Author: نعمان ناصر

  • انگلینڈ‌ روانگی سے قبل عامر کا جذباتی پیغام وائرل

    انگلینڈ‌ روانگی سے قبل عامر کا جذباتی پیغام وائرل

    مانچسٹر: فاسٹ بولر محمد عامر انگلینڈ پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے روانگی سے قبل کہا کہ انہیں اپنی بیٹی کی یاد بہت آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر دو کرونا رپورٹ منفی آنے کے بعد آج انگلیںڈ کے دورے پر روانہ ہوگئے انہوں نے دورہ سے قبل اپنی بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’برطانیہ جارہا ہوں، اور منسا مجھے ہر گزرتے دن کے ساتھ یاد آئے گی۔‘

    عامر کے ٹویٹ پر اہلیہ نرجس نے لکھا کہ ’اور منسا بھی آپ کو بہت زیادہ یاد کرے گی، اللہ کی حفظ و امان میں، فتح نصیب ہو ہمیشہ۔‘

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا 29 رکنی اسکواڈ ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہے، حارث رؤف کی کرونا رپورٹ دو بار پازیٹو آنے کے بعد محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل محمد عامر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی تھی۔

    ان دنوں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹیسٹ سیریز میں مدمقابل ہیں اس کے بعد شاہینوں کو انگلش ٹیم کا چیلنج درپیش ہوگا۔

    گرین شرٹس دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔

    قومی ٹیم نے انگلینڈ کو ڈھیر کرنے کے لیے پریکٹس میچز کا آغاز کردیا ہے، آج کے میچ میں فاسٹ بولر سہیل خان نے تین وکٹیں حاصل کرلی ہیں اور قومی امکان ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں فاسٹ بولر سہیل خان کو شامل کرلیا جائے گا۔

  • پولیس اہلکاروں‌ کی جان کو خطرہ، اے آئی جی کے احکامات نظر انداز

    پولیس اہلکاروں‌ کی جان کو خطرہ، اے آئی جی کے احکامات نظر انداز

    کراچی: شہر قائد میں پولیس اہلکاروں نے کراچی پولیس چیف کے احکامات نظر انداز کردئیے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف تھانوں کے پولیس اہلکاروں نے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کے احکامات ہوا میں اُڑا دئیے اور منع کرنے کے باوجود ڈیوٹی آمد اور گھر واپسی پر وردی میں ملبوس ہوکر آنے اور جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    پولیس چیف نے دہشت گردوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے پر احکامات جاری کیے تھے کہ کوئی بھی اہلکار دوران ڈیوٹی اور گھر جاتے ہوئے وردی نہیں پہنے گا اور سادہ لباس میں گھر جائے گا۔

    غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ جو پولیس اہلکار احکامات کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں فائرنگ،  اےایس آئی غلام محمد شہید

    آج جٹ لائنزمیں اےایس آئی غلام محمد کوفائرنگ کرکےقتل کیاگیا اور ملزم قتل کے بعدغلام محمد کا اسلحہ ساتھ لے گئے، تمام واقعات میں پولیس اہلکاروں کو شناخت کرنے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی غلام محمد گھر سے نکل کر ڈیوٹی پر جارہا تھا تو لائنز ایریا فرنیچر مارکیٹ میں پان کے کیبن پر رکا ، ملزمان آئے اور گولیاں مار کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوع سے 30بور کا ایک خول ملا، جائے وقوع سے ملے خول کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے گا، پولیس اہلکاروں کو باقاعدہ شناخت کرکے نشانہ بنایا جارہا ہے اور ملزمان تینوں واقعات میں اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

    اس سے قبل محمودآباد میں ون فائیوکے اہلکار نعمان کوشہید کیا گیا، ملزمان قتل کےبعد نعمان کااسلحہ ساتھ لےگئے جبکہ کورنگی میں پولیس اہلکار اصغر کو شہید کیا گیا اور اس واقعے میں بھی ملزم اسلحہ ساتھ لے گئے۔

  • ’’اصفی کا سالی کی جانب بڑھتا رجحان، مینو کی زندگی برباد کردے گا؟‘‘

    ’’اصفی کا سالی کی جانب بڑھتا رجحان، مینو کی زندگی برباد کردے گا؟‘‘

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کا نیا ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی کہانی کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور منال خان کے منفی کردار کو ناظرین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی کہانی سالی اور بہنوئی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جہاں ایک بہن دوسری بہن کے شوہر کی خاطر اپنی منگیتر کو چھوڑ دیتی ہے اور اس پر گھٹیا الزامات لگا کر اسے اپنے باپ اور ماں کی نظروں سے بھی گرادیتی ہے۔

    نیشا (منال خان) اپنی بہن کے شوہر اصفی (عماد عرفانی) اور اس کی اہلیہ مینو (اریبا حبیب) کی زندگی میں زہر گھولنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے لیکن مینو اس سے بے خبر ہے، احمر (فہد شیخ)مینو کو شاپنگ مال میں خبردار بھی کرتا ہے کہ ’جب تمہیں اپنی بہن کی اصلیت پتا چلے گی تو تم بہت پچھتاؤ گی۔

    احمر کی والدہ کے انتقال کے بعد مینو اپنی بہن پر اعتبار کرتے ہوئے اسے اپنے ساتھ سسرال لے جاتی ہے اور وہیں سے مینو اور اصفی کے درمیان لڑائی کی شروعات ہوتی ہے، اصفی جو مینو پر شادی سے اب تک کبھی غصہ نہیں ہوا تھا اب اس کو نیشا کی باتیں صحیح لگنے لگتی ہے۔

    نیشا اصفی کے قریب آنے کے بہانے ڈھونڈتی رہتی ہے اور آنے والی اقساط میں وہ اس سے تعلقات بھی قائم کرلے گی اور اپنی سگی بہن مینو کی شادی شدہ زندگی میں زہر گھول دے گی۔

    ادھر اصفی اپنی سلیقہ مند بیوی کو چھوڑ کر نیشا کے بُنے ہوئے جال میں پھنستا چلا جائے گا، کیا نیشا اپنے مقصد میں کامیاب ہوگی اور اصفی مینو کو چھوڑ دے گا، احمر کیا نیشا کو بھلا پائے گا یہ سب جاننے کے لیے دیکھئے ڈرامہ سیریل جلن ہر بدھ کی رات 8 بجے صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای، ریسلر رے میسٹریو کی آنکھ ضائع ہوگئی؟

    ڈبلیو ڈبلیو ای، ریسلر رے میسٹریو کی آنکھ ضائع ہوگئی؟

    نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رے میسٹریو کی مقابلے کے دوران آنکھ ضائع ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے ‘ایکسٹریم رولز‘ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، سیتھ رولنز اور رے میسٹریو مدمقابل آئے، سیتھ رولنز نے ’آئی فار این آئی‘ میچ میں حریف ریسلر رے میسٹریو کی آنکھ پھوڑ دی۔

    رے میسٹریو آنکھ پھوٹنے پر درد سے کراہ رہے تھے اور ریفری ان کے قریب آکر ان کی خیریت دریافت کررہے تھے۔

    سابق ہیوی ویٹ چیمپئن سیتھ رولنز نے یہ مقابلہ جیت لیا تاہم رے میسٹریو اپنی آنکھ پکڑی اور ریفری کو ہار ماننے کا اشارہ کردیا۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنگ کے باہر رکھی گئی ڈیسک میں سیتھ رولنز نے میسٹریو کی آنکھ رکھی ہوئی ہے اور زور دے کر اس کو دبا رہے ہیں جس کے سبب ان کی آنکھ متاثر ہوئی۔

    ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوٹیج اور تصویروں سے واضح ہے کہ میسٹریو جعلی آنکھ لگا کر رنگ میں اترے تھے، شائقین میچ میں میسٹریو کی آنکھ کو لے کر تذبذب کا شکار ہوگئے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی میں ’منی ان دی بینک‘ مقابلے کے دوران حریف ریسلر نے رے میسٹریو کو اوپر سے نیچے کی جانب پھینک دیا تھا تو ان کی نقلی آنکھ باہر آگئی تھی۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای ذرائع کے مطابق رے میسٹریو دوران میچ فیشن کے طور پر نقلی آنکھ کا استعمال کرتے ہیں اور یہ انہوں نے ایک کمپنی سے لاکھوں ڈالرز میں خریدی تھی۔

  • کراچی میں خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش

    کراچی میں خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی، نومولود میں تینوں لڑکے شامل ہیں۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تینوں بچے صحت یاب ہیں اور انہیں چند گھنٹے انکیوبیٹر میں رکھنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    خاتون کے شوہرفیضان شیخ نے بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ساتھ خیریت کے تین بچوں سے نوازا جس پر بہت خوش ہوں، بچوں کی اچھی تربیت کرتے ہوئے انہیں اعلیٰ تعلیم دلوائیں گے۔

    مزید پڑھیں: لاہور، خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

    دوسری جانب اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے بعد خاتون کو سانس لینے میں تکلیف ہوئی تو نجی اسپتال انتظامیہ نے انہیں کرونا میں ڈالنے کی کوشش کی جس پر اہلخانہ اور اسپتال انتظامیہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    اہلخانہ کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے تلخ کلامی کے بعد خاتون کو کرونا مریض ثابت کرنے کا اپنا ارادہ ترک کردیا جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں پنجاب کے دارالحکومت میں نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، جن میں 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل تھیں۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چاروں بچے صحت مند ہیں، بچوں کی پیدائش پر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ان کے لیے تحائف بھی پیش کیے گئے تھے۔

  • ڈرامہ سیریل عشقیہ ’’حمنا پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا‘‘

    ڈرامہ سیریل عشقیہ ’’حمنا پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا‘‘

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ میں حمنا اور رومیسا پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ مداحوں میں بے پناہ مقبول ہورہا ہے، ڈرامہ کی گزشتہ قسط میں رمشا خان (حمنا) اور ہانیا عامر (رومیسا) کے والد شبیر جان (صدیقی صاحب) انتقال کرگئے۔

    گزشتہ روز ڈرامہ سیریل عشقیہ کی 22ویں قسط نشر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ رومیسا اور حمنا کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، دونوں بہنیں والد کے انتقال پر غمزدہ ہیں جبکہ فیروز خان (حمزہ) اور گوہر رشید (عظیم) اپنی اہلیہ کو دلاسہ دے رہے ہیں۔

    ادھر عظیم اور رومیسا کو حمزہ اور حمنا کی محبت کے بارے میں بھی پتا چل چکا ہے جس کے سبب حمنا دہری اذیت سے گزر رہی ہے۔

    ڈرامہ کی 23ویں قسط میں عظیم کو حمزہ کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ فی الحال تمہاری بہتری اسی حال میں‌ ہوگی کہ تم میری بیوی حمنا سے دور رہنا۔

    ڈرامہ کی کہانی ہر گزرتے دن کے ساتھ مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا رہی ہے دیکھنا یہ ہے کہ کیا عظیم حمنا کو چھوڑ دے گا؟ یا پھر حمنا عظیم کے ساتھ ہی اپنی پوری زندگی بسر کرے گی؟

    واضح رہے کہ ڈرامہ کی کہانی دو بہنوں کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ حمنا اور حمزہ یونیورسٹی میں ساتھ پڑھتے تھے اور دونوں ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں لیکن حمنا اپنے والد کی خواہش پر اپنی کی مرضی سے عظیم سے شادی کرلی تھی۔

    حمزہ حمنا کی بے وفائی کا بدلہ لینے کے لیے اس کی چھوٹی بہن رومیسا سے شادی کرلیتا ہے، ڈرامے کا اختتام کس موڑ پر ہوگا یہ جاننے کے لیے دیکھتے رہی ڈرامہ سیریل عشقیہ ہر پیر کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر۔

  • بھارت میں بغیر ہاتھ اور پاؤں کے بچی کی پیدائش

    بھارت میں بغیر ہاتھ اور پاؤں کے بچی کی پیدائش

    نئی دہلی: بھارت میں بغیر ہاتھ اور پاؤں کے بچی کی پیدائش ہوئی ہے بچی کے والد بھی معذوری میں مبتلا ہیں۔

    ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست وڈیشا سروج تحصیل کے سلکا گاؤں میں خاتون نے بچی کو جنم دیا جس کے پیدائشی طور پر ہاتھ اور پیر موجود نہیں ہیں۔

    ڈٖاکٹرز کے مطابق معذور بچی کی پیدائش کی وجہ جینیٹک خرابی (ٹیٹرا امیلیا) ہے، بچوں کے ماہر امراض نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ صحت مند ہے لیکن اسے صحت کے مزید جائزوں کی ضرورت پیش آئے گی۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نومولود والدہ کے ساتھ لیٹی ہوئی ہے اور اس کے ہاتھ اور پیر نہیں ہیں۔

    بھوپال سی ایم ایچ او اور ماہر امراض اطفال ڈاکٹر پربھاکر تیواری کے مطابق سنڈروم ایک لاکھ نوزائیدہ بچوں میں سے ایک کو متاثر کرتی ہے اور ان کے کیریئر کا یہ پہلا کیس ہے۔

    ریسرچ سینٹر آن کنجینٹل انووملیس کے ڈاکٹر ابوا ہرمیچو نے کہا کہ مطالعہ سے پتا چلتا ہے کہ 71 ہزار بچوں کی پیدائش ہوتی ہے ان میں سے ایک میں یہ خرابی پائی جاتی ہے۔

    Mr Vujicic travels the world as a motivation speaker and revealed he was bullied at school during an interview with his wife Kanae (pictured)

    گزشتہ کئی سالوں میں سنڈروم کے متعدد معاملات رونما ہوئے ہیں، ان میں جنوبی کیرولائنا کے فلورنس سے تعلق رکھنے والے آرجے ولسن بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق کمسن بچی کی والدہ جیسمین سیلف پانچ ماہ کی حاملہ تھیں جب الٹراساؤنڈ کرایا گیا تو انکشاف ہوا کہ بچی کے اعضا نشونما نہیں کررہے ہیں۔

  • ہربھجن سنگھ پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے؟

    ہربھجن سنگھ پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے؟

    نئی دہلی: سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر ڈینس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہربھجن سنگھ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سبز رنگ کی پگڑی پہنے ہوئے ہیں۔

    ہربھجن سنگھ کو پتا بھی نہیں ہوگا کہ ان کی اس سبز رنگ کی پگڑی پہننے پر سوشل میڈیا پر قہقہوں کا طوفان اُمڈ آئے گا۔

    سابق کمنٹیٹر ڈٰینس نے ٹویٹر پر ہربھجن کی یہ تصویر شیئر کی تو مداح نے دلچسپ تبصرے شروع کردئیے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہربھجن سبز پگڑی پہنے ہوئے ہیں ڈینس نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہربھجن سبز پگڑی پہن کر پاکستان کی حمایت کررہے ہیں۔

    ان کا یہ کمنٹ لکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارف کے تبصرے شروع ہوگئے، ایک صارف نے لکھا کہ ’ڈینس نے گیند باؤنڈری لائن سے باہر پھینک دی ہے۔‘

    ایک صارف نے بھارتی مزاحیہ اداکار راجپال یادو کی روتی ہوئی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اس وقت بھارتیوں کا یہ حال ہوگا۔

    شاہجہان ملک نے مزاحیہ ایموجیز بنا کر لکھا کہ ’شکریہ پاجی۔‘ محسن آفریدی نے لکھا کہ ’یہ مروائے گا ہربھجن کو۔‘

  • ’’کرکٹ کی تاریخ میں اپنی دھاک بٹھانے والے دو پاکستانی بولرز‘‘

    ’’کرکٹ کی تاریخ میں اپنی دھاک بٹھانے والے دو پاکستانی بولرز‘‘

    راولپنڈی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا نے وسیم اکرم اور وقار یونس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی 80 کی دہائی کی تصاویر شیئر کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وسیم اکرم اور وقار یونس کی تصویر شیئر کی اور دونوں کو مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن تباہ کرنے والا بولر قرار دے دیا۔

    شعیب اختر نے لکھا کہ ’80 کی دہائی کے دو بچے، کون جانتا تھا کہ وہ بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کرنے والے بنیں گے اور کرکٹ کی تاریخ کی سب سے مہلک بولنگ جوڑی بن کر سامنے آئیں گے، جو ایک جوڑی کی شکل میں شکار کرتے تھے۔

    شعیب اختر نے ٹویٹر صارفین سے بھی سوال کیا کہ آپ کی بہترین بولنگ جوڑی کونسی ہے؟ شعیب نے اپنی پوسٹ میں وسیم اکرم اور وقار یونس کو مینشن بھی کیا۔

    ایک بھارتی صارف نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ بھی ان دونوں سے کم نہیں ہیں، آپ اپنے خطرناک بولنگ اٹیک سے بلے بازوں کو خوفزدہ کرنے کے معاملے میں بھی اہمیت کے حامل ہیں۔

    مانی نامی صارف نے لکھا کہ وسیم اور وقار دونوں لیجنڈز ہیں اس کے بعد میری فیوریٹ بولنگ جوڑی ویسٹ انڈیز کے ایمبروز اور واش ہیں۔

    ایک اور صارف عمر خالد بٹ نے لکھا کہ میری فیورٹ جوری عمر گل اور شعیب اختر ہیں۔

  • افواہیں دم توڑ گئیں، ’’بگ ڈوگ‘‘ کی دبنگ انٹری

    افواہیں دم توڑ گئیں، ’’بگ ڈوگ‘‘ کی دبنگ انٹری

    کیلی فورنیا: ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار رومن رینز سے متعلق رنگ سے دوری کی افواہیں دم توڑ گئی، چیمپئن ریسلر نے سوشل میڈیا پر دبنگ انٹری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای میں بگ ڈوگ کے نام سے مشہور ریسلر رومن رینز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام شیئر کیا اور لکھا کہ کوفی نے اسے (اے جے اسٹائلز) کو مار ڈالا۔

    رومن رینز نے مزید لکھا کہ ’کوفی نے اسے مار ڈالا‘ رومن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کس طرح اپنی چھوٹی چھوٹی سے حرکتوں سے سب کو لطف اندوز کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل ہی ڈیڈ مین دی انڈر ٹیکر نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، وہ 33 سال تک ڈبلیو ڈبلیو ای پر راج کرتے رہے۔

    انڈر ٹیکر کو ریسل مینیا 33 میں شکست بھی پہلی مرتبہ رومن رینز سے ہوئی تھی رومن رینز نے کڑے مقابلے کے بعد انڈر ٹیکر کو شکست دی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق رومن رینز ان دنوں رنگ سے دور ہیں سوشل میڈیا پر یہ پیغام بھی انہوں نے کافی دنوں کے بعد شیئر کیا، رومن کے ہاں رواں برس جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے جس کے سبب انہوں نے ریسلنگ سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے۔