Author: نعمان ناصر

  • جلن کی آخری قسط، ’نشا‘ کا انجام کیا ہوگا؟

    جلن کی آخری قسط، ’نشا‘ کا انجام کیا ہوگا؟

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے معروف ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی آخری قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبول ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی آخری قسط دیکھنے کے لیے مداح بے صبری سے انتظار کررہے ہیں، مداح ڈرامے میں منفی کردار نبھانے والی اداکارہ منال خان (نشا) کا انجام دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈرامے کی سیکنڈ لاسٹ قسط نشر کی گئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ ’اصفی (عماد عرفانی) کو چھوڑنے کے بعد نشا (فہد شیخ) احمر کے پاس آتی ہے اور اس سے کہتی ہے کہ اپنی بیوی (ایرج) حاجرہ یامین کو چھوڑ دو تم مجھ سے پیار کرتے ہو۔‘

    ’دولت کی خاطر احمر سے منگنی توڑنے والی نشا کو گھر والوں کی تنقید کے بعد احمر بھی کھری کھری سنا دیتا ہے جس کے بعد وہ احمر کا غصہ اس کی اہلیہ اریج پر اتارتی ہے لیکن اریج بھی ہمیشہ کی طرح نشا کو لاجواب کردیتی ہے۔‘

    ’احمر بھی نشا کو بھول کر اریج کو اپنا چکا ہے اور وہ اپنی بیوی کو اعتماد میں لیتا ہے کہ وہ جب کسی کو چھوڑ دیتا ہے تو اس کی جانب واپس نہیں لوٹتا۔‘

    ڈرامے کا اختتام کیا نشا کے پاگل پن پر ہوگا یا وہ حادثاتی طور پر جل جائے گی؟ یہ سب جاننے کے لیے ’جلن‘ کی آخری قسط آج رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر دیکھنا نہ بھولیں۔

  • اداکارہ نمرہ خان کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ نمرہ خان کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی: ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر طیارے میں ہنگامی حالت کے دوران کیا کرنا چاہئے خوبصورت انداز میں بیان کرکے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نمرہ خان ایئرہوسٹس کی طرح سر پر دوپٹہ اوڑھے بتارہی ہیں کہ ہنگامی حالت میں جہاز سے نکلنے کے 8 راستے ہیں۔

    اداکارہ نے لب کشائی نہیں کی صرف اشاروں میں سمجھاتی رہیں اور کس وقت بھاگنا ہوتا اور جہاز رکنے سے قبل سیٹ سے نہیں اٹھنا یہ سب نمرہ نے مزاحیہ انداز میں بیان کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/nimra-khan-gets-injured-after-falling-down-the-stairs/

    واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں اداکارہ نمرہ خان گھر کی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئی تھیں، اداکارہ کو چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں آئی تھیں۔

    نمرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آئے حادثے کی تصاویر شیئر کی تھیں اور جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

    اداکارہ نے ناک کے گرد پٹی کے بعد کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’جب تک آپ اپنے پاس موجود نعمتوں کے شکر گزار رہیں گے تب ہی آپ خوش رہ سکتے ہیں۔‘

  • سامعہ کی تیسری شادی کامیاب ہوگی؟

    سامعہ کی تیسری شادی کامیاب ہوگی؟

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامہ سیریل ’گھسی پٹی محبت‘ شائقین کو بھا گیا جس کی ہر قسط کا ناظرین بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’گھسی پٹی محبت‘ میں وہاج علی، رمشا خان ، صنا عسکری، صبا حمید، ثمینہ احمد ، سجیر الدین ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ رمشا خان(سامعہ) دو شادیاں ناکام ہونے کے بعد اب تیسری شادی ع (بشارت) سے کرنے جارہی ہیں، سامعہ نے پہلی شادی پسند سے کی جبکہ دوسری شادی اپنی عمر سے بڑے شخص سے کی تھی جسے شادی کی رات اس کی پہلی بیوی نے دودھ میں زہر دے کا مار ڈالا تھا۔

    اب سامعہ نے ایک اور جیون ساتھی چن لیا ہے ، بشارت جو اپنی بھابھی اور بھتیجوں کی پرورش کررہا ہے اور اس کی بھابھی سامعہ کی دو شادیوں کی ناکامی کے باعث اس رشتے کے خلاف ہیں لیکن دیور سامعہ سے ہی شادی کرنے پر بضد ہے۔

    سامعہ کا ہونے والا شوہر اپنی گھریلو کہانی سناتے ہوئے سامعہ کو شادی کی پیشکش کرتا ہے جسے وہ قبول کرلیتی ہے اور سامعہ کے گھر والے بھی اس شادی کو لے کر راضی ہیں۔

    گزشتہ قسط

  • دروازے پر ’’بھوت‘‘ کی موجودگی نوجوان الٹے پاؤں بھاگ نکلا

    دروازے پر ’’بھوت‘‘ کی موجودگی نوجوان الٹے پاؤں بھاگ نکلا

    جب تنہا شخص کسی مکان میں موجود ہو اور عجیب و غریب آوازیں سنای دیں تو وہ خوفزدہ ہوتا ہے اور ڈر کے مارے ادھر اُدھر دھیان بٹانے کی کوشش کرتا ہے لیکن اگر آواز کے ساتھ اندھیرے میں چھلکتی ہوئی ایک خوفناک شکل نظر آجائے تو اس کے اوساط خطا ہوجاتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، گھر میں موجود شخص کا کہنا تھا کہ اس کے کچن سے عجیب و غریب آواز آرہی تھیں اسی اثنا اس نے ایک خوفناک شکل دیکھ لی جسے دیکھ کر اس نے وہاں سے بھاگنے میں عافیت جانی۔

    مذکورہ شخص کے مطابق دروازے کے پیچھے چھپی ہوئی ایک عجیب سی شخص کو دیکھ کر وہ حیرت زدہ رہ گیا اور اسے وہاں رہتے ہوئے اپنی زندگی مشکل میں دکھائی دی اور فلیٹ سے باہر نکل گیا۔

    مذکورہ شخص نے اسی کیفیت میں تصویر کھینچی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ باورچی خانے کے دروازے کے پیچھے چھپی ہوئی ایک لرزہ خیز شخصیت دکھائی دے رہی ہے۔

    یہ تصویر پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی اب دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسے وسیع پیمانے پر شیئر کیا ہے، اس کیپشن کے ساتھ ’میرے باورچی خانے سے نلکوں اور شور کی آوازوں کے بعد میں نے تصویر کھینچی اور اسے دیکھا۔‘

    مذکورہ شخص نے لکھا کہ ’وہ فلیٹ میں تین دوستوں کے ساتھ موجود تھا لیکن جب تصویر کھینچی گئی تو وہ گھر میں اکیلا تھا اور باورچی خانے میں عجیب و غریب تصویر دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’کسی نے مذاق کیا ہے یہ یا اس شخص نے تصویر اچھی طرح سے ایڈٹ کی ہے تاکہ سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہوسکے۔

  • کیا امپائر ’سوئچ ہٹ‘ کو ڈیڈ بال قرار دیں گے؟

    کیا امپائر ’سوئچ ہٹ‘ کو ڈیڈ بال قرار دیں گے؟

    سڈنی: آسٹریلوی جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل کے سوئچ ہٹ پر لگائے جانے والے چھکے نے بحث کو دوبارہ ہوا دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے سوئچ ہٹ پر 100 میٹر لمبا چھکا لگا کر نیا پنڈورا باکس کھول دیا، بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی نے سوئچ ہٹ کو ’متنازع کرکٹ شاٹ‘ قرار دے دیا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں گلین میکسویل نے کلدیپ یادیو کی گیند پر سوئچ ہٹ پر سو میٹر سے لمبا چھکا رسید کیا تھا جس کے بعد کمنٹیٹر کے درمیان بحث چھڑ گئی تھی۔

    آسٹریلوی کمنٹیٹر ای این چیپل نے بھی اس ہٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ ناانصافی ہے بولر اپنی مرضی سے فیلڈ سیٹ کرتا ہے کہ سیدھے ہاتھ کا بیٹسمین کھیل رہا ہے اور اس ہٹ سے اس کی محنت پر پانی پھر جاتا ہے۔

    علاوہ ازیں دھونی نے سوئچ ہٹ کو متنازع کرکٹ شاٹ قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ شاٹ متنازع ضرور ہے لیکن جدید دور کی کرکٹ میں پائے جانے والے اس اسٹروک سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ کیون پیٹرسن پہلے کھلاڑی تھی جنہوں نے یہ شاٹ کھیلا تھا اس کے بعد ڈیوڈ وارنر کا نام بھی سوئچ ہٹ مارنے والوں میں آتا ہے، گنگولی نے کہا کہ اگر آپ اس اسٹروک کو اچھی طرح کھیل سکتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہے۔

  • محمد عامر نے لنکا پریمیئر لیگ میں تباہی مچادی

    محمد عامر نے لنکا پریمیئر لیگ میں تباہی مچادی

    ہمبنٹوٹا: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے لنکا پریمیئر لیگ میں تباہی مچادی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے لنکا پریمیئر لیگ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    عامر لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں، فاسٹ بولر نے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    میچ میں کولمبو کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 171 رنز بنائے، 172 رنز کا ہدف گال گلیڈی ایٹرز نے باآسانی 2 وکٹوں‌ کے نقصان پر حاصل کرلیا، گلیڈی ایٹرز کی ایونٹ میں‌ یہ پہلی کامیابی ہے۔

    واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں کی گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 5 میچز کھیل چکی ہے اور کسی میچ میں بھی انہیں کامیابی نہیں ملی۔

    اس سے قبل اعظم خان نے 24 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی تھی ، ان کی دھواں دار اننگز بھی رائیگاں چلی گئی تھیں اور ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    واضح رہے کہ گال گلیڈی ایٹرز میں محمد اعظم، محمد عامر اور احسن خان ملکی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ شاہد خان آفریدی اس سے قبل ذاتی ایمرجنسی کی بنا پر لیگ چھوڑ کر وطن پہنچ گئے تھے۔

  • نیوزی لینڈ اے کے خلاف پاکستانی شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

    نیوزی لینڈ اے کے خلاف پاکستانی شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ اے کے خلاف چار روزہ میچ کے لیے پاکستانی شاہینز کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر مصباح الحق نے نیوزی لینڈ اے کے خلاف چار روزہ میچ کے لیے پاکستانی شاہینز کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر شاہینز کی قیادت کریں گے۔

    اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، فواد عالم اور حارث سہیل شامل ہیں۔

    بولر میں عماد بٹ، دانش عزیز، عمران بٹ، محمد عباس، نسیم شاہ، سہیل خان، لیگ اسپنر یاسر شاہ، ظفر گوہر اور ذیشان ملک بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان

    نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ سرفراز احمد اور حسین طلعت کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، ٹیم کی قیادت بابراعظم جبکہ نائب کپتانی شاداب خان کریں گے۔

    اسکواڈ کے کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، محمدرضوان، حیدرعلی، محمدحفیظ، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمدحسنین، حارث رؤف اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عمادوسیم اور عبداللہ شفیق بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔

  • ’مار بھی سکتی ہوں‘ جلن میں اریج کا نشا کو کرار اجواب، مداح خوش

    ’مار بھی سکتی ہوں‘ جلن میں اریج کا نشا کو کرار اجواب، مداح خوش

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں اریج کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ (حاجرہ یامین) کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل پر گزشتہ روز ’جلن‘ ڈرامے کی 25 ویں قسط نشر کی گئی جس میں اریج نے نشا (منال خان) کو کھری کھری سنادیں، مداحوں کی جانب سے اریج کے کردار کو خوب سراہا جارہا ہے۔

    گزشتہ قسط میں نشا احمر (فہد شیخ) کے گھر پہنچتی ہے تو وہاں اسے اریج بتاتی ہے کہ میں احمر کی بیوی ہوں، نشا اریج سے کہتی ہے تم تو چلی گئی تھیں واپس آگئی جس پر اریج کہتی ہے کہ مجھے یہاں دیکھ کر مایوسی ہورہی ہے۔

    نشا جواب دیتے ہوئے کہتی ہے کہ تمہیں دیکھ کر میں مایوس کیوں ہوں گی، احمر سے ملنے آئی ہوں، اریج نشا سے سوال کرتی ہے کہ احمر لگتا کیا ہے تمہارا۔

    نشا کہتی ہے کہ لگتا ہے احمر نے ٹھیک طریقے تعارف نہیں کروایا میرا، اریج نشا کو لاجواب کرتے ہوئے بولتی ہے ہاں تعارف بہت اچھا کرایا کہہ رہے تھے کہ تم وہی کزن ہو جس نے اپنی سگی بہن کے شوہر سے شادی کرلی، کافی شرمناک تعارف ہے، اریج نشا کی گھر میں داخل ہونے کی کوشش کو روک دیتی ہے اور اس کے منہ پر دروازہ بند کردیتی ہے۔

    نشا اس پر آگ بگولہ ہوجاتی ہے اور بولتی ہے کہ میرے منہ پر دروازہ بند کیا میں نے تو اپنی سگی بہن کو برداشت نہیں کیا تو تم کیا چیز ہو، نشا جانے لگتی ہے کہ شوہر اصفی (عماد عرفانی) اسے راستے میں مل جاتا ہے، اصفی نشا سے سوال کرتا ہے کہ تم وہاں کیا کرنے گئی تھیں۔

    نشا اور اصفی کی تکرار چل ہی رہی ہوتی ہے کہ اتنے میں اریج وہاں آجاتی ہے اور کہتی ہے کہ ان کا ابھی تک دل نہیں بھرا ہے دوسروں کی زندگیاں خراب کرنے سے، کیوں آتی ہے یہ احمر کے پاس، اریج اصفی سے کہتی ہے کہ براہ مہربانی اپنی بیوی کو سنبھالیے، وہ میشا تھی جو خاموشی سے آپ کی زندگی سے چلی گئی میں اریج ہوں احمر کے ساتھ کچھ بھی کرنے کی کوشش کی تو مار بھی سکتی ہوں۔

    ڈرامے کے ایک سین میں احمر اپنی اہلیہ اریج سے کہتا ہے کہ تم مجھے کتنا جانتی ہو، اگر مجھے تھوڑا بہت بھی جاتنی ہوتیں تو سمجھ چکی ہوتیں میری زندگی سے جو ایک بار چلا گیا وہ واپس نہیں آتا اور نشا کو تو میں دو سال قبل چھوڑ چکا ہوں۔

    ڈرامے کی 26ویں قسط کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ احمر اریج کو کہتا ہے کہ تمہیں لگتا ہے تم مجھے پسند ہو جس پر اریج ہاں میں سر ہلادیتی ہے پھر احمر کہتا ہے کہ تم مجھے پسند نہیں ہو اریج۔

    ڈرامے میں آگے کیا ہونے جارہا ہے کیا اریج احمر کے دل میں اپنی محبت پیدا کرپائے گی؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل جلن ہر منگل اور بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

    دوسری جانب اریج کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ آج تو اریج نے کمال کردیا، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اریج نے بہت اچھی اداکاری کی ہے-

  • سدرہ بتول کی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر وائرل

    سدرہ بتول کی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سدرہ بتول نے بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ سدرہ بتول نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی علایا کی تیسری سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویروں میں ان کی دونوں بیٹیوں نے سفید رنگ کی خوبصورت فراکس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

    سدرہ بتول کی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب میں دیگر فنکاروں سمیت اداکارہ ایمن خان اور نمرہ خان نے بھی شرکت کی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ سدرہ بتول کی شوبز میں تین سال بعد واپسی ہوئی ہے، انہوں نے شادی کے بعد شوبز سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

    سدرہ بتول نے سال 2017 میں احسن قریشی نامی شخص سے شادی کرکے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا جبکہ اُن کی دو بیٹیاں ہیں، اداکارہ کی بڑی بیٹی تین سال کی ہے جبکہ چھوٹی بیٹی ابھی گیارہ ماہ کی ہے۔

    سدرہ بتول کی بٹیوں کے ہمراہ تصاویر مقبول

    گزشتہ دنوں اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی تھی، سدرہ بتول کا کہنا تھا کہ وہ خود چاہتی تھیں کہ شادی کے بعد فیملی کو وقت دیں، ان دنوں اچھے پراجیکٹس بھی ملے لیکن فیملی کو پہلی ترجیح دی۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی ان کے کافی پروجیکٹس ایسے ہیں جو شادی سے پہلے کے تھے وہ مکمل نہ ہوسکے، سدرہ کا کہنا تھا کہ ایک پروجیکٹ ابھی مکمل کروایا ہے دیگر پراجیکٹ بھی ابھی مکمل کروانے ہیں۔

    سدرہ بتول کی بٹیوں کے ہمراہ تصاویر مقبول

  • پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

    پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

    اسلام آباد:‌ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستان و کشمیری مقبوضہ کشمیر پرغاصبانہ بھارتی قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف مبذول کرانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستان و کشمیری مقبوضہ کشمیر پرغاصبانہ بھارتی قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں ۔ آج کے دن بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیر میں داخل ہوئی اور کشمیریوں کی امنگوں اور برصغیر کی تقسیم کے منصوبے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہاں اپنا تسلط قائم کرلیا۔

    یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم عمران خان کا پیغام

    وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر اور یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم یہ دن بھارتی غیرقانونی قبضےکی مذمت کے لیے منا رہے ہیں، آج کے دن ہم کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر انسانی تاریخ کے تاریک باب کو اجاگرکرتا ہے، 73 سال پہلے بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا، آج ہی کے دن بھارتی افواج کشمیری عوام کو محکوم بنانے سری نگر پہنچی۔ جموں وکشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ بین الاقوامی تنازع ہے۔

    وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ مظالم کے باوجود بھارت کشمیری عوام کا عزم توڑنےمیں ناکام ہے، بھارت ریاستی دہشت گردی، کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہے، بھارت آزادی اظہار رائے پر پابندیوں میں ملوث ہے، جعلی مقابلوں، حراست میں تشدد اور اموات کی دنیا گواہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر تنازع کی عالمی حیثیت یواین قراردادوں میں شامل ہے، ممبرممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے ذمہ داریوں کی تعمیل کو یقینی بنائے، عالمی برادری بھارت کوریاستی دہشت گردی کے استعمال سے روکے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ یو این کشمیری عوامی کی خواہشات کے مطابق مسئلےکو حل کرے یہ واحد راستہ ہے جو جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کو یقینی بناسکتا ہے، تنازعے کا حل یواین چارٹر اورسلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہے۔