Author: نعمان ناصر

  • پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن کے لیے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان

    پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن کے لیے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک سیزن کے لیے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کے لیے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے، سرفراز احمد سندھ، بابر اعظم وسطی پنجاب، شان مسعود جنوبی پنجاب کی کپتانی کریں گے۔

    وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے پی، حارث سہیل بلوچستان، عماد وسیم ناردرن کی قیادت کریں گے، سیکنڈ الیون میں شامل تین سینئر کھلاڑیوں کو مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ذوالفقار بابر، فاسٹ بولر محمد سمیع، اعزاز چیمہ بطور مینٹور ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔

    بلوچستان کرکٹ ٹیم میں 44 فیصد مقامی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، تمام کھلاڑی 11 ستمبر کو اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیں گے۔

    راشد لطیف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لے کر ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے، مینٹور دوران میچ نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے۔

    سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ، شاداب خان کے متبادل کے لیے نوجوان لیگ اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔

    واضح‌ رہے کہ پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ‌ کوچ اور بولنگ کوچ کا اعلان کل کیا جائے گا.

    تجزیہ کاروں‌ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ‌ کوچ مصباح‌ الحق کو ہی بنایا جائے گا جبکہ بولنگ کوچ کے لیے وقار یونس کو مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے.

    خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے جنوبی افریقا کے یوان بوتھا، ویسٹ انڈیز کے کوٹنی واش، آسٹریلیا کے ڈین جونز نے انٹرویوز دئیے تھے.

  • ریسلر رومن رینز پرقاتلانہ حملہ کس نے کیا؟

    ریسلر رومن رینز پرقاتلانہ حملہ کس نے کیا؟

    نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رینز پر ایک اور قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای میں بگ ڈوگ کے نام سے مشہور رومن رینز پر ایک اور قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ بچ گئے، اس سے قبل بھی ان پر لوہے کا بنچ گرا کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رومن رینز ایک کار کے سامنے کھڑے تھے کہ ان پر ایک کار کے ذریعے ان کو مارنے کی کوشش کی گئی لیکن رومن نے خطرہ بھانپتے ہوئے فوراً کار کے اندر چلے گئے۔

    واقعہ ڈبلیو ڈبلیو ای را کے پارکنگ ایریا میں پیش آیا، رومن سموا جوئی سے بات کررہے تھے۔

    رومن رینز پر حملہ کرنے والے ریسلر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ڈینئل برائن یا رون ہوسکتے ہیں، رومن رینز نے رنگ میں ایک ویڈیو چلائی جس میں سر ڈھانپنے ایک شخص‌کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ڈئنل برائن نے اپنے دیرینہ ساتھی رون پر الزام عائد کرتے ہوئے ان پر تھپڑوں کی برسات کردی اور رنگ میں آکر رومن رینز کو صفائی دینے کی کوشش کی۔

    رومن رینز نے ڈینئل برائن کی کوئی بات سنے بغیر انہیں اپنا آخری اسپیئر لگا کر گرا دیا اور رنگ سے باہر چلے گئے۔

    مزید پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رینز پر قاتلانہ حملہ

    یاد رہے کہ 31 جولائی کو رومن رینز پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جب وہ میزبان سے گفتگو کے لیے آگے ہی بڑھ رہے تھے کہ ان پر ایک لوہے کا بنچ گرایا گیا تھا۔

    اس وقت کہا جارہا تھا کہ بگ ڈوگ پر حملہ کرنے والا کوئی اور نہیں لیکن سموا جوئی ہیں لیکن دوسرے حملے میں سموا جوئی سے رومن رینز کی گفتگو نے یہ ثابت کیا کہ ان پر حملہ سموا جوئی نے نہیں کیا تھا۔

  • کراچی کے لیے 95 ارب روپے کے 2 بڑے منصوبے منظور کرلیے، حفیظ شیخ

    کراچی کے لیے 95 ارب روپے کے 2 بڑے منصوبے منظور کرلیے، حفیظ شیخ

    اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کے لیے 95 ارب روپے کے 2 بڑے منصوبے منظور کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام لوگوں اور کسانوں کی زندگی میں بہتری لانا ترجیح ہے، کراچی کے لیے 95 ارب روپے کے دو بڑے منصوبے منظور کیے ہیں۔

    مشیر خزانہ نے کہا کہ زرعی شعبوں کے منصوبوں کے لیے 8 ارب روپے منظور کیے، 27 لاکھ مزید لوگوں کے لیے صحت کے پروگرام شروع کررہے ہیں۔

    حفیظ شیخ نے کہا کہ 3 ارب درخت لگانے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے، منظور شدہ منصوبوں سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

    مزید پڑھیں: خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے، عبدالحفیظ شیخ

    واضح رہے کہ اس سے قبل مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اینٹی کرپشن ایجنڈا اپنایا ہوا ہے، مالی خسارہ کم ہوا اور برآمدات بڑھتی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام میں ضانے سے مثبت معیشت کا تاثر گیا۔

    عبدالحفیظ شیخ نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے، موجودہ حکومت کو قرض کا بڑا بوجھ ورثے میں ملا، دنیا بھر کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان معاشی نظم وضبط قائم کرے گا، پاکستان معاشی تبدیلی کے ایجنڈے کی طرف گامزن ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ کیپٹل مارکیٹ ترقی کرے، ترقی ہوگی تو روزگار بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

  • مصر میں اسپتال کے باہر دھماکا، 19 افراد جاں بحق، 30 زخمی

    مصر میں اسپتال کے باہر دھماکا، 19 افراد جاں بحق، 30 زخمی

    قاہرہ: مصری دارالحکومت قاہرہ کے کینسر اسپتال کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 30 شدید زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ کے کینسر اسپتال کے باہر غلط سمت سے آنے والی ایک کار تین گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا اور 19 افراد زندگی بازی کی ہار گئے۔

    ریسکیو اداروں نے ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، ہلاک و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

    مصر کے پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں اور اس وقت مزید کوئی بات سرکاری سطح پر واضح نہیں کی گئی ہے۔

    مصر میں امراض کینسر کے علاج کے لیے کام کرنے والے ادارے کا علاقہ قاہرہ کے عین وسط میں واقعہ ہے اور اس علاقے میں کاروباری اوقات کے دوران کافی رش دیکھنے میں آتا ہے۔

    مصری وزارت صحت کے مطابق دھماکے کی شدت سے کینسر اسپتال کے اندرونی حصے کو بھی نقصان پہنچا ہے، اسپتال سے تمام مریضوں کو ایک قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مصری فٹبالر محمد صالح نے کار بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردیاں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رینز پر قاتلانہ حملہ

    ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رینز پر قاتلانہ حملہ

    واشنگٹن: ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رینز اسمیک ڈاؤن میں شرکت کرکے واپس جارہے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر اور کینسر جیسے موذی مرض سے نبرد آزما رومن رینز کو جان سے مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی، میزبان نے عین موقع پر آواز دے کر رومن رینز کو بچالیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیک اسٹیج کی طرف اور لوہے کا بنچ رکھا ہوا تھا جو کسی کی جانب سے رومن رینز کی جانب پھینکا گیا تاہم ونس میک موہن نے آواز دی جس پر رومن رینز گر گئے۔

    لوہے کا بنچ گرنے کی آواز سن کر لوگ باہر نکل آئے اور رومن رینز کی مدد کو پہنچے، جہاں ان کی جانب سے بگ ڈوگ کی خیریت دریافت کی گئی تاہم رومن تھوڑی دیر بعد اٹھ کر چلتے بنے۔

    رومن رینز کے مداحوں کی جانب سے اس جان لیوا حملے کا ذمہ دار سموا جوئی کو قرار دیا جارہا ہے تاہم ڈؓبلیو ڈبلیو انتظامیہ کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

    واضح رہے کہ رومن رینز کی فلم ’ہوبز اینڈ شا‘ دی روک کے ساتھ اگست میں ریلیز ہورہی ہے جبکہ 11 اگست کو ہی رومن رینز کو ٹورنٹو میں منعقدہ سمر سلیم میں مخالف ریسلر سے مقابلہ کرنا ہے۔

    یاد رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو سمر سلیم میں یونیورسل چیمپئن شپ کے لیے سیتھ رولنز کو ایک بار پھر بروک لیسنر کا سامنا کرنا ہوگا، گزشتہ روز بروک لیسنر نے رنگ میں انٹری دے کر سیتھ رولنز کو ایف فائیو پے درپے داؤ لگا کر انہیں زخمی کردیا تھا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا پہلی بار ٹائٹل جیتنے والے کوفی کنگسٹن رینڈی اورٹن سے مقابلہ کرتے دکھائی دیں گے۔

  • پاکستان کی تاریخ کا یادگار ٹیسٹ کون سا تھا، شائقین کرکٹ نے بتادیا

    پاکستان کی تاریخ کا یادگار ٹیسٹ کون سا تھا، شائقین کرکٹ نے بتادیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پول کرایا گیا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا یادگار ٹیسٹ کون سا ہے جس کا جواب شائقین کرکٹ کی جانب سے دے دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے آٗی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے یادگار ٹیسٹ کے حوالے سے تین روزہ پول کرایا تھا جس میں شائقین کرکٹ کو چار آپشن دئیے گئے تھے جس میں دو پاک انڈیا ٹیسٹ میچ تھے اور ایک اوول میں کھیلا جانے والا پاکستان اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ تھا اور آخری آپشن پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ تھا۔

    شائقین کرکٹ نے 65 فی صد ووٹ 1999 میں کھیلے جانے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے چنائی ٹیسٹ کو دئیے ہیں جس میں پاکستان نے 12 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    کرکٹ مداحوں کے ووٹوں کی تعداد 15847 تھیں، 11 فیصد لوگوں نے 1954 میں اوول کے میدان میں کھیلے جانے والے پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ کو پسند کیا۔

    اسی طرح شائقین کرکٹ کی جانب سے 1987 میں بنگلور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کو 11 ووٹ دئیے گئے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 1994 میں کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کو سب سے کم 10 ووٹ دئے گئے۔

    ووٹ کا عمل 26 جولائی کی صبح شروع کیا گیا تھا جو پیر 29 جولائی کی صبح 10 بجے تک جاری رہا، ووٹنگ کے لیے پاکستانی کی تاریخ کے بہترین ٹیسٹ میں سے 4 ٹیسٹ میچز کو پی سی بی کے مشتمل ایک پینل نے چنا تھا۔

    بہترین چار ٹیسٹ منتخب کرنے والوں میں بینڈکٹ برماج، مظہر ارشد، ڈاکٹر نعمان نیاز، عثمان سمیع الدین اور قمر احمد شاہ شامل تھے۔

  • سابق وزیراعظم کے معاون  خصوصی عرفان صدیقی ضمانت پر رہا

    سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی ضمانت پر رہا

    راولپنڈی: کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے سابق معاون  خصوصی عرفان صدیقی کو ضمانت منظور ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، عدالت نے عرفان صدیقی کو گزشتہ روز 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

    عرفان صدیقی کی جانب سے عبدالخالق تھند عدالت میں پیش ہوئے، مقامی مجسٹریٹ نے رہائی  کے لیے روبکار جاری کردی۔

    [bs-quote quote=”عرفان صدیقی کو تیس ہزار ضمانتی مچلکوں پر رہا کیا گیا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    اسسٹنٹ کمشنر مہرین بلوچ نے ان کی ضمانت لی جس کے بعد اسپیشل مجسٹریٹ نے تیس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض نواز شریف کے سابق معاون خصوصی کی ضمانت منظور کرلی۔

    واضح رہے کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کرایہ دار ایکٹ کی خلاف ورزی عرفان صدیقی نے نہیں کی بلکہ ان کے بیٹے نے مکان کرایے پر دیا تھا۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ نواز شریف کے سابق معاون خصوصی عرفان صدیقی کو گزشتہ جمعے کی رات اسلام آباد سے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

    گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے عرفان صدیقی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

  • ایم این اے بن کر خاتون ورکرز کو نوکری کا جھانسہ دینے والا ملزم گرفتار

    ایم این اے بن کر خاتون ورکرز کو نوکری کا جھانسہ دینے والا ملزم گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے ممبر قومی اسمبلی بن کر تحریک انصاف کی خاتون ورکرز کو نوکری کا جھانسہ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے پی ٹی آئی ایم این اے کا نام استعمال کرکے پارٹی کی خاتون ورکرز کو نوکری کا جھانسہ دینے والے ملزم فرخ اخلاق کو گرفتار کرلیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے چوہدری سرفراز کے مطابق ملزم کی گرفتاری پی ٹی آئی خاتون قومی اسمبلی کنول شاہ زیب کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔

    [bs-quote quote=” ملزم فرخ اخلاق کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم اخلاق نے پی ٹی آئی سندھ کوآرڈینیٹر لیلیٰ پروین کو نوکری کا جھانسہ دے کر لاہور کے ایک ہوٹل پر بلایا جب ایف آئی اے حکام کو اس کو حراست میں لیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم پارک اینڈ ایگری کلچر میں ملازمت کرتا ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہے۔

    ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے، موبائل فون کا پاس ورڈ توڑنے کے بعد ملزم کے واٹس ایپ سے پی ٹی آئی خاتون ورکرز سی کی گئی بات چیت کی گئی تفصیلات بھی سامنے آئیں۔

    ایف آئی حکام کے مطابق ملزم فرخ اخلاق کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • عالمی برادری خطے میں جہاز رانی کا تحفظ کرے، سعودی عرب

    عالمی برادری خطے میں جہاز رانی کا تحفظ کرے، سعودی عرب

    ریاض: سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ خطہ خلیج میں جہاز رانی کے تحفظ اور اس کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت کونسل کا ہفتہ وار اجلاس سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا جس میں خطے میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات اور ان سے نمٹنے کے بارے میں غور کیا گیا۔

    وزارتی کونسل نے کہا کہ بین الاقوامی جہاز رانی کی آزادی کی کوئی خلاف ورزی بین الاقوامی قانون کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    واضح رہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے گزشتہ ہفتے خلیج میں برطانیہ کے ایک پرچم بردار آئل ٹینکر کو پکڑ لیا تھا، یہ کارروائی رواں ماہ جبل الطارق میں برطانیہ کے شاہی بحریہ کی کارروائی میں ایک ایرانی جہاز کو تحویل میں لینے کے ردعمل میں کی تھی۔

    مزید پڑھیں: جہاز رانی میں رکاوٹ ایران کو مشکل سے دوچار کردے گی، جیریمی ہنٹ

    ایران کے اس جہاز پر تیل لدا ہوا تھا اور اس کو یورپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام بھیجا جارہا تھا، ان دونوں واقعات کے بعد تیل کی حمل و نقل کے لیے استعمال ہونے والی خلیج کی اہم آبی گزرگاہ میں کشیدگی پیدا ہوچکی ہے اور ایرانی لیڈر اب آئے دن دھمکی آمیز بیانات جاری کررہے ہیں۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارتی کونسل نے مقبوضہ بیت المقدس کے نواح میں واقع گاؤں صور باہر میں اسرائیل کے قابض حکام کی فلسطینیوں کے مکانوں کی مسماری کے لیے جارحانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز اس گاؤں میں بھاری مشینری اور دھماکا خیز مواد سے فلسطینیوں کے مکانوں کو منہدم کردیا تھا۔

  • افغان امن عمل، امریکا نے چار ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا

    افغان امن عمل، امریکا نے چار ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا

    واشنگٹن: امریکا نے افغان امن عمل سے متعلق چار ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا، جس میں پاکستان، چین اور روس سمیت امریکا خود شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ چاروں ممالک کے بیجنگ میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کیا گیا۔

    امریکی حکام کا کہنا ہےکہ روس، چین اور امریکا کا افغانستان پر یہ تیسرا اجلاس تھا، اس موقع پر پاکستان کی اجلاس میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔

    امریکی محکہ خارجہ کے مطابق پاکستان افغان امن عمل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، اجلاس میں افغانستان میں امن، استحکام اور خطے کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں تمام ممالک کے درمیان روابط بڑھانے پر اتفاق ہوا، افغان حکومت اور طالبان مذاکرات میں کی جانے والی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان پرامن معاہدے کا فریم ورک جلدازجلد تیار کیا جائے گا، ایسا امن معاہدہ تشکیل دیا جائے جو افغان عوام کو قابل قبول ہو۔

    افغانستان میں سیز فائر کیلئے تمام ممالک کا اقدامات اٹھانے کی کوششوں پر زور دیا گیا، جبکہ چاروں ممالک نے مذاکرات کا دورجاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    پاکستان کا افغان امن عمل میں مثبت اور مصالحانہ کردار جاری رکھنے کا عزم

    چاروں ممالک کے مشترکہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات شروع ہوتے ہی دیگر اسٹیک ہولڈر کو مذاکرات میں شامل کرنے پر غور ہوگا، اور مذاکرات کا آئندہ شیڈول جلد طے کیا جائے گا۔