Author: نعمان ناصر

  • کراچی، فلیٹ میں طالبات کو ہراساں کیا جانے لگا، تہلکہ خیز انکشافات

    کراچی، فلیٹ میں طالبات کو ہراساں کیا جانے لگا، تہلکہ خیز انکشافات

    کراچی: شہر قائد کے میکاسا اپارٹمنٹ میں طالبات کو ہراساں کیا جانے لگا، پی آئی بی تھانے میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے پی آئی بی تھانے میں میکاسا اپارٹمنٹ میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی ماہا عامر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    مقدمے میں ہراساں کرنے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ملزمان یونس بونیری اور انور زادہ چھیڑ چھاڑ کرتے تھے۔

    مقدمے کے متن میں ماہا عامر نے بتایا کہ ایک سال سے دونوں لڑکے آتے جاتے تنگ کرتے تھے، مجھے اور چھوٹی بہن کو تنگ کیا جاتا تھا، گھریلو وجوہات پر نظر انداز کرتے رہے۔


    ماہا عامر کے مطابق ایک ملزم نے میری چھوٹی بہن کو سیڑھیوں پر روک کر تھپڑ مارے، میرے کزن کو بھی تھپڑا مارا اور دھکے دئیے گئے، میری بہن اپنی عزت بچا کر روتے ہوئے وہاں سے بھاگی۔

    متاثرہ لڑکی پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہنا تھا کہ ہم نے اپنے والد کو بتایا تو انہوں نے ہمارے سامنے والد کو بھی مارا، ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، دلبرداشتہ ہوکر ویڈیو بنائی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق واقعے کا گورنر سندھ عمران اسماعیل، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے بھی سخت نوٹس لیا گیا ہے۔

  • کیا ’جلن‘ دونوں بہنوں کو جدا کردے گی؟

    کیا ’جلن‘ دونوں بہنوں کو جدا کردے گی؟

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک پر نیا ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی پہلی قسط نشر کی جاچکی ہے جسے مداحوں کی جونب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک پر اداکارہ منال خان کا نیا ڈرامہ سیریل ’جلن‘ ریلیز کیا گیا جس کی پہلی ہی قسط مداحوں کے دلوں میں گھر کرگئی۔

    اس ڈرامے کا اسکرپٹ معروف لکھاری، شاعرہ اور ڈرامہ نگار سدرہ سحر عمران کا تحریر کردہ ہے۔ سدرہ سحر عمران دلیل کے لیے مستقل تحریر بھی لکھتی رہیں۔

    مرکزی اداکارہ منال خان، اریبہ حبیب اور عماد عرفانی سمیت دیگر اداکاروں کو دکھایا گیا ہے۔ ڈرامے میں اریبہ اور منال خان نے بہنوں کے کردار ادا کیے ہیں جب کہ عماد عرفانی نے اریبہ حبیب کے شوہر کا اور منال خان کے بہنوئی کا کردار ادا کیا ہے۔

    ڈرامے میں منال خان ’ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنی بہن سے حسد کرتی ہے، کزن سے شادی طے ہونے کے باوجود وہ بڑی بہن کی امیر خاندان میں شادی طے ہونے اسے جلن ہونے لگتی ہے اور وہ اپنے والد اور والدہ سے شادی رکوانے کی سر توڑ کوشش کرتی ہے لیکن اس میں ناکام رہتی ہے۔

    عماد عرفانی منال خان سے دو مرتبہ گفتگو کرتے ہیں اور اپنی بہن نادیہ خان سے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں انہیں منال خان اچھی نہیں لگی تاہم عماد کی بہن انہیں سمجھاتی ہیں کہ تم اکیلے رہے ہو اس لیے رشتوں کی سمجھ نہیں ہے سالی اسی طرح کی ہوتی ہیں اور سالی آدھی گھر والی ہوتی ہے۔

    ڈرامے کی دوسری قسط میں دکھایا گیا ہے کہ عماد کی اریبہ سے شادی ہوچکی ہے جبکہ دونوں بہنوں میں چقپلش کا بھی آغاز ہوچکا ہے، ڈرامے میں آگے کیا ہونے جارہا ہے یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل جلن ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

  • واٹس ایپ ڈاؤن، آن لائن اسٹیٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا

    واٹس ایپ ڈاؤن، آن لائن اسٹیٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ ڈاؤن ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ کے آن لائن اسٹیٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے سبب صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    صارفین اپنے گروپس میں یا انفرادی طور پر کسی کو آن لائن نہیں دیکھ پارہے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی واٹس ایپ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے جس میں صارفین اس مسئلے کو پیش کررہے ہیں۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ میں بہت بڑی تبدیلی ہوئی ہے اب آپ واٹس ایپ میں لاسٹ سین اور آن لائن آپشن نہیں دیکھ پائیں گے۔

    صارفین اگر آن لائن ہوں گے بھی سہی تو دوسرا آپ کو نہیں دیکھ سکے گا اور دوسرا آپشن یہ ختم ہوا ہے کہ آپ کب تک آں لائن تھے یہ دونوں آپشن ختم ہوگئے ہیں یہ جو آپشنز ہیں یہ آٹھ بجے کے بعد ختم ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ کہنا ہے کہ واٹس ایپ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور صارفین کو پہلے کی طرح دئیے گئے سارے فیچرز کام کررہے ہیں۔

  • سرفراز احمد نے اپنے بیٹے عبداللہ کی یادداشت کا امتحان لے لیا

    سرفراز احمد نے اپنے بیٹے عبداللہ کی یادداشت کا امتحان لے لیا

    کراچی: قوم کو 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کا تحفہ دینے والے چیمپئن کپتان سرفراز احمد نے اپنے بیٹے عبداللہ کی یادداشت کا امتحان لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل معرکے میں بھارتی سورماؤں کو شکست دے کر قومی ٹیم نے سب کا سر فخر سے بلند کردیا تھا، چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد نے اپنے بیٹے عبداللہ کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا۔

    سرفراز نے چیمپئنز ٹرافی کی فتح کی تیسری سالگرہ منائی اور عبداللہ سے پوچھا کہ بیٹا آج کے دن ہم کیا جیتے تھے؟ جس پر عبداللہ نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی، سرفراز نے دوسرا سوال کیا کہ ہم نے کس کو ہرایا تھا، بیٹے نے یہ بھی ٹھیک بتایا بھارت کو ہرایا تھا۔

    سابق کپتان نے بیٹے سے پوچھا کہ اچھا یہ بتائیں کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں سنچری کس نے بنائی تھی، جس پر عبداللہ نے بتایا کہ فخر زمان چاچو نے اور نصف سنچری حفیظ چاچو، عماد وسیم چاچو اور اظہر چاچو اور بابر چاچو نے بنائی تھی۔

    علاوہ ازیں عبداللہ نے فائنل کے وکٹ حاصل کرنے والے بولرز کے نام بھی بتائے اور کہا کہ فائنل میچ میں وکٹیں محمد عامر، شاداب خان اور حسن علی نے حاصل کی تھیں۔

    سرفراز نے بیٹے سے کہا کہ آخر میں ہم کیا بولیں گے تو عبداللہ نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا۔

    یاد رہے کہ آج ہی کے دن تین سال قبل پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 میں فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی، فخر زمان نے سنچری جڑی تھی جبکہ محمد عامر نے بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا تھا۔

  • طیارہ حادثہ، مسافر المناک کہانی چھوڑ‌ گئے، لمحے میں‌ سب کچھ ختم ہوگیا

    طیارہ حادثہ، مسافر المناک کہانی چھوڑ‌ گئے، لمحے میں‌ سب کچھ ختم ہوگیا

    کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافر المناک کہانی چھوڑ گئے، آج متعدد مسافروں کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن میں گر کر طیارہ تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے۔

    بدقسمت طیارے میں سوار مسافر منزل کے انتظار میں کیا کیا سوچ رہے تھے لیکن ان کی مہلت ختم ہوچکی تھی، کوئی اہلخانہ کے ساتھ عید منانے کراچی آرہا تھا تو کسی کو سالوں بعد چھٹی ملی تھی۔ جہاز کے مسافروں نے بہت کچھ کرنا تھا لیکن لمحے میں سب کچھ ختم ہوگیا.

    کراچی طیارہ حادثے میں نجی بینک کا ملازم وقاص اہلیہ ندا اور دو بچوں سمیت جان کی بازی ہارا جبکہ فلائٹ اسٹیورڈ عبدالقیوم نے بیٹے کو کہا تھا، رات کو ضرور آؤں گا، اکلوتا بیٹا بابا کا انتظار کرتا رہا۔

    وقاص کے چچا نے بتایا کہ وہ کراچی میں سب کے ساتھ عید منانا چاہتا تھا، دس سال کی آئمہ کی روزہ کشائی اور سات سالہ علیان کی سالگرہ بھی کرنا تھی۔

    طیارہ حادثے میں دو گھرانوں کے 8 افراد لقمہ اجل بنے، وقاص بیوی اور بچوں کے ساتھ عید منانے کے لیے گھر آرہے تھے کہ حادثے میں شہید ہوگئے، سانحے میں شہید میجر شہریار ان کی بیوی اور دو بچوں کی نماز جنازہ بہادر آباد کراچی میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں اعلیٰ سول و فوجی حکام، کور کمانڈر کراچی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    پی آئی اے فلائٹ اسٹیورٹ عبدالقیوم بیٹے کو کہہ کر گئے تھے کہ رات کو ضرور آؤں گا، اکلوتا بیٹا بابا کا منتظر رہا، بیٹے کی جدائی میں والدہ بھی شدت غم سے نڈھال ہیں، قیوم پندرہ سال سے پی آئی اے میں ملازم تھے۔

    المناک حادثے میں لاہور کی ایئرہوسٹس انعم خان بھی جان سے گئیں، انعم والدین کا سہارا اور گھر والوں کی واحد کفیل تھیں، شام میں واپسی پر افطار گھر والوں کے ساتھ کرنی تھی۔

    طیارہ حادثے میں پاک فوج کے افسروں نے بھی جام شہادت نوش کیا، سیکنڈ لیفٹیننٹ حمزہ یوسف پاسنگ آؤٹ کے بعد گھر آرہے تھے وہ سپاہی محمد یوسف کے بیٹے تھے لیکن گھر سے چند منٹ کی دوری پر حادثہ ان کا منتظر تھا۔

  • ’’بگ ڈوگ‘‘ کا کینسر میں مبتلا افراد کی مدد کا اعلان

    ’’بگ ڈوگ‘‘ کا کینسر میں مبتلا افراد کی مدد کا اعلان

    واشنگٹن: ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رینز  کینسر کو شکست دینے بعد اس موذی مرض میں مبتلا افراد کی مدد کے لیے میدان میں آگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای میں بگ ڈوگ کے نام سے مشہور ریسلر رومن رینز نے موذی مرض میں مبتلا افراد کی مدد کا اعلان کردیا۔

    لیوکیمیا اور لیمفویا سوسائٹی کے مطابق سپر اسٹار رومن رینز نے کینسر کے مریضوں اور ان کے اہلخانہ کی مدد کے لیے  اس کی شراکت کے بارے میں بات کرنے کے لیے ہمارا ساتھ دیا۔

    رومن رینز نے بلڈ کینسر سے صحت یابی کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ اپنے پیاروں کو اس مرض میں مبتلا افراد کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنا کیوں ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال رومن رینز بھی لیوکیمیا کے مرض میں مبتلا ہونے کے سبب کچھ عرصہ رنگ سے دور ہوگئے تھے اور صحت یابی کے بعد رنگ میں دوبارہ اترے تھے۔

    رومن رینز ان دنوں بھی رنگ سے دور ہیں لیکن اس کی وجہ ان کی بیماری نہیں بلکہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے جس کے سبب انہوں نے ریسلنگ سے کچھ عرصے کے لیے دوری اختیار کی ہوئی ہے۔

    علاوہ ازیں رومن رینز کے حریف ریسلر ڈریو میکن ٹائر نے ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو چیمپئن شپ کا تاج اپنے سر پر سجالیا ہے اور منی ان دی بینک میں میکن ٹائر نے رومن رینز کے دوست سیتھ رولنز کو شکست دے کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع بھی کیا۔

  • شرجیل خان کے ہاں ’ننھی پری‘ کی آمد

    شرجیل خان کے ہاں ’ننھی پری‘ کی آمد

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز شرجیل خان کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے شرجیل خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    شرجیل خان نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔

    انہوں نے لکھا کہ ’ہم اپنی بچی کی آمد کی اطلاع دیتے ہوئے خوش ہیں، شکر الحمدللہ۔‘

    شرجیل خان کو کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، راشد لطیف، فیصل اقبال، عامر یامین، کامران اکمل، بلاول بھٹی ودیگر کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

    کراچی کنگز کی جانب سے بھی شرجیل خان کو مبارکباد دی گئی اور کہا کہ فیملی میں نئے مہمان کے اضافے کے لیے دعائیں، اللہ آپ کو اور گھر والوں کو سلامت رکھے۔

    واضح رہے کہ شرجیل خان کی پی ایس ایل کے ذریعے کراچی کنگز میں واپسی ہوئی ہے اور سابق کرکٹرز کی جانب سے انہیں ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے لیے اسکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

  • ’’رومن رینز کی بادشاہت کا ذکر نہ کیا جائے‘‘ نیا محاذ کھل گیا

    ’’رومن رینز کی بادشاہت کا ذکر نہ کیا جائے‘‘ نیا محاذ کھل گیا

    فلوریڈا: ڈبلیو ڈبلیو ای کے سی ای او ونس میک مین نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے ہیں ٹی وی پر رومن رینز کی بادشاہت کا ذکر کیا جائے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای میں بگ ڈوگ کے نام سے مشہور ریسلر رومن رینز کے خلاف سی ای او کھل کر سامنے آگئے انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ٹی وی پر رومن رینز کی بادشاہت کا ذکر بالکل نہیں کیا جائے۔

    رپورٹ کے مطابق تازہ ترین ریسلنگ آبزرور نیوز لیٹر میں رومن راج پر ایک مختصر نوٹ ملا ڈیو ملیٹزر کے مطابق نوٹ میں کہا گیا کہ ریسل مینیا سے خود کو دور کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد رینز کے ساتھ صورتحال کا پتا نہیں چل سکا۔

    رومن رینز اس جمعہ اور ہفتے کی رات اسمیک ڈاؤن میں شریک نہیں ہوئے تھے اور انہوں نے برے وائٹ کی سمت میں پہلے ہی براؤن اسٹرومین کی یونیورسل چیمپئن کا پہلا چیلنجر بننے کا آغاز کیا۔

    مزید پڑھیں: ٹرمپ نے سی ای او ڈبلیو ڈبلیو ای کو معاشی مشیر مقرر کردیا

    ملیٹزر کو بتایا گیا تھا کہ یہ بنیادی طور پر رینز پر منحصر ہے جب وہ واپس جانا چاہتے ہیں اور کسی کو معلوم نہیں ہوتا ہے کہ یہ کب ہوگا۔

    ایک انٹرویو میں رینز کے حریف ریسلر گولڈ برگ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ابتدا میں ہی اس پر کیوں نے میچ میں پیسہ لگایا تھا لفظی طور پر ڈبلیو ڈبلیو ای کے علاوہ اس نے اس وقت میں سرمایہ کاری کی تھی اور 23ویں گھنٹے تک ابھی بھی یہ امکان موجود تھا کہ وہ (رومن رینز) اس رنگ میں اترنے جارہے ہیں۔

    ریسل مینیا میں شریک ریسلرز کا ماننا ہے کہ رینز کو شو سے باہر نکالنا صحیح فیصلہ تھا اور ایک شخص جو رینز کا دوست ہے مجھے بتایا کہ وہ شاید کم سے کم چند مہینوں کے لیے واپس نہیں آئے گا، ونس میک مین نے رینز کے فیصلے کے بارے میں انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ بگ ڈوگ کی بادشاہت کا ذکر نہ کیا جائے۔

  • ٹرمپ نے سی ای او ڈبلیو ڈبلیو ای کو معاشی مشیر مقرر کردیا

    ٹرمپ نے سی ای او ڈبلیو ڈبلیو ای کو معاشی مشیر مقرر کردیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے سی ای او ونس میک مین کو معاشی مشیر مقرر کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب بگڑتی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای کی ریسلر اسٹیفنی میک مین کے والد اور سی ای او ونس میک مین کو معاشی مشیر تعینات کردیا۔

    معاشی مشیر مقرر کرنے والے دیگر ناموں پر بھی غور کیا گیا تھا، فہرست میں ونس میک مین بھی شامل تھے جن کو ٹرمپ نے بھی زبردست قرار دیا تھا۔

    میک مین اس سے قبل این ایف ایل، این بی اے، ایم ایل بی اور این ایچ ایل جیسے کھیلوں کی لیگز کے رہنماؤں کا حصہ رہ چکے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکا نے عالمی سطح چند روز بعد لاک ڈاؤن میں رہنے والے شہروں کو دوبارہ کھولنا شروع کیا ہے اور معاشی صورتحال پر پڑنے والے منفی اثرات پر قابو پانے کے لیے ونس میک مین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای، ونس میک مین جنازے میں شراب پی کر پہنچ گئے

    ٹیکنالوجی، صحت، مہمان نوازی اور مینوفیکچرنگ جیسی صنعتوں میں کمپنیوں کے رہنماؤں کی ایک بہت بڑی فہرست میں اسپورٹس لیگ کے قائدین کا صرف ایک چھوٹا سا طبقہ ہے جس کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ معیشت کو پھر سے متحرک کرنے کے نظریات کے لیے ان سے مشورہ کیا جائے گا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ہم اپنے کھیلوں کی واپسی کرنا چاہتے ہیں، لہٰذا اس سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں کھیلوں کو واپس لانا ہے بیس بال 14 سال پرانا کھیل ہے لیکن حقیقت میں یہ کھیل دیکھ کر تھک چکا ہوں۔ مجھے زیادہ وقت نہیں ملا میں کہوں گا کہ شاید میں ایک کھیل شوق سے دیکھتا ہوں اور پھر کام پر واپس آجاتا ہوں۔