Author: نعمان ناصر

  • سوشل میڈیا اسٹار نمرہ علی آبدیدہ ہوگئیں

    سوشل میڈیا اسٹار نمرہ علی آبدیدہ ہوگئیں

    کراچی: سوشل میڈیا اسٹار نمرہ علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ذاتی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اسٹار نمرہ علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی، نمرہ علی نے اپنی ذاتی زندگی، مقاصد اور عزائم کے بارے میں بتایا، میزبان ندا یاسر نے جب ان سے والد کے انتقال کے بارے میں پوچھا تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔

    نمرہ علی نے بتایا کہ ان کے والد کے انتقال کو ایک سال ہوگیا، والد کا پہلے پیٹرول پمپ تھا وہ فروخت کردیا تھا اس کے بعد انہوں نے کافی عرصے ڈرائیونگ کی، والد والدہ سے بہت محبت کرتے تھے، والدہ بیمار ہوئیں تو وہ کہنے لگے کہ تمہاری امی کو موت نہ آئے مجھے آجائے۔

    نمرہ نے کہا کہ والدہ کی بیماری کی وجہ سے والد ٹینشن میں رہتے تھے اس کے باعث انہیں دماغ کا سرطان (برین ٹیومر) ہوگیا اور وہ کچھ عرصے بعد انتقال کرگئے۔

    ایک سوال کے جواب میں نمرہ نے کہا کہ میری بہن جاب کرتی ہیں، سلائی کرتی ہیں، ٹیوشن بھی پڑھاتی ہیں اس طرح گھر کا گزر بسر ہوجاتا ہے، میں بھی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں۔

    شادی کے سوال پر نمرہ کا جواب

    شادی کے سوال کے جواب میں نمرہ علی نے کہا کہ چھوٹی عمر میں شادی کرکے کوئی فائدہ نہیں، زندگی انجوائے کرنی چاہئے، ایک رشتہ آیا تھا والدہ نے انکار کردیا کیونکہ ہمارے خاندان میں جلدی شادی کا کوئی رواج نہیں ہے۔

    نمرہ علی کا کہنا تھا کہ میں ٹرین میں سفر کررہی تھی اس دوران ایک شخص نے کال کی ان کا تعلق جرمنی سے تھا، وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتے تھے میں نے والدہ سے بات کروائی تو انہوں نے انکار کردیا، میری والدہ مجھے دوسرے شہر میں نہ بھیجیں جرمنی تو بہت دور کی بات ہے۔

    سوشل میڈیا اسٹار کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں آپ اتنا زیادہ بولتی ہو آپ سے شادی کون کرے گا، میں کہتی ہوں جس نے شادی کرنی ہوگی وہ کرے گا اور جس نے نہیں کرنی ہوگی وہ نہیں کرے گا اور جس نے کم بولنے والی لڑکی سے شادی کرنی ہوگی وہ مجھ سے شادی کیوں کرے گا۔

    نمرہ علی نے پروگرام کے سیگمنٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر بھی دکھائے۔

  • ’جلن‘ میں حاجرہ یامین کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی

    ’جلن‘ میں حاجرہ یامین کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں اداکارہ حاجرہ یامین (اریج) نامی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی 13 قسطیں نشر ہوچکی ہیں اور ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مداحوں کی جانب سے اداکارہ منال خان، حاجرہ یامین، عماد عرفانی، اریبہ حبیب اور فہد شیخ کی اداکاری کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    ڈرامے کی گزشتہ قسط میں حاجرہ یامین (اریج) کی شادی فہد شیخ (احمر) سے ہوئی جو منال خان (نشا) سے پیار کرتا ہے لیکن نشا اپنے بہنوئی (اسفی) عماد عرفانی کی محبت میں مبتلا ہے اور احمر کی محبت کو ٹھکرا کر اپنی بہن کے شوہر سے محبت کرنے لگتی ہے، اسفی بھی اپنی اہلیہ میشا کی محبت کو بھلا کر نشا کے بہکاوے میں آگیا ہے۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ احمر نشا کی جانب سے دھوکا کھانے کے بعد اریج سے شادی تو کرلیتا ہے لیکن اس کو دل سے قبول نہیں کرتا اورگھر سے باہر جانے لگتا ہے جس پر اریج کہتی ہے کہ "میں آپ کو بہت یاد کروں گی، مجھے معلوم ہے کہ  آپ کے اوپر زبردستی مسلط کی گئی ہوں لیکن میں نے سچے دل سے آپ کو قبول کیا ہے اور جسے سچے دل سے قبول کرلیتے ہیں اس کی ہر چیز سب سے عزیز ہوجاتی ہے۔

    احمر روکھے انداز میں کہتا ہے کہ "ختم ہوگیا ہے تمہارا خطاب تو تم چلی جاؤ "جس پر اریج جواب دیتی ہے کہ "آپ نے مجھے رکنے کا اختیار دیا ہی کب ہے لیکن دل نزدیک ہوں تو دوریاں، دوریاں نہیں رہتیں شکریہ آپ نے تحمل سے میری بات سنی، آپ کو بہت یاد کروں گی۔”

     

    View this post on Instagram

     

    Cast: MinalKhan, AreebaHabib, EmmadIrfani, FahadSheikh, MohammedAhmedSyed, SajidaSyed, NadiaHussain, MairaKhan, SabihaHashmi, HajraYamin & others Director: Aabis Raza Writer: Sidra Sehar Imran Producers: Fahad Mustafa & Ali Kazmi Production: Big Bang Entertainment @minalkhan.official @imareebahabib @emmadirfani @imfahadsheikh @mairakhanofficial @razaaabis @hajra_yamin @mohammedahmedsyed @mustafafahad26 #minalkhan #emmadirfani #fahadsheikh #areebahabib #mairakhan #hajrayamin #minalkhan5m #arydigital #minal #minalkhanofficial #minalsfeed #aimanminal #minalians #emmad #ahmar #fahad #fahadmustafa #maira #mahira #mahirakhan #jalan #pakistanicelebrities #pakistanidramas #arydramas #arydigitaldrama #nisha #meeno #misha #asfand #ahmer

    A post shared by @ allpakistanimedia on

    حاجرہ یامین کی اداکاری کی تعریف ناصرف مداح بلکہ ساتھی اداکار منال خان نے بھی کی اور لکھا کہ ’حاجرہ مجھے آپ کی آواز سے محبت ہے۔‘

    ڈرامے میں آگے کیا ہونے جارہا ہے کیا اسفی اپنی بہن کی بات نہ مانتے ہوئے نشا سے شادی کرکے اپنی بیوی میشا کو چھوڑ دے گا؟ کیا اریج احمر کے دل میں اپنی محبت پیدا کرپائے گی؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل جلن ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای، میسٹریو فیملی کا ’بڈی مرفی‘ پر حملہ، ویڈیو وائرل

    ڈبلیو ڈبلیو ای، میسٹریو فیملی کا ’بڈی مرفی‘ پر حملہ، ویڈیو وائرل

    mنیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای منڈے نائٹ را میں معروف ریسلر رے میسٹریو کی فیملی نے حریف ریسلر ’بڈی مرفی‘ پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے منڈے نائٹ را کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسلر بڈی مرفی کو میسٹریو کے بیٹے ڈومینک میسٹریو کا چیلنج درپیش تھا، رنگ میں کھڑے مرفی اس وقت حیران رہ گئے جب پوری فیملی ان پر حملہ آور ہونے کے لیے رنگ میں داخل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رے میسٹریو، ان کی اہلیہ، بیٹے ڈومینک اور خاتون بڈی مرفی پر حملہ آور ہونے کے لیے ڈنڈے تھامے رنگ میں داخل ہورہے ہیں۔

    میسٹریو فیملی نے ریفری کی موجودگی میں بڈی مرفی پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا اور مرفی کے ساتھی سیتھ رولنز بھی ان کی مدد کو نہ آسکے۔

    مزید پڑھیں:  ریسلر رے میسٹریو کی آنکھ ضائع ہوگئی؟

    اس سے قبل ایکسٹریم رولز میں سیتھ رولنز اور رے میسٹریو کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جس میں سیتھ نے میسٹریو کی آنکھ ضائع کردی تھی۔

    رے میسٹریو آنکھ پھوٹنے پر درد سے کراہ رہے تھے اور ریفری ان کے قریب آکر ان کی خیریت دریافت کررہے تھے۔

    سابق ہیوی ویٹ چیمپئن سیتھ رولنز نے یہ مقابلہ جیت لیا تاہم رے میسٹریو اپنی آنکھ پکڑی اور ریفری کو ہار ماننے کا اشارہ کردیا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای ذرائع کے مطابق رے میسٹریو دوران میچ فیشن کے طور پر نقلی آنکھ کا استعمال کرتے ہیں اور یہ انہوں نے ایک کمپنی سے لاکھوں ڈالرز میں خریدی تھی۔

  • ڈیوڈ ملان نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    ڈیوڈ ملان نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    مانچسٹر: انگلش ٹیم کے ہارڈ‌ ہٹر ڈیوڈ ملان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میچ میں دھواں دھار اننگز کھیل کر بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ملان 42 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور ساتھ ہی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سب سے بہترین بیٹنگ ایوریج رکھنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کے پاس تھا وہ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    ڈیوڈ ملان نے ناصرف کوہلی کو پیچھے چھوڑا بلکہ بیٹنگ اوسط میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی تیسرے نمبر پہنچا دیا۔

    فہرست میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر بالترتیب بھارتی بلے باز منیش پانڈے اور کے ایل راہول ہیں۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی، ڈیوڈ ملان نے 42 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم انگلش سرزمین پر موجود تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز 1-1 سے برابر ہوئی تھی۔

  • ٹیسٹ کرکٹرعبدالقادرکو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

    ٹیسٹ کرکٹرعبدالقادرکو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

    لاہور: ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا، وہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق گگلی ماسٹر عبدالقادر کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے، پہلی برسی پر پی سی بی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، دعا میں ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل، عمر اکمل اور نسیم شاہ سمیت رحمان قادر، عثمان قادر اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

    PC: PCB

    کامران کا کہنا ہے کہ عبدالقادر کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی، ان سے بہت کچھ سیکھا، ان کی وفات پر کیے گئے وعدوں میں سے ایک بھی پورا نہ ہوا۔

    واضح رہے کہ اپنے دور میں عبدالقادر نے لیگ اسپنر کی حیثیت سے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا، گگلی ماسٹر نے ٹیسٹ میں 236 اور ون ڈے میں 132 وکٹیں حاصل کیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی مداحوں نے عبدالقادر کی برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

  • دو ماہ بعد واپسی، اظہر علی اور بیٹے کی جذباتی ویڈیو وائرل

    دو ماہ بعد واپسی، اظہر علی اور بیٹے کی جذباتی ویڈیو وائرل

    لاہور: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی وطن واپسی پر بیٹے کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی بیٹے کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو وائرل ہوگئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    اظہر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اظہر علی بیگ تھامے ایئرپورٹ سے باہر آرہے ہیں اور ان کا بیٹا انتظار میں کھڑا ہوتا ہے جب بابا پہنچتے ہیں تو وہ فیس ماسک کی وجہ سے انہیں پہچان نہیں پاتا۔

    بعدازاں اظہر علی فیس ماسک ہٹاتے ہیں تو وہ بابا کو فوراً پہچان لیتا ہے اور ان سے گلے لگنے کے لیے ہاتھ آگے بڑھا دیتا ہے۔

    ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے اب تک ویڈیو پر 1.5 ہزار کے قریب لائیکس اور 174 صارفین ری ٹویٹ کرچکے ہیں جبکہ 100 سے زائد افراد نے تبصرہ بھی کیا۔

    واضح رہے کہ اظہر علی نے ٹیسٹ سیریز میں شاندار 141 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی اور ٹیم کو یقینی شکست سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

  • پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان

    پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل کے کرونا وبا کی وجہ سے ملتوی ہونے والے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    پی سی بی کے مطابق 14 نومبر کو پہلا کوالیفائر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

    اسی طرح ایلی میٹر ون میں لاہور قلندرز کی ٹیم کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہوگا۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 15 نومبر کو ایلی مینٹر ٹو اور 17 نومبر کو پی ایس ایل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 ، ایشیاءکپ 2008 کے بعد پاکستان میں منعقدہ دوسرا بڑا ٹورنامنٹ ہے۔ایونٹ کی کُل انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالر مقرر ہے ۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ پانچ لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔ رنرزاپ کے لیے 2 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم مقرر ہے۔

    شیڈول

    شیڈول: 14نومبربروز ہفتہ: کوالیفائر(ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز)، قذافی اسٹیڈیم لاہور؛ ایلمنٹر ون (لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی) ، قذافی اسٹیڈیم لاہور 15 نومبر بروز اتوار: ایلمنٹر ٹو (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلمنٹر ون جیتنے والی ٹیم) ، قذافی اسٹیڈیم لاہور 17نومبر بروز منگل: فائنل، قذافی اسٹیڈیم لاہور

     

  • ’’رسوئی میں کون تھا؟‘‘ پتا چل گیا

    ’’رسوئی میں کون تھا؟‘‘ پتا چل گیا

    کراچی: بھارتی ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ ’ساتھ نبھانا ساتھیا‘ کی اداکارہ ’کوکیلا بین‘ کے مشہور ڈائیلاگ رسوئی میں کون تھا کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان برپا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیا عامر نے رسوئی میں کون تھا؟ کی میمز میں حصہ لیتے ہوئے بتادیا کہ رسوئی میں آخر تھا کون؟

    ہانیا عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کوکیلا بین کی تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ ’رسوئی میں، میں تھی، انہوں نے کوکیلا بین کی تصویر کے نیچے یہ بھی لکھا کہ جیسے کوکیلا کہہ رہی ہوں کہ ’اچھا پھر ٹھیک ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Aur khali cooker gas pe charha diya . . . via @haniasholics 🍓

    A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ منال خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی ڈرامے پر ٹرول کرتے ہوئے لکھا تھا کہ رسوئی میں کون تھا جس پر ان کی بہن ایمن خان نے جواب دیتے ہوئے ہوئے لکھا تھا کہ ’مجھے نہیں پتا۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    On a lighter note. Rasoray mein kon tha?

    A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on

    بھارتی ڈرامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور بھارتی گلوکار نے اس ڈائیلاگ پر گانا بنادیا جس کے بول تھے رسوئی میں کون تھا میں راشی راشی۔

    خیال رہے کہ بھارتی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ساتھ نبھانا ساتھیا، کی اداکارہ کوکیلا بین اور دوسرے کردار گوپی اور راشی بھی موجود تھیں اور کوکیلا بین ان ہی سے سوال کرتی ہوئی دکھائی دیں کہ رسوئی میں کون تھا؟

  • حیدر علی نے ٹی 20 میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    حیدر علی نے ٹی 20 میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    مانچسٹر: انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے ریکارڈ بنا ڈالا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز حیدر علی ڈیبیو ٹی 20 میچ میں نصف سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔

    حیدر علی نے ڈیبیو میچ میں 28 گیندوں پر شاندار نصف سنچری اسکور کی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، انہیں 54 رنز پر کرس جارڈن نے بولڈ کیا۔

    واضح رہے کہ ڈیبیو میچ میں سب سے زیادہ عمر امین نے 47 رنز بنائے تھے ، اس کے علاوہ محمد حفیظ نے 46 ، حسین نے 41 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    بیٹنگ کوچ یونس خان نےحیدر علی کو ڈیبیو کیپ دیا تھا جس کے بعد تمام ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں مبارک باد پیش کی تھی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل حیدر علی نے پی ایس ایل  میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی توجہ سلیکٹرز کی جانب مبذول کروائی تھی، وہ پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے تھے۔

     

    خیال رہے کہ ٹی 20 میں‌ ریکارڈ‌ بنانے پر حیدر علی کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ‌ بنا رہا اور سابق کھلاڑیوں‌ سمیت ان کی بیٹنگ کی تعریف کرتے نظر آئے اس سے قبل سابق کھلاڑیوں‌ انہیں‌ ٹی 20 میں‌ موقع دینے کا مطالبہ کیا تھا.

  • اداکارہ سارہ کے گھر ننھی پری کی آمد

    اداکارہ سارہ کے گھر ننھی پری کی آمد

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ رضی خان کے گھر ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ رضی نے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، سارہ رضی کی بہن عریشہ رضی نے انسٹاگرام پر بھانجی کو اٹھائے تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ خوشخبری مداحوں کو سنائی۔

    عریشہ رضی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اللہ کے فضل سے ہماری فیملی میں اضافہ ہوا ہے، میں ایک خوبصورت سی ننھی شہزادی کی حالہ بن گئی ہوں۔‘

    عریشہ نے بتایا کہ سارہ رضی کے ہاں ننھی بیٹی کی پیدائش 30 اگست کو ہوئی ہے

    اداکارہ عریشہ رضی نے بہن سارہ رضی کو ٹیگ کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد بھی دی۔

    واضح رہے کہ سارہ رضی 2018 میں اپنے کزن عمیر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، جوڑے کے ہاں پہلے بچی کی پیدائش پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

    ساتھی فنکاروں نے نومولود کی صحت اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔