Author: قیصر کامران صدیقی

  • جولائی تا مارچ : سیمنٹ کی فروخت2 کروڑ56 لاکھ ٹن رہی

    جولائی تا مارچ : سیمنٹ کی فروخت2 کروڑ56 لاکھ ٹن رہی

    کراچی: رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں چار فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

    آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران سیمنٹ کی فروخت دو کروڑ چھپن لاکھ ٹن رہی۔

     گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں دو کروڑ سینتالیس لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی، صرف مارچ میں سیمنٹ کی فروخت پانچ فیصد اضافے کے ساتھ چوبیس لاکھ ٹن رہی، زیر غوز عرصے میں سیمنٹ کی برآمدات میں بیس فیسد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • اپریل کے ماہ میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 2.11 فیصد رہی

    اپریل کے ماہ میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 2.11 فیصد رہی

    کراچی: اپریل دو ہزار چودہ میں ملک بھی میں مہنگائی میں اضافے کی شرح دو اعشاریہ ایک ایک فیصد رہی۔

    پاکستان ادارئے شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ملک میں مہنگائی کی اوسط شرح چار اعشاریہ ایک آٹھ فیصدرہی۔

     اپریل دوہزار پندرہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی دو اعشاریہ ایک ایک فیصدرہی۔سبزیوں کی قیمت میںچودہ عشاریہ تین تین فیصد اضافہ ہوا، جبکہ مجموعی طور پر کھانےپینےکی اشیاکی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔

    ادارئے شماریات کا کہناہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہواتومہنگائی کی شرح یکساں رہیگی۔

  • ذوالفقارمرزا کی گرفتاری سے قبل حفاظتی ضمانت منظور

    ذوالفقارمرزا کی گرفتاری سے قبل حفاظتی ضمانت منظور

    بدین: سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے گرفتاری پیش کرنے کا فیصلہ کیاہی تھا کہ ضمانت منظور ہوگئی۔

    سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت چھ مئی تک منظور کر لی ہے، یہ ضمانت ان تین مقدمات کے خلاف منظور ہوئی ہے ۔

    گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ نے تھانے پر حملے کے دوران پولیس افسر کو دھکے اور دھمکیاں دی تھیں۔

    گزشتہ روز سابق وزیرِ داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا بندوق برداروں کے ہمراہ بدین کی سڑکوں پر گشت کرتے رہے،  مسلح حامیوں کو ساتھ لے کردندناتے ہوئے تھانےمیں گھس گئے اور ڈی ایس پی کو ڈراتے دھمکاتے رہے، مکہ مار کر میز پر رکھا شیشہ بھی توڑ ڈالا۔

    سابق وزیرِداخلہ سخت طیش میں تھے، ڈی ایس پی عبدالقادرسموں کو بازو سے پکڑ کر گھسیٹا اور اس کا موبائل دیوار پر دے مارا، ذوالفقار مرزا کا اصرار تھا کہ ساتھیوں کو اغواء کرنے کی کوشش کا پولیس اہلکاروں کےخلاف پرچہ درج کیا جائے۔

    ذوالفقار مرزا نے حفاظتی ضمانت اور گرفتاری رکوانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا انہوں نے کہاتھا کہ گرفتاری یا جیل جانے سے نہیں ڈرتا اچھا ہے کہ میرے اور آصف زرداری کے درمیان واضح لائن کھنچ جائے تاکہ لڑائی میں مزا آئے۔

  • انگلش پریمئیر لیگ، چیلسی نے ٹائٹل جیت لیا

    انگلش پریمئیر لیگ، چیلسی نے ٹائٹل جیت لیا

    چیلسی فٹبال کلب نے پانچ سال بعد انگلش پریمئیر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    اسٹیمفورڈ برج میں چیلسی نے تاریخ رقم کردی۔۔ کرسٹل پیلس کو ایک صفر سے شکست دیکر پانچویں مرتبہ انگلش پریمئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

     میچ کا واحد گول چیلسی کے اسٹرائیکر ہیزارڈ نے اسکور کیا۔ چیلسی کا دوہزاردس کے بعد یہ پہلا پریمئیر لیگ ٹائٹل ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر چیلسی تراسی پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہا ہے۔

     ٹائٹل جیتنے پر چیلسی کے کھلاڑیوں نے خوب انجوائے کیا۔۔ گراؤنڈ میں بیٹھے چیلسی کے مداحوں نے بھی جشن منایا، انیس سو بانوے کے بعد سے اب تک انگلش کلب چار مرتبہ پریمئیر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔

  • اندازہ ہے کہ ابھی مشکلات ختم نہیں ہوئیں، سعید اجمل

    اندازہ ہے کہ ابھی مشکلات ختم نہیں ہوئیں، سعید اجمل

    ڈھاکہ: پاکستان ٹیم نے فاسٹ بولر وھاب ریاض کے بغیر پریکٹس کی، سعید اجمل کا کہنا ہے کہ انہیں پلان کے مطابق ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

    پاکستان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ سے قبل میر پور اسٹیڈیم میں پریکٹس کی، فاسٹ بولر وھاب ریاض نے آرام کیا اور ٹیم مینجمینٹ کے مطابق وھاب کل پریکٹس کریں گے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی آف اسپنر سعید اجمل کو شامل نہیں کیا جائیگا۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ انکو نہ کھلانا پلان کے مطابق ہے اور اس پر انہیں کوئی غم نہیں ہے، وہ کوچ اور کپتان کی حکمت عملی سے مطمئن ہیں۔

    سعید اجمل نے کہا کہ بولنگ ایکشن کی وجہ سے معطلی انکے لئے ٹارچر تھا لیکن انہیں کلیئر ہونے کے بعد بھی معلوم تھا کہ ابھی انکی مشکلات ختم نہیں ہوئیں۔

     سعید اجمل کے مطابق چونکہ وہ سائیڈ آن ایکشن سے بولنگ کر رھے ہیں اسلئے ابھی انہیں بھرپور فارم میں آنے میں وقت لگے گا۔

  • کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم سب کو عہد کرنا ہوگا، چوہدری نثار

    کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم سب کو عہد کرنا ہوگا، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پہلے کئی کئی دھماکے روزانہ ہوتے تھے اب ہفتوں گزرجاتے ہیں اور کوئی دھماکہ نہیں ہوتا۔

    سینٹ میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دہشتگردی کے حوالے سے اے پی سی طلب کی، ہم نے مذاکرات کے ذریعے امن تلاش کرنے کی کوشش کی۔

     چوہدری نثار کا سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے تقریباًچار سے چھ دھماکے روزانہ ہوتے تھے اب ہفتے گزر جاتے ہیں کوئی دھماکہ نہیں ہوتا یہ میرا کریڈٹ نہیں ہے یہ حکومت یا ملٹری کا کریڈٹ نہیں ہے یہ تو صرف اس ایوان کا کریڈٹ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف دھماکے ہورہے تھے، آٹھ جون کو سیاسی اور عسکری قیادت نے دہشتگردوں کیخلاف آپریش کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم سب کو عہد کرنا ہوگا۔ ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر کرپشن کیخلاف کام کرنا ہوگا، مجموعی طورپر ہمارے قول وفعل میں تضاد ہے۔

  • این اے125پرفیصلےسےدھاندلی کی تصدیق ہوگئی، عمران خان

    این اے125پرفیصلےسےدھاندلی کی تصدیق ہوگئی، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے سے انتخابات میں دھاندلی کی تصدیق ہوگئی، دوبارہ الیکشن سےپہلےانتخابی افسروں کوبلاکرپوچھا جائےدھاندلی کس کےکہنے پرکی تھی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے پھر کہہ دیا یہ الیکشن کا سال ہے عمران خان کا کہنا تھا انتخابی افسروں کو جوڈیشل کمیشن میں بلا کر پوچھا جائے کہ کس نے دھاندلی پرمجبورکیا تھا۔

     عمران خان کا کہنا تھا ابھی توآغاز ہے، وزیر اعظم بھی ایوان میں جلد اجنبی ہوجائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا الیکشن ٹریبول نے ابھی ابتدائی رپورٹ دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس حلقے میں ایک ووٹرز نے اوسطا چھے ووٹ ڈالے، دھاندلی نہیں ہوئی تو حکمران اسٹے آرڈرکیوں لیے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ این اے ایک سو پچیس میں الیکشن ٹریبول نے دھاندلی کی نشاندہی کرتے ہوئے دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا ۔

  • پاکستانی افراد شادی کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں، رپورٹ

    پاکستانی افراد شادی کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں، رپورٹ

    نیویارک : آج کے جدید دور میں کسی بھی قوم کے خیالات جاننے کا یاک اہم ذریعہ انٹرنیٹ بھی ہے جو لوگوں کی سوچوں خواہشات اور تاثرات کا عکاس ہوتا ہے ۔

    مختلف قسم کے سروے اور تحقیقات مختلف اوقات میں یہ بتا چکے ہیں کہ پاکستانی قوم انٹرنیٹ سب سے زیادہ کس چیز  کی تلاش کرتی ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ان میں سے اکثر تحقیاقات میں پروپگنڈے کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششکی گئی ہے۔

    حال ہی میں عالمی پیمانے پر مختلف اشیاء کی قیمتوں پر تحقیق کرنے والی ویب سائٹ فکسر نے مختلف ممالک کے افراد کی طرف سے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اشیاء پر تحقیق کی تو نتائج خاصے حیران کن رہے ۔

    اس تحقیق کے مطابق پاکستانی لوگ سب سے زیادہ شادی کے بارے میں متفکر پائے گئے اور اور کسی بھی چیز کی نسبت شادی سے متعلق زیادہ سرچ کی گئی، جس میں دیگر ممالک میں عجیب وغریب قسم کے رجحانات بھی سامنے آئے ۔

    بھارت میں سب سے زیادہ گائے کی قیمت ، چین میں الیکٹرانکس ، افغانستان میں اور عرب ممالک میں اونٹ ، روس میں میں جنگی جہاز جبکہ برازیل میں سب سے زیادہ سرچ جسم فروشی کی گئی ۔

  • تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا، ریحام خان

    تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا، ریحام خان

    اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کہتی ہیں تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا، این اے ایک سو پچیس کی گاڑی پٹری سے اتر گئی ہے۔

    ریحام خان نے کہا کہ حلقہ این اے ایک سو پچس میں  گاڑی پٹری سے اترگئی ہے ۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے این اے ایک سو پچیس پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

    ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دیر ہے اندھیر نہیں۔

    ن لیگ کی پہلی وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے تو ان کی ٹیم میں خوشی کی لہر ڈور گئی۔

  • فیصلہ چیلنج کرنے پرغورکرر ہے ہیں، خواجہ آصف

    فیصلہ چیلنج کرنے پرغورکرر ہے ہیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر غور کررہے ہیں۔

    اسلام آباد میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہناتھا کہ الیکشن ٹربیونل نے تکنیکی بینادوں پر الیکشن کو کالعدم قرار دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر دوبارہ الیکشن لڑنا بھی پڑے تو خواجہ سعد رفیق ہی کامیاب ہوں گے، وزیر دفاع نے کہا کہ کنٹونمنٹ کے انتخابات میں ن لیگ نے واضح برتری حاصل کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر غور کرہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس دونوں آپشن موجود ہیں۔