Author: نعمان ناصر

  • محمد عامر کی ’پشپا‘ انداز میں وکٹ کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل

    محمد عامر کی ’پشپا‘ انداز میں وکٹ کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کی پشپا انداز میں وکٹ کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فاسٹ بولر محمد عامر آئی ایل ٹی 20 میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں، انہوں نے ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرتے ہوئے گزشتہ میچ میں چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    عامر وہ پہلے کھلاڑی نہیں ہیں جنہوں نے الو ارجن کے پشپا انداز میں جشن منایا ہو۔

    اس سے قبل آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وانر، سوریا کمار یادیو اور رویندرا جڈیجا بھی اسی انداز میں جشن مناچکے ہیں۔

    محمد عامر نے اس حوالے سے کہا کہ گزشتہ ہفتے ’پشپا 2‘ دیکھی جس میں ہیرو نے یہ اسٹائل اپنایا تو میں نے سوچا کہ وکٹ لینے کے بعد اسی انداز میں جشن مناؤں گا۔

    دبئی انٹڑنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ واریرئز کو  10 وکٹوں سے شکست دی۔

    ڈیزرت وائپرز کے فخر زمان نے ناقابل شکست 71 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی چار وکٹیں اپنے نام کیں۔

    واضح رہے کہ محمد عامر تمام فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن وہ مختلف ٹی 20 لیگز میں اپنی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

  • ہم چیمپئنز ٹرافی وانکھیڑے اسٹیڈیم میں لائیں گے، روہت شرما

    ہم چیمپئنز ٹرافی وانکھیڑے اسٹیڈیم میں لائیں گے، روہت شرما

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو اٹھانے کی خواہش ظاہر کردی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور یو اے ای میں ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔

    روہت شرما نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی پوری کوشش کریں گے مجھے یقین ہے کہ جب ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی میں اتریں گے تو 140 کروڑ بھارتیوں کی خواہشات ہمارے ساتھ ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے اور چیمپئنز ٹرافی کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں لائیں گے۔

    روہت شرما نے یہ گفتگو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں 50ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران کہی، تقریب میں سچن ٹنڈولکر، سنیل گواسکر، اجنکیا رہانے اور روی شاستری بھی موجود تھے۔

    علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ٹیم کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہے، کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو بتا دیا گیا ہے کہ ٹیم کے کسی رکن کے لیے الگ گاڑی کا انتظام نہ کیا جائے۔

    صدر کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال سنیہاسیش گنگولی کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے بورڈر گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد 10 نکاتی گائیڈ لائنز بنائی ہیں جس کے تحت بھارتی اسکواڈ کے تمام اراکین ٹیم بس میں ہی سفر کریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ پورے پریکٹس سیشن کے دوران تمام کھلاڑی موجود رہیں گے، بس پر آئیں گے اور بس پر اکٹھے جائیں گے، بھارتی بورڈ کی گائیڈ لائن پر مکمل عمل ہو گا، بھارتی ٹیم کے لیے صرف ایک بس کا انتظام کیا گیا ہے، کسی کھلاڑی یا آفیشلز کا ذاتی مینجر یا اسسٹنٹ بھی ٹیم ہوٹل میں قیام پذیر نہیں ہو گا۔

  • بچے کی پرورش کی خاطر خوابوں کی قربانی دی، حبا علی خان

    بچے کی پرورش کی خاطر خوابوں کی قربانی دی، حبا علی خان

    شوبز انڈسٹڑی کی معروف اداکارہ حبا علی خان کا کہنا ہے کہ بچے کی پرورش کی خاطر خوابوں کی قربانی دے دی۔

    اداکارہ حبا علی خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران شوبز کیریئر اور بیٹے کی پرورش سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ والدہ کو ایسا لگا تھا کہ میں اداکارہ بن سکتی ہوں، گھر میں بڑے ڈرامے کرتی ہوں جس کا والدہ کو علم ہوجاتا ہے۔

    حبا علی خان نے بتایا کہ اچانک ہی ایک ڈرامے کے لیے مجھے کال آگئی اور اداکاری کا سفر شروع ہوگیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں نے چار سال کا بریک لیا اور ایسا لگا کہ بہت کچھ کھو دیا، لوگ اپنوں کے لیے روتے ہیں میں اس کام کے لیے رو سکتی ہوں، مجھے اس سفر میں لگا کہ کچھ اور کرلوں گی لیکن سراوئیو نہیں کرپائی۔

    انہوں نے بتایا کہ بیٹا چھوٹا تھا اور والدین کی دیکھ بھال کی وجہ سے انڈسٹری سے دوری اختیار کی تھی کہ ایسا نہ ہو کہ بچہ مجھے مس کرنے لگے، میں جانتی تھی کہ بطور والدہ کردار ٹھیک سے نہیں نبھا پارہی ہوں تو ایسے اپنے خوابوں کی پوٹلی بنا کر لات ماری۔

    حبا علی خان نے بتایا کہ خود سے کہا کہ اداکارہ بعد میں بنوں گی پہلے بچے کو سنبھالنا ہے، اگر بچے کو والدہ نہ سنبھالے تو کوئی نہیں سنبھالتا۔

    اداکارہ نے کہا کہ ماں یا پھر باپ بچے کی دیکھ بھال کرسکتے ہیں، شوہر سے علیحدگی کے بعد وہ بیرون ملک چلے گئے تھے تو مجھے ہی ریان کی پرورش کرنی تھی۔

  • دل کی سنی تو ’دل‘ ہی ٹوٹ گیا، کومل میر

    دل کی سنی تو ’دل‘ ہی ٹوٹ گیا، کومل میر

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر کا کہنا ہے کہ دل کی سنی تو ’دل‘ ہی ٹوٹ گیا۔

    اے آر وائی ڈیجیتل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں نئے ڈرامہ سیریل ’اے دل‘ کے مرکزی کردار کومل میر اور اذان سمیع خان نے شرکت کی اور سیگمنٹ میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    ندا یاسر نے کہا کہ کیونکہ ڈرامے کا نام ’اے دل‘ ہے تو ہم دل سے متعلق ہی سوال کریں گے، یہ بتائیں دل کی سننے پر زندگی میں کیا نقصان اٹھایا؟

    جواب دیتے ہوئے کومل میر نے کہا کہ دل کی سنی تو دل ہی ٹوٹ گیا اور اس سے بڑا نقصان کیا ہوگا جبکہ ایسا ایک ہی بار ہوا تھا۔

    اذان سمیع خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ دل کا تعلق خدا سے ہوتا ہے اگر دل کی سنیں اور آپ کو لگیں کے غلط ہوگیا ہے تو وہی بھی بعد میں صحیح ہوجاتا ہے، اس لیے دل کی ہی سننی چاہیے۔

    میزبان نے اگلا سوال پوچھا کہ کونسے پروجیکٹ آپ کے دل کے قریب ہیں؟

    کومل میر نے کہا کہ میرا ڈرامہ ’بادشاہ بیگم‘ دل کے بہت قریب ہے کیونکہ آؤٹ آف اسٹیشن شوٹنگ ہوئی تھی اس میں مختلف اداکار شامل تھے تو فیملی کی طرح لگ رہا تھا۔

    اذان سمیع خان نے کہا کہ جب میں نے پہلی بار میوزک البم کی اور کیمرے کا سامنا کیا تو وہ میرے لیے ٹریننگ تھی اور یہی لمحہ میرے دل کے قریب تھا۔

    ندا یاسر نے پوچھا کہ فری ٹائم میں کیا کرنے کا دل چاہتا ہے؟ کومل میر نے کہا کہ سونے کا دل چاہتا ہے کیونکہ اہم اتنا کچھ کررہے ہوتے ہیں کہ چاہتے ہیں کہ فارغ وقت میں سوتے رہیں اور کوئی تنگ نہ کرے۔

    اذان سمیع نے کہا کہ مجھے میوزک کی آمد باتھ روم میں آتی ہے، ریسٹورنٹ میں آتی ہے کوئی بات کررہا ہوگا تو اس سے کہوں گا کہ میں ابھی آرہا ہوں۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’اے دل‘ کی پہلی قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی جس کی کاسٹ میں کومل میر، اذان سمیع خان، حنا چوہدری، محمود اسلم، ثانیہ سعید، سلمیٰ حسن، صبا حمید، سعد قریشی، گوہر رشید، رائما خان، فضیلہ لاشاری، فاطمہ گوہر ودیگر شامل ہیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل نوجوان کھلاڑیوں نے سلیکشن درست ثابت کردی- آڈیو

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل نوجوان کھلاڑیوں نے سلیکشن درست ثابت کردی- آڈیو

    سال 2024 میں پاکستانی ٹیم کوئی بڑا ایونٹ تو نہیں جیت سکی لیکن چیئرمین پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کی تبدیلی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے سود مند ثابت ہوئی۔

    بابر اعظم کو مسلسل ناکامیوں کے بعد کپتانی سے ہٹایا گیا اور قیادت کا تاج محمد رضوان کے سر پر سجا، رضوان نے پاکستان کو لگاتار تین ون ڈے سیریز جتوائیں، پاکستان نے آسٹریلیا، زمبابوے کو شکست دی اور جنوبی افریقا کو پہلی بار وائٹ واش کیا۔

    نوجوان کھلاڑیوں صائم ایوب، ابرار احمد، عرفان خان، کامران غلام، سفیان مقیم کو موقع ملا تو انہوں نے اپنی سلیکشن درست ثابت کردی۔

    صائم ایوب کو آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے تنقید برداشت کرنا پڑی یہ تک کہا گیا کہ انہیں بہت مواقع مل گئے اب ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے لیکن صائم نے میدان میں پرفارم کرکے سب کو غلط ثابت کردیا۔

    صائم ایوب نے 7 ٹیسٹ، 9 ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور 27 ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے، ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی، انہوں نے 26 کی اوسط سے 364 رنز بنائے ہیں لیکن 9 ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے تین سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 515 رنز بنارکھے ہیں اور ان کی ایوریج 64.27 ہے۔

    اسی طرح 27 ٹی 20 انٹرنیشنل کی 25 اننگز میں 137.95 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ انہوں نے 498 رنز بنائے ہیں۔

    نوجوان اوپنر نے آسٹریلیا، زمبابوے، جنوبی افریقا میں شاندار سنچریاں اسکور کرکے خود پر میچ ونر کا ٹیگ لگوایا۔

    آئندہ سال چیمپئز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جانے والی اور اس سے قبل ڈومیسٹک سے نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت فائدہ مند ثابت ہوگی اور امید ہے گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی میں اعزاز کا کامیابی سے دفاع کریں گے۔

  • دولہا کے والد نے دلہن کے گھر پر طیارے سے نوٹوں کی بارش کردی، ویڈیو وائرل

    دولہا کے والد نے دلہن کے گھر پر طیارے سے نوٹوں کی بارش کردی، ویڈیو وائرل

    سندھ کے شہر حیدرآباد میں دولہا کے والد نے دلہن کے گھر پر طیارے سے نوٹوں کی بارش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    شادی کی تقریبات کے دوران دولہے کے گھر والوں کی جانب سے بارات میں پیسے لٹانے کے رجحانات بڑھتے جارہے ہیں اور پنجاب میں اکثر موبائل فون اور ڈالرز کی برسات کی جاتی ہے۔

    اب سندھ کے شہر حیدرآباد میں ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دولہے کے والد نے مبینہ طور پر دلہن کے گھر پر نقد رقم لٹانے کے لیے ہوائی جہاز کرائے پر لیا اور اس کے گھر پر نوٹوں کی بارش کی۔

    ویڈیو میں ہوائی جہاز کے ذریعے دلہن کے گھر پر نقد رقم کی بارش کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ لوگوں کو فون پر ویڈیو ریکارڈ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کچھ لوگ ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے ہیں۔

    ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ ’دلہن کے والد کی فرمائش… دولہے کے والد نے اپنے بیٹے کی شادی کے لیے جہاز کرائے پر لیا اور لاکھوں روپے دلہن کے گھر گرا دیے‘۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لوگوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں جبکہ کچھ صارفین اسے دولت کی نمائش بھی قرار دے رہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’آسمان سے نقدی پھینکنے کے بجائے اس رقم کو پسماندہ افراد کی مدد کے لیے استعمال کیا جاسکتا تھا۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ ایک مثال ہے کہ اپنی دولت کو ایسے خرچ نہ کریں۔‘

  • عامر اور عماد کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کا پیغام وائرل

    عامر اور عماد کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کا پیغام وائرل

    قومی ٹیم کے کرکٹرز عماد وسیم اور محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کا پیغام وائرل ہوگیا۔

    پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی دلوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پیغام میں عامر اور عماد کی ریٹائرمنٹ پر پیغام شیئر کیا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ میرے ساتھی اور بھائیوں دونوں کو ریٹائرمنٹ کی مبارکباد، آپ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

    سرفراز نے لکھا کہ عماد اور میں نے انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل اور چیمپئنز ٹرافی فائنل جیت کر بہت اچھی یادیں شیئر کیں، چیمپئن بولر اور چیمپئن کھلاڑی کا میں فائنل میں میچ ونر اسپیل کبھی نہیں بھولوں گا، ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ جہاں بھی رہو خوش رہو۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    سرفراز

    عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا تھا کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے۔

    عماد وسیم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ میں ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھوں گا۔

    اس کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    محمد عامر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے 36 ٹیسٹ میچز کے علاوہ 61 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

  • صائم ایوب کی سنچری رہ گئی، شائقین عباس اور عرفان پر برس پڑے

    صائم ایوب کی سنچری رہ گئی، شائقین عباس اور عرفان پر برس پڑے

    جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں صائم ایوب نے شاندار 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور وہ صرف دو رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے۔

    سنچورین میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا۔

    صائم ایوب نے 57 گیندوں پر 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 11 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    تاہم صائم کی سنچری دو رنز سے رہ جانے پر شائقین کرکٹ نے عباس آفریدی اور عرفان خان پر تنقید کی ہے، شائقین کہہ رہے ہیں کہ انہیں سنگل لینے چاہیے تھے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ جب انہیں سنگل لینا ہوتے ہیں ٹو بڑے شاٹ کھیلتے ہیں ویسے ان سے شاٹ نہیں کھیلے جاتے۔

    طارق کمال نامی صارف نے لکھا کہ ’نہ جیت کی اتنی خوشی ہوگی نہ ہار کا اتنا غإ ہوگا جتنا دکھ صائم کی سنچری مس ہونے کا ہورہا ہے۔

    واضح رہے کہ بابر اعظم 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد رضوان 11 رنز بناسکے، عثمان خان تین رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، طیب طاہر نے 6 رنز بنائے۔

    عرفان خان 16 گیندوں پر 30 رنز بناسکے، عباس آفریدی 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیان گیلیم اور اوٹنیل بارٹمین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • شہری گاڑی سمیت شو روم میں جا گھسا، ویڈیو وائرل

    شہری گاڑی سمیت شو روم میں جا گھسا، ویڈیو وائرل

    امریکا میں شہری نئی گاڑی خریدنے کے چند گھنٹوں بعد ہی گاڑی سمیت شو روم میں جا گھسا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ مائیکل مرے نے ٹم ڈلے مزدا ساؤتھ زون ٹاؤن سے خریدی تھی لیکن دعویٰ کیا کہ احاطے سے نکلنے کے فوری بعد ہی اسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

    مائیکل مرے نے کار کو لیموں قرار دیتے ہوئے اپنے ادا کردہ چار ہزار ڈالر کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

    اس نے کہا کہ گاڑی ناقص اور قابل استعمال نہیں تھی تاہم منیجر نے اس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے رقم واپس دینے سے انکار کردیا۔

    منیجر نے بتایا کہ کار کو جیسا ہے ویسی ہی حالت میں فروخت کیا گیا تھا اور یہ اب واپس نہیں ہوسکتی۔

    گاہک مرے نے دھمکی دی کہ اگر گاڑی واپس نہیں کی گئی تو وہ کار ڈیلر شپ کے سامنے والے دروازے سے لے جائے گا، اور تھوڑی دیر بعد ہی وہ گاڑی سمیت شو روم میں جا گھسا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مائیکل مرے دروازہ توڑتے ہوئے گاڑی سمیت شو روم میں داخل ہوجاتا ہے۔

    شوروم نے دعویٰ کیا کہ مرے کے اس عمل سے تقریباً ڈالر10,000 کا نقصان ہوا۔ اطلاعات کے مطابق واقعے کے وقت سات افراد سامنے والے دروازے کے قریب موجود تھے تاہم خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

    بعدازاں پولیس نے مرے کو گرفتار کیا اور اس پر سنگین مجرمانہ شرارت اور لاپرواہی کا الزام لگایا گیا۔

    ڈیلر شپ ملازم نے کہا کہ کون جانتا ہے یہ جان لیوا ہوسکتا تھا، وہ غصے میں واپس آیا اور بغیر سوچے سمجھے شو روم کو نقصان پہنچایا۔

  • واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بُک سروس دنیا بھر میں متاثر

    واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بُک سروس دنیا بھر میں متاثر

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک کی سروس متاثر ہوگئیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام بندش نے عالمی سطح پر تشویش کو جنم دیا ہے۔

    رات تقریباً دس بجکر 58 منٹ پر واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام بند ہوگئے جس کی وجہ سے دنیا بھر کے صارفین کو ایپلی کیشن تک رسائی نہیں مل رہی۔

    ڈاؤن ڈیٹیکٹر پلیٹ فارم کے مطابق بہت سے واٹس ایپ صارفین نے پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کی اطلاع دی ہے۔

    فیس بک میں لاگ ان اور پوسٹ اپ لوڈ کرنے میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    انسٹاگرام  صارفین کو بھی بندش کا سامنا ہے جس کی وجہ سے صارفین پوسٹس تک رسائی یا مواد کو اپ ڈیٹ کرنے سے قاصر ہیں۔

    واضح رہے کہ میٹا حکام کی وجہ سے کسی بھی سائٹ کی بندش سے متعلق کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    میٹا کی سروسز متاثر ہونے کے بعد ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا صارفین نے ایکس کا رخ کرلیا اور ایکس پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔

    صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی میمز :