Author: قیصر کامران صدیقی

  • جماعت اسلامی کا الطاف حسین پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ

    جماعت اسلامی کا الطاف حسین پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ

    لاہور: جماعت اسلامی نے بھی الطاف حسین کی تقاریر کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔

    پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے الطاف حسین کی تقاریر کیخلاف قرارداد جمع کرائی۔

    قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت الطاف حسین کی ملک اور فوج دشمن تقاریر کا نوٹس لے اور ایم کیو ایم کی فسطائیت کی روک تھام کیلئے اس پر پابندی لگائی جائے۔

     قرارداد میں الطاف حسین کو برطانیہ سے پاکستان لا کر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • ڈیوڈبیکھم کی اہلیہ وکٹوریہ بیکھم نے اسپائس گرلزکواکھٹاکردکھایا

    ڈیوڈبیکھم کی اہلیہ وکٹوریہ بیکھم نے اسپائس گرلزکواکھٹاکردکھایا

    انٹرنیشنل فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم کی سالگرہ پراُن کی اہلیہ وکٹوریہ بیکھم نے اسپائس گرلزکوایک جگہ اکھٹا کرکے جنم دن کو یادگار بنا دیا۔

    انٹرنیشنل فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم کی سالگرہ پراُن کی اہلیہ وکٹوریہ بیکھم نے کمال کردکھایا، وکٹوریہ نےمایہ نازگروپ اسپائس گرلزکو اس موقع پراکھٹاکردیا۔

    spicey_940x526

    وکٹوریہ نے اسپائس گرلزکواپنے شوہرڈیوڈبیکھم کی سالگرہ پرایک اسپیشل ڈنردیا، جس میں ماراکیشا، موروکو،گیری ہیلیویل،ملینی اورایمابنٹن نے شرکت کی۔

     وکٹوریہ نے اسپائس گرلزکے ساتھ اپنی تصویرمیں خودکو نئی اسپائس گرل قراردیا۔

    283A703300000578-0-image-a-2_1430564556544

    ڈیوڈبیکھم نے اپنی سالگرہ کے موقع پراس خوبصورت اہتمام کے لئے اپنی اہلیہ کاخصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے اسے ایک شانداردن قراردیا۔

  • وہاب ریاض اور شکیب الحسن پر جرمانہ عائد

    کھلنا: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں میچ ریفری نے وہاب ریاض اور شکیب الحسن کے درمیان گرماگرمی کا نوٹس لے لیا، دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا تیس تیس فیصد جرمانہ عائد کردیاگیا۔

    وہاب ریاض اور شکیب الحسن پہلے ٹیسٹ کے آخری روز گرما گرمی کا واقع ہوا، وہاب ریاض نے وکٹ نہ لینے کا سارا غصہ بنگلادیشی کھلاڑی پر نکال دیا،دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، تو تو میں میں اتنی بڑھ گئی کہ دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو انگلیاں دکھانے لگے۔

    کھلنا ٹیسٹ کے میچ ریفری جیف کرو نے رپورٹ کی روشنی میں دونوں پر میچ فیس کا تیس تیس فیصد جرمانہ لگادیا۔

     ذرائع کے مطابق شکیب الحسن نے جنید خان کو چیٹر کہا جس پر وہاب ریاض آگ بگولہ ہوگئے اور شکیب پر برس پڑے، مصباح الحق نے معاملہ رفع دفع کرایا۔

     وہاب ریاض پر اس سے قبل ورلڈ کپ کوارٹرفائنل میں بھی شین واٹسن سے نوک جھونک کا چارج لگاکر پچاس فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

  • عابد شیر علی اور شہلا رضا کے درمیان ٹوئٹر پر باکسنگ

    عابد شیر علی اور شہلا رضا کے درمیان ٹوئٹر پر باکسنگ

    کراچی:  (ویب ڈیسک) پاکستانی سیاست دانوں نے ٹویٹرپرنوک جھونک کا میدان سجایا، عابد شیر علی اور پی پی رہنما شہلا رضا نے ایک دوسرے پر لفظوں کی بوچھاڑ کردی۔

     شہلا رضا نے لیفٹ پنچ مارتے ہوئے لفظوں کی جنگ چھیڑی، پی پی رہنمانےنون لیگ پر وار کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کا الزام لگادیا۔ جواب میں عابد شیر علی نےجارحانہ انداز اختیار کی اورفائٹ آف دی سینچری کی تصویر ٹویٹ کی۔

     

    جس کے بعد ٹوئٹر رنگ میں تابر ٹوٹ حملے شروع ہوگئے شہلا رضا نےلیفٹ رائٹ کمبینیشن استعمال کرتےہوئےنون لیگ پرگلگت بلتسان کو ماڈل ٹاؤن بنانے کا الزام لگایا۔

     عابد شیر علی نے لیاری کی صورتحال پر پی پی کو آڑے ہاتھوں لیا اور جوابی وار کیا۔

     

    ٹوئٹررنگ میں لڑی گئی جنگ سے دونوں رہنماؤں کےمداح لطف لیتے رہے اور ری ٹویٹ کاتڑکا لگاتےرہے۔

     ایک دل جلے نےفاؤل پلے کی سیٹی بجائی اور ٹویٹ کیا کہ دونوں کامقصد ایک ھے، مل بناؤ اور مال کھاؤ، پبلک کے سامنے ڈرامے لگاؤ۔

  • گلوکارہ حمیرہ ارشد کے اپنے شوہراحمد بٹ کیساتھ اختلافات شدت اختیار کرگئے

    گلوکارہ حمیرہ ارشد کے اپنے شوہراحمد بٹ کیساتھ اختلافات شدت اختیار کرگئے

    لاہور: اداکار و ماڈل احمد بٹ نے اپنی اہلیہ گلوکارہ حمیرہ ارشد پر الزام لگایا ہےکہ گلوکارہ نے ان کی جائیداد دھوکا دہی سے اپنے نام کر لی ہے۔

    لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ادکار احمد بٹ نےکہا ہے کہ ان کی اہلیہ حمیرہ ارشد نے دھوکے سے تمام تر جائیداد اپنے اور پروڈیوسر سخی سرور کے نام کر دی ہے جس کیلئے عدالت سے رجوع کررہا ہوں۔

    احمد بٹ نے بتایا کہ حمیرا یہ سب امریکی امگریشن حاصل کرنے کے لیے کررہی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ گیارہ سال قبل حمیرہ ارشد سے شادی ہوئے مگران کی اہلیہ نے ہمیشہ انہیں دھوکے میں رہا۔

    دوسری جانب حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ احمد نے تو خود ان پر تشدد کیا ہے اور سرعام کیا ہے، سخی سرور کون ہیں کے بارے میں بھی وضاحت خود حمیرا نے کی اور امریکی امیگریشن حاصل کرنے والی بات پر بھی حمیرا اس کی تردید کی اور انہوں نے شوہر سے اختلافات کی وجہ احمد بٹ کے بھائی اور ان کی فیملی کو قرار دیا ہے۔

  • فلائیڈ مے ویدر نے فائٹ آف دی سنچری کا ٹائٹل جیت لیا

    فلائیڈ مے ویدر نے فائٹ آف دی سنچری کا ٹائٹل جیت لیا

    لاس ویگاس: امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے فلپائنی باکسر کو شکست دے کر فائٹ آف دی سنچری کا ٹائٹل جیت لیا۔

     لاس ویگاس میں ناقابل شکست امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر نے صدی کی بہترین فائٹ میں فلپائن کے مینی پیکیو کو دھول چٹا کر فائٹ آف دی سنچری کا ٹائٹل جیت لیا۔

    دنیا کے سب سے امیر باکسر فلائڈ مے ویدر اور فلپائن کے میني پیكیو کے درمیان مقابلہ باکسنگ کی ایک سو پچپس سالہ تاریخ کا سب سے مہنگا مقابلہ قرار دیا گیا۔بارہ راؤنڈ پر مشتمل فائٹ پہلے راؤنڈ سے ہی سنسنی خیز رہی۔

    دونوں باکسر نے ایک دوسرے پر موکوں کی برسات کردی لیکن تجربے، طاقت اور زیانت کی بنیاد پر مے ویدر کو پوری فائٹ میں برتری رہی۔

    بارہ راؤنڈ پر مشتمل فائٹ میں مینی پیکو کے پاس مے ویدر کی بجلی سی تیزی اور طاقت ور مکوں کا کوئی جواب نہ تھا۔

     مے ویدر نے مینی پیکیو کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دی، ججز نے مے ویدر کو ایک سو اٹھارہ، ایک سو دن، ایک سو سولہ ،ایک سو بارہ اور ایک سو سولہ ، ایک سو بارہ کے پوائنٹس سے فاتح قرار دیا۔

  • بغداد: شدت پسند تنظیم د اعش نے 300 یزدیوں کو ہلاک کردیا

    بغداد: شدت پسند تنظیم د اعش نے 300 یزدیوں کو ہلاک کردیا

    بغداد: شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے موصل شہر کے قریب تین سو یزدی یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

    یزدی پروگریس پارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق موصل شہر کے قریب تل آفار ضلع میں دولتِ اسلامیہ نے یرغمال بنانے جانے والے تین سو افرادکو ہلاک کر دیاہے۔

     ہزاروں یزدی گذشتہ موسمِ گرما میں دولتِ اسلامیہ کی شمالی عراق کی جانب پیش قدمی کی وجہ سے اپنے دیہات چھوڑ کر چلے گئے تھے، جن میں سے بہت سے یا تو مارے گئے تھے یا انھیں قید کر لیا گیا تھا۔

  • عام سیلفی کو تھری ڈی ماڈل میں تبدیل کرنے والی ایپ تیار

    عام سیلفی کو تھری ڈی ماڈل میں تبدیل کرنے والی ایپ تیار

    کراچی: (ویب ڈیسک) سیلفی کے شوقین لوگوں کے لئے ایک زبردست ایپ مارکیٹ میں آگئی ہے، سیلفی کو تھری ڈی ماڈل بنانے والی ایپ تیارکر لی گئی۔

    مائی آئیڈیل نامی اس ایپ کے ذریعے آپ کی عام سیلفی تصویر تھری ڈی ماڈل میں تبدیل ہوجاتی ہے اس کے لیے بس آپ اپنی تصویر ایپ میں شامل کریں اور کسی بھی اچھی جگہ کے پس منظر کواس کو شامل کرسکتے ہیں۔

    بس پھر آپ کی تصویر تھری ڈی ماڈل میں تبدیل ہو جائے گی، یہی نہیں آپ اپنی تصویر کو نہ صرف کسی ماڈل کے کپڑے بھی پہنا سکتے ہیں بلکہ خود کو موٹرسائیکل پربھی بٹھا سکتے ہیں۔

  • نئی دہلی: نریندر مودی کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس

    نئی دہلی: نریندر مودی کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس

    نئی دہلی:نریندرمودی کی سربراہی میں اعلی سطحی اجلاس میں انفراسٹرکچر کی بحالی سمیت مختلف منصوبوں کی تکمیل پرغورکیا گیا۔

    انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک اعلی سطحی اجلاس بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوا، میٹنگ میں دیہی علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کی بحالی، توانائی کے منصوبوں ، کو ئلہ کی پیداوار اور بجلی ، پیٹرول، قدرتی گیس کی پیداوارسمیت ان رکے ہوئے منصوبوں کی بحالی پر بھی غور کیا گیا جو فندز کی قلت کے باعث رکے ہو گئے تھے۔

    نریندر مودی نے دیہی علاقوں میں ٹوائلٹ، کم لاگت والے گھر وں کی تکمیل جسے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر بھی زور دیا۔

  • نیپال : زلزلےسےہلاکتوں کی تعداد7ہزار سے زائد ہوگئی

    نیپال : زلزلےسےہلاکتوں کی تعداد7ہزار سے زائد ہوگئی

    کھٹمنڈو: نیپال میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار سےزائد ہوگئی ہے۔

    نیپال میں زلزلے کے باعث کٹھمنڈو میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، لوگوں کو پانی کے حصول میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔

    نیپال میں گزشتہ ہفتے آنے والے شدید زلزلے کے باعث جہاں ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار ہو چکی ہے وہیں دارالحکومت کھٹمنڈو میں پینے کے پانی کا بحران سنگین ہو گیا ہے۔

     انفرا سٹرکچر تباہ ہونے سے امدادی اداروں کو پانی ٹرک کے زریعےلوگوں تک پہنچا نے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کےادارہ یونیسیف نے بھی انتباہ کیا ہے کہ چند ہفتوں بعد مون سون کی بارشیں شروع ہونے سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں موجود سترہ لاکھ بچوں میں وبائی امراض پھیل سکتے ہیں، اقوام متحدہ کی نیپال میں زلزلہ زدگان کی امداد ی کام تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔