گزشتہ روز ریسلنگ آبزرور ریڈیو کے دوران ڈیو میلٹزر نے دی راک کے بارے میں گفتگو کی اور کہا کہ شائقین انہیں دوبارہ رنگ میں دیکھنے کے لیے زیادہ انتظار کرنا پڑسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: بروک لیسنر کی رنگ میں واپسی، ہوش کس کے اُڑے؟

    میلٹزر نے کہا کہ سمر سلیم کے آخری لمحات میں بروک لیسنر کی انٹری یہ گمان ہوتا ہے کہ لیسنر کا مقابلہ رومن رینز سے اگلے سال ریسل مینیا میں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ دی راک کی عدم شرکت کے باعث لیسنر کو واپس لایا گیا ہے اور رومن رینز کا مقابلہ ریسل مینیا میں بروک لیسنر سے کروایا جائے گا۔

    میلٹزر نے مزید کہا کہ رنگ میں واپسی اب دی راک پر ہی منحصر ہے کہ کب وہ رنگ میں اترنا چاہتے ہیں اور کب انہیں اپنے شیڈول سے فرصت ملتی ہے تبھی وہ رومن رینز سے مقابلہ کرسکیں گے۔