Author: قیصر کامران صدیقی

  • ساؤتھ ائیشین سیکورٹیز ریگولیٹرز فورم کا اجلاس اکتوبر میں منعقد ہوگا

    ساؤتھ ائیشین سیکورٹیز ریگولیٹرز فورم کا اجلاس اکتوبر میں منعقد ہوگا

    اسلام آباد: جنوبی ایشائی ممالک کے سیکورٹیز ریگولیٹر کے فورم کا آئندہ اجلاس رواں سال اکتوبر میں پاکستان میں منعقد ہو گا،اس اہم اجلاس کی میزبانی سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن (ایس ای سی پی) کرے گا۔

    اس اجلاس میں بھارت ، سری لنکا ، بنگلہ دیش ، مالدیپ اور نیپال کے سیکورٹیز ریگولیٹرز شرکت کریں گے۔

     ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی نے سیکورٹیز فورم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ علاقائی ترقی اور ممبر ممالک میں سرمایہ کاری کے اضافہ کے لئے پاکستان اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

     سارک ممالک کے مابین کیپیٹل سیکورٹیز میں تعاون اور ممبر ممالک کے ریگولیشن میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی غرض سے ساؤتھ ایشین سیکورٹیز ریگولیٹر فورم 2005میں قائم کیا گیا تھا۔

  • فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس وصولی تیزکردی

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس وصولی تیزکردی

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس وصولی تیز کردی ہے،اپریل کے آخری روز ایف بی آر نے چالیس ارب روپے کی ریکارڈ وصولیاں کیں۔

    رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف کے حصول کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےکوششیں تیز کر دی ہیں،ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران مجموعی طور پر انیس سو پچھتر ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جبکہ ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ ماہ کے آخری روزچالیس ارب روپے سے بھی زیادہ کی ریکارڈ وصولیوں کی گئی ہیں ۔

     ایف بی آر کو رواں مالی سال کیلیےچھبیس سو اکیانوے ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا نظر ثانی شُدہ ہدف حاصل کرنے کے لیے اگلے دو ماہ میں سات سو سولہ ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنا ہیں ۔

  • پاک، آئی ایم ایف میں مذاکرات کا دورآج سےدبئی میں شروع ہورہاہے

    پاک، آئی ایم ایف میں مذاکرات کا دورآج سےدبئی میں شروع ہورہاہے

    دبئی : پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات کا دورآج سےدبئی میں شروع ہورہاہے، مذاکرات میں رواں مالی سال کی تیسری سہماہی کامعاشی جائزہ لیاجائے گا۔

    وزارت خزانہ زرائع کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کو تیسری سہماہی اور محصولات وصولی پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

    ایف بی آر کے سربراہ طارق باجوہ آٹھ مئی تک مذاکرات میں شریک ہونے کیلئے دبئی جائیں گے، ایف بی آر چیئر میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر عالمی مالیاتی دارے کو بریفنگ دیئں گے۔

    مذاکرات کے اختتام پر آئی ایم ایف کے وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے جس کے بعد اہم اعلانات متوقع ہیں۔

  • فوج کیخلاف الطاف حسین کا بیان، سیاستدانوں کا ردعمل

    فوج کیخلاف الطاف حسین کا بیان، سیاستدانوں کا ردعمل

    اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کاکہنا ہے حکومت نے الطاف حسین کے بیان کا سخت نوٹس لیا ہے،عرفان صدیقی کہتے ہیں فوج کیخلاف نارواگفتگونہیں ہوناچاہیے۔

    قومی سلامتی کےاداروں سےمتعلق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کے بعد سیاستدانوں کیجانب سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

    مسلم لیگ ن کےاحسن اقبال کاکہنا ہے کہ حکومت نے الطاف حسین کے بیان کا سخت نوٹس لیا ہے۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی امور عرفان صدیقی نے الطاف حسین کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد نے ایسے ادارے کیخلاف باتیں کی ہیں جو بدخواہوں کی نظر میں رہتا ہے۔

     ان کاکہناتھاکہ فوج کیخلاف نارواگفتگونہیں ہوناچاہیے،معافی مانگنے سے تلافی نہیں ہو سکتی۔

  • الطاف حسین کی معذرت بہتر اقدام ہے، وزیراعظم نوازشریف

    الطاف حسین کی معذرت بہتر اقدام ہے، وزیراعظم نوازشریف

    اسلام آباد: الطاف حسین کے بیان پر وزیراعظم کا رد عمل سامنے آگیا، نواز شریف کا کہنا ہے کہ حساس معاملات پربیانات دیتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔

    الطاف حسین کے متنازعہ بیان پرملک بھر میں سخت رد عمل سامنے آنے اور الطاف حسین کے معافی مانگنے کے بعد وزیراعظم بھی بول پڑے ، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ الطا ف حسین کی معذرت ایک اچھا اقدام ہے ، ایسے غیرمحتاط بیانات اداروں کے وقارکو مجروح کرتے ہیں اور ان سے عوام کےجذبات اوراحساسات کوٹھیس پہنچتی ہے۔

    وزیرا عظم نے کہا کہ مسلح افواج کی ساکھ کاخیال رکھناحکومت کی ذمہ داری ہے، وزیر اعظم نے کہاکہ میڈیاکوآئین وقانون کےمطابق ضابطہ اخلاق کاخیال رکھتے ہوئے یقینی بنایاجائےکہ غیرذمہ دارانہ بیانات کی تشہیرنہ ہو سکے ۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو بھی حساس معاملات پربیان سےپہلےاچھی طرح سوچناچاہیے۔

  • چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-6 سے ہرادیا

    چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-6 سے ہرادیا

    ہوبارٹ : چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی چھ صفر سے شکست دے دی۔

    کرکٹ کے بعد ہاکی کے میدان سے بھی اچھی خبر نہ آسکی, ہوبارٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا مایوس کن آغاز آسٹریلیا نے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں گرین شرٹس کو چاروں شانے چت کردیا۔

    کینگروز نے کھیل کے آغاز سے ہی پاکستان پر تابڑ توڑ حملے کئے، ابتدائی تین کوارٹر تک آسٹریلیا کو تین صفر کی برتری حاصل تھی۔

    آخری کوارٹر میں بھی پاکستانی کھلاڑی کم بیک نہ کرسکے، آسٹریلیا نے مزید تین گول داغ کر میچ چھ صفر سے اپنے نام کرلیا۔

  • صولت مرزا کی پھانسی پرعملدرآمد میں توسیع کی مدت مکمل

    صولت مرزا کی پھانسی پرعملدرآمد میں توسیع کی مدت مکمل

    مچھ : بلوچستان کے مچھ جیل میں قید دو ہرے قتل کے مجرم صولت مرزا کی سزائے موت پر عملدرآمد میں توسیع ختم جیل حکام کو نئے ڈیتھ وارنٹ تاحال موصول نہیں ہوئے۔

    مچھ جیل حکام کے مطابق صولت مرزا کے سزائے موت پر عملدرآمد صدارتی حکم نامہ کے مطابق ایک ماہ کے لئے تک روک دی گئی تھی جو آج 30اپریل کو پوری ہوگئی، اب نئے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد ہی صولت مرزا کے سزائے موت پر عملدرآمد ہوسکے گا جس کے لئے کراچی کے انسداد دہشتگردی کی عدالت کو مراسلہ بھیجا گیا جہاں سے اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

     اس سے قبل صولت مرزا کے انکشافات پر مبنی ویڈیو بیان منظر عام پر آنے کے بعد 18مارچ کو پھانسی سے صرف چند گھنٹے قبل دوہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد تین روز کے لئے روک دی گئی تھی جس کے بعد پھانسی یکم اپریل کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے جس پر 31مارچ کوجاری ہونے والے صدارتی حکم نامہ کے تحت عملدرآمد ایک ماہ کے لئے روک دی گئی۔

  • پاک فوج کی تازہ کارروائیوں میں27دہشتگرد ہلاک ،کیپٹن سمیت5جوان شہید

    پاک فوج کی تازہ کارروائیوں میں27دہشتگرد ہلاک ،کیپٹن سمیت5جوان شہید

    میرانشاہ: پاک فوج کا خیبرٹوآپریشن میں کامیابی کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کی تازہ کارروائیوں میں ستائیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تازہ کارروائیوں میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے، یہ کارروائیاں سندھاپال، توردارا، کنڈوالا اور مہرباں کلے میں کی گئیں، جس میں ستائیس دہشت گرد مارے گئے۔

     آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے جھڑپوں میں کیپٹن سمیت پانچ جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔

  • ایس ایس پی راؤ انوار کو فوری طور پر چارج چھوڑ نے کی ہدایت

    ایس ایس پی راؤ انوار کو فوری طور پر چارج چھوڑ نے کی ہدایت

    کراچی: ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو فوری طور پر ملیر ضلع کا چارج چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

    ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ایس ایس پی راؤ انور کی آج ہونے والی پریس کانفرنس کا وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے تحقیقات اور انکوائری رپورٹ طلب کی ہے۔

    ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انور نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، جس پر انہیں فوری طور پر ملیر ضلع کا چارج چھوڑکر سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    جبکہ ملیر ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ضلع کا ضافی چارج ایس ایس پی پیر محمد شاہ کو دے دیا گیا ہے۔

  • دھاندلی کے لاکھوں ثبوت عدالتی کمیشن کو دیں گے، شیریں مزاری

    دھاندلی کے لاکھوں ثبوت عدالتی کمیشن کو دیں گے، شیریں مزاری

    لاہور:دھاندلی کے لاکھوں ثبوت عدالتی کمیشن کو دیں گے،شیریں مزاریتحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف ثبوت صرف تھیلوں سے نہیں نکلیں گے، انکی جماعت لاکھوں شواہد عدالتی کمیشن میں جمع کرائے گی۔

    لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت یمن سعودی عرب تنازعے کی آڑ میں پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد سے پیچھے ہٹ رہی ہے، اس رویے سے جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

     شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا قیام تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے۔ اب تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتیں عدالتی کمیشن میں ثبوت جمع کرائیں گی۔

     شیریں مزاری نے کہا کہ پرویز رشید کو انصاف فوبیا ہو چکا ہے ،کنٹونمٹ بورڈز میں تحریک انصاف کی شکست پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جو جلد رپورٹ پیش کرے گی ۔