Author: قیصر کامران صدیقی

  • سری نگر: ہندوئوں کی علیحدہ بستی بسانے کیخلاف مظاہرہ

    سری نگر: ہندوئوں کی علیحدہ بستی بسانے کیخلاف مظاہرہ

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں ہندوئوں کی علیحدہ بستی بسانے کیخلاف پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیےآنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں ہندوئوں کےلیےعلیحدہ بستی بسانےکےخلاف سرینگرمیں پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں ہوئی ہیں،بھارتی حکومت کی جانب سےمقبوضہ وادی میں ہندوئوں کے لیےعلیحدہ بستی بسانے کے منصوبے کے خلاف دارالحکومت سری نگر میں مظاہرہ کیا گیا۔

    یہ مظاہرہ جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کی جانب سے کیا گیاہےجس کی قیادت پارٹی کےسربراہ یاسین ملک نے کی، پولیس نےمظاہرین کومنتشرکرنے کے لیےآنسو گیس کا استعمال کیا۔

    کشمیری رہنما یاسین ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ہندوئوں کے لیےعلیحدہ بستی کےقیام سےہندوئوں اور مسلمانوں میں فاصلے بڑھیں گے،اسی لیےہم اس کی مخالفت کررہے ہیں۔

  • کیوبا کی معشیت کی بحالی میں ہرممکن مدد فراہم کرینگے، جاپانی وزیر خارجہ

    کیوبا کی معشیت کی بحالی میں ہرممکن مدد فراہم کرینگے، جاپانی وزیر خارجہ

    ہوانا: جاپان نے کیوبا کی معیشت کو مستحکم اور اس کے امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرانے کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔

    جاپانی وزیرخارجہ فیومیوکیشیڈا نےکیوباکےدارالحکومت ہوانا میں کیوبن ہم منصب برنوروڈریگرسےملاقات کی، ون ٹو ون ملاقات کے بعد جاپانی وزیرخارجہ سےکیوباکےتیس رکنی بزنس مین گروپ نےبھی ملاقات کی۔

    ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جاپان کیو با سےدوطرفہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانےسمیت کیوبا کی معیشت کی بحالی میں مدد دے گا۔

    فیومیوکیشیڈا نےکیوبا کےامریکہ سےتعلقات کو بہتربنانےمیں اپنا کرداراداکرنے کا عندیہ بھی ظاہر کیا۔

  • جنوبی تھائی لینڈ: اجتماعی قبرسے30 لاشیں برآمد

    جنوبی تھائی لینڈ: اجتماعی قبرسے30 لاشیں برآمد

    جنوبی تھائی لینڈ: اجتماعی قبر سے تیس لاشیں برآمد ہوئی ہیں،مرنے والے میانمار اور بنگلہ دیشی تارکین وطن ہوسکتے ہیں۔

    جنوبی تھائی لینڈ میں اجتماعی قبر سے تیس افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشیں میانماراوربنگلہ دیش کے تارکین وطن کی ہوسکتی ہیں، جنہیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔

    پولیس حکام نے کہا کہ لاشوں کی شناخت کیلئے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری بھیج دئیے گئے۔

  • کینبرا: کوئنزلینڈ میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی

    کینبرا: کوئنزلینڈ میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی

    کینبرا: آسٹریلیا میں طوفانی آندھی اور سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے ۔

    شدید طوفانی بارشوں نےشمالی آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، کوئنزلینڈ ، برسبین سمیت شمالی علاقوں میں خطرناک بارشوں نے طوفان کا روپ دھار لیا ہے۔

     اطلاعات کے مطابق خطرناک بارشوں کے بارعث دو کاروں کے آپس میں ٹکرانے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے، ریسکیو حکام کے مطابق سیلابی پانی میں پھنسے تیس لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔

  • کراچی: بلدیہ اتحاد ٹاون میں سی ٹی ڈی سےمقابلےمیں 5دہشتگردہلاک

    کراچی: بلدیہ اتحاد ٹاون میں سی ٹی ڈی سےمقابلےمیں 5دہشتگردہلاک

    کراچی:شہرقائد کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں کاؤنٹر ٹیراریزم ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے چار دہشتگرد مارے گئے۔

    بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں حساس اداروں کی اطلاع پر کاؤنٹر ٹیراریزم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کارروائی کی گئی جہاں ملزمان اور پولیس کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے چار دہشتگرد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔

     انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ کے سربراہ کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

     ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی ملا ہے، ہلاک ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

  • الطاف حسین جیسی باتیں کوئی بھی محب وطن نہیں کرسکتا، خورشید شاہ

    الطاف حسین جیسی باتیں کوئی بھی محب وطن نہیں کرسکتا، خورشید شاہ

    سکھر: ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی جانب سے غیر ملکی ایجنسی را سے مدد مانگنا قابل افسوس ہے۔

     قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الطاف حسین بیانات دینے کے بعد معافی مانگتے ہیں اس لیے سوچ سمجھ کر بیانات دینا چاہیے۔

    انکا کہنا تھا کہ صوبائی اسیمبلیوں میں پاک افواج سے یکجھتی کی قرادایں پیش کرنا چاہیے تھی نہ کہ ایم کیو ایم کے خلاف قرادایں پیش کرتے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارے ملک کی محافظ ہے اس لیے پاک فوج کے خلاف ایک بھی نہیں سنی جاسکتی کیونکہ اس طرح کے بیانات سے پانچ یا چہ سال بعد اثرات سامنے آتے ہیں۔

  • ہالی ووڈ فلم ارریشنل مین کا پہلا ٹریلرجاری

    ہالی ووڈ فلم ارریشنل مین کا پہلا ٹریلرجاری

    لاس انجلس: طنزو منزاح اورکامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ارریشنل مین کا پہلا ٹریلرجاری کر دیا گیا۔

    ہالی ووڈ اداکارہ ایمی اسٹون کی کامیڈی سے بھرپور فلم ار ریشنل مین کا پہلا ٹریلر کامیڈی کے مداحوں کو محظوظ کرنے کے لئے تیار ہے۔

     فلم کی کہانی فلسفےکی ایک ایسے پروفیسر کے گرد گھومتی ہے جو زندگی کے بارے میں اپنی انوکھی منطق کی وجہ سے ہر کام الجھا دیتا ہے تاہم نئے سے نئے راستے بھی ڈھونڈ نکالتا ہے۔

    اپنے طنز و مزاح سے لوگوں کو ہنساتے اس پروفیسر کا کردارادا کیا ہے جواکوئن فوئنکس نے جبکہ معروف ہالی ووڈ اداکارہ ایمی اسٹون فلم میں مرکزی کردار نبھارہی ہیں، ہدایتکاراوررائٹرووڈلی ایلن کی کامیڈی فلم سترہ جولائی سے مسکراہٹیں بکھیرنے سینما گھروں کی زینت بنادی جا ئے گی۔

  • اسسٹنٹ کمشنر کی بیٹی نقل کرتے پکڑی گئی

    اسسٹنٹ کمشنر کی بیٹی نقل کرتے پکڑی گئی

    کراچی: انٹر کے امتحانات میں اسسٹنٹ کمشنر کی صاحبزادی بھی پکڑی گئیں۔

    نہیں پڑھا میں نے ابا ہوں اسٹنٹ کمشنر تو کیسا پڑھنا لکھنا، شاید یہی سوچ کر اسسٹنٹ کمشنر کی صاحبزادی کرنے نقل چلی تھیں، لیکن کیا خبر تھی کہ آج پکڑی جائیں گی۔

     کراچی انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کا بازار گرم ہے، چھاپہ مار ٹیم نے ملیر کے اسکول میں چھپائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کی بیٹی کو بھی رنگے ہاتھوں دھر لیا، سونے پر سہاگا امتحانی مرکز میں صاحبزادی کی مدد کے لیے ابا بھی موجود تھے، جس کا ذکر ناظم امتحانات نے بھی کیا۔

    ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا نے بھی کہہ دیا کہ نقل کرنے والوں کو فارغ کر دیا جائے،کہیں نکلی کاپیاں اندر اور بورڈ کی اصل کاپیاں امتحانی مراکز کے باہر گھومتی رہیں، اگر امتحانی مراکز کا یہی حال رہا تو نقل کرنے والےضرور آگے نکل جائینگے اور محنت کرنے والے بس دیکھتے رہ جائیں گے۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

    کھلنا: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، میزبان اوپنرز نے ایسا کھیلا کہ میچ ڈرا کی جانب لے گئے۔

    کھلنا ٹیسٹ میں کوئی ٹیم جیت کا دروازہ نہ کھول سکی،بلے بازوں کا ہاتھ تو کھلا لیکن ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا،کھیل کے آخری روز بنگلادیشی اوپنرز نے ریکارڈ شراکت کے ساتھ دوسری اننگز کا پھر سے آغاز کیا تو ذوالفقار بابر نے پاکستان کو بریک تھرو دلایا لیکن اس وقت بہت دیر ہوچکی تھی، بنگلہ دیش کی ٹیم نے اپنے قدم جمالئے تھے۔

    امرالقیس ایک سو پچاس رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنا کام مکمل کرگئے،دوسرے اینڈ سے تمیم اقبال پاکستان بولرز پر غضب ڈھاتے رہے، تمیم اقبال نے جنید خان کو چھکا لگاکر کیرئیر کی پہلی ڈبل سینچری بنائی۔

     تمیم اقبال ڈبل سینچری بنانے والے بنگلہ دیش کے دوسرے بیٹسمین بن گئے۔ آخری روز وہاب ریاض اور شکیب الحسن کے درمیان کچھ گرما گرمی بھی ہوئی جسے کپتان مصباح الحق نے ختم کرایا۔

    بنگلہ دیش نے چھ وکٹوں پر پانچ سو پچپن رنزبنائے تھے کہ میچ دونوں کپتانوں کی رضامندی سے وقت سے قبل ختم کردیا گیا، سیریز کا دوسرا اورآخری ٹیسٹ چھ مئی سے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

  • کراچی: معطل ایس ایس راؤ انوار کے قافلے پر حملہ

    کراچی: معطل ایس ایس راؤ انوار کے قافلے پر حملہ

    کراچی: معطل ایس ایس پی راؤ انوار کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاون میں واقع لنک پر معطل ایس ایس پی راؤ انوار کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے شاہنواز شاہ کے مطابق حملہ آوروں نے راؤ انوار کے قافلے پر فائرنگ  کردی جبکہ راؤ انوار کی محافظوں کی جانب سے جوابی فائرنگ تبادلہ ہوا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق معطل ایس ایس پی راؤ انوار اس حملے میں محفوظ رہے ہیں جبکہ ملزمان کے ساتھ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں علاقہ گونج اُٹھاہے۔

    راؤ انوار  گزشتہ روز شہید ہونے والے ڈی ایس پی کے گھر تعذیت کے لئے جارہے تھے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ انوار کا کہنا تھا کہ  حملہ ہوا لیکن میں محفوظ ہوں ، حملہ کی تفصیلات فی الحال نہیں دے سکتا۔

    واضح رہے کہ  گزشتہ دو روز قبل راؤ انوار نے ایک سیاسی جماعت پر سنگین الزامات لگائے تھے اور اس جماعت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد ایس ایس ملیر راؤ انوار کو معطل  کردیا گیا تھا۔