Author: قیصر کامران صدیقی

  • ورزش کا اچھی نیند سے بہت گہرا تعلق ہے، تحقیق

    ورزش کا اچھی نیند سے بہت گہرا تعلق ہے، تحقیق

    کراچی: (ویب ڈیسک) ۔۔۔ ایک تحقیق کے مطابق ورزش کا اچھی نیند سے بہت گہرا تعلق ہے، وہ لوگ جو نیند کی کمی کا شکار ہیں اگر وہ باقاعدگی سے روزانہ ورزش کریں تو نیند کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق ورزش کی بدولت نیند کا دورانیہ بھی طویل ہوتا ہے اور اچھی نیند حاصل ہوتی ہے۔

    exercise-sleep-eat-11

     مزید تحقیق کے مطابق روزانہ مستقل وقت پر سونا اور جاگنا، سونے سے پہلے کیلشیم والی غذا مثلاً دودھ کا استعمال کرنا، بستر کو صاف کر کے سونا، سونے سے پہلے چائے اور کافی وغیرہ سے پرہیز کرنا اور ٹھنڈے کمرے میں سونا ایسی چیزیں ہیں جو نیند کو مزید بہتر کر سکتی ہیں۔

    exercise

     اچھی نیند کے حصول کے ان اصولوں کو سائنسدانوں اور ماہرنفسیات نے سلیپ ہائجیں کا نام دیا ہے۔

    بے خوابی میں مبتلا بہت سے لوگ ان اصولوں کو اپناتے ہوئے ڈاکٹر کے پاس گئے بغیر اپنی نیند کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔

  • دس انجنوں پر مشتمل الیکٹرک طیارہ کی کامیاب آزمائشی پرواز

    دس انجنوں پر مشتمل الیکٹرک طیارہ کی کامیاب آزمائشی پرواز

    واشنگٹن: ہیلی کاپٹر کی طر ح ٹیک آف اور لینڈ کرنے والا دس انجنوں پر مشتمل الیکٹرک طیارہ تیار کرلیا گیا۔

    ناساکےسائنسدانوں نےدس انجنوں والےالیکٹرک طیارےکی کامیاب آزمائشی پروازمکمل کرلی ہے۔

    IZerDIJ

    اس طیارے کوجی ایل ٹین کانام دیاگیا ہےجوہیلی کاپٹرکی طرح لینڈ اورٹیک آف کر سکےگا۔

    gl10-hover-02_0c0628352bed571bae0f895aa4b0a33e

    یہ طیارہ چھوٹےپیمانےپرسامان کی فراہمی،زرعی تحقیق اورنقشوں کومرتب کرنےجیسےکام انجام دے گا۔

    اس طیارے میں چار افرادکےبیٹھنےکی گنجائش ہے،اس طیارےکوکاربن فائبرسےتیارکیا گیا ہے۔

  • حمیرا ارشد نے سابق شوہرکے خلاف پریس کانفرنس کرڈالی

    حمیرا ارشد نے سابق شوہرکے خلاف پریس کانفرنس کرڈالی

    لاہور: گلوکارہ حمیرہ ارشد نےسابق شوہر احمد بٹ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئےلاہور میں پریس کانفرنس کی کردی۔

    حمیرا ارشد کا سابق شوہر احمد بٹ سے جھگڑا شدت اختیار کرگیا، حمیرا نے احمد بٹ کے الزامات کا تابڑتوڑ جواب دیا اور کہا کہ احمد بٹ نے میرے پیسوں سے کار خریدی اور اپنے نام کرلی۔

    حمیراارشد کا کہنا تھا کہ شوہر پر بھروسہ کیا مگر اس نے دھوکہ دیا۔

    حمیرا کا کہناہے کہ احمد نے چارجائیدائیں مجھ سے مانگ لیں جو ان کی ہیں ہی نہیں، احمد کی کئی سال سے کوئی فلم سامنے نہیں آئی تو خود کے پاس تین کروڑکیسے آگئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک لاکھ کا بھی ثبوت دیں تو تین کروڑدے دوں گی، پریس کانفرنس میں حمیرا آبدیدہ ہوگئیں اور اپنی جان کی امان خادم اعلی سے مانگ لی۔

  • دہشت گردی سے پاک پاکستان چاہتے ہیں، آرمی چیف

    دہشت گردی سے پاک پاکستان چاہتے ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: ملکی عسکری قیادت نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا سختی نوٹس لیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہر قیمت پر دہشت گردی سے پاک پاکستان یقینی بنایا جائے گا۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں منعقدہ ایک سو بیاسویں کور کمانڈر کانفرنس میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ اور تربیتی امور سمیت اندرونی اور بیرونی سیکورٹیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور خفیہ معلومات پر کیے جانے والے آپریشن پر اطمینان کااظہار کیا گیا۔

     آرمی چیف نے بتایا کہ قوم کی مدد سے آپریشن ضرب عضب میں نمایاں کامیابی ملی ہیں اور دہشت گردوں کو محدود کردیا گیا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں،کانفرنس میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں را کے ملوث ہونے کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔

    جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے پاک پاکستان ہمارا قومی عزم ہے۔ دہشت گردوں نے ہزاروں بے گناہ شہریوں بشمول بچوں کو شہید کیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پاک فوج ان دہشت گردوں کے خلاف جان کی قربانی دے کر جدوجہد کررہے ہیں، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور ہر قیمت پر ملک کو ان عناصر سے پاک کیا جائے گا۔

     انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن بلاامتیاز اور غیر سیاسی ہے اور ملک میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • صولت مرزا نے پھانسی رکوانے کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا

    صولت مرزا نے پھانسی رکوانے کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا

    مچھ: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے شاہد حامد قتل کیس میں سزائے موت کے منتظر صولت مرزا کے خطوط کے متعلق ایم آئی ٹی (ممبر اسپیشل ٹیم سندھ ہائی کورٹ) سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق صولت مرزا نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط تحریر کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس نے مچ جیل میں جے آئی ٹی کے نئے بیان کے تحت نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ چلانے اور مقدمے کے فیصلے تک پھانسی کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے ، اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور شاہد حامد کیس کو از سر نو تفتیش کرنے سے متعلق خطوط تحریر کیے ہیں جن پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے، جس کے اوپر چیف جسٹس نے ایم آئی ٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    صولت مرزا نے اپنے خط میں یہ بھی استدعا کی تھی کہ جب تک فیصلہ نہ آئے ان کی سزا موخر کی جائے ۔

  • طالبان کا سیاسی دفتردوحامیں دوبارہ کھولنےپراتفاق

    طالبان کا سیاسی دفتردوحامیں دوبارہ کھولنےپراتفاق

    قطر:افغان اورطالبان وفدکےدرمیان مذاکرات میں طالبان کاسیاسی دفتردوحامیں دوبارہ کھولنےپراتفاق ہوگیاہے ۔طالبان نے غیرملکی افواج کے انخلاتک سیزفائرکے مطالبے کوتسلیم کرنےسےانکارکردیا ہے۔

    غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق قطرمیں افغان اورطالبان وفدکےدرمیان مذاکرات میں طالبان کاسیاسی دفتردوحامیں دوبارہ کھولنےپراتفاق ہوگیا ہے جبکہ مذاکرات میں غیرملکی افواج کوافغانستان سےنکالنےپراتفاق نہیں ہوسکا۔

    غیرملکی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان کی طرف سے دہشت گردوں کی فہرست پرنظرثانی اورفہرست سےطالبان رہنماؤں کےنام نکالے نے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

     نیوز ایجنسی کا کہنا ہے افغان وفدنےطالبان سےسیزفائرکامطالبہ کیا،تاہم طالبان نے اس مطالبے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی افوج کے مکمل انخلاتک سیزفائرممکن نہیں۔

    نیوزایجنسی کے مطابق مذاکرات میں چالیس سےزائدافرادشریک ہوئے جس میں افغان خواتین بھی شامل تھیں

  • برطانیہ کی ننہی شہزادی کا نام رکھ دیا گیا

    برطانیہ کی ننہی شہزادی کا نام رکھ دیا گیا

    لندن: برطانیہ کی ننہی شہزادی کا نام رکھ دیا گیا جبکہ شہزادی کے اعزاز میں لندن توپوں کی سلامی سے گونج اٹھا۔

    شہزادہ ولیم اور کیٹ کے یہاں آنے والی ننہی شہزادی کو شارلٹ الیزبیتھ ڈیانا کا نام دے دیا گیا، ننہی شہزادی کا نام اس کی دادی شہزادی ڈیانا اور پر دادی ملکہ الیزبیتھ کے نام پر رکھا گیا ہے ۔

    برطانیہ میں ننہی شہزادی کی آمد کا جشن جاری ہے ۔اس دوران لندن توپوں کی آواز سے گونج اٹھا، قدیم شاہی روایت کے مطابق ننھی شہزادی کی پیدائش پر ٹاور آف لندن میں باسٹھ توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

    شہزادہ ولیم اور کیٹ کی صاحبزادی کی پیدائش کی خوشی میں لندن کی اہم ترین عمارتوں ٹرافالگر اسکوائر اور لندن برج کو گلابی روشنیوں سے روشن کیا گیا۔

  • جاہل شوہر قبول نہیں، بھارت میں لڑکی کا شادی سے انکار

    جاہل شوہر قبول نہیں، بھارت میں لڑکی کا شادی سے انکار

    ممبئی: بھارت میں لڑکی نے لڑکے کے پڑھا لکھا نہ ہونے کی وجہ سے عین پھیرو ں کے وقت شادی سے انکار کر دیا۔

    کہتے ہیں تعلیم سے شعور آتا ہے اور شعور سے زندگی کے فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے،ایک ایسا ہی فیصلہ بھارت کے علاقے بلیا کے ایک گاؤں کی لڑکی نے کیا۔

    جس کے ہاتھوں پر مہندی سجی تھی اور وہ دلہن بنی ہوئی تھی، منڈپ سجا تھا کہ گڑیا نے پھیروں کے وقت شادی سے انکار کر دیا، وجہ تھی لڑکے کا پڑھا لکھا نہ ہونا۔

    گڑیا کے ماں باپ بھی اپنی لڑکی کے اس فیصلے سے متفق ہیں، ان کا کہنا ہے پڑھی لکھی لڑکی کی قسمت جاہل لڑکے سے شادی کر کے کیوں پھوڑیں۔

     اس صورتحال میں لڑکے والوں کے کئے کرائے پر پانی پھر گیا، لڑکے کی ماں نے گڑیا کی شادی اپنے چھوٹے بیٹے سے کرنے کی پیش کش کی لیکن بارات کو خالی ہاتھ ہی واپس لوٹنا پڑا۔

  • پرویز رشید کو اب چُلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے، اعجاز چودھری

    پرویز رشید کو اب چُلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے، اعجاز چودھری

    لاہور: پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ این اے 125 میں ٹریبونل کا فیصلہ تحریک انصاف کے موقف کی تائید ہے جو عمران خان نے 126دن اسلام آباد کنٹینر پر اپنائے رکھا۔

    لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے جشن اور مٹھائی تقسیم کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز چودھری نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق ،خواجہ آصف اور پرویز رشید کو اب چُلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے جو بات بات پر عمران خان کے خلاف نازیبہ زبان استعمال کرتے رہے۔

     ا ن کا کہنا تھا کہ این اے 125 کے انتخاب میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا جائے گا ، انکا یہ بھی کہنا تھاکہ دھاندلی کیس میں فیصلہ آنے پر جوڈیشل کمیشن کے لیے کام آسان ہو گیا ہے۔

    این اے 125 کے بعد عمران خان کے حلقے این اے 122 اور دیگر دو حلقوں میں بھی دھاندلی کے اژدھے برآمد ہوں گے۔

  • آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ حیران کن طور پر پاکستان تیسری پوزیشن پر آگیا۔

    ویسٹ انڈیز کی مہربانی کی بدولت پاکستان ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پر آگئی، شاہینوں کو تیسری پوزیشن بچانے کیلئے بنگلا دیش کو ڈھاکا ٹیسٹ ڈھیر کرنا ہوگا، ناکامی یا ڈرا کی صورت میں قومی ٹیم تیسرے نمبر سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔

    کالی آندھی کے ہاتھوں شکست نے انگلش ٹیم پر چوتھے نمبر پر دھکیل دیا، جنوبی افریقہ بدستور پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ بیٹسمین رینکنگ میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا کی حکمرانی قائم ہے۔

    ڈی ویلیئرز دوسرے اور ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر ہے، یونس خان ٹاپ ٹین میں موجود واحد پاکستانی ہے، مصباح الحق کا گیارہواں نمبر ہے۔

    بولرز رینکنگ میں کوئی پاکستان بولر جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا، آل راؤنڈ کیٹگری میں محمد حفیظ کا ساتواں نمبر ہے۔