Author: نعمان ناصر

  • چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف فخر زمان اوپننگ کرنے کیوں نہیں آئے؟

    چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف فخر زمان اوپننگ کرنے کیوں نہیں آئے؟

    چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فخر زمان کے اوپننگ نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

    کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دے دیا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر ول ینگ اور ٹام لیتھم نے سنچریاں اسکور کی ہیں۔

    ول یونگ 113 گیندوں پر 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹام لیتھم 97 گیندوں پر 107 رنز کی اننگز کھیلی، گلین فلپس نے 32 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

    کین ولیمسن ایک رن بنا کر نسیم شاہ کا نشانہ بنے، ڈیرل مچل 10 رنز بنا کر حارث رؤف کو وکٹ دے بیٹھے۔

    تاہم پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور بابر اعظم نے اوپننگ کرنی تھی لیکن ان کی جگہ بابر کے ساتھ سعود شکیل اننگز کا آغاز کرنے آئے ہیں۔

    دراصل فخر زمان نے انجری کی وجہ سے باہر چلے گئے تھے اور انہوں نے بیس منٹ تک فیلڈنگ نہیں کی تھی آئی سی سی قانون کے مطابق جو کھلاڑی جتنی دیر تک میدان سے باہر رہے گا اور اتنے ہی منٹ کے بعد بیٹنگ کرنے کے لیے میدان میں آئے گا۔

    فخر زمان بیٹنگ کے یلے 20 منٹ کے بعد میدان میں آسکتے ہیں۔

  • مجھ پر کوئی پریشر نہیں، ماضی بھلا کر نئے دن کے لیے تیار ہوں، بابر اعظم

    مجھ پر کوئی پریشر نہیں، ماضی بھلا کر نئے دن کے لیے تیار ہوں، بابر اعظم

    قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھ پر کوئی پریشر نہیں ماضی بھلا کر نئے دن کے لیے تیار ہوں۔

    پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے کل سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ایک جرأت مندانہ بیان جاری کردیا۔

    بابر اعظم نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور بھارت کے خلاف فائنل میں 52 گیندوں پر 46 رنز بنائے جس کی مدد سے پاکستان نے بھارت کو 180 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

    انہوں نے آئی سی سی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں 2017 کی فتح کے بعد سے تبدیلیاں آئی ہیں لیکن میرا یقین اور اعتماد بدستور برقرار ہے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے پاس نئے کھلاڑی آرہے ہیں، ہمارے پاس تین یا چار کھلاڑی ہیں جو اس فاتح ٹیم کا حصہ تھے لیکن یقین اعتماد اور عمل ایک جیسا ہے۔

    اسٹار بیٹر نے کہا کہ میں بہت پرجوش ہوں ہم بہت طویل عرصے کے بعد پاکستان میں آئی سی سی ٹورنامنٹ کھیلنے جارہے ہیں۔

    بابر نے 2017 چیمپئنز ٹرافی کے فائنل اور اپنی یادوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 2017 کے فائنل کی میری بنیادی یادیں فخر زمان کی 114 رنز کی اننگز، محمد عامر اور حسن علی کا شاندار اسپیل ہیں۔

  • راشد لطیف نے شاہین آفریدی کو اہم مشورہ دے دیا

    راشد لطیف نے شاہین آفریدی کو اہم مشورہ دے دیا

    قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے شاہین آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا مشورہ دے دیا۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق کپتان راشد لطیف نے شرکت کی اور اس دوران میزبان کے سوال پر قومی کرکٹرز کو مفید مشورے بھی دیے۔

    میزبان نے پوچھا کہ شاہین آفریدی کو آپ کیا مشورہ دیں گے؟

    انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آؤ، لیجنڈ ہمیشہ ٹیسٹ کرکٹ سے بنتے ہیں وائٹ بال سے کبھی آپ لیجنڈ نہیں بن سکتے۔

    میزبان  نے سوال کیا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ  میں ایسا کون سا کھلاڑی ہےجس کی ٹیم میں جگہ نہیں  بنتی؟

    اس سوال پر راشد لطیف نے بے ساختہ کہا کہ چھ سات کھلاڑی ہیں۔

    میزبان نےکہا کہ کیا پاکستانی ٹیم چیمپئنزٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟ اس پر سابق کپتان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم جیت سکتی ہے۔میزبان کے استفسار پر راشد لطیف نے کہا کہ پانچ سے 6 کھلاڑی ہی ایسے ہوتے ہیں جو آپ کو میچ جتواتے ہیں۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز کل سے کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

  • پاک نیوزی لینڈ میچ سے وائرل ہونے والی یہ لڑکی کون ہے؟

    پاک نیوزی لینڈ میچ سے وائرل ہونے والی یہ لڑکی کون ہے؟

    سہ فریقی سیریز میں پاک نیوزی لینڈ کا فائنل میچ دیکھنے والے لڑکی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر گزشتہ روز پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران لڑکی کو ٹام لیتھم کے آؤٹ ہونے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے دیکھا گیا جس کے بعد اس لڑکی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بالآخر اس لڑکی کی تفصیلات منظرعام پر آگئی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لڑکی کا نام عارفہ جنید انجم ہے اور یہ ایک ابھرتی ہوئی ماڈل ہیں۔

    انسٹاگرام پر عارفہ کے فالوورز کی تعداد 3386 ہے اور وہ 17 لوگوں کو فالو کررہی ہیں جبکہ انہوں نے 65 پوسٹ شیئر کررکھی ہیں۔

    وائرل

    عارفہ جنید تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین انہیں پاکستانیوں کو نیا ’کرش‘ قرار دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی، کیویز نے 243 رنز کا ہدف باآسانی پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by arفا✨ (@arifa_junaid_anjum)

  • انسٹاگرام پر لوگ آکر کہتے ہیں ’نسیم‘ اپنے گھر جاؤ، ماہم عامر

    انسٹاگرام پر لوگ آکر کہتے ہیں ’نسیم‘ اپنے گھر جاؤ، ماہم عامر

    اداکارہ ماہم عامر کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر لوگ آکر کہہ رہے ہیں کہ ’نسیم‘ اپنے گھر جاؤ۔

    اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں ’آپا شمیم‘ میں ’نسیم‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ ماہم عامر نے شرکت کی اور کردار سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب تو میرے گھر والے بھی مجھ سے ڈرنے لگ گئے ہیں، میں نے نسیم بن کر کچھ نہیں کیا مجھ سے کروایا گیا ہے۔

    ماہم عامر نے کہا کہ جب کردار آفر ہوا تو لگا تھا تو کچھ عرصے سے منفی نہیں کیا ہے تو کرکے دیکھتے ہیں، جب ہم سین کررہے تھے تو ڈائریکٹر ذیشان نے کہا کہ یہ تو بہت بری ہے تو ڈائریکٹر نے کہا کہ ایسا ہی اچھا ہے یہی کردار کرو۔

    اداکارہ نے کہا کہ سب سے اچھی بات اس کردار کی یہ تھی کہ نسیم کسی کی بھی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’آپا شمیم‘ کی شروع کی اقساط دیکھیں گے تو نسیم آپ کو بہت معصوم لگے گی، ڈائریکٹر سمجھاتے بھی رہے ہیں کہ نیچرل کرو اچھا لگے گا۔

    ماہم عامر نے کہا کہ میں حقیقت میں بالکل بھی نسیم جیسی نہیں ہوں۔

    اداکارہ نے کہا کہ سیٹ پر ماحول بہت اچھا تھا کوئی مسئلہ نہیں ہوا، ہماری ہیروئن ’زوہا توقیر، (کشف)، نئی ہیں اور ان کا پہلا ڈرامہ ہے لیکن ایسا لگتا بالکل بھی نہیں ہے ان کے ساتھ شوٹنگ کرکے بہت مزہ آیا۔

     انہوں نے کہا کہ منور سعید کے ڈائیلاگ بہت شاندار تھے، فائزہ گیلانی بھی بہت عمدہ اداکاری کرتی ہیں، میں انہیں سیٹ پر کیوٹی کہتی ہوں۔

  • وفادار اور دراز قد شخص سے شادی کروں گی، جیا خان

    وفادار اور دراز قد شخص سے شادی کروں گی، جیا خان

    ماڈل و فلم میکر جیا خان کا کہنا ہے کہ وفادار اور دراز قد سے شخص سے شادی کروں گی۔

    فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل جیا خان نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور شادی سمیت دیگر معاملات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

    میزبان نے پوچھا کہ آپ کا جیا کہیں لگا کہ نہیں لگا؟

    جیا خان نے کہا کہ ابھی تک جیا کہیں نہیں لگا اور نہ ہی تلاش کیا ہے لیکن جیون ساتھی وفادار اور دراز قد شخص ہونا چاہیے جس کا قد 6 فٹ ہونا چاہیے۔

    ماڈل نے کہا کہ میں اپنی فیلڈ کے شخص سے ہی شادی کروں گی۔

    انہوں نے کہا کہ میں فلم میکنگ پڑھ رہی ہوں اور ڈائریکٹر بننا چاہتی ہوں، مجھے کرسٹوفر نولین اور امتیاز علی کی ہدایت کاری پسند ہے۔

    جیا خان نے کہا کہ اداکاری کرنے کا شوق ہے لیکن اتنا نہیں ہے، فواد خان اور ماہرہ خان کے ساتھ فلم بنانا چاہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ میں بھاری بھرکم لباس پہننا چیلنج ہوتا ہے اور 16 گھنٹے کے شوٹ اچھے نہیں لگتے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے سیاہ رنگ کے لباس پسند ہیں۔

  • نادرا کی ’ب‘ فارم سے متعلق اہم وضاحت آگئی

    نادرا کی ’ب‘ فارم سے متعلق اہم وضاحت آگئی

    نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن سینٹر (نادرا) نے ’ب‘ فارم سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نادرا کا کہنا ہے کہ پہلے سے بنے ہوئے کسی ’ب‘ فارم کو منسوخ نہیں کیا گیا۔

    نادرا کا کہنا ہے کہ جن بچوں کے ’ب‘ فارم پہلے سے بنے ہوئے ہیں اور ان کا پاسپورٹ بنوانا ہے یا 10 سال سے زیادہ اور 18 سال سے کم عمر جن بچوں کا ’ب‘ فارم پہلی بار بنوانا ہے تو والدین ان بچوں کے ہمراہ قریبی نادرا سینٹر تشریف لائیں۔

    والدین نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔

    نادرا کا کہنا ہے کہ پہلے سے بنے ہوئے ’ب‘ فارم منسوخ کرنے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے نادرا کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فالو کریں۔

    نادرا

    ب فارم کے لیے درکار دستاویزات

    ب فارم کے حاصل کرنے کے لیے والدین کا شناختی کارڈ، برتھ سرٹیفکیٹ، اور نکاح نامہ درکار ہوتا ہے۔

    ایف آر سی کے لیے درخواست کا عمل

    والدین کو بچے کو لے کر کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ کے ساتھ قریب ترین نادرا آفس جانا ہوگا، والد اور والدہ دونوں موجود ہیں تو ایک درخواست دہندہ ہوگا دوسرا تصدیق کنندہ کے طور پر شامل ہوگا۔

    اگر والدین میں سے کوئی ایک دستیاب ہے تو درخواست فارم کی تصدیق گزیٹڈ آفیسر یا عوامی نمائندے مثلاً ایم این اے، ایم پی اے یا میونسپل باڈیز کے عہدیداروں سے کروانا ہوگی۔

    شناختی کارڈ کے لیے بچے کی موجودگی لازمی ہے، بچے کی تصویر اور 10 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کے فنگر پرنٹس لیے جائیں گے۔

  • گلین فلپس نے شاہین آفریدی کے آخری اوور میں 25 رنز بنا دیے

    گلین فلپس نے شاہین آفریدی کے آخری اوور میں 25 رنز بنا دیے

    سہ فریقی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں جارح مزاج بیٹر گلین فلپس نے شاہین آفریدی کے آخری اوور میں 25 رنز بنادیے۔

    سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے ہیں اور پاکستان کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    تاہم شاہین آفریدی نے آخری اوورز میں 25 رنز دے دیے اور مقررہ دس اوورز میں 88 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

    شاہین اوور کرنے آئے تو کیویز کا اسکور 305 رنز تھا جب گلین فلپس نے ان پر لاٹھی چارج کرنا شروع کیا اور آخری اووور میں دو چھکے اور دو چوکے لگانے کے ساتھ 25 رنز بنائے۔

    گلین فلپس نے 72 گیندوں پر کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 106 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی شاندار اننگز میں 6 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    اس سے قبل فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ول یونگ کی وکٹ حاصل کرکے عمر گل کا ریکارڈ برابر کیا۔

    شاہین آفریدی نے میچ کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ول یونگ کو کیچ آؤٹ کروایا۔

    اس وکٹ کے ساتھ ہی عمر گل اور شاہین آفریدی پہلے اوور میں 9، 9 وکٹیں حاصل کرلی ہیں جبکہ محمد عرفان اور وسیم اکرم نے کیریئر کے پہلے اوور میں 10، 10 وکٹیں حاصل کیں۔

  • ارسلان خان اور حنا چوہدری کی وائرل ٹرینڈ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

    ارسلان خان اور حنا چوہدری کی وائرل ٹرینڈ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

    اداکار ارسلان خان اور حنا چوہدری کی وائرل ٹرینڈ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا چوہدری نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اداکار ارسلان خان کے ساتھ روس اور برونو مارس کے گانے پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ٹرینڈ میں تھوڑی دیر ہوگئی لیکن گیم شروع ہے۔‘

    حنا چوہدری نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ پیاری بہن بھائی کی جوڑی ہے۔

    واضح رہے کہ حنا چوہدری ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’اے دل‘ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس میں اذان سمیع خان، کومل میر، ثانیہ سعید، محمود اسلم، گوہر رشید، صبا حمید، سعد قریشی ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض احمد علی بھٹی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی مصباح نوشین نے لکھی ہے۔

    یاد رہے کہ ارسلان خان اور حرا خان  فروری 2023 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ارسلان خان نے اے آر وائی کے رئیلٹی شو تماشہ میں بھی شرکت کی تھی۔

    ارسلان خان ایک ماڈل اور اداکار ہیں جنہوں نے 2012 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے متعدد برانڈز کے لیے ماڈلنگ کی۔

    شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے وہ 2010 میں بیڈمنٹن ورلڈ چیمپیئن شپ اور دیگر کئی بین الاقوامی مقابلوں میں ملائیشیا میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی تھے، انہوں نے تین بار ’نیشنل جونیئر چیمپئن‘ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

  • حریم سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    حریم سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حریم سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حریم سہیل کے نکاح کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد بھی دی جارہی ہیں۔

    اداکارہ نے یادگار دن کے موقع پر گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر نے بھی اسی رنگ کی مناسبت سے شیروانی کا انتخاب کیا۔

    حریم سہیل کے نکاح کی تقریب میں اداکارہ ژالے سرحدی سمیت دیگر اداکار بھی موجود تھے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ حریم سہیل کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ دنوں مایوں سے ہوا تھا جس کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

    اداکارہ نے شوہر سے متعلق تفصیلات مداحوں سے شیئر نہیں کی تھیں۔

    شوبز ویب سائٹس کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حریم نے اپنے کزن سے شادی کی ہے۔

    یاد رہے کہ حریم سہیل سینیئر اداکارہ بینا چوہدری کی صاحبزادی ہیں اور اب تک ایک درجن کے قریب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔