Author: پروین شاکر

  • تھری ایڈیٹس سیکوئل سے متعلق قیاس آرائیوں کی حقیقت سامنے آگئی

    تھری ایڈیٹس سیکوئل سے متعلق قیاس آرائیوں کی حقیقت سامنے آگئی

    ممبئی: بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل سے متعلق قیاس آرائیوں کی حقیقت بلآخر سامنے آگئی ہے۔

    گزشتہ روز اداکارہ کرینہ کپور نے فلم کے سیکوئل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے دلچسپ ویڈیو شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

    ویڈیو میں انہوں نے سیکوئل بنائے جانے پر اپنے شک کا اظہار کیا تھا۔

    عامر خان، شرمن جوشی اور آر مادھون کی ایک پریس کانفرنس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا تھا کہ ’میرے علم میں لائے بغیر سیکوئل کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ سیکوئل میرے بغیر کیسے ممکن ہے؟‘

    متعلقہ: تھری ایڈیٹس کا سیکوئل کب آئے گا؟ کرینہ کپور نے اشارہ دے دیا

    کرینہ کپور نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں وائرس (نومن ایرانی) کو بھی ٹیگ کیا اور پوچھا کہ ’کیا یہ بات آپ سے بھی خفیہ رکھی گئی ہے؟‘

    لیکن اب اُس پریس کانفرنس کی تصویر کا معمہ حل ہوگیا۔ دراصل وہ ایک اشتہار کی تصویر ہے جس میں عامر خان، شرمن جوشی اور آر مادھون ساتھ بیٹھ کر کسی معاملے پر گفتگو کر رہے ہیں۔

    کرینہ کپور کا خدشہ غلط ثابت ہوا کیونکہ ’تھری ایڈیٹس‘ کا سیکوئل نہیں بن رہا اور یہ خبر مداحوں کے لیے مایوس کن ہے۔

  • وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب: چینی کاروباری شخصیات پاکستان  میں سرمایہ کاری کی خواہاں

    وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب: چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں

    بیجنگ : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں، وزیراعظم کےدورےسے سرمایہ کاری میں اضافہ نظر آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے دورہ چین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کی وزیراعظم عمران خان سےملاقاتیں جاری ہیں، چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چینی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں فراہم سہولتوں سےآگاہ کررہےہیں جبکہ وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سےمتعلق تبادلہ خیال ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا وزیراعظم کےدورےسےچینی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری میں اضافہ نظر آئے گا۔

    گذشتہ روز بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان کی چین کی سرکاری ونجی کمپنیوں کے وفود سے ملاقات ہوئی تھی۔

    ملاقات میں چینی کمپنیوں نے پاکستان میں توانائی اور ٹیکسٹائل سمیت فائبرآپٹک،نیٹ ورکنگ،ہاؤسنگ ،ڈیری شعبوں میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی کیا تھا۔

  • پشاور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز  ، مزید 4 اسکول اور ایک ہاسٹل  بند

    پشاور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز ، مزید 4 اسکول اور ایک ہاسٹل بند

    پشاور : خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر مزید چار اسکول اور ایک ہاسٹل کو بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاورمیں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرانتظامیہ نے مزید چار اسکول اور ایک ہاسٹل کو بند کردیا۔

    بند کئے جانے والے اسکولز میں گورنمٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول یونیورسٹی ٹاؤن، گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول وڈ پگہ، ورکنگ فاکس سکول حیات آباد، اقرا پبلک سکول ورسک روڈ اور بے نظیر گرلز ہاسٹل شامل ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسکولوں اور ہاسٹل کو ایک ہفتے کے لئے بند کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کورونا کیسز میں اضافے کے بعد پشاور بند کیے گئے اسکولوں کی تعداد بیس سے زائد ہوگئی ہے۔

    یاد رہے خیبرپختونخوا میں کورونا کے وار تیزی سے جاری ہے ، پشاور میں کورونا کی شرح پینتیس فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ نوشہرہ میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چھیالیس فیصد سے زائد ہے۔

    واضح رہے ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک روز میں 21 اموات اور 7 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

  • سعودی خواتین ڈپریشن کا شکار

    سعودی خواتین ڈپریشن کا شکار

    ریاض : حالیہ تحقیق نے سعودی خواتین کی اکثریت کو ڈپریشن کا مریض قرار دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کنگ فیسل اسپیشلسٹ اسپتال و ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام کی گئی جس میں انہوں نے مردوں کی تعداد سے تین زیادہ گنا زیادہ خواتین کو ذہنی تناو کا شکار بتایا۔

    عالمی شہرت یافتہ ریسرچر ڈاکٹر یاسمین التویجری نے ولی عہد محمد بن سلمان کی وژن 2030 کے تحت خواتین کو ہر شعبے میں آزادی ملنے کے باوجود 34 فیصد سعودی شہری کو زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے میں ںفسیاتی مسائل سے دوچار بتایا گیا ہے جبکہ خواتین کی تعداد مردوں سے تین گنا زیادہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 3.1 فیصد سعودی مرد ڈپریشن کے مریض پائے گئے جبکہ سعودی خواتین میں یہ شرح 8.9 فیصد تک جا پہنچی ہے، جو انتہائی تشویشناک بات ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین نے مزید کہا کہ اگرچہ دُنیا بھر میں ڈپریشن نے کروڑوں افراد کو اپنا نشانہ بنا رکھا ہے مگر اس کے اسباب معلوم نہیں ہو سکے، ہر تیسرا سعودی زندگی میں کبھی نہ کبھی نفسیاتی مسائل کی لپیٹ میں ضرور آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خلیجی ریاست سعودی عرب میں بھی اس مرض کے شکار افراد کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔

  • یورپی حکومتوں نے عالمی بینک کی چیف کو آئی ایم ایف کی سربراہی کیلئے نامزد کرلیا

    یورپی حکومتوں نے عالمی بینک کی چیف کو آئی ایم ایف کی سربراہی کیلئے نامزد کرلیا

    برسلز : بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی کرسٹالینا جیورجیوا بین الااقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہی کےلیےسوپنے کےلیے منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی حکومتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ عالمی بینک سے وابستہ کرِسٹالینا جیورجیوا کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہی کے لیے امیدوار کے طور پر سامنے لایا جائے،جیورجیوا کا تعلق بلغاریہ سے ہے اور وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی موجودہ سربراہ کرسٹین لاگارڈ کی جگہ لینے کی امیدوار ہوں گی۔

    یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلود ینکر اور فرانسیسی وزیرخزایہ برونو لے ماری نے اپنے ٹوئٹر پیغامات میں لکھا کہ اس حوالے سے ہالینڈ کے سابق وزیرخارجہ جیرون ڈائسیل بلوم اور جیورجیوا کے نام زیربحث تھے، تاہم یورپی یونین کے رہنماؤں نے ووٹنگ کے ذریعے جیورجیوا کے نام کی منظوری دی۔

    یہ بات اہم ہے کہ روایتی طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سربراہ کی نامزدگی یورپ اور عالمی بینک کے سربراہ کی نام زدگی امریکا کی جانب سے ہوتی ہے۔

    لاگارڈ کو یورپی مرکزی بینک کی سربراہی کے لیے نام زد کیا گیا ہے، وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہی سے مستعفی ہو چکی ہیں اور بارہ ستمبر کو وہ یہ عہدہ چھوڑ دیں گی۔

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ جو دنیا کے اہم ترین مالیاتی اداروں میں شمار کیا جاتا ہے اپنے 189 رکن ممالک کو مالیاتی مشاورت فراہم کرتا ہے۔

    عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کی جانب جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ نام زدگی کے عمل کے دوران عالمی بینک میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے بہ طور کام کرنے والی جیورجیوا چھٹیاں لیں گے۔

    انہوں نے اپنے بیان میں جیورجیوا کو بین الاقوامی مالیاتی بینک کی سربراہی کے لیے نام زدگی پر مبارک باد بھی دی۔

    اپنے بیان میں مالپاس نے کہاکہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ اقتصادیات ، معیشت اور ترقی کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر قائدانہ کردار کی حامل ہیں۔

  • کُو بہ کُو پھیل گئی بات شناسائی کی

    کُو بہ کُو پھیل گئی بات شناسائی کی
    اس نے خوشبو کی طرح میری پزیرائی کی

    کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا اُس نے
    بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی

    وہ کہیں بھی گیا، لوٹا تو میرے پاس آیا
    بس یہی بات ہے اچھی میرے ہرجائی کی

    تیرا پہلو، ترے دل کی طرح آباد رہے
    تجھ پہ گزرے نہ قیامت شبِ تنہائی کی

    اُس نے جلتی ہوئی پیشانی پر جب ہاتھ رکھا
    رُوح تک آ گئی تاثیر مسیحائی کی

    اب بھی برسات کی راتوں میں بدن ٹوٹتا ہے
    جاگ اُٹھتی ہیں عجب خواہشیں انگڑائی کی

    **********

  • تازہ محبتوں کا نشہ جسم و جاں میں ہے

    تازہ محبتوں کا نشہ جسم و جاں میں ہے
    پھر موسمِ بہار مرے گلستاں میں ہے

    اِک خواب ہے کہ بارِ دگر دیکھتے ہیں ہم
    اِک آشنا سی روشنی سارے مکاں میں ہے

    تابِش میں اپنی مہر و مہ و نجم سے سوا
    جگنو سی یہ زمیں جو کفِ آسماں میں ہے

    اِک شاخِ یاسمین تھی کل تک خزاں اَثر
    اور آج سارا باغ اُسی کی امں میں ہے

    خوشبو کو ترک کر کے نہ لائے چمن میں رنگ
    اتنی تو سوجھ بوجھ مرے باغباں میں ہے

    لشکر کی آنکھ مالِ غنیمت پہ ہے لگی
    سالارِ فوج اور کسی امتحاں میں ہے

    ہر جاں نثار یاد دہانی میں منہمک
    نیکی کا ہر حساب دِل دوستاں میں ہے

    حیرت سے دیکھتا ہے سمندر مری طرف
    کشتی میں کوئی بات ہے یا بادباں میں ہے

    اُس کا بھی دھیا ن جشن کی شب اے سپاہِ دوست
    باقی ابھی جو تیر، عُدو کی کمال میں ہے

    بیٹھے رہیں گے، شام تلک تیرے شیشہ گر
    یہ جانتے ہوئے کہ خسارہ دکاں میں ہے

    مسند کے اتنے پاس نہ جائیں کہ پھر کَھلے
    وہ بے تعلقی جو مزاجِ شہاں میں ہے

    ورنہ یہ تیز دھوپ تو چبھتی ہمیں بھی ہے
    ہم چپ کھڑے ہوئے ہیں کہ تُو سائباں میں ہے

    **********

  • وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا

    وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا
    مسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا

    ہم تو سمجھے تھے کہ اک زخم ہے بھر جائے گا
    کیا خبر تھی کہ رگ جاں میں اتر جائے گا

    وہ ہواؤں کی طرح خانہ بجاں پھرتا ہے
    ایک جھونکا ہے جو آئے گا گزر جائے گا

    وہ جب آئے گا تو پھر اس کی رفاقت کے لیے
    موسم گل مرے آنگن میں ٹھہر جائے گا

    آخرش وہ بھی کہیں ریت پہ بیٹھی ہوگی
    تیرا یہ پیار بھی دریا ہے اتر جائے گا

    مجھ کو تہذیب کے برزخ کا بنایا وارث
    جرم یہ بھی مرے اجداد کے سر جائے گا

    **********

  • میں فقط چلتی رہی منزل کو سر اس نے کیا

    میں فقط چلتی رہی منزل کو سر اس نے کیا
    ساتھ میرے روشنی بن کر سفر اس نے کیا

    اس طرح کھینچی ہے میرے گرد دیوار خبر
    سارے دشمن روزنوں کو بے نظر اس نے کیا

    مجھ میں بستے سارے سناٹوں کی لے اس سے بنی
    پتھروں کے درمیاں تھی نغمہ گر اس نے کیا

    بے سر و ساماں پہ دل داری کی چادر ڈال دی
    بے در و دیوار تھی میں مجھ کو گھر اس نے کیا

    پانیوں میں یہ بھی پانی ایک دن تحلیل تھا
    قطرۂ بے صرفہ کو لیکن گہر اس نے کیا

    ایک معمولی سی اچھائی تراشی ہے بہت
    اور فکر خام سے صرف نظر اس نے کیا

    پھر تو امکانات پھولوں کی طرح کھلتے گئے
    ایک ننھے سے شگوفے کو شجر اس نے کیا

    طاق میں رکھے دیے کو پیار سے روشن کیا
    اس دیے کو پھر چراغ رہ گزر اس نے کیا

    *********

  • دھنک دھنک مری پوروں کے خواب کر دے گا

    ن

    دھنک دھنک مری پوروں کے خواب کر دے گا
    وہ لمس میرے بدن کو گلاب کر دے گا

    قبائے جسم کے ہر تار سے گزرتا ہوا
    کرن کا پیار مجھے آفتاب کر دے گا

    جنوں پسند ہے دل اور تجھ تک آنے میں
    بدن کو ناؤ لہو کو چناب کر دے گا

    میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گی
    وہ جھوٹ بولے گا اور لا جواب کر دے گا

    انا پرست ہے اتنا کہ بات سے پہلے
    وہ اٹھ کے بند مری ہر کتاب کر دے گا

    سکوت شہر سخن میں وہ پھول سا لہجہ
    سماعتوں کی فضا خواب خواب کر دے گا

    اسی طرح سے اگر چاہتا رہا پیہم
    سخن وری میں مجھے انتخاب کر دے گا

    مری طرح سے کوئی ہے جو زندگی اپنی
    تمہاری یاد کے نام انتساب کر دے گا

    **********