Author: نعمان ناصر

  • ’’پے بیک‘‘ بگ ڈوگ یونیورسل چیمپئن بن گئے

    ’’پے بیک‘‘ بگ ڈوگ یونیورسل چیمپئن بن گئے

    واشنگٹن: ڈبلیو ڈبلیو ای میں بگ ڈوگ کے نام سے مشہور ریسلر رومن رینز آتے ہی چھا گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے ایونٹ پے بیک کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسلر رومن رینز نے رنگ میں واپسی کو یادگار بنالیا، وہ اسٹرومین اور برے وائٹ کو ہرا کر ایک بار پھر یونیورسل چیمپئن بن گئے۔

    رومن رینز نے برے وائٹ کو رنگ سے باہر پھینکنے کے بعد اپنا آخری اسپیئر برون اسٹرومین کو لگا کر کامیابی حاصل کی۔

    رنگ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب تینوں ریسلر رنگ کے اوپر چڑھے اور جب نیچے کی جانب گرے تو رنگ ٹوٹ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    رنگ میں ماضی میں بروک لیسنر کو سپورٹ کرنے والے پال ہے مین بھی رینز کے ساتھ ہوگئے ہیں اور ان کی رینز کے ساتھ کیمسٹری کو بھی کامیابی کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

    دوسرے اہم مقابلے میں معروف ریسلر رینڈی اورٹن کو کیت لی نے مزہ چکھا دیا۔

    خواتین کے ٹیگ ٹیم مقابلوں میں نیا جیکس اور بیزلر نے بیلی اور ساشا بینکس کو ہرا کر ٹیگ ٹیم کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    یاد رہے کہ رومن رینز 6 ماہ بعد رنگ میں واپس آئے تھے اس سے قبل ان کی واپسی پر لیجنڈ ریسلر گولڈ برگ سے ان کا مقابلہ طے تھا لیکن اس مقابلے کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای انتظامیہ کی جانب سے رینز کی واپسی نئے انداز میں کروائی گئی اور انہیں برے وائٹ برون اسٹرومین سے فائٹ کرواکے ایک بار پھر یونیورسل چیمپئن کا ٹائٹل دلوا دیا گیا۔

  • محمد حفیظ کے ٹی 20 کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل

    محمد حفیظ کے ٹی 20 کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل

    مانچسٹر: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹی 20 کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ثاقب محمود کو چھکا لگا کر ٹی 20 انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    محمد حفیظ ٹی 20 میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، شعیب ملک 2309 رنز بنا کر پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ عمر اکمل 1600 سے زائد رنز بنا کر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔


    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور پی سی بی کی جانب سے بھی حفیظ کو 2 ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارک باد دی گئی ہے.

  • ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار ڈریو میکنٹائر کو گہرا صدمہ

    ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار ڈریو میکنٹائر کو گہرا صدمہ

    نیویارک: ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف ریسلر ڈریو میکنٹائر گہرے صدمے سے دوچار ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای ہیوی ویٹ چیمپئن ڈریو میکنٹائر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اطلاع دی کہ ’گزشتہ روز میں نے اپنی بیٹی (پائپر) پالتو بلی کو کھو دیا۔‘

    ڈریو میکنٹائر نے لکھا کہ ’اگر آپ کے پاس ایک پالتو جانور ہے تو ایک لمحے کو بھی تاخیر نہ کریں، وہ لوگوں سے بہتر ہوتے ہیں جب بھی آپ انہیں چھوڑیں انہیں یہ بتائیں کہ آپ کو ان سے پیار ہے۔‘

    معروف ریسلر نے کہا کہ ورنہ آپ کو پھر کبھی ایسا موقع نہیں ملے گا، ہر لمحے پالیں، پائپر، ہماری زندگی کو روشن کرنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔

    واضح رہے کہ ڈریو میکنٹائر چند روز قبل ہی سب سے طویل عرصے تک ڈبلیو ڈبلیو ای ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنے پاس رکھنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    علاوہ زیں ریسلر رینڈی اورٹن نے ڈریو میکنٹائر سمر سلیم میں چیلنج دیا ہے جس میں دونوں حریف آمنے سامنے ہوں گے۔

  • لوگ کیا کہیں‌ گے، پھانسی کے سین کے دوران کیا ہوا تھا؟ اعجاز اسلم کا انکشاف

    لوگ کیا کہیں‌ گے، پھانسی کے سین کے دوران کیا ہوا تھا؟ اعجاز اسلم کا انکشاف

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کا نیا ڈرامہ سیریل لوگ کیا کہیں گے مداحوں‌ کوبھا گیا، شائقین کی جانب سے ڈرامہ کو پسند کیا جارہا ہے.

    اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے اپنے ناظرین کے نئے ڈرامے نشر کیے جارہے ہیں‌ جن کو مداح‌ پسند کررہے ہیں‌ اور ان میں‌ ہی سے ایک ڈرامہ لوگ کیا کہیں‌گے ہیں‌ جس میں‌ اداکار اعجاز اسلم، فیصل قریشی، صحیفا جبار نے مرکزی کردار اداکیا ہے.

    ڈرامے کی شروع کی اقساط میں‌ دودوستوں‌ کودکھایا کیا گیا ہے، اعجاز اسلم بہت ہی شاہ خرچ ہوتے ہیں‌ اور اپنی بیوی اور بیٹی کی ہر خواش پوری کرتے ہیں ماں‌ کی جانب سے سمجھانے کے باوجود ان کے اس طرز عمل میں‌ تبدیلی نہیں‌ آتی اورنتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں.

    بعدازاں وہ مایوسی کا شکار ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں، لیکن اداکار اعجاز اسلم نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ ’دوران شوٹنگ پھانسی لگنے کی اداکاری کے دوران رسی ٹوٹ گئی اور پھندا مزید ٹائٹ ہوگیا تھاا اور ان کا گلے پر بھی نشان پڑ گیا تھا، اعجاز اسلم کے مطابق تھوڑی دیر کے لیے شوٹنگ روک دی گئی تھی  اور یہ سارا قصہ انہوں نے اپنے گھر پر بھی نہیں بتایا اور مجھے  ٹھیک ہونے میں تین سے چار ماہ لگے تھے۔

    فیصل قریشی جوان کے دوست ہوتے ہیں‌ وہ انہیں‌ تسلیاں‌ دیتے ہیں‌ اور کہتے ہیں‌ کہی پریشان نہ ہو کوئی نہ کوئی جاب مل ہی جائے گی اور کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو بلاجھجک بول لینا ہم بچپن کے دوست ہیں کوئی تکلف کی بات نہیں‌ہے.

    اعجاز اسلم کی اہلیہ صحیفا عباس جعفری بھی نوکری چھوٹنے پر پریشان ہوجاتی ہیں‌کیونکہ انہیں‌ اور شوہر دونوں‌ کو ہی بچوں‌ کے اسکول کی فیس، گاڑی کی قسط اور گھر کے اخراجات کی فکر ستارہی ہوتی ہے.

    فیصل قریشی کو اعجاز اسلم کے برعکس سادہ انسان دکھایا گیا ہے لیکن اعجاز اسلم سڑک پر پیدل چل رہے ہوتے ہیں‌ اور فیصل قریشی گاڑی سے اترکر ان کی مدد کرنے کو کہتے ہیں‌ لیکن اعجاز اسلم ان کی مدد لینے سے انکار کردیتے ہیں‌.

    ڈرامے کے گانے کو بھی مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے جس کے بول یہ ہیں‌میرے خدا بتا دے کہاں‌ جاوں‌ دکھتا نہیں‌ کوئی رستہ، ڈرامے میں‌ دیکھتے ہیں‌ آگے کیا موڑ آتا ہے کیا دو دوست لڑائی جھگڑے پر اتر آئیں‌ گے یا اعجاز اسلم کو کوئی اچھی نوکری مل جائے گی یا وہ نوکری نہ ملنے پر خودکشی کرلیں‌ گے اور ان کی اہلیہ بچوں‌ کو کسی قابل بنانے کی خاطر نوکری کرنے پر مجبور ہوں‌ گی؟ لوگ کیا کہیں‌ گے ہر ہفتے کی رات آٹھ بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر دیکھنا نہ بھولیں۔

  • رمیز راجا سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے

    رمیز راجا سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے

    کراچی: سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز حسن راجا پرانی تصویر شیئر کرکے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم رمیز راجا نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بارش کے پانی کی پرانی تصویر شیئر کی جس پر ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

    تصویر کے کیپشن میں رمیز راجہ نے لکھا کہ ’ سندھ حکومت نے پورے کراچی کیلئے دودھ پتی چائے کا بندوبست کیا ہے۔‘

    رمیز راجہ کے اس کیپشن اور تصویر کے بعد اس پر سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے لکھا کہ ’ خوشی کی بات یہ ہے کہ پورے پاکستان کو کراچی کی فکر لاحق ہو گئی ہے بہت مثبت بات ہے ساتھ ساتھ لگے ہاتھوں کوٹہ سسٹم کے خلاف اور اسکو ختم کروانے کی بھی ٹوئٹ کر دیں تو پورے پاکستان پر احسان ہو گا ۔‘

    ایک ٹویٹر صارف ملیحہ نے لکھا کہ ’ چلیں دودھ شہد نہ سہی، چاۓ کی نہریں تو بہا دیں بھٹو نے جو زندہ ہے، اس عوام کے لیے جو مر جاتی اگر اللہ کا ساتھ اور کرم نہ ہوتا۔‘

    سلیم سلیمانی نے رمیز راجا کو مشورہ دیا کہ ’ محترم رمیز راجہ صاحب آپ بحیثیت سپوٹر ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکن ہے۔ بہتر ہوگا کہ آپ سیاست سے دور رہے یہاں پر کسی کو معاف نہیں کیا جاتا۔ دوسری بات یہ کہ یہ تصویر بہت پرانی ہے۔

    ایک خاتون صارف مینا نے لکھا کہ ’رمیز راجا نے پوری دنیا کے لیے اپنے آپ کو بیوقوف دکھانے کا بندوبست کیا ہے۔‘

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر دراصل گزشتہ سال جولائی کی ہے اور یہ تصویر بھارت میں ہونے والی بارش کے بعد کی صورتحال کی ہے۔

  • انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹیسٹ سیریز جیت لی

    انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹیسٹ سیریز جیت لی

    مانچسٹر: انگلش کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے مانچسٹر میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی، ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اور سیریز 2-1 سے انگلش ٹیم کے نام رہی۔

    انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد دونوں میچ میں شاندر کم بیک کیا، کرس ووکس نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 5 شکار کیے۔

    انگلش فاسٹ بولر براڈ میچ میں دس کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • ’’میں مجرم ہوں، سزا آپ کیوں بھگت رہے ہیں؟‘‘

    ’’میں مجرم ہوں، سزا آپ کیوں بھگت رہے ہیں؟‘‘

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’عشقیہ‘ میں اداکارہ رمشا خان (حمنہ) نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہوں، ڈرامے کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، ہانیا عامر اور رمشا اور فیروز خان کی جاندار اداکاری کی سبب ڈرامہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

    ڈرامہ کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے اور یونیورسٹی میں اپنے دوست حمزہ (فیروز خان) سے محبت کرنے لگتی ہے لیکن والد (شبیر جان) کی خواہش پر محبت کو قربان کردیتی ہے اور والد کی مرضی سے عظیم (گوہر رشید) سے شادی کرلیتی ہے۔

    حمنہ کا یہ اقدام حمزہ کو ایک آنکھ نہیں بھاتا اور وہ اس سے بدلہ لینے کی تھان لیتا ہے، حمزہ کے ذہن میں حمنہ کی بے وفائی کو لے کر کئی سوال اٹھتے ہیں اور وہ اس سے بدلہ لینے کے لیے اس کی چھوٹی بہن رومی سے شادی کرلیتا ہے۔

    رومی اپنی بہن اور شوہر کی محبت سے لاعلم ہوتی ہے لیکن عظیم کو حمزہ کے بارے میں سب کچھ پتا چل جاتا ہے اور اپنی بیوی سے روٹھ جاتا ہے تو حمنہ کہتی ہے کہ میں آپ اور رومی کی مجرم ہوں تو سزا آپ کیوں کاٹ رہے ہیں، میں رومی کا جاکر سب کچھ سچ بتادوں گی۔

    ادھر حمزہ کی کزن کو جب حمزہ کو یہ اطلاع ملتی ہے کہ حمزہ اور رومی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے وہ جل جاتی ہے، اس خوشی کی خبر پر حمنہ کا ردعمل بھی حیران ہوتا ہے۔

    عظیم حمنہ کو خبردار کرتا ہے کہ رومی اور اس کے ہونے والے بچے کو اگر کوئی بھی نقصان پہنچا تو میں اپنے ہاتھوں سے سب کچھ برباد کردوں گا۔

    حمزہ کی کزن رومی کو سب بتادیتی ہے کہ چار سال پہلے حمنہ اور حمزہ یونیورسٹی میں ساتھ پڑھتے تھے اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، رومی سے یہ سب برداشت نہیں ہوتا اور اس کی کزن کو تھپڑ جڑ دیتی ہے، وہ کہتی ہے بہتر ہوتا کہ تم یہ تھپڑ حمنہ کے منہ پر مارتیں۔

    رومی آنے والی 26ویں قسط میں اپنی بہن حمنہ سے سوال کرے گی تم کتنے سال سے جانتی ہوں حمزہ کو جس پر حمنہ خاموش رہ جاتی ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کیا دونوں بہنوں کے درمیان تلخیاں بڑھ جائیں گی یا حمنہ کے دکھ کو سمجھ پائے گی رومیسا اور حمزہ کو کیا معاف کرے گی رومیسا، یہ سب جاننے کے لیے دیکھئے عشقیہ صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر پیر کی رات 8 بجے۔

  • نوجوان فاسٹ بولر نے کھلاڑیوں کو زخمی کرکے انگلینڈ کو خبردار کردیا

    نوجوان فاسٹ بولر نے کھلاڑیوں کو زخمی کرکے انگلینڈ کو خبردار کردیا

    ڈربی: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پریکٹس میچز میں 3 کھلاڑیوں کو زخمی کرکے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے دھواں دار اسپیل کرکے انگلش ٹیم کو خبردار کردیا، پریکٹس میچ میں فاسٹ بولر نے 3 کھلاڑیوں کو زخمی کیا۔

    ڈربی میں جاری پریکٹس میچ میں گزشتہ روز نسیم شاہ نے اوپنر امام الحق کو انجرڈ کیا جس کے نتیجے میں وہ اسپتال پہنچ گئے تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں ہے وہ کل بیٹنگ کے لیے میدان میں اترسکتے ہیں۔

    اس سے قبل نسیم شاہ نے اوپنر عابد علی دوران فیلڈنگ انجرڈ ہوکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    تجربہ کار بلے باز فواد عالم بھی نسیم شاہ کے طوفانی گیندوں کا سامنا نہیں کرسکے اور انجرڈ ہوگئے، فواد عالم نے بعدازاں بیٹنگ کا سلسلہ شروع کیا۔

    اسی طرح نسیم شاہ نے تیز گیندوں سے ایک اور بلے باز اسد شفیق کو پریشان کیا لیکن مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے فاسٹ بولر کی گیندوں کا بہادری  سے سامنے کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز 5 اگست سے شروع ہوگی، دوسرا ٹیسٹ 13 اور فائنل ٹیسٹ 21 اگست سے کھیلا جائے گا۔

    دونوں ٹیموں کے ددرمیان ٹی ٹوینٹی سیریز اولڈ ٹریفورڈ میں 28، 30 اور یکم ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

  • بلاول بھٹو کا کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرنیکا اعلان

    بلاول بھٹو کا کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرنیکا اعلان

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کلبھوشن یادو سے متعلق آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس کی ہرفورم پر مخالفت کرے گی، حکومت نے آرڈیننس کو ایوان میں پیش کیا تو پیپلزپارٹی کسی صورت حمایت نہیں کرے گی۔

    بلاول بھٹو آج کے دن ملک میں الیکشن نہیں لیکشن ہوئے تھے، کرونا کی وبا نہ ہوتی تو 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کے لیے سڑکوں پر ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں سب پتا تھا کہ فارم 45 کی کیا اہمیت ہے، عمران خان اس معاملے پر اپنا اہم کردار ہے، جتنا نقصان اس سسٹم میں ہوا اتنا ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔

    بلاول نے کہا کہ ہمیں یاد ہے کہ کیسے پشاور میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، آج ہر صوبے سے تعلق رکھنے والے عوام ایک پیج پر ہیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کے مطابق حکومت کو سیاست کا کچھ پتا نہیں، سلیکٹڈ کو اپنی انا عزیز ہے، سلیکٹڈ میں اہلیت ہے اور ہی حکومت چلانے کی صلاحیت ہے، پی ٹی آئی نے انتخابی منشور میں عوام سے بے شمار وعدے کیے، عوام سے کیا گیا کوئی ایک وعدہ وفا نہ ہوا۔

    بلاول بھٹو کے مطابق پی ٹی آئی نے حکومت میں آتے ہی بلدیاتی ادارے تحلیل کردیے، ملک بھر میں سندھ بلدیاتی نظام برقرار رکھنے والا واحد صوبہ ہے، سلیکٹڈ دور ححکومت میں سندھ میں بلدیاتی نظام جمہوریت کی جیت ہے۔

  • ثنا جاوید اور بلال عباس کا ’ڈنک‘

    ثنا جاوید اور بلال عباس کا ’ڈنک‘

    کراچی: معروف اداکارہ ثنا جاوید اور بلال عباس جلد ایک نئے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر اداکارہ ثنا جاوید اور بلال عباس پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے، ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ ناظرین کے لیے بہت جلد نشر کیا جائے گا۔ بلال عباس کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی کہانی چیخ ڈرامے سے بالکل مختلف ہے۔

    ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ کی دیگر کاسٹ میں شہود علوی، فہد شیخ، لیلیٰ وسطی، سیفی حسان، سلمیٰ حسان، کنول خان، نعمان اعجاز، ازییکا ڈینئل شامل ہیں جبکہ ڈرامے میں بلال شیخ کا نام ’حیدر‘ اور ثنا کا نام ’امر‘ ہوگا اور یہ ایک تھرلر ڈرامہ ہوگا۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی پروڈیوسرز فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی ہیں جبکہ بگ بینر انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے نشر کیا جائے گا۔

    ثنا نے اس سے قبل اے آر وائی کے ڈرامے ’رسوائی‘ میں شاندار اداکاری کی تھی جبکہ بلال عباس بھی ’چیخ‘ میں منفی کردار ادا کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

    ثنا جاوید کا بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’بلال کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا، امید ہے ڈرامہ مداحوں کو پسند آئے گا۔‘

    اداکار بلال عباس بھی ثنا جاوید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کا کہنا تھا کہ ’ڈنک‘ ڈرامہ سیریل ’چیخ‘ سے بالکل مختلف ہے، میں نے ثنا کے ساتھ پہلی بار کام کیا ہے وہ بہت ہی شاندار اداکارہ ہیں۔