Author: نعمان ناصر

  • بابر علی اور نادیہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    بابر علی اور نادیہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بابر علی اور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بابر علی کے ساتھ ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس پر مداح قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ حسین بابر علی سے کہہ رہی ہیں ’اوئے نمبر ہی دے دے اپنا۔‘

    اس پر بابر علی بھڑک اٹھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’تمہیں تمہارے ماں باپ نے تمیز نہیں دکھائی، تم جیسی لڑکیوں کی وجہ سے پورا ملک تباہ ہوگیا ہے۔‘

    ویڈیو کے آخر میں بابر علی اداکارہ کو کہتے ہیں ’یہ لے پکڑ نمبر۔‘

    نادیہ حسین نے گزشتہ دنوں بابر علی کے ساتھ ایک اور مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

    ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ’میں دس تک گنوں کی اگر آپ نے مجھ سے بات نہیں کی تو زہر کھا لوں گی۔‘

    نادیہ حسن ایک سے گنتی شروع کرتی ہیں اور سات پر جاکر رک جاتی ہیں جس پر بابر علی کہتے ہیں کہ ’آگے بھی تو گنوں۔‘

    جواب میں نادیہ حسین کہتی ہیں کہ ’شکر ہے آپ نے مجھ سے بات تو کی۔‘

  • شائستہ لودھی زندگی کے تلخ تجربے کو بیان کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

    شائستہ لودھی زندگی کے تلخ تجربے کو بیان کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

    کراچی: اداکارہ اور ٹی وی میزبان شائستہ لودھی زندگی کے تلخ تجربے کو بیان کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

    شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ شائستہ لودھی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں شرکت کی اور دوران پروگرام بیرون ملک گزارے ہوئے دنوں کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

    شائستہ لودھی نے بتایا کہ ’زندگی میں وہ لمحہ کبھی نہیں بھول سکتی جب اپنے بچوں کو واشنگٹن سے چھوڑنے آئی، بچوں اور والد کو جب خدا حافظ کہا تو مجھے یہ نہیں پتا تھا کہ کب بچوں کو دوبارہ دیکھوں گی، میں رونا بھی نہیں چاہتی تھی کیونکہ مجھے ان کے سامنے مضبوط بننا تھا۔‘

    اداکارہ نے بتایا کہ ’بچوں کو یہ ظاہر کرنا چاہ رہی تھی کہ سب کچھ ٹھیک ہے، ماما تھوڑے دنوں میں واپس آجائیں گی، میں سوچتی تھی کہ یہ لوگ جارہے ہیں اور میں یہاں اکیلی ہوں اور کسی کو جانتی بھی نہیں ہوں، میرے پاس پیسے بھی ختم ہورہے تھے کیونکہ بچوں کے ہمراہ اچھے ہوٹل میں قیام پذیر تھی۔‘

    شائستہ لودھی نے بتایا کہ زندگی میں کبھی اس طرح اکیلی نہیں رہی، بچے جب چلے گئے تو میں نے والد سے کہا کہ میں واپس آجاؤں گی لیکن دماغ میں یہ چل رہا تھا کہ پتا نہیں اب کب ملیں گے، پھر ٹکٹ کاؤنٹر پر گئی اور تین دن بعد کی ٹکٹ بک کروائی اور ہوٹل واپس چلی گئی۔‘

    انہوں نے بتایا کہ پیسے کم ہونے کی وجہ سے مہنگے ہوٹل کو چھوڑ کر سستے ہوٹل میں رہائش اختیار کی اور تین دن کمرے میں ہی بیٹھی رہی، چائے اور بسکٹ پر گزارا کیا، تین دن بعد جب میری فلائٹ کا ٹائم آیا تو باہر نکلی اور پاکستان میں دوستوں کو فون کیا کہ میں آرہی ہوں، جب پاکستان پہنچی تو دو دن تک ہوٹل میں رہی اور والدین نے وہاں آکر مجھ سے ملاقات کی۔

    شائستہ لودھی نے بتایا کہ بچوں کو اس وقت نہیں بلا سکتی تھی کیونکہ سیکیورٹی اور دیگر چیزیں آڑے آجاتی تھیں، ان دنوں بچوں کے بغیربہت ہی برا وقت گزرا تھا۔

  • ’فریاد‘ میں ’مراد‘ کا بھانڈا پھوٹ گیا

    ’فریاد‘ میں ’مراد‘ کا بھانڈا پھوٹ گیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’فریاد‘ کے کردار مراد (زاہد احمد) کی دوسری شادی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والا ڈرامہ سیریل ’فریاد‘ کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، ڈرامے میں زاہد احمد (مراد)، عائزہ اعوان (ماہ نور)، عدیل چوہدری (ہارون)، نول سعید (انعم) گل رعنا (مراد کی والدہ) کا کردار ادا کررہی ہیں۔

    فریاد میں مراد مکان کی خریدو فروخت کے شعبہ سے وابستہ ہے جو لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے کسی بھی حد تک گزر جاتا ہے یہاں تک کہ اپنی پہلی بیوی ماہ نور کے ہونے والے بچے کو بھی لاکھوں روپے کے عوض بے اولاد جوڑے کو فروخت کردیتا ہے یہی نہیں اس سے قبل مراد نے اپنی دوسری بیوی انعم کے بچے کو بھی دوستوں کے ساتھ مل کر اغوا کیا تھا اور انعم سے تاوان کے طور پر پیسے وصول کیے۔

    ہارون، ماہ نور کا کزن ہے جو ماہ نور سے محبت کرتا ہے اور اسے مراد سے سخت نفرت ہے جس کی وجہ مراد کا لوگوں سے فراڈ کرنا ہے۔

    فریاد کی آج 41ویں قسط نشر کی گئی جس میں مراد کی دوسری شادی کا بھانڈا پھوٹ گیا، مراد کی بہن شہزادی کا نکاح ہارون سے ہورہا ہوتا ہے اس دوران مراد کی دوسری بیوی انعم اچانک آجاتی ہے، ہارون انعم کا تعارف کرواتے ہوئے ہارون کی والدہ سے کہتا ہے کہ آنٹی جی اپنی دوسری بہو انعم مراد سے ملیے۔

    انعم مراد کی والدہ کو بتاتی ہے کہ مراد کی بیوی ہوں، مراد نے مجھ سے نکاح کیا ہے، مراد نکاح کی تقریب میں دیکھ انعم کو دیکھ کر ہکا بکا رہ جاتا ہے اور ہارون کو مارنے کے لیے آگے بڑھتا ہے اور یہ کہتے ہوئے تقریب چھوڑ کر چلاجاتا ہے کہ ہارون مجھے بدنام کرنا چاہتا ہے۔

    ہارون کی جانب سے سچ سامنے لانے کے بعد مراد ہارون سے بدلنا لینے کا سوچنے لگا ہے، کیا ماہ نور سچ جاننے کے بعد مراد کو چھوڑ دے گی، کیا مراد ہارون کو کوئی نقصان پہنچائے گا؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل فریاد جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی شام 7 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای، رینڈی اورٹن نے برے وائٹ کو ’’جلا‘‘ ڈالا

    ڈبلیو ڈبلیو ای، رینڈی اورٹن نے برے وائٹ کو ’’جلا‘‘ ڈالا

    نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رینڈی اورٹن نے حریف ریسلر برے وائٹ کو دوران فائٹ ’جلا ‘ ڈالا، بگ ڈوگ کے نام سے مشہور رومن رینز یونیورسل ٹائٹل لے اُڑے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ( ڈبلیو ڈبلیو ای ) انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز ’ٹی ایل سی‘ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں رینڈی اورٹن، برے وائٹ مدمقابل تھے، ایونٹ کے دیگر مقابلوں میں یونیورسل ٹائٹل کے لیے رومن رینز (بگ ڈوگ ) کا مقابلہ کیون اونز سے ہوا، ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ میں ڈریو میکنٹائر کو اے جے اسٹائلز اور دی مز کا چیلنج درپیش تھا۔

    رینڈی اورٹن نے برے وائٹ کو ’’فائر فلائی انفرنو ‘‘میچ میں جلا ڈالا، برے وائٹ کی جانب سے اورٹن کو جلانے کے لیےمتعدد حملے کیے گئے لیکن اورٹن نے وائٹ کے سارے حربے ناکام بنائے اور آخر میں کامیابی حاصل کرلی.


    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برے وائٹ رنگ میں گرے ہوئے ہیں اور رینڈی جیت کا جشن منارہے ہیں۔

    دوسرے میچ میں بگ ڈوگ نے کیون اونز کو شکست دے کریونیورسل ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا، کیون اونز، رومن کے سپر مین پنچ اور اسپیئر کے آگے اونز کی ایک نہ چل سکی، واضح رہے کہ رومن رینز سے گزشتہ دنوں ’را‘ کے میچ میں بھی اونز کو شکست دی تھی۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا ٹائٹل ڈریو میکنٹائر نے ایک بار پھر اپنے نام کرلیا، میکنٹائر نے رنگ میں اے جے اسٹائلز اور دی مز اپنے مخصوص داؤ پیج سے قابو پایا، اے جے اسٹائلز اور دی مز نے مل کر میکنٹائر کو قابو کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

    ایونٹ کے دیگر مقابلوں میں بگ ای نے سیمی زین کو ہرادیا، بوبی لیشلے اور الیکس زینڈر نے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔

  • ’’شائقین کو سرفراز کی یاد ستانے لگی، مصباح، وقار سے ٹیم چھوڑنے کا مطالبہ‘‘

    ’’شائقین کو سرفراز کی یاد ستانے لگی، مصباح، وقار سے ٹیم چھوڑنے کا مطالبہ‘‘

    کراچی: قومی ٹیم کی غیرملکی دوروں پر مسلسل شکستوں پر مداحوں نے ہیڈکوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا، انگلینڈ اور اب نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیریز میں شکست پر سوشل میڈیا صارفین ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے، ناراض مداحوں نے مصباح الحق اور وقار یونس سے ٹیم چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

    مداحوں نے مصباح اور وقار کو نشانے پر رکھ لیا کسی نے لکھا کہ ’مصباح اور وقار نے نمبر ون ٹیم کو 90 کی دہائی کی ٹیم بنادیا ہے۔‘

    کرکٹ فینز کو سابق کپتان سرفراز احمد کی بھی یاد ستانے لگی، سرفراز کے حق میں پوسٹ لکھتے ہوئے کہا کہ ’ہر کپتان میں نیوزی لینڈ میں سیریز نہیں جیت سکتا۔‘

    ایک صارف بولے مصباح ایک ایک کرکے چیمپئنز ٹرافی کے تمام ہیروز کو تباہ کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، سیریز کا آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

    نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کی جانب سے دیا جانے والا 164 رنز کا ہدف آخری اوور میں باآسانی حاصل کرلیا، ٹم سائفرٹ 84 اور کین ولیم سن 57 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    کپتان شاداب خان نے شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ’تکنیک کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، کنڈیشنز مختلف ہیں، اگلے میچ میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔

  • ’’بھارتی ٹیم کی وکٹیں ایسی گریں جیسے ’ابھی نندن‘ کا جہاز‘‘

    ’’بھارتی ٹیم کی وکٹیں ایسی گریں جیسے ’ابھی نندن‘ کا جہاز‘‘

    ایڈیلیڈُ: آسٹریلیا کے خلاف عبرتناک شکست پر بھارتی ٹیم کو کرکٹ شائقین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر 4 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی اورتاریخ کے کم ترین اسکور 36 رنز پر ڈھیر ہوئی۔

    آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 90 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    بھارتی ٹیم کے بُری طرح ہارنے پر کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لے لیا، ایک صارف نے کہا کہ ’بھارتی ٹیم کی وکٹیں ایسے گریں جیسے ابھی نندن کا جہاز، ایک تصویر میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کو منہ پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کرتے دکھایا گیا۔‘

    کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو اس ہی میدان پر یاسر شاہ کی سنچری یاد دلواتے ہوئے کہا کہ ’یاسر شاہ سنچری بناتے ہیں اور پوری بھارتی ٹیم ففٹی بھی نہیں بناسکی۔‘

    ایک اور صارف نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ ’ویرات کوہلی الیون کی وکٹیں کس طرح گریں۔‘

    واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بھارت کا یہ کم ترین اسکورہے، اس سے قبل ٹیسٹ میں بھارت کا کم اسکور 42 رنز تھا۔

    مینک اگروال نے سب سے زیادہ نو رنز بنائے، ویرات کوہلی صرف 4 رنز بناسکے، آخری کھلاڑی محمد شامی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، بھارتی اننگز کا خاتمہ صرف 36 رنز پر ہوا، آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنس نے چار جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

  • ’’کوہلی کا رن آؤٹ ’اجنکیا رہانے ‘کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا‘‘

    ’’کوہلی کا رن آؤٹ ’اجنکیا رہانے ‘کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا‘‘

    ایڈیلیڈ : آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز اجنکیا رہانے کے ویرات کوہلی کو رن آؤٹ کروادیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی بیٹسمین اجنکیا رہانے کے کپتان ویرات کوہلی کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں رن آؤٹ کروانے پر سوشل میڈیا صارفین کا نشانہ بن گئے۔

    ویرات کوہلی وکٹ پر سیٹ ہوچکے تھے اور 8 چوکوں کی مدد سے 74 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے ایسے میں ہیزل ووڈ کی گیند کا سامنا کرنے والے اجنکیا رہانے کے بال کو روک کر رن کی کال دی ویرات رن لینے کے لیے جیسے ہی دوڑے تو رہانے کی نظر فیلڈر پر پڑی اور وہ رن لینے کا منع کرتے ہوئے واپس پلٹ گئے۔

    رہانے نے رن لینے سے انکار کی دوسری کال کی تو تب تک بہت دیر ہوچکی تھی ویرات کافی آگے نکل آئے تھے اور ان کے لیے واپس پلٹنا ناممکن تھا ، ہیزل ووڈ کو نیتھن لیون نے ہاتھوں میں تھرو دیا اور ویرات کو باآسانی رن آؤٹ کردیا۔

    رہانے خود بھی ویرات کے آؤٹ ہونے کے بعد 42 رنز پر پویلین لوٹ گئے، انہیں فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

    دوسری جانب ویرات کوہلی کو رن آؤٹ کروانا اجنکیا رہانے کو مہنگا پڑ گیا کیونکہ ویرات کے مداح ان کے پر برس پڑے، ایک صارف نے دوڑنے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ یہ واضح کرنا چاہ رہے ہیں کہ رہانے بھاگ رہے ہیں اور ویرات ان کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ رن آؤٹ رہانے کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہونے والا ہے پہلے کوہلی کو رن آؤٹ کروایا اور پھر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

    واضح رہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے ہیں ، ویرات کوہلی 74 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مچل اسٹار ک نے دو جبکہ ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز اور نیتھن لائن نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • ’مرنے کے بعد لوگ آپ کے اسٹیٹس کو نہیں اچھے کاموں کو یاد رکھیں گے‘‘

    ’مرنے کے بعد لوگ آپ کے اسٹیٹس کو نہیں اچھے کاموں کو یاد رکھیں گے‘‘

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ مرنے کے بعد لوگ آپ کی گاڑیوں اور اسٹیٹس کو نہیں اچھے کاموں کو یاد رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’عشقیہ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جینز اور سوئٹر میں ملبوس اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    فیروز خان نے پوسٹ کے کیپشن میں معنی خیز پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے مرنے کے بعد لوگ آپ کے گھروں اور گاڑیوں کو یاد نہیں کریں گے۔‘

    اداکا رنے لکھا کہ ’لوگ آپ کو یاد رکھیں گے کہ آپ کس طرح وقت پر ثابت قدمی سے کھڑے رہے،‘ انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک اچھا انسان بنیں، اچھی چیزوں کے شوقین شخص نہ بنیں۔

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل اداکار فیروز خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شوبز چھوڑنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، جو بھی کام کیا ہے اس پر فخر ہے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میرے گھر میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے جس پر خوشی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، مولانا طارق جمیل سے بہت کچھ حاصل کیا، شکر گزار ہوں وہ میرے لیے وقت نکالتے ہیں۔

    یاد رہے کہ 6 مارچ کو فیروز خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اپنا یہ پلیٹ فارم صرف اسلام کی ترویج کے لیے استعمال کروں گا۔

  • ’’آپ میں سے کس کو یاد رہے گی ’نند‘ اور ‘بھابھی‘ کی یہ جوڑی‘‘؟

    ’’آپ میں سے کس کو یاد رہے گی ’نند‘ اور ‘بھابھی‘ کی یہ جوڑی‘‘؟

    آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ میں معاون اداکارہ کا کردار نبھانے والی نادیہ حسین نے اداکارہ اریبہ حبیب (مشا) کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کردی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے جلن ڈرامے کے اختتام پر اپنی اور اریبہ حبیب کی جوڑی (نند اور بھابھی) کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں اداکارائیں کافی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

    اداکارہ نادیہ حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’آپ میں سے کس کو یاد رہے گی نند اور بھابھی کی جوڑی۔‘‘

    نادیہ نے پوسٹ میں ڈرامے کے ساتھی اداکار عماد عرفانی ، اریبہ حبیب اور منال خان کو مینشن بھی کیا۔

    نادیہ نے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، اداکاری کی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور دونوں کی جوڑی پر پسندیدگی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ آپ دونوں نے ڈرامے میں اچھا کردار نبھایا اور دونوں کی جوڑی بھی بہت اچھی لگی۔

    https://urdu.arynews.tv/after-jalan-end-areeba-habib-post-viral/

    واضح رہے کہ جلن میں نادیہ حسین نے اریبہ حبیب کی بھابھی کا کردار نبھایا تھا جبکہ عماد عرفانی نادیہ کے بھائی (اصفی) کے طور پر جلوہ گر ہوئے جبکہ منال خان (نشا) ان کی دوسری بھابھی تھی جسے وہ بالکل بھی پسند نہیں کرتی تھیں۔

  • ’جلن‘ کے اختتام پر اریبہ حبیب کی پوسٹ وائرل

    ’جلن‘ کے اختتام پر اریبہ حبیب کی پوسٹ وائرل

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل ’جلن‘ اختتام پذیر ہوگیا ، ڈرامے کے اختتام پر مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اریبہ حبیب( مشا) نے پوسٹ شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل جلن میں مشا کا مثبت کردار نبھا کر مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ اریبہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں ان کے چہرے پر مسکراہٹ نمایاں ہے۔

    اریبہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں شعر لکھا جس کے الفاظ کچھ یوں ہیں۔۔۔۔

    ’’اچھا چلتا ہوں دعاؤں میں یاد رکھنا

    میرے ذکر کا زباں پہ سواد رکھنا‘‘

    اداکارہ نے جلن ڈرامے کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اداکاری کو پسند کرنے اور انہیں سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Areeba Habib (@imareebahabib)

    اداکارہ کی جانب سے دو گھنٹے قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے 30 ہزار سے زائد مداحوں نے پسند کیا اور ڈرامے میں اریبہ کی اداکاری کی تعریف کی اور مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ جلن ڈرامے اختتام پذیر ہوگیا، آخری قسط میں نشا ٹریفک حادثے میں جھلس کر زخمی ہوجاتی ہے اور ا س کا چہرہ بری طرح متاثر ہوتا ہے جبکہ میشا کو چھوڑ کر نشا نے شاد ی کرنے والے اصفی کا انتقال ہوجاتا ہے۔

    اصفی کی موت پر اس کی بہن (نادیہ حسین) کہتی ہے کہ چلو مرنے کے بعد تم دونوں پھر مل گئے اب تمہیں کوئی جدا نہیں کرسکتاجبکہ نشا حادثے کے بعد گھر نہیں جاتی اور کسی دوسری جگہ منتقل ہوتی ہے جہاں اسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا اور خواتین اس پر طنز کرتے ہوئے اس کا ماضی دوسروں کو بتارہی ہوتی ہیں۔