Author: نعمان ناصر

  • ’’بات سچ اور جھوٹ کی نہیں، بات اب میرے کردار پر ہے‘‘

    ’’بات سچ اور جھوٹ کی نہیں، بات اب میرے کردار پر ہے‘‘

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل ’غلطی‘ کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، ڈرامے میں حرا مانی اور عفان وحید مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ’دو بول‘ کے بعد ’غلطی‘ میں بھی مداحوں کی جانب سے حرا مانی اور عفان وحید کی جوڑی کو  پسند کیا جارہا ہے، غلطی کے ٹیزر میں کامیاب ڈرامے دو بول کے میوزک کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

    اس ڈرامے کی ہدایت کاری صبا حمید نے دی ہیں جبکہ کہانی اسماء سیہانی نے تحریر کی ہے، اداکار عفان وحید نے اس سے قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرامے کا پہلا پوسٹر بھی شیئر کیا تھا جس میں حرا مانی بھی موجود تھیں۔

    ڈرامے میں عفان وحید ایک نئے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں، وہ اس ڈرامے میں پڑھے لکھے اور سلجھے ہوئے لڑکے ’سعد‘ کا کردار نبھا رہے ہیں، جنہیں حرا مانی (زارا) نامی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے، زارا کا کردار حرا مانی ادا کررہی ہیں۔

    عفان وحید کا کہنا ہے کہ ڈراموں میں ہیرو کے بجائے ولن کے مختلف روپ دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ڈرامے میں عفان وحید کے مختلف روپ دکھائے گئے ہیں، وہ تعلیم یافتہ ہیں لیکن ان کا ایک روپ غصے والا بھی ہے۔

    ڈرامے کے ذریعے پیغام دیا گیا ہے کہ کبھی کبھی انسان غصے میں آکر غلط فیصلے کربیٹھتا ہے اور پھر اسے پچھتاوے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    ڈرامہ سیریل غلطی کی ایک اور زبردست قسط کل رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ عفان وحید کا کہنا تھا کہ صبا حمید کے ساتھ مختلف ڈراموں میں اداکاری کی لیکن ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ وہ صبا کی ہدایت کاری میں ڈرامے میں اداکاری کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل غلطی کی کل رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

  • ’رسوائی‘ کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟

    ’رسوائی‘ کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامہ سیریل ’رسوائی‘ کی آخری قسط کے حوالے سے ثنا جاوید نے بیان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامہ سیریل ’رسوائی‘ کی آخری قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل رسوائی کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے، ڈرامہ نگار نائلہ انصاری کا کہنا تھا کہ جب دنوں یہ کہانی لکھی گئی وہ اس وقت دبئی میں رہتی تھیں اور وہ ملکی معاشرے کے زمینی حقائق سے ناواقف تھیں۔

    انہوں ںے کہا کہ اس واقعہ کو فیملی ڈرامہ کی شکل دے دی، ان کا مزید کہنا تھا کہ سوچنے سمجھنے والے مواد کو تیار کرنا ضروری ہے، ایسے معاملات میں اگر ایک لڑکی زیادتی کے بعد واپس آجائے تو ان کی فیملی اور معاشرے کو ردعمل کیا ہوتا ہے۔

    رائٹر نائلہ انصاری کا کہنا تھا کہ یہ ایک افسوس ناک بات ہے کہ ایسی چیز کو داگ سمجھا جاتا ہے، ڈرامہ سیریل رسوائی میں اداکار میکال ذوالفقار اور ثنا جاوید مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    شائقین کو انتظار ہے کہ آخری قسط میں کیا ہونے والا ہے کیا سمیرا (ثنا جاوید) ڈرامے میں مر جائیں گی یا پھر سلمان سمیرا کو انصاف دلانے کے لیے خود قربان ہوجائے گا۔

    ثنا جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لکھا کہ مداح یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ سمیرا انصاف کے حصول میں کس طرح کامیابی حاصل کرے گی؟ چاہے وہ اپنی جنگ جیتنے میں کامیاب ہوجائے یا اس قسط میں بھی آپ کو حیرت کا انتظار ہوگا نہیں؟

    انہوں نے گزشتہ روز لکھا کہ رواں منگل کو ’رسوائی‘ کے شاندار اختتام کو دیکھنا نہ بولیں، واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’رسوائی‘ کی
    آخری قسط اے آر وائی ڈیجیٹل پر آج رات نشر کی جائے گی۔

    رسوائی کی تعریف کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے ڈائریکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے میں بہت مزہ آیا، بڑے بڑے نام ہیں ڈرامے میں عثمان پیرزادہ، میکال، اسامہ ہیں، ثنا جاوید نے بہت اچھی پرفارمنس دی ہے۔

    سینئر اداکار شبیر جان کا کہنا تھا کہ رسوائی نے ڈائریکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اچھا ڈرامہ بناتی ہیں اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑی خوبصورتی سے ڈرامہ دیکھا۔

  • چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو محمد عامر کو سالگرہ مبارک

    چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو محمد عامر کو سالگرہ مبارک

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے زندگی کی 28 بہار دیکھ لی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر آج اپنی 29ویں سالگرہ منارہے ہیں، وہ قومی ٹیم کے اہم رکن اور کراچی کنگز کے کامیاب ترین بولر ہیں۔

    عامر نے تمام فارمیٹ میں پاکستان کے لیے 259 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف عامر کی میچ وننگ کارکردگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، کراچی کنگز کی انتظامیہ نے عامر کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

    محمد عامر کو پی سی بی، وزڈن کرکٹ، آئی سی سی کی جانب سے مختلف کارکردگی کی ویڈیوز شیئر کرکے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

    لیگ اسپنر شاداب خان نے محمد عامر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے مذاق میں لکھا کہ سالگرہ مبارک، بھائی اللہ مجھے خوش رکھے آمین اور آپ کو کندھا (شولڈر) کیسا ہے؟

    جس پر عامر نے جوابی ٹویٹ کیا کہ ’دفع ہو اللہ نہ کرے، شُب شُب بول۔‘

    شاداب خان نے ایک اور ٹویٹ میں عامر کو یاد دلایا کہ بھائی آپ نے ورلڈ کپ میں جب 5 وکٹیں حاصل کی تھیں تب آپ کا شولڈر خراب تھا تب بولا تھا، آپ میری بات کو مثبت لیں، عامر بھی ہنس دئیے۔

  • ’’طاہر شاہ کا نیا گانا کرونا سے بھی زیادہ خطرناک قرار‘‘

    ’’طاہر شاہ کا نیا گانا کرونا سے بھی زیادہ خطرناک قرار‘‘

    کراچی: گانے آئی ٹو آئی اور اینجل سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار طاہر شاہ نے نیا گانا ’میں فرشتہ سا انسان ہوں‘ ریلیز کردیا جس پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مداحوں کو طویل انتظار کروانے کے بعد بالآخر گلوکار طاہر شاہ نے اپنا نیا گانا میں فرشتہ سا انسان ریلیز کردیا، طاہر شاہ کے گانے کی اس ویڈیو میں ایک بچے کو فرشتہ صفت دکھایا گیا ہے۔

    طاہر شاہ کا یہ گانا ریلیز ہوتے ہی توقعات کے عین مطابق ہاتھوں ہاتھ لیا گیا جس کے پس پردہ مقاصد تو سوشل میڈیا پر بخوبی دیکھے جاسکتے ہیں۔

    شائقین کی جانب سے طاہر شاہ کے نئے گانے کو کچھ زیادہ پسند نہیں کیا گیا اور لوگوں نے اسے کرونا سے بھی زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔

    ایک شائقین کا کہنا تھا کہ میمز کے علاوہ بیشتر صارفین کو یہ بھی لگتا ہے کہ اگر یہ گانا گلیوں میں چلوادیا جائے تو لوگ خود بخود گھروں میں لاک ڈاؤن ہوجائیں گے۔

    ایک صارف زمان نے طاہر شاہ کے گانے پر نریندر مودی، بارک اوباما، روسی صدر پیوٹن اور دیگر کی تصویر لگا کر لکھا کہ عالمی رہنماؤں کا ردعمل۔

    ایک خاتون صارف منیحہ آصف نے عامر خان کی فلم ’پی کے‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ای گولا میں اب نہیں رہنا۔‘

    ایک اور صارف عمیر نے لکھا کہ سب طاہر شاہ سے پوچھ رہے ہیں آپ کو یہ گانا ریلیز کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، انہوں نے طاہر شاہ کی تصویر لگائی جس میں وہ جواب دے رہے ہیں ’میں نہیں بتاؤں گا۔‘

  • کرونا وائرس سے بچنے کے 5 آسان طریقے

    کرونا وائرس سے بچنے کے 5 آسان طریقے

    کراچی: کرونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وائرس سے بچاؤ کے لیے ماہرین ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں لیکن انہیں ابھی تک خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا پریشان ہیں اور اس کے بچاؤ کے لیے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، مختلف ممالک میں پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے لیکن اشیا خوردونوش کی فراہمی کے لیے دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رکھے گئے ہیں۔

    کرونا وائرس شہریوں کو سپر اسٹور میں بھی اپنا شکار بنا سکتا ہے اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے جو مندرجہ ذیل ہیں۔

    صبح سویرے خریداری

    اگر صارفین اشیاخوردونوش کی خریداری صبح سویرے کرلیں تو اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ سپر اسٹورز میں صبح کے اوقات میں رش نہیں ہوگا اور آپ سکون سے شاپنگ کرکے وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

    ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال

    شہری خریداری کرتے وقت ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں یا ڈسپوزیبل دستانے پہن کر سپر اسٹورز جائیں کیونکہ کوویڈ 19 پلاسٹک کی سطحوں پر دو یا تین دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔

    چہرے کو نہ چھوئیں

    اسٹور میں خریداری کے دوران بغیر ہاتھ دھوئے اپنے چہرے کو نہ چھوئیں، لہٰذا اگر آپ نے غلطی سے کسی آلودہ سطح کو چھو لیا ہے اور پھر اس غیرمتوقع خارش کی وجہ سے صرف اپنا چہرہ کھرچیں تو آپ پریشانی میں پڑ سکتے ہیں۔

    مفت چیزوں سے پرہیز کریں

    سپر مارکیٹس میں خریداری کا ایک فائدہ یہ ہے کہ لوگوں کو فری سیمپل کے طور پر مختلف چیزیں کھانے کو دی جاتی ہیں لیکن کرونا وائرس کے دوران یہ مفت چیزیں آپ کو نقصان پہنچاسکتی ہیں کیونکہ کسی بھی پھل یا کھانے کی دوسری چیز کو براہ راست اسٹور کھائیں گے تو کرونا کا خطرہ موجود ہوگا۔

    گھر پہنچ کر بیگ باہر رکھ دیں

    وبائی امراض کے دوران اسٹورز صفائی ستھرائی کے بارے میں اضافی محتاط رہ رہے ہیں لیکن یہ اب بھی ممکن ہے کہ شاپنگ بیگ بلنگ کاؤنٹرز پر جراثیم اٹھا سکیں، لہٰذا انہیں باہر چھوڑیں اور صرف اپنے سامان گھر میں لائیں۔

  • گیند پرتھوک لگانے سے کرونا وائرس کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا

    گیند پرتھوک لگانے سے کرونا وائرس کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا

    سڈنی: کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے اس کی کئی علامات سامنے آئی ہیں جن میں کھانسی، نزلہ، بخار، جسم میں درد اور دیگر شامل ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ماہرین نے کرکٹرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ دوران کھیل اس وبا کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    آسٹریلوی ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ بالرز کی جانب سے گیند پر تھوک لگایا جاتا ہے تاکہ گیند کو چمکایا جائے ، گیند سوئنگ ہو اور وکٹ حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

    ماہرین نے کرکٹرز کو خبردار کیا ہے کہ کھلاڑی میچ کے دوران گیند کو تھوک لگانے سے گریز کریں بصورت دیگر ان میں کرونا وائرس کا خطرہ موجود ہوگا۔

    علاوہ ازیں کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز ملتوی کردی گئی ہے، بنگلہ دیش کو جون میں ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرنی تھی۔

    بنگلہ دیش بورڈ حکام کے مطابق 2 ٹیسٹ کی سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ تھی، مناسب تاریخ دیکھ کر سیریز ری شیڈول کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 89415 ہوگئی ہے، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1529361 جبکہ 3337161 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • ’سانحہ گلبہار، کسی کو بہن کی تلاش، کسی کو بھائی کی، ہنستے بستے خاندان اجڑ گئے‘

    ’سانحہ گلبہار، کسی کو بہن کی تلاش، کسی کو بھائی کی، ہنستے بستے خاندان اجڑ گئے‘

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلبہار میں عمارت گرنے کے نتیجے میں 16 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جہاں 16 خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی، کسی کا باپ، کسی کا بھائی، کسی کی بہن اور کسی کے بچے ملبے تلے دب گئے۔

    عینی شاہدین کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان پر اس وقت کیا گزری ہوگی جب وہ رات کے وقت کھلے آسمان تلے موجود تھے جبکہ ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں کے دوران ان کے پیاروں کی لاشیں نکالنے میں مصروف تھے تو ان کے دلوں میں یہی وسوسہ تھا کہ کاش ان کا پیارا ملبے سے زندہ نکل آئے۔

    متاثرین اپنے پیاروں کی زندگی کے لیے دعا گو ہیں، ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، بچے تو اب بھی نہیں مل رہے۔

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ عمارت میں پھنسے افراد کے کل تک فون آتے رہے تو زندگی کی امید تھی لیکن اب کوئی فون بھی نہیں آرہا جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں۔

    ایک شہری کا کہنا تھا کہ میں کل شکارپور سے دس بجے پہنچا تھا لیکن ریسکیو آپریشن ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا ہے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں احتیاط سے کام لیا جارہا ہے تاکہ زندگیوں کو بچایا جاسکے۔

    واضح رہے کہ کراچی اور سکھر میں اس سے قبل بھی عمارت گرنے کے واقعات پیش آچکے ہیں لیکن ایس بی سی اے عملے کی جانب سے رشوت لے کر عمارت تعمیر کرنے کی اجازت دے دی جاتی ہے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہونا معمول بن گیا ہے۔

  • شفاعت علی کی ارنب گوسوامی کی نقل کے بھارت میں‌ چرچے

    شفاعت علی کی ارنب گوسوامی کی نقل کے بھارت میں‌ چرچے

    کراچی: اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا کے میزبان شفاعت علی نے بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کا روپ دھار کر ان کی نقل اتاری تو بھارت میں قہقہوں کا طوفان برپا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شفاعت علی نے بھارتی اینکر پرسن ارنب گوسوامی کا روپ دھارا اور انہی کی طرح گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دئیے جس کی ویڈیو بھارت میں بھی وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شفاعت علی ارنب گوسوامی اور ان کے ساتھی سدھو پاجی کا روپ دھارے ہوئے ہیں، سدھو نے پروگرام میں شریک جہانگیر خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوکو تالی۔ چھا گئے گرو مزہ آگیا۔

    پروگرام میں شفاعت علی (ارنب گوسوامی) بن کر وسیم بادامی کو کہہ رہے ہیں کہ میں آپ کو اجازت نہیں دے سکتا کہ آپ میرا نام لیں، سدھو کا کہنا تھا کہ ان میں کون کون سے نقص ہیں بتاؤں کون کون سی خامی وہ سامنے بیٹھا ہے خود ہی پوچھ لو ارنب گوسوامی۔

    وسیم بادامی نے ارنب گوسوامی سے سوال کیا کہ میں نے آپ کو آخری مرتبہ مسکراتے ہوئے پتا نہیں کب دیکھا ہے جس پر ارنب کا کہنا تھا کہ میں اپنی شادی پر نہیں ہنسا، جب میری شادی ہورہی تھی تو فوٹو گرافر نے کہا میری طرف دیکھو مسکراؤ، تو میں نے کہا کہ میں تمہارے باپ کا نوکر نہیں ہوں جو مسکراؤں۔

    ڈمی ارنب گوسوامی نے وسیم بادامی کے سارے سوالوں کا جواب چیختے ہوئے ہی دیا اور میزبان وسیم بادامی اور ڈمی سدھو ان کا مذاق اڑاتے رہے۔

    واضح رہے کہ ارنب گوسوامی بھارتی نیوز چینل کے اینکر ہیں، وہ بھارتی چینل ری پبلک ٹی وی کے پروگرام کے میزبان ہیں جس میں سیاست پر بحث کی جاتی ہے۔

    ری پبلک ٹی وی سے قبل ارنب گوسوامی 2006 سے 2016 تک ٹائمز ناؤ میں ایڈیٹر انچیف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

  • رومن رینز نے گولڈ برگ کا چیلنج قبول کرلیا

    رومن رینز نے گولڈ برگ کا چیلنج قبول کرلیا

    نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ریسل مینیا میں گولڈ برگ اور رومن رینز آمنے سامنے آئیں گے، گولڈ برگ کے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بنتے ہی رومن رینز ان کے سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسل مینیا میں جہاں ڈریو میکنٹائر کا مقابلہ بروک لیسنر سے ہوگا وہیں گولڈ برگ بھی رومن رینز سے دو دو ہاتھ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    رومن رینز جو کینسر سے صحت یاب ہونے کے بعد سے کوئی بڑا مقابلہ نہیں جیت پائے ہیں گولڈ برگ کو شکست دے کر اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای اسمیک ڈاؤن میچ میں جب گولڈ برگ نے چیخ کر کہا کہ اب کون آئے گا جس کے بعد رومن رینز رنگ میں آئے اور گولڈ برگ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا میں آؤں گا۔

    رومن رینز کے اعلان کے بعد ہی رنگ میں شائقین کا جوش و خروش بڑھ گیا ہے اور انہیں اس بڑے مقابلے کا بے تابی سے انتظار ہے۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ گولڈ برگ یہ مقابلہ جیت سکتے ہیں لیکن ساتھ ہی رومن رینز کو بھی مقابلے کے لیے فیوریٹ قرار دیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گولڈ برگ بروک لیسنر کو چند منٹوں میں شکست دے کر رنگ میں اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ بگ ڈوگ کو ہراسکتے ہیں یا نہیں۔

    واضح رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ کی جانب سے شائقین کو محظوظ کرنے اور ریسلنگ کے ایونٹ کو مزید یادگار بنانے کے لیے مختلف ایونٹ کرائے جاتے ہیں اور ماضی کے ریسلرز کو بلانا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

  • انڈر ٹیکر کی شاندار واپسی، اے جے اسٹائلز کو شکست

    انڈر ٹیکر کی شاندار واپسی، اے جے اسٹائلز کو شکست

    ریاض: سعودی عرب میں ڈبلیو ڈبلیو ای سپر شو ڈاؤن میں ڈیڈ مین نے 7 ماہ بعد رنگ میں شاندار انٹری دیتے ہوئے اے جے اسٹائلز کو پچھاڑ دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای میں ڈیڈ مین کے نام سے مشہور انڈر ٹیکر نے 7 ماہ کے عرصے کے بعد رنگ میں دوبارہ انٹری دی اور اے جے اسٹائلز کو باآسانی شکست دے دی۔

    آئندہ ماہ انڈر ٹیکر 55 برس کے ہوجائیں گے اور انہوں نے 7 ماہ قبل رنگ میں اس سے قبل کوئی مقابلہ نہیں کیا تھا، رومن رینز سے ریسل مینیا میں شکست کے بعد انڈر ٹیکر رنگ سے غائب ہوئے تھے۔

    ڈیڈ مین کچھ عرصہ بعد ایکسٹریم رولز میں واپس آئے اور ڈریو میکن ٹائر، شین میک مین کو شکست دی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ یہ پلان کررہی ہے کہ ریسل مینیا 36 میں انڈر ٹیکر اور اے جے اسٹائلز کے درمیان ایک اور مقابلہ کرایا جائے گا۔

    انڈر ٹیکر کی رنگ میں واپسی پر ان کے مداح پرجوش ہیں اور امید ظاہر کررہے ہیں وہ مزید کچھ عرصے لوگوں کو انٹرٹین کرتے رہیں گے۔

    یاد رہے کہ ریسل مینیا میں رومن رینز نے انڈر ٹیکر کو شکست دے کر ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کردیا تھا اور ایک وقت میں انڈر ٹیکر نے معروف ریسلر شان مائیکل کو شکست دے کر رنگ سے باہر رہنے پر مجبور کیا تھا۔