Author: نعمان ناصر

  • ’سنڈریلا کو شہزادہ مل گیا‘

    ’سنڈریلا کو شہزادہ مل گیا‘

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل پر بہت جلد ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ آن ایئر ہوگا جس میں اداکارہ حبا بخاری اور جنید خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ کو اس سے قبل ’ہم نہ تھے بے مہر‘ نام دیا گیا تھا لیکن بعدازاں اس کا نام ’بے رخی‘ رکھا گیا، ڈرامہ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دئیے ہیں۔

    بے رخی کو تحریر غزالہ نقوی کی ہے، اس سے قبل غزالہ نقوی کئی نامور ڈرامے ’موہے پیا رنگ لاگا‘، ’بدنام‘ بھی تحریر کرچکی ہیں۔

    ڈرامہ سیریل بے رخی میں اداکار جنید خان اور حبا بخاری مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، دونوں اداکار پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہورہے ہیں۔

    ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نازش جہانگیر اور عمیر رفیق بھی نمایاں ہیں۔

    بے رخی ابھی شوٹنگ کے مراحل میں داخل ہے اور بہت جلد ناظرین اپنے پسندیدہ اداکار کو اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

    ڈرامے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حبا بخاری کو بچوں کو ٹیوشن پڑھاتے ہوئے ایک کہانی سنا رہی ہیں۔

    بعدازاں حبا بخاری کہہ رہی ہیں کہ یہ کہانی ہے ایک بہت خوبصورت لڑکی کی جس کا نام سنڈریلا تھا، سنڈریلا بہت پیاری اور پیار کرنے والی تھی اور پھر اسے اپنا شہزادہ مل گیا۔

  • سرفراز احمد نے خاتون صحافی کی بولتی بند کردی

    سرفراز احمد نے خاتون صحافی کی بولتی بند کردی

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے تنقید کرنے پر خاتون صحافی کی بولتی بند کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے شوہر کی پاستہ بناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔

    حسن علی نے ویڈیو پر رائے دی اور سرفراز سے ازراہ مذاق کہا کہ ’کپتان یہ والا ٹیلنٹ آپ نے ہمیں نہیں بتایا۔‘

    آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی حسن علی کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ’اگلی چائے کپتان سے بنوانی ہے۔‘

    سرفراز احمد کے اس کمنٹ پر خاتون صحافی نے لکھا کہ ’او بھائی ہاتھ ہلکا رکھو، پانی پلانے پر آسمان ٹوٹ پڑا تھا، اب چائے بھی بنواؤ گے۔‘

    سابق کپتان نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’بات کیا ہورہی ہے اور آپ کیا بات کررہی ہیں، پہلی بات تو آپ کو اس گفتگو میں آنا ہی نہیں چاہیے تھا، یہ کرکٹ نہیں چل رہی ہے، بہتر ہے اپنی رائے کرکٹ پر رکھیں تو زیادہ بہتر ہوگا، آپ زیادہ پرسنل نہ ہوں۔‘

    خاتون صحافی نے بعد میں لکھا کہ ’سیفی میں تو بس مذاق کررہی تھی۔‘

    انہوں نے مزید لکھا کہ ’سیفی بہت اچھا انسان ہے، کبھی کبھی ہمیں بھی برداشت کرلینا چاہیے۔‘

    بعدازاں سرفراز احمد نے ساتھی کرکٹرز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’حاضر جناب آپ کو ایک دم کڑک چائے ملے گی۔‘

  • ’ہنسیں یا ڈریں‘ سبزی فروش کے نرالے انداز کی دھوم

    ’ہنسیں یا ڈریں‘ سبزی فروش کے نرالے انداز کی دھوم

    آپ نے اکثر سبزی فروش کو اپنی گلی محلوں میں آواز لگاتے ہوئے سبزی بیچتے دیکھا ہوگا جن کا لوگ انتظار بھی کرتے ہیں کہ سبزی والا آئے گا تو سبزی خرید لیں گے۔

    سوشل میڈیا پر ایک ایسے سبزی فروش کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو لوگوں کا ڈرا کر سبزی بیچ رہا ہے، وہاں موجود سبزی کم خرید رہے ہیں ڈر کر دور زیادہ بھاگ رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سبزی فروش چیخ چیخ کر سبزی بیچ رہا ہے، 100 روپے کا سیب 80 روپے کلو، فلاں چیز اتنے روپے کلو میں لے جاؤ۔

    مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا میں خوب وائرل ہورہی ہے اور اسے دیکھ کر خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’جب ملک کا وزیر خزانہ ہی آئی ایم ایف کا ہوگا تو اس طرح کے حالات ہی پیدا ہوں گے۔‘
    ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ایسے انسان کا مذاق اُڑانے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیے۔‘

    ایک تیسرے صارف نے کہا کہ ’ایک صارف نے لکھا کہ وہ وقت دور نہیں جب الیکشن قریب آئیں گے تو مسلم لیگ ن کے لیڈر شہباز شریف اسی طرح کارکنان کا لہو گرمائیں گے۔‘

  • انتظامیہ کی غفلت یا کچھ اور؟ کراچی فیکٹری آتشزدگی نے کئی خاندان اُجاڑ دیے

    انتظامیہ کی غفلت یا کچھ اور؟ کراچی فیکٹری آتشزدگی نے کئی خاندان اُجاڑ دیے

    کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے کئی خاندان اجاڑ دئیے، فیکٹری میں لگنے والی آگ میں انتظامیہ کی غفلت تھی یا پھر آگ کیسے لگی پولیس نے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کورنگی میں فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی جاں بحق ہوئے، جن میں ایک نوجوان کی شادی دو ماہ پہلے ہی ہوئی تھی، نئی نویلی دلہن پر شوہر کی میت گھر پہنچنے پر سکتہ طاری ہوگیا۔

    دوسری جانب طویل عرصے سے بیروزگار ایک نوجوان کی نوکری پندرہ روز قبل ہوئی فیکٹری میں لگی تھی اور اس خوفناک آگ نے اس کی زندگی کا چراغ بھی بجھا دیا۔

    واضح رہے کہ آج صبح دس بجے کے قریب کورنگی مہران ٹاؤن میں فیکٹری میں لگنے والی آگ نے تباہی پھیلادی، سانحہ میں دو سگے بھائیوں سمیت 16مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کو بار بار کال کی گئیں پھر بھی وہ تاخیر سے پہنچے جس سے آگ مزید بھڑکی اور جانی نقصان ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ فیکڑی سے نکلنے کا ایک ہی راستہ تھا جبکہ فیکٹری کی چھت تک جانے والے دروازوں پر تالے تھے، فیکٹری میں پھنسے مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    متاثرہ فیکٹری میں کیمیکل سے چپلوں کو جوڑا جاتا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

    ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جاں بحق ہونےھ والے مزدوروں کے خاندانوں کی بھرپور مالی مدد کرنے اور زخمیوں کی علاج کرانے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔

  • بروک لیسنر کی رنگ میں واپسی، ہوش کس کے اُڑے؟

    بروک لیسنر کی رنگ میں واپسی، ہوش کس کے اُڑے؟

    ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے گزشتہ دنوں سمر سلم ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جسے کے مقابلوں کے نتائج نے مداحوں کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سمر سلم میں مداحوں کو دو مقابلوں کا بے صبری سے انتظار تھا جن میں ایک ’بگ ڈوگ‘ رومن رینز اور جان سینا کے درمیان ہونے والا مقابلہ اور دوسری گولڈ برگ اور بوبی لیشلے کے درمیان ہونے والی فائٹ شامل تھی۔

    جان سینا اور رومن رینز کی فائٹ میں رینز ہیوی ویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا اور جان سینا باآسانی شکست کھا گئے، جان سینا کو بروک لیسنر نے اپنا آخری داؤ ’ایف فائیو‘ بھی لگایا۔

    مقابلے کی خاص بات یہ تھی کہ رنگ میں اچانک بروک لیسنر کی نئے انداز کے ساتھ انٹری ہوئی انہیں دیکھ کر لیسنر کے سابقہ منیجر پال ہیمن کے ہوش اُڑ گئے اور ان کا منہ کھلا کا کھلا ہی رہ گیا۔

    بروک لیسنر رنگ میں آئے اور رومن رینز کے درمیان کھڑے ہوگئے تاہم انہوں نے رینز کو مارا نہیں اور نہ ہی رینز کی جانب سے کوئی ردعمل دیا گیا۔

    اطلاعات کے مطابق یونیورسل چیمپئن شپ کے لیے آئندہ ایونٹ میں رومن رینز اور بروک لیسنر ایک بار پھر مدمقابل آسکتے ہیں۔

    دوسری جانب بوبی لیشے اور گولڈ برگ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کے لیے مدمقابل آئے تاہم بوبی لیشلے نے بروک لیسنر کو زخمی کرکے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔

    واضح رہے کہ گولڈ برگ کی طویل عرصے بعد رنگ میں واپسی ہوئی ہے وہ اس سے قبل بروک لیسنر کو چند منٹوں میں شکست دے چکے ہیں۔

  • طالبان کی فوجی انخلا کی ڈیڈ لائن پر امریکا کا ردعمل آگیا

    طالبان کی فوجی انخلا کی ڈیڈ لائن پر امریکا کا ردعمل آگیا

    واشنگٹن: افغان طالبان کی جانب سے فوجی انخلا کے لیے دی جانے والی 31 اگست کی ڈیڈلائن پر امریکا کا ردعمل آگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ فوجیوں اور تمام آلات کو نکالنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں لیکن پوری کوشش ہے کہ 31 اگست تک افغانستان سے انخلا مکمل کرلیں۔

    ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، 31 اگست تک افغانستان سے فوجیوں کو نکالنے کے مشن کی ٹائم لائن میں تبدیلی نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں میں 21 ہزار 600 افراد کو افغانستان سے نکال چکے ہیں، تمام صلاحیتوں کے ساتھ افغانستان سے انخلا جاری رکھیں گے۔

    مزید پڑھیں: افغان طالبان کا غیرملکی افواج کو انخلا میں توسیع نہ دینے کا اعلان

    جان کربی نے کہا کہ یقین ہے کہ ہم رواں ماہ کے آخر تک کام مکمل کرسکتے ہیں، افغانستان سے نکالے جانے والوں کے لیے مزید بیس درکار ہوں گی۔

    دوسری جانب میجر جنرل ہینک ٹیلر نے کہا کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی کے لیے طالبان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نے سی آئی اے ڈائریکٹر اور ملا عبدالغنی برادرکی ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی افواج کو 31 اگست تک مکمل انخلا کرنا ہوگا، ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد نئی حکمتِ عملی کا اعلان کریں گے۔

  • کمسن بچی موذی مرض میں مبتلا، وزیراعظم سے مدد کی اپیل

    کمسن بچی موذی مرض میں مبتلا، وزیراعظم سے مدد کی اپیل

    اسلام آبا: کمسن بچی کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہوگئی، بچی کے والدین نے وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی رہائشی کمسن بچی عروج ذرین ولد ذاکر اللہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئی، ننھی عروج اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    کمسن بچی کے کینسر سے جنگ لڑنے میں مصروف ہے، عروج کے 6 کیمو ہوچکے ہیں جبکہ 8 کیمو اور ہونے ہیں۔

    عروج کو اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے لیکن والدین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی گئی ہے وہ اس کے علاج معالجے میں مدد کریں۔

    کینسر کیا ہے؟

    کینسر سے مراد ایک ایسی بیماری ہے جس میں جسمانی خلیے بے قابو ہو کر تقسیم ہونے لگتے ہیں اور پھر یہی خلیے نارمل خلیوں کو بھی تباہ کر کے پورے جسم میں پھیل جاتے ہیں۔ ہمارے جسم کا گروتھ کنٹرول کرنے والا نظام خراب ہو جاتا ہے اور اس طرح پرانے عمر رسیدہ سیلز اپنے متعین وقت پر ختم نہیں ہو پاتے اور نئے بننے والے سیلز بھی بلا ضرورت بنتے رہتے ہیں۔ یہ سیلز بے قابو ہو کر ایک گچھے کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جسے ٹیومر کہتے ہیں۔

    کینسر کی بنیادی خصوصیات

    کینسر سیلز میں مندرجہ ذیل خصوصیات متعلقہ جینز میں میوٹیشنز کی وجہ سے پائی جاتی ہیں۔
    خود ساختہ گروتھ سگنلز
    گروتھ کو روکنے والے سگنلز سے غیر حساسیت
    سیل ڈیتھ سے ارتفاع
    بے قابو گروتھ
    نئی خون کی نالیاں بننے کے عمل کا مستقل ہو جانا
    مختلف آرگن اور سطحوں کو کراس کرنا اور جسم میں پھیلنے کی خاصیت

    کینسر کیسے جنم لیتا ہے؟

    کینسر ایک جینیاتی مسئلہ ہے جو کہ یا تو وراثتی انتقال سے جنم لیتا ہے یا ایسے عوامل سرزد ہوتے ہیں جن سے ہمارے جسم کا گروتھ کو قابو کرنے والا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ یہ زندگی میں کسی بھی وقت ہمارے ڈی این اے میں نقائص کی وجہ سے ہو سکتا ہے اور یہ خرابیاں مختلف ماحولیاتی عناصر جیسا کہ یو۔وی ریڈی ایشنز، سموکنگ، وائرسز، کیمیکلز یا ریڈیوایکٹو اشیاء سے تا دیر رابطے کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔ عام حالات میں ہمارے ڈی این اے میں ٹیومر سپریسر جینز پائے جاتے ہیں جو کہ کینسر ہونے سے تحفظ فراہم کرتے ہیں مگر ان جینز میں میوٹیشنز کی وجہ سے کینسر جنم لیتا ہے۔

  • ’بادل آتے ہیں لوٹ جاتے ہیں، تم آکر لوٹ نہ جانا‘ سجاد علی کی ویڈیو کے چرچے

    ’بادل آتے ہیں لوٹ جاتے ہیں، تم آکر لوٹ نہ جانا‘ سجاد علی کی ویڈیو کے چرچے

    معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک نظر آتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز کو ناصرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

    آج ہم بات کررہے ہیں معروف گلوکار سجاد علی کی جنہوں بارش کے دوران گانا گنگناتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کردی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجاد علی بارش میں بھیگتے ہوئے گنگنانے میں مصروف ہیں برسات سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    گلوکار نے جو گانا گنگنایا اس کے بول کچھ یوں ہیں، ’بادل آتے ہیں لوٹ جاتے ہیں، تم آکر لوٹ نہ جانا، تم وفا نبھانا، تم وفا نبھانا۔‘

    گلوکار نے ایک گھنٹے قبل ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کو دیکھ کر میرا بچپن یاد آجاتا ہے، مسئلہ یہ ہے کہ میں بوڑھا ہوگیا ہوں اور آپ اب بھی اتنے ہی ہیں، اللہ آپ کو ایسے ہی شادباد رکھے۔‘

    ایک اور صارف نے سجاد علی کی گلوکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی آواز میں مٹھاس ہے، اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔‘

  • کیوی ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق اہم خبر

    کیوی ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق اہم خبر

    لاہور: پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد آئندہ ماہ پاکستان پہنچے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کی روشنی میں دورہ پاکستان کی تصدیق ممکن ہوسکے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کیوی بورڈ سے سیکیورٹی امور کے ماہر رگ ڈیکاسن پاکستان آئیں گے جو کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز رواں برس ستمبر، اکتوبر میں شیڈول ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کو تین ٹی ٹوئنٹی کے بجائے پانچ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دو اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے نیوزی لینڈ بورڈ اور پی سی بی کے درمیان بات چیت جاری ہے، آئندہ چند روز کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ آگاہ کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ رواں سال سترہ اکتوبر سے چودہ نومبر تک ابوظبی، دبئی، شارجہ اور مسقط میں کھیلا جائے گا۔

  • مہوش حیات اگر اداکارہ نہ ہوتیں تو کیا ہوتیں؟

    مہوش حیات اگر اداکارہ نہ ہوتیں تو کیا ہوتیں؟

    اداکارہ مہوش حیات اور ان کے اہلخانہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے جانے والے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

    مہوش حیات کا کہنا تھا کہ اگر وہ اداکارہ نہیں ہوتیں تو کسی کری ایٹو فیلڈ میں ہوتیں، پینٹنگ اسکیچ بنا رہی ہوتی یا پھر کانٹینٹ رائٹر، گلوکاری کے شعبے سے وابستہ ہوتیں۔

    ندا یاسر نے مہوش حیات سے سوال کیا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میرا ہر کام میری میڈ کرے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اپنا کام خود کرنا اچھا لگتا ہے، بہت ساری چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ امی کہتی ہیں کہ تم کیوں کررہی ہو لیکن مجھے لگتا ہے کہ بتانے اور کروانے سے بہتر ہے کہ میں خود کام کرلوں۔

    اداکارہ کے اس جواب کی تائید ان کے بہن بھائیوں اور والدہ نے بھی ’سچ‘ کا پلے کارڈ اٹھا کر کی۔

    ندا نے مہوش حیات سے ایک اور سوال کیا کہ ’میرا دل چاہتا ہے کہ میرے بہن بھائی میری آنکھ کا اشارہ سمجھ جائیں اور کچھ کہنا نہ پڑے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے ہاں میں جواب دیا۔

    ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ کھانے کے لیے مجھے چین بھی جانا پڑے تو میں چلی جاؤں گی، میزبان نے اداکارہ کی والدہ سے پوچھا کہ اگر آپ نے کوئی ان کی پسندیدہ چیز بنائی ہو تو وہ شوٹنگ چھوڑ کر آجائیں گی جس کا جواب دیتے ہوئے مہوش کی والدہ نے بتایا کہ ’نہیں یہ کہیں گی کہ رکھ دو میں شوٹنگ سے واپس آکر کھا لوں گی۔

    مہوش حیات نے بتایا کہ جب وہ سو رہی ہوتی ہیں تو انہیں اٹھانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتا ہے، اداکارہ کے بہن بھائیوں نے بتایا کہ جب اٹھانے جاؤ تو کہتی ہیں کہ پانچ منٹ، پھر وہ پانچ منٹ آدھے گھنٹے پر جاکر ختم ہوتے ہیں۔