Author: نعمان ناصر

  • نوزائیدہ بچے کو چومنا موت کے منہ میں‌ لے گیا

    نوزائیدہ بچے کو چومنا موت کے منہ میں‌ لے گیا

    کمسن بچے بعض اوقات ایسی شرارتیں کرتے ہیں کہ ان پر والدین اور ان کے رشتے داروں کو پیار آنے لگتا ہے اور وہ بچوں کو گود میں اٹھا کر انہیں خوب پیار کرتے ہیں۔

    نوزائیدہ بچہ رومن ڈرانس فیلڈ چار ہفتے کے اوائل میں فروری 2019 میں یرقان کے ساتھ پیدا ہوا تھا اور اسے نوزائیدہ بچوں میں وارڈ میں ایک انکیوبیٹر میں رکھا گیا تھا۔

    اسے صرف کنبے کے افراد کے ساتھ ملنے کی اجازت تھی، والدین 28 سالہ میتھیو اور 27 سالہ ڈینیئلا نے پانچویں دن اسے تھام لیا اور محسوس کیا کہ بچے کے سر پر داغ پڑا ہے جس سے جلدی چھالے بن جاتے ہیں۔

     

    بعدازاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ ان کے بیٹے کو ہرپس ہے اور شبہ ہے کہ یہ مرض رشتے دار کے تھا جس نے اسے بوسہ دیا تھا اور وہ اس بچے کو لگ گیا۔

    رومن کو ڈاکٹر کو تین ہفتوں سے اینٹی وائرل دوائی دی گئی اور والدین کو اس بیماری کے علاج کے لیے ایک کریم فراہم کی گئی۔

    یارکس کے رودرہم سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے اپنی کہانی شیئر کی تاکہ لوگوں کو اس حوالے سے آگاہی فراہم ہو اور وہ وائرس سے بچنے کے لیے نوزائیدہ بچوں کو بوسہ نہ دیں۔

    بچے کی والدہ کے مطابق جب وہ پہلی بار پیدا ہوا تھا تو رشتے دار اس کو دیکھنے کے لیے اسپتال آئے تھے اور وہ اسے اٹھا کر بوسہ دیتے تھے

    ڈاکٹرز کے مطابق ہم کبھی بھی نہیں جان پائیں گے کہ اس کو وائرس کس شخص‌ سے منتقل ہوا.

    والدین کا کہنا ہے کہ ہم ابھی تک نہیں جانتے کہ کیا ہم اس دوبارہ چومنے سکیں گے یا نہیں ہم تقریباً روز ہی اسپتال میں ہوتے ہیں اور یہ یقین کرتے ہیں وہ جلد صحت مند ہوجائے گا۔

  • حج 2020، وزارت مذہبی امور کا عازمین حج کے لیے اہم اقدام

    حج 2020، وزارت مذہبی امور کا عازمین حج کے لیے اہم اقدام

    اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی تربیت کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت حج کے دوران عازمین کو کیا کیا اقدامات کرنے ہیں اصلی طرز پر سکھایا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی تربیت کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عازمین کی تربیت کے لیے تھری ڈی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

    وزارت مذہبی امور نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کی حامل کمپنیوں سے اظہار دلچسپی طلب کرلی، تربیت میں حج، عمرہ اور مشاعر کے دنوں سے متعلق تربیت شامل ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تھری ڈی ٹیکنالوجی سے مل کے مختلف اضلاع میں تربیت کا اہتمام کیا جائے گا، تھری ڈی ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ وزیر مذہبی امور کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: حج 2020 کے اخراجات گزشتہ سال سے زیادہ ہونے کا امکان

    واضح رہے کہ حج 2020 کے اخراجات گزشتہ سال سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، آئندہ سال حج اخراجات میں 60 ہزار روپے اضافہ متوقع ہے۔

    سیکریٹری مذہبی امور نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حج 2020 کے اخراجات گزشتہ سال سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات 4 لاکھ 89 ہزار روپے متوقع ہیں، گزشتہ سال حج اخراجات 4 لاکھ 26 ہزار روپے تھے۔

    سیکریٹری مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے عائد ٹیکسز کی وجہ سے حج اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے، سعودی عرب نے حج اخراجات 2400 سے 2650 ریال کردئیے ہیں۔

  • دکانوں کے باہر نوپارکنگ بورڈ خلاف قانون قرار

    دکانوں کے باہر نوپارکنگ بورڈ خلاف قانون قرار

    ریاض: سعودی عرب میں دکانوں کے باہر نو پارکنگ بورڈ آویزاں کرنا خلاف قانون قرار دے دیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب مشرقی ریجن میں بلدیہ ترجمان کے مطابق دکانوں کے باہر نو پارکنگ کے بورڈ آویزاں کرنا خلاف قانون ہے، بلدیہ کی جانب سے دکانوں کے باہر لگائے گئے بورڈ ہٹانے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

    عوامی پارکنگ پر نو پارکنگ کے بورڈز اتارنے کے لیے ریجنل بلدیہ کی جانب سےمہم کا آغاز کردیا گیا ہے، مشرقی ریجن میں بلدیہ کے ترجمان محمد الصفیان کے حوالے سے بتایا کہ بعض دکانوں اور مارکیٹ کے باہر کسٹمرز کے لیے مخصوص کے بورڈز لگائے جاتے ہیں جو غلط ہیں۔

    عوامی مقامات پرپارکنگ کرنے سے منع کرنے پر ایک ہزار سے تین ہزار ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے، پارک کی جانیوالی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کو بھی ادا کیا جائے گا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ دکانوں اور مارکیٹ کے باہر گاڑی کھڑی کرنے کی جگہ کسی ایک کے لیے مخصوص نہیں بلکہ ہر شخص خالی جگہ پر گاڑی پارک کرسکتا ہے، سڑک پریا دکانوں کے سامنے خالی پارکنگ کےمقامات عوامی مقام تصور کیے جاتے ہیں۔

    ان مقامات کو نجی ملکیت کے طور پر استعمال کرنا غلط ہے، اس پر ریجنل بلدیہ کی جانب سے کارروائی کی جاتی ہے۔

    بلدیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کسی بھی تجارتی مرکز کو اس وقت تک لائسنس جاری نہیں کیا جاتا جب تک وہ وہاں آنے والے صارفین کی گاڑیوں کے لیے عوامی پارکنگ کےع لاوہ پارکنگ کی جگہ فراہم نہیں کردیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مختلف مارکیٹوں یا دکانوں کے باہر گاڑی پارک کرنے والی عوامی فٹ پاتھ یا سڑک کے کنارے پر نو پارکنگ کے بورڈ آویزاں کردئیے جاتے ہیں۔

  • آدمی نے چیتے پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

    آدمی نے چیتے پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک گاؤں میں ایک شخص نے چیتے پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا کے گاؤں میں ایک گروہ نے بڑی بلی کو لاٹھیوں اور سلاخوں سے اتارنے کی کوشش کی تو ایک چیتے نے ہجوم پر حملہ کردیا اور شہری پیچھے ہٹ گئے ایسے میں ایک شخص نے چیتے پر حملہ کرکے اسے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوفناک لمحہ اس وقت آیا جب ایک شخص تعاقب کے دوران زمین پر گر پڑا اور چیتا اس پر جھپٹ گیا۔

    https://www.facebook.com/indianexpress/videos/996581940742010/

    فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس شخص کے ساتھ کیا ہوا لیکن ایسا لگتا ہے کہ چیتے نے اسے نہیں مارا، ہجوم اور دیگر کی مزاحمت کے بعد چیتا بھاگ گیا۔

    گزشتہ روز فیس بک پوسٹ میں دکھایا گیا تھا کہ چیتا کو ایک شخص بھگا رہا ہے اور اس کے پیچھے ہجوم بھی موجود ہے۔

    مزید پڑھیں: چیتے نے خاتون پر حملہ کر کے اسے مار ڈالا

    واضح رہے کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش میں ٹائیگر حملے معمول کی بات ہیں اس طرح کے حملوں میں ہر سال 50 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں کیونکہ بہت سے دیہاتوں میں شیر اور چیتے موجود ہوتے ہیں اور اکثر اوقات آبادی میں بھی گھس کر شہریوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

  • پاکستانی اداکاروں کے بچے اور ان کی رنگین آنکھیں

    پاکستانی اداکاروں کے بچے اور ان کی رنگین آنکھیں

    کراچی: شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کے بارے میں جاننے کے لیے تو مداح بے چین رہتے ہی ہیں لیکن ان کے بچوں کی معلومات کے لیے مداحوں کو تجسس رہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایسے متعدد پاکستانی شوبز اسٹارز ہیں جن کے کم سن بچوں کی آنکھیں رنگین ہیں، جن میں منیب خان، ایمن خان، فاطمہ آفندی، کنور ارسلان، سعدیہ امام شامل ہیں۔

    ایمن اور منیب بٹ کی بیٹی کا نام امل منیب ہے اور امل کی آنکھیں نیلے رنگ کی ہیں۔ فاطمہ اور ارسلان آفندی کے دو بچے المیر ارسلان اور مہابیر ارسلان ہیں، مہابیر کی آنکھیں گرے کلر کی ہیں۔

    اداکار ہارون شاہد بیٹے کے باپ ہیں اور ان کے کمسن بیٹے کی آنکھوں کا رنگ نمایاں ہے، ٹی وی اداکار بابر خان کی بیٹی کی رنگین آنکھیں ہیں۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای، معروف ریسلر جنازے میں شراب پی کر پہنچ گئے

    ڈبلیو ڈبلیو ای، معروف ریسلر جنازے میں شراب پی کر پہنچ گئے

    نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر راکی جانسن کے جنازے میں ونس میک مین شراب پی کر پہنچ گئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈری ریسلر اور دی راک کے والد راکی جانسن کی آخری رسومات میں ٹرپل ایچ کے سسر اور اسٹیفنی میک مین کے والد ونس میک مین شراب پی پہنچ گئے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    راکی جانسن کی آخری رسومات میں متعدد ریسلرز شریک ہوئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، دی راک کی جانب سے آخری رسومات میں ہلک ہوگن کی شرکت کی بھی تصدیق کی گئی۔

    ڈبلیو ڈبلیو کے ریسلر بلی گرام نے اپنی فیس بک اکاؤنٹ پر ونس میک مین پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں مغلظات بکیں جبکہ سابق انٹرکانٹی نینٹل چیمپن پیٹ پیٹرسن پر بھی الزام ہے کہ وہ بھی نشے میں دھت تھے۔

    مزید پڑھیں: سابق ریسلر اور ہالی ووڈ اسٹار دی راک کے والد چل بسے

    پیٹرسن اور ونس کے مبینہ سلوک کے حوالے سے ڈبلیو ڈبلیو ای ٹیک ٹیم چپمپئن ہیری اسمتھ نے کہا کہ میرے خیال میں ونس اور پیٹ دونوں عجیب تھے لگ ایسا ہی رہا تھا کہ وہ نشے میں تھے۔

    اسمتھ کے مطابق ونس اور پیٹ دونوں دوپہر کے کھانے کے لیے باہر گئے تھے، میں نے سوچا تھا کہ وہ نشے میں تھے لیکن پیٹ سے بات کی اور شاید وہ صرف ہوش میں تھا۔

    کینیڈین ریسلر کا کہنا ہے کہ اگر یہ سب سچ ہے اور اسمتھ کے پاس جھوٹ بولنے کی کوئی وجہ نہیں ہوگی تو یہ ان کی جوڑی کی طرف سے انتہائی شرمناک بات ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہالی ووڈ اسٹار اور سابق ریسلر دی راک کے والد راکی جانسن 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے اور دو روز قبل ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

  • لاہور، آسمان پر سیاہ رنگ نے خوف و ہراس پھیلا دیا، ویڈیو وائرل

    لاہور، آسمان پر سیاہ رنگ نے خوف و ہراس پھیلا دیا، ویڈیو وائرل

    لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں آسمان پر سیاہ رنگ دیکھا گیا جس نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں آسمان سیاہ رنگ نے خوف پھیلا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، اس سے قبل اسی طرح کا رنگ دبئی میں دیکھا گیا تھا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان میں دھوئیں کی طرح گول پراسرار سیاہ رنگ دکھائی دے رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

    کالے رنگ کی یہ ویڈیو پیر کے روز شائع کی گئی تھی، ویڈیو کو اب تک 37000 سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جس سے کافی ہلچل مچ گئی ہے۔

    کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ ایلین کا اسپیس شپ ہے ہے جبکہ دوسروں نے اسی طرح کے کالے رنگ کی دوسرے ممالک کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

    اس بارے میں یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کوئی پرینگ ہے کیونکہ اس طرح کے سیاہ دائرے دنیا کے مختلف مقامات پر دیکھے جاتے ہیں، یہ ایک معمولی دھماکے یا آتش بازی کے کسی مظاہرے کی وجہ سے بھی بن جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ 2012 میں امریکی شہر سکاگو میں دھوئیں کی اسی طرح کی انگوٹھی نمودار ہوئی تھی جس کی وجہ بجلی کے ٹرانسفارمر پھٹنے کے بعد پھیلنے والے دھوئیں کو قرار دیا گیا تھا۔

  • ملکی سیاست کے اعلیٰ ترین ایوان کا پانی مضر صحت نکلا

    ملکی سیاست کے اعلیٰ ترین ایوان کا پانی مضر صحت نکلا

    اسلام آباد: ملکی سیاست کے اعلیٰ ترین ایوان پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینے کا پانی مضر صحت قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینے کا پانی مضر صحت قرار دے دیا گیا، مضر صحت پانی کا انکشاف پاکستان کونسل ریسرچ، واٹر ریسورسز کی رپورٹ میں ہوا۔

    پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز کے پینے کے پانی کی ٹیسٹ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کا پانی انسانی صحت کے لیے غیر محفوظ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پی سی آر ڈبلیو آر نے 11 مختلف مقامات سے واٹر سیمپل جمع کیے، مائیکرو بائیولوجیکل اسٹینڈرڈ کے مطابق پانی کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔

    پارلیمنٹ لاجز سے لیے گئے 4 نمونے مضر صحت قرار پائے جبکہ ٹیکنیکل ٹیم نے پارلیمنٹ کے 7 مختلف مقامات سے واٹر سیمپل لیے گئے۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پی آئی اے کے طیاروں میں مضر صحت پانی کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا، کینیڈا کے محکمہ صحت نے جہاز پر اچانک چھاپہ مار کر پانی کے نمونے حاصل کیے تھے جو مضر صحت ثابت ہوئے تھے۔

    کینیڈین محکمہ صحت نے پی آئی اے کو وارننگ دی تھی کہ اگر آئندہ مضرصحت پانی اور اشیاء برآمد ہوئیں تو پی آئی اے کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    دوسری جانب مضر صحت پانی اور اس سے تیار کی جانے والی چائے پینے کی وجہ سے بیشتر مسافروں کے پیٹ میں درد کی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں، جس پر فضائی میزبانوں نے متعدد بار کپتانوں کو رپورٹ درج بھی کروائی تھی۔

  • ٹرین اور ٹرک میں ہولناک تصادم، ویڈیو وائرل

    ٹرین اور ٹرک میں ہولناک تصادم، ویڈیو وائرل

    بنکاک: تھائی لینڈ میں گنے سے بھڑا ٹرک ٹرین کی زد میں آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں 35 سالہ کسان پتاک تبسوک ٹرک میں گنے لاد کر ریلوے پھاٹک کراس کررہا تھا کہ ٹرک اچانک خراب ہوگیا اور تیز رفتار ٹرین نے ٹرک کو کچل کر رکھ دیا۔

    حادثہ تھائی لینڈ کے ضلع نخون پاتھوم میں پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسان ٹرک خراب ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مدد کے لیے پکار رہا ہے لیکن کوئی اس کی مدد کو نہیں آیا۔

    ٹرین کی زد میں آنے والا ٹرک

    کچھ دیر کے بعد سائیکل سوار گزرے جنہوں نے ٹرک کو ریلوے ٹریک سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے اور اتنے میں ٹرین کے آنے کا وقت ہوا اور لوگ دور بھاگ گئے اور ٹرک تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگیا۔

    پتاک تبسوک کا کہنا ہے کہ میرا ٹرک تباہ ہوگیا لیکن میں اس پر بھی شکر ادا کرتا ہوں کہ میری زندگی بچ گئی اور کسی دوسرے شخص کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے انسانی جانوں کو کسی قسم کے جانی نقصان نہ ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن کہا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ کیا ٹرک پر زیادہ سامان لاد دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ریل کی پٹریوں کے بیچ پھنس گیا۔

  • جنگلات میں لگی آگ بجھانے والا طیارہ گر کر تباہ 3 افراد ہلاک

    جنگلات میں لگی آگ بجھانے والا طیارہ گر کر تباہ 3 افراد ہلاک

    سڈنی: آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ بجھانے والا فائر فائٹنگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے جنگلات میں خوفناک آگ بجھانے کے لیے مدد کرنے والا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    طیارے میں سوار پائلٹ اور عملے کے 2 ارکان ہلاک ہوگئے، حکام کے مطابق ہرکیولس سی 130 طیارہ ایک پہاڑی علاقے میں دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

    طیارہ گرنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں تاہم نیو ساؤتھ ویلز رورل فائر سروس کے کمشنر شین فٹزسمنس کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں نے پانی کے ٹینکروں کو لے جانے والے طیاروں کا اڑنا بہت مشکل بنادیا ہے۔

    فائٹزمسن نے کہا کہ ہمارے پاس متعدد فائر فائٹرز اور عملہ موجود ہے جو اس علاقے میں موجود ہے اور آگ پر قابو پانے کے لیے کام کررہا ہے۔

    واضح رہے کہ ستمبر میں آسٹریلیا میں آگ لگنے کے آغاز کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 32 تک جاپہنچی ہے۔

    آگ پر قابو پانے کے لیے انتہائی تجربہ کار امریکی فائر فائٹرز اور کینیڈا کی فرم کولسن ایوی ایشن کام کررہی ہیں جس سے معاہدے کے تحت آگ پر قابو پانے میں مدد جاری ہے۔

    گلے ڈیز بریجیلین نے کہا کہ حادثے نے فائر فائٹرز کو درپیش خطرے کو اجاگر کردیا ہے، فائر فائٹرز آسٹریلیا کے جنوب مشرق میں بڑے پیمانے پر لگی آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔