Author: قیصر کامران صدیقی

  • برطانوی پارلیمنٹ کے کمپوٹرز سے ایک ماہ میں 20 ہزار مرتبہ فحاش ویب سائٹ کھولی گئیں

    برطانوی پارلیمنٹ کے کمپوٹرز سے ایک ماہ میں 20 ہزار مرتبہ فحاش ویب سائٹ کھولی گئیں

    لندن : برٹش اخبار کے مطابق طانوی پارلیمنٹ کے کمپوٹر سے ایک ماہ میں 20،000 مربتہ فحاش ویب سائٹ کھولی گئیں۔

    ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال برطانوی پارلیمنٹ کے کمپوٹر سے ڈھائی لاکھ مرتبہ فحش ویب سائٹ کو کھولا گیا تھا۔

    گزشتہ برس صرف اپریل کے ماہ میں 42،000 مرتبہ کھولا گیا، جس کے مطابق صرف ایک دن میں تیرہ سو سے زائد مرتبہ فحاش ویب سائٹ کو کھولا گیا تھا۔

    جبکہ گزشتہ برس ہی اکتوبر کے ماہ میں تیس ہزار سے زائد مرتبہ فحش ویب سائٹ کو کھولا گیا تھا، جبکہ سال 2013 میں یہ تعداد ساڑھے تین ہٹس تک موجود تھی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے بچوں کو اس چیز سے دور رکھنے کے لئے ایک آٹو میٹک فلٹر متعارف کرایا تھا۔
    جس میں برطانیہ میں فروخت کئے جانے والے کمپیوٹرز میں کمپیوٹر پہلی مرتبہ لاگ ان ہونے پر سوال کیا جاتا ہے کہ کیا آپ کے گھر میں بچے ہیں؟ جواب اگر ہاں ہے تو انٹرنیٹ سروس پروائیڈر والدین کو فلٹرانسٹال کرنے کی ہدایت دیتا ہے۔

    اس فلٹر کی مدد سے نہ صرف ایسی ویب سائٹس کو بلاک کیا جا سکتا ہے بلکہ والدین خود اپنے بچوں کی سوشل ویب سائٹس پر بیٹھنے کے اوقات بھی مقرر کرسکتے ہیں۔

    اس فلٹر کو انسٹال کرنے والے کی عمر 18 سال سے زائد ہونی چاہیے جس کی جانچ انٹرنیٹ سروس پہنچانے والی کمپنی کرتی ہے۔

  • برفانی تودہ گرنے کے باعث اس موسم میں کے ٹو سر کرنا بہت بڑا خطرہ ہے، مرزا علی

    برفانی تودہ گرنے کے باعث اس موسم میں کے ٹو سر کرنا بہت بڑا خطرہ ہے، مرزا علی

    کراچی: پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بھائی مرزا علی نے کہا ہے کہ اس موسم میں کے ٹو سر خطرہ مول لینے کے برابر ہے ۔

    ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بھائی مرزا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ برفانی چٹانوں  کے گرنے کی وجہ سے اس موسم میں کے ٹو کو سر کرنا ایک بہت بڑا خطرہ ہے، جس کے باعث ہمیں پیچھا ہٹنا پڑاجبکہ اس سے قبل ثمینہ بیگ نے بھی زخمی ہونے کے بعد پروگرام کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ چند دن قبل پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ دنیاکی دوسری بلند ترین اور مشکل چوٹی کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش میں زخمی ہوگئیں۔ ثمینہ بیگ ایک چٹان کو کود کر پار کرنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور نوکیلی چٹان سے ٹکرا کر زخمی ہوگئی تھیں۔

    ثمینہ بیگ نے آٓٹھ رکنی گروپ کے ساتھ کے ٹو کیلئے سفر شروع کیا تھا تو بہت بارش اور برفباری ہو رہی تھی، سب خوش اور فٹ تھے، بدقسمتی سے چوٹ لگنے کے باعث انہیں پروگرام منسوخ کرنا پڑا۔

     ثمینہ بیگ اور مرزاعلی سمیت کے ٹو سر کرنے کیلئے جانے والے کوہ پیماؤں کا آٹھ رکنی گروپ برفانی تودے کی زد میں آ گیا تھا،حادثے میں ثمینہ بیگ کے علاوہ جاپانی اور چینی کوہ پیما بھی زخمی ہوئے تھے۔

     زخمی ہونے والی ثمینہ بیگ کو سی ایم ایچ سکردو منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں ان کے کندھے اور گردن کے ایکسرے کئے گئے تھے۔ مرزاعلی کے مطابق ثمینہ بیگ کو سخت تکلیف کی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا جبکہ ڈاکٹرز نے ثمینہ بیگ کو تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

     

    سمینہ بیگ کی عیادت کے لئے کورکمانڈر برگیڈیر احسان نے اپنے فیملی کے ہمراہ سی ایم ایچ پہنچے جہاں انہوں نے سمینہ بیگ کی عیادت کی ۔

  • اپ ڈیٹ : سری لنکا کے 368 رنزکے جواب میں پاکستانی ٹیم 166 رنز پرآؤٹ

    اپ ڈیٹ : سری لنکا کے 368 رنزکے جواب میں پاکستانی ٹیم 166 رنز پرآؤٹ

    ہمبنٹوٹا: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے،اظہر علی سیریز کا اختتام جیت پر کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    ایک ٹرافی جیت لی دوسری کی جانب پیشقدمی، چیمپئینز ٹرافی کی جگہ کو مضبوط کرنے کے لئے پانچواں ون ڈے بھی جیتنالازمی ہے ناکامی سیریز پر اثر انداز نہیں ہوگی۔

    قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی سری لنکن تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کیلئے پرعزم ہیں،آخری میچ کے لئے فائنل الیون میں کوئی چھیڑچھاڑنہیں کی گئی۔

    شاہین پانچواں میچ بھی جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن مزید مستحکم کرلیں گے، ادھر سری لنکن ٹیم میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

     کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ سیریز تو ہارگئے لیکن آخری ون جیتنے کی پوری کوشش کریں گے،ہمبنٹوٹا میں میزبان ٹیم کے لیے یہ میچ بقا کی جنگ کےمترادف ہے۔


    سری لنکا اننگز


    پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ، 10اوورز کے اختتام پر بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر سری لنکا کا کُل اسکور 64 ہوگیا۔

    پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ، 20اوورز کے اختتام پر بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر سری لنکا کا کُل اسکور 126 ہوگیا۔

    پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ، 25 اوورز کے اختتام پر بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر سری لنکا کا کُل اسکور 163ہوگیا۔

    سری لنکا کے اوپنر دلشاند 63 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔

    پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ، 26 اوورز کے اختتام پرایک کھلاڑی کے نقصان پر سری لنکا کا کُل اسکور 165ہوگیا۔

    پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ، 30 اوورز کے اختتام پرایک کھلاڑی کے نقصان پر سری لنکا کا کُل اسکور 188ہوگیا۔

    میچ کے پینتالیسویں اوور میں سری لنکا کے چار کھلاڑی  آؤٹ اوراسکور 304رنز ہے

    میچ کے اختتتام پر سری لنکا نے  مقررہ پچاس اوورز میں 368 رنز بنائے اور اس کے صرف چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    کوشل پریرا 116 رنزناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے، اور دلشان نے 62 رنز اسکور کئے اس طرح سری لنکا نے  پاکستان کوجیت کیلئے 369 رنز کا ہدف دیا ہے۔


    پاکستان اننگز


    پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے 368 رنز کے جواب میں شاہینوں کی بیٹنگ جا ری ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت دسویں اووور کا کھیل جاری ہے اور پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 51 رنز ہے۔

    آخری ون ڈے کے بیسویں اوور میں پاکستان کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے اور اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 116 رنز تین کھلاڑی آؤٹ ہے۔ جبکہ سری لنکن کھلاڑیوں نے اپنی اننگ کے آخری دس اوورز میں 119 رنز اسکور کئے تھے۔

    میچ کے تینتیسویں اوور میں پاکستان کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، اور اسکور صرف190 رنز ہے۔

    میچ کے اڑتیسویں اووور میں سری لنکا نے پاکستان کی پوری ٹیم کو203 رنز پر آؤٹ کلاس کردیا۔

    سری لنکا نے پاکستان کو 166 رنز سے شکست دیدی

  • برسات کے موسم میں موسیقی موڈ کو مزید خوشگوار بنادیتی ہے

    برسات کے موسم میں موسیقی موڈ کو مزید خوشگوار بنادیتی ہے

    کراچی : ساؤن کا موسم آیا،بادل گرج بھی رہے ہیں اوربرس بھی رہےہیں، ملک بھر کے علاقوں میں مون سون کی بارشوں نے موسم دلفریب کردیا۔

    برکھارت کی جھڑی کیساتھ جہاں موسم بدلنے لگتا ہے وہاں موڈ بھی اچھا ہونے لگتا ہے ایسے میں ہمارے پرانے موسیقاروں کے گیت اگر یاد آنے لگے تو انکی آوازیں کانوں میں جیسے رس گھولنے لگتی ہیں۔

    بارشوں میں موسم کیساتھ ساتھ موڈ بھی خوشگوار ہوجاتا ہے ایسے میں موسیقی کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔

    برکھارت میں موسم سہانا ہوگیا، گھنگھور گھٹائیں کیا برسیں، ہر چیزنکھری نکھری اوردلفریب نظرآنےلگی،بھیگا بھیگا موسم منچلا ہوگیا، جہاں پھول پتوں اور درختوں نےساون میں جھومنا شروع کیا وہیں لبوں پر خود بخود ساون کے گیت آنے لگے۔

    کالےبادلوں کےبرستے ہی موسم جیسےنکھرساگیاہو، بارش کی بوُندوں کا مٹی کو مہکانا، بجلی کا چمکنا اور بادلوں کا گرجنا یہ تمام چیزیں جب سامنے ہوں تو ایسے میں ہمارے موسیقاروں کے گیت کانوں میں رس گھولنے لگتے ہیں جیسے ناہید اختر کا خوبصورت گیت ’ساون کے دن آئے‘ ۔

     نیرہ نور کی اس گیت کی کیا ہی بات ہے کہ ’پھر ساون رت کی‘۔

     ملکہ ترنم نور جہاں نے کچھ یوں سر بکھیرے ’رم جھم رم جھم پڑے پھوار‘۔

     اخلاق احمد ساون میں کچھ یوں گنگناتے ہیں کہ ’ساون آئے ساون جائے‘۔

    بارش کے موسم میں احمد رشدی کا یہ گانا بھلا کسے یاد نہ آئے گا کہ ’اے ابر کرم آج اتنا برس‘ـ

    ایسےمیں نئے گلوکار بھی پیچھے نہیں ہیں علی حیدر کایہ گیت کیا خوب یاد آیا، ’بارش کا ہے موسم چلے ٹھنڈی ہوا‘۔

     سلیم جاوید نےبھی بارش کی منظر کشی ان الفاظ میں کی کہ ’بارش کی چند بوندیں میرے دل کو ڈبوئے جائیں‘۔

    علی عظمت بادلوں کی گرج برس کے گیت کو کچھ یوں گایا، ’گرج برج ساون گھِر آیو‘۔

  • ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم سایہِ خداِ ذوالجلال کا پہلہ ٹیزر جاری

    ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم سایہِ خداِ ذوالجلال کا پہلہ ٹیزر جاری

    کراچی : ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم سایہِ خداِ ذوالجلال کا پہلہ ٹیزر جاری کردیا گیا۔

    فلم کی کہانی پاکستانی روایت پر مبنی ہے کہ آج پاکستان کہاں ہے اور پاکستان کو کہاں ہونا چاہیئے تھا۔

    ایکشن ، تاریخ،ڈرامہ، اور محبت کی کہانی سے بھری فلم سایہِ خداِ ذوالجلال کے ڈائریکٹر عمیر فضلی ہیں۔

    فلم کی تحریر ڈاکٹر توصیف رزاق اور انعام قادری نے کی ہے جبکہ موسیقی انتھونی سوشیل اور عرفان سلیم نے دی ہے۔

    فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ ، مومررانا  ، ارباز خان فضل خان ،اسعد ملک ، کامران مجاہد ، سہیل سمیر نوید رانا، شفقت چیمہ ، فردوس جمال ، عامر قریشی احسن انجم ، عیسیٰ ، سلمان ، سلیم البیلا، نیئراعجاز ، نور ، جیا علی نمرہ ایش  شامل ہیں ۔

  • پاکستان کی جیت ، ثانیہ مرزا خوشی سے جھوم اٹھیں

    پاکستان کی جیت ، ثانیہ مرزا خوشی سے جھوم اٹھیں

    کراچی : پاکستان کی شاندار جیت پربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاخوشی سے جھوم اٹھیں، شوہر شعیب ملک اورکھلاڑیوں کے ساتھ مل کر خوب رنگ جمایا۔

    بھابھی ثانیہ مرزا نے پاکستان کی جیت پر شوہر شعیب ملک اورکھلاڑیوں کے ساتھ ابھی تو پارٹی شروع ہے پر خوب پارٹی منائی، بھارتی ٹینس اسٹار پاکستانی کی فتح پر اپنے قدم نہ روک پائیں، خوشی میں بھابھی جھوم اٹھی، شعیب ملک اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر خوب ڈانس کیا۔

    ثانیہ مرزا کی شعیب ملک اورقومی ہیروز کے ساتھ ڈبمیش ویڈیو نے شوشل میڈیا پرتہلکہ مچادیا، ڈبمیش میں اوپنرمختاراحمد، بابر اعظم، احسان عادل، بلال آصف اورمحمدعرفان کو رقص کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔

  • سنی لیون نے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دے دی

    سنی لیون نے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دے دی

    ممبئی: بالی ووڈ کی حسین اداکارہ سنی لیون نے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دے دی۔

    عید الفطر کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنی لیون نے اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی۔

    حال ہی میں بالی وڈ کی خوبرو اورمتنازعہ اداکارہ سنی لیون نے بالغ فلموں کے حوالے سے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں اپنے ماضی ہر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔

    جہاں بالی وڈ کے بیشتر بڑے اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر سنی لیون کے ماضی کی وجہ سے ان کے بارے میں منفی خیالات رکھتے ہیں، وہاں سنی لیون کا کہنا ہے کہ انہیں بالغ فلموں میں اداکاری کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔

  • یورپ کے تمام ممالک میں سب زیادہ برطانیہ میں رمضان منایا گیا

    یورپ کے تمام ممالک میں سب زیادہ برطانیہ میں رمضان منایا گیا

    کراچی: برطانیہ یورپ کے ان تمام ممالک میں سرفہرست ہے جہاں مسلمانوں کی آبادی میں روز با روز اضافہ ہورہا ہے۔

    برٹش ہائی کمیشن پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ یورپ کے تمام ممالک میں برطانیہ ایسا ملک جہاں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور برطانیہ میں مقیم مسلمان رمضان المبارک کا اہتمام اور اس کی آنے کی خوشیاں مناتے نظر آتے ہیں ۔

    ان کے مطابق برطانیہ میں رواں سال 2015 میں 4.4 فیصد افراد رمضان المبارک کی برکتوں سے فیضیاب ہوئے ہیں جبکہ اندازے کے مطابق 2030 تک برطانیہ میں 8.3 فیصد افراد رمضان کی خوشیاں سمیٹے نظر آئیں گے۔جس کے بعد برطانیہ مسلمانوں کے حوالے سے یورپ کے ان تمام مملک میں سرفہرست ہوگا۔

     

    ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں گزشتہ برس مسلمانوں نے رمضان المبارک میں سو ملین پاونڈ عطیہ کیا۔اور اس برس اس تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

     

    جبکہ ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق برطانیہ میں دوسرا بڑامذہب اسلام ہے۔

  • پُرانی روایت ختم ، بچپن کی عید کہاں کھوگئی؟

    پُرانی روایت ختم ، بچپن کی عید کہاں کھوگئی؟

    پاکستان میں گزشتہ چند برسوں میں عید کارڈوں کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کی بڑی وجہ انٹرنیٹ بتایا جاتا ہے۔

    کسی زمانے میں دل کی بات کہنے کےلیے عید کارڈز سے اچھا ذریعہ اور کوئی نہیں تھا، لیکن جب لوگوں کے ہاتھوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ آیا تو ساری مشکل ہی آسان ہوگئی، اِدھر سے میسج گیا اور اُدھر سے جواب آیا۔ نہ ڈاک کا خرچ نہ ڈاکیے کا انتظار۔ مگر اب بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو عید کارڈ کی روایت سے جڑے ہوئے ہیں۔

     لوگوں نے مبارک باد کے لیے ،سوشل میڈیا،ای کارڈ، انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس کا سہارا لے لیا۔ عید کارڈ کے ذریعے مبارک باد کی روایت معدوم ہونے لگی، 11 برس قبل تک عید کے موقع پر عید کارڈ ہی اپنے پیاروں کو عید کی مبارک باد دینے کا اہم ذریعہ ہوتا تھا ۔

    ایک زمانہ تھا جب شہر کے مرکزی بازاروں کے علاوہ مصروف چوراہوں اور سٹرکوں پر بھی عید کارڈز کے درجنوں عارضی اسٹالز لگائے جاتے تھے جہاں سے بچے بڑے اپنی پسند کے عید کارڈز خرید کر اپنے دوستوں ،عزیز واقارب اور اہل خانہ کو ڈاک کے ذریعے ارسال کیا کرتے تھے ۔

    سوشل میڈیا،انٹرنیٹ اور موبائل فون عام ہونے سے عید کارڈز کی فروخت سال بہ سال کم ہو رہی ہے ۔فیس بک ،وائبر،ٹوئٹراور واٹس اپ سمیت سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹس نے اس روایت کو تقریباً ختم ہی کر دیا ہے۔

    عید کارڈ پر ایک مختلف انداز میں شعر لکھے جاتے تھے جن میں سے چند یہ ہیں۔

    سویاں پکی ہیں سب نے چکھی ہیں

    آپ کیوں رو رہے ہیں آپ کے لئے بھی رکھی ہیں

    ****

    چاول چُنتے چُنتے نیند آ گئی
    صبح اٹھ کر دیکھا تو عید آ گئی

    ****

    عید آئی ہے زمانے میں
    بھیا گر پڑے غسل خانے میں

    ****

    چاول چنتے چنتے نیند آ گئی
    صبح اٹھ کر دیکھا تو عید آ گئی

    ****

  • کرکٹ اپڈیٹ : سری لنکا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی

    کرکٹ اپڈیٹ : سری لنکا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی

    پالی کیلے: پاکستان کی سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

    پالی کیلے میں میدان سج گیا، شاہینوں کا دوسرے ون ڈے میں امتحان جاری ہے، دوسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

     کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کم بیک کرسکتی ہے، مخالف ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔

    ادھر ٹیسٹ سیریز کے بعد پہلے ون ڈے میں شکست کھانے والی میزبان سری لنکن ٹیم کے کپتان پالی کیلے میں حساب چکتا کرنے کے لیے بے قرار ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی تک رسائی کے لئے گرین شرٹس کے لئے ہر میچ اہم ہے، سیریز میں وائٹ واش قومی ٹیم کو بنا کسی رکاورٹ انگلینڈ کا ٹکٹ دلوادے گی، دونوں ٹیمیں تیسری مرتبہ اس میدان ہیں۔


    براہ راست اپڈیٹ



    پاکستان اننگز


    پچاس اوورز کے اختتام پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز اسکور کئےاظہر علی 79 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

    چالیس اوور کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کرلئے ہیں۔

    تیس اوورز کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 123 تک پہنچ چکا ہے جبکہ تین وکٹیں گر چکی ہیں اس وقت کریز پر شعیب ملک اوراظہرعلی موجود ہیں۔

    بیس اوورز کے اختتام پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنالئے ہیں۔

    دس اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 44 رنزبنالئے ہیں۔

    میچ کا آغاز ہوگیا اظہر علی اور احمد شہزاد نے اننگ کا آغاز کیا۔

    پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ون ڈے میں بارش میچ کچھ دیر لئے روک دیا گیا۔


    سری لنکا اننگز


    سری لنکا نے میچ کے آغاز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، پانچویں اوور میںسری لنکن ٹائیگرز نے بغیر کسی نقصان کے 65 رنز بنالئے

    دسویں اوور میں 98 رنز پر صرف ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا۔

    میچ کے سولہویں اوور میں 130 رنز پر بھی ایک ہی کھلاڑی آؤٹ ہو سکا۔

    بیس اووررز کے بعد 147 رنز پر  2 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں

    جبکہ میچ کے 25 ویں اوور میں شاہینوں نے 166 رنز پر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

    تیس اوور کے اختتام پر سری لنکا 189 رنز اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

    جبکہ 35 اوور میں سری لنکا کے6کھلاڑیوں کے نقصان پر 207 رنزہیں

    میچ کے 45 ویں اوور میں سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور اسکور 275 تک جا پہنچا

    میچ کے 48 ویں  اووور میں سری لنکا کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 288 رنز بنا کر پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی۔