Author: قیصر کامران صدیقی

  • کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چوہدری نثار

    کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کاکہناہے کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    وزارت داخلہ میں چوہدری نثار کی زیرصدارت سول آرمڈ فورسز کے سربراہوں کااجلاس ہوا، ڈی جی رینجرز سندھ نے کراچی کی صورتحال کے متعلق بتایا کہ رینجرز کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر آپریشن کیاجارہاہےجس کے باعث جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔

     وزیر داخلہ نے کہاکراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا، آئی جی ایف سی بلوچستان نے کہاایف سی بلوچستان جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشنز کر رہی ہے۔

  • ایف آئی اے کا قومی ادارہ صحت کے ویئر ہاؤس پر چھاپہ، خراب ویکسین برآمد

    ایف آئی اے کا قومی ادارہ صحت کے ویئر ہاؤس پر چھاپہ، خراب ویکسین برآمد

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے قومی ادارہ صحت میں ای پی آئی کے ویئر ہاؤس پر چھاپہ مارکر کروڑوں روپےمالیت کی خراب ویکسین اور زائد المعیاد پولیو ڈراپس قبضہ میں لے لیں۔

    ایف آئی اے کی ٹیم نے اسلام آباد میں واقع قومی ادارہ صحت میں ای پی آئی کےویئر ہاؤس میں چھاپہ مارا اورکروڑوں روپےمالیت کی خراب پینٹا ویلنٹ ویکسین قبضہ میں لے لی۔

    ذرائع کےمطابق چھاپہ کےدوران تیس لاکھ روپےمالیت کی پولیو ویکسین بھی قبضہ میں لی گئی۔۔ پینٹا ویلنٹ کی 1361000جبکہ پولیو کی 11800وائلز قبضہ میں لی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ویکسین مبینہ طور پرویئرہاؤس کا جنریٹر بند ہونےسےخراب ہوئی تھیں، ایف آئی اے ٹیم نےپروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کےریکارڈکی چھان بین بھی کی۔

    ایف آئی اےنے نیشنل پروگرام منیجرکو چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرانےکی ہدایت کی ہے۔

  • نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد3700ہوگئی

    نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد3700ہوگئی

    کھٹمنڈو: نیپال میں تباہ کن زلزلے سے ہلاک افراد کی تعدادتین ہزارسات سو ہوگئی۔ بھارت اوربنگلہ دیش میں بھی زلزلے سے مجموعی طورپرہلاکتوں کی تعداد نوے سے زائد ہوگئی ہے۔

    نیپال میں تباہ کن زلزلے نے قیامت برپا کردی۔متعدد شہراور تاریخی عمارتیں ملبے کا ڈھیربن گئیں،ہزاروں افراد ملبے تلے دب گئے،اسپتال لاشوں اورزخمیوں سے بھرگئے۔ پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ سڑکیں، بجلی اورمواصلات کا نظام بھی تباہ ہوگیا۔ جگہ جگہ ملبے کے ڈھیرکے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

     نیپال کے دوردرازعلاقوں میں اب تک امدادی کارروائیاں شروع نہیں ہوسکیں ۔ دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی زلزلے سے ہل گئی۔ چوٹی سر کرنے والے درجنوں سیاحوں میں سے سترہ زلزلے کے بعد برفانی تودے گرنے سے جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

    آفٹر شاکس کی وجہ سے لوگوں نے رات خوف وہراس کے عالم میں سڑکوں اور کھلی جگہوں پرجا گ کر گزاری ۔حکام کا کہنا ہے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

  • اداکارہ روحی بانو پرحملہ کرنے والا شخص گرفتار

    اداکارہ روحی بانو پرحملہ کرنے والا شخص گرفتار

    لاہور: اداکارہ روحی بانو کو چھری کے وار کرکے زخمی کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    ملزم خرم شہزاد نے روحی بانو کو چھری کے وار کرکے زخمی کردیا تھا، ادکارہ کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکے کے کان کے پیچھے چار ٹانکے لگائے گئے اور انہیں طبی امداد دیکر اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

     روحی بانو نےواقعہ کے خلاف تھانہ گلبرگ میں درخواست دی جس پرشہزاد نامی شخص کے خلاف دفعہ 506کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

     وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کی تھی۔

    واقعہ کی تحققیات کے لیے ڈی ایس پی گلبرگ قادر باجوہ کے سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کارروائی کرتے ہوئے چند ہی گھنٹوں بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • پشاور میں آنے والا طوفان پاکستانی تاریخ کا تیسرا خطرناک طوفان تھا، محکمہ موسمیات

    پشاور میں آنے والا طوفان پاکستانی تاریخ کا تیسرا خطرناک طوفان تھا، محکمہ موسمیات

    پشاور: محکمہ موسمیات کے مطابق میں گذشتہ روز پشاور میں آنے والا طوفان پاکستانی تاریخ کا تیسرا خطرناک طوفان ہے، اس سے قبل سیالکوٹ اورسرگودھا میں بھی ہوائی بگولے تباہی برپا کرچکاہے۔

    اتوار کوپشاور میں آنے والے ہوائی بگولے نے تباہی مچادی، شدید بارش اور آندھی نےکئی گھر اجاڑ دئیے، محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں تیز آندھی اور طوفانی بارش ہوائی بگولے کانتیجہ تھی۔

     اس طوفان کو ملکی تاریخ کا تیسرا بڑا سائیکلون قرار دیا گیا، اس سے قبل اسی طرح کا ہوائی بگولہ سیالکوٹ اور سرگودھا میں بھی تباہ کاریاں پھیلا چکا ہے۔

     حیران کن طور پر تینوں طوفان اپریل کے مہینے میں گرمیوں کے آغاز پر آئے،پشاورمیں تباہی مچانے والے ہوائی بگولے کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں آب و ہوا تبدیل ہوچکی ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ جنگلات کا کٹاو اور تیزی سے بڑھتی فضائی آلودگی ہے۔

  • خواتین ارکان کا ترقیاتی فنڈکی بحالی کیلئےاسمبلی سے واک آؤٹ

    خواتین ارکان کا ترقیاتی فنڈکی بحالی کیلئےاسمبلی سے واک آؤٹ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین اراکین نے ترقیاتی فنڈز کے عدم اجرء پر احتجاج کیا اور ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا۔

    سردار ایاز صادق کی صدارت می ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب حکومتی اور اپوزیشن کی خواتین اراکین اسمبلی نے ترقیاتی فنڈز کا اجراء نہ ہونے پر احتجاج کیا۔

     نفیسہ شاہ کاکہناتھاکہ خواتین اراکین اسمبلی کو جب ووٹ کا حق حاصل ہے تو انھیں ترقیاتی فنڈز بھی جاری ہونے چاہیں۔

    وفاقی وزراء خواجہ آصف اور رانا تنویر کی جانب سے خواتین اراکین اسمبلی کے مطالبے کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ ان خواتین کا جب کوئی حلقہ نہیں تو ان کو ترقیاتی فنڈز کی بھی ضرورت نہیں۔

    وزراء کے ریمارکس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور خواتین اراکین اسمبلی نے علامتی واک آؤٹ کیا ۔

  • اسلام وحدانیت کا درس دیتا ہے، شیخ خالد الغامدی

    اسلام وحدانیت کا درس دیتا ہے، شیخ خالد الغامدی

    اسلام آباد: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے بعد نماز مغرب کی امامت بھی کروائی۔

    امام کعبہ شیخ خالد الغامدی قومی اسبلی کی کارروائی دیکھنے کے لیے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوئے،امام کعبہ وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچےتو اسپیکر ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر نے ان کا استقبال کیا۔

    امام کعبہ نے وفد کے ہمراہ مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر اجلاس کی کارروائی دیکھی، اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ان کے لیے خیر مقدمی کلمات ادا کیے۔

     اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ اسلام وحدانیت کا درس دیتا ہے،تمام مسلمانوں کو متحد ہو کر باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے، پارلیمنٹ آمد پر امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے نماز مغرب کی امامت کرواٗئی۔

  • زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

    زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

    لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے، زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔

    پی سی بی کوششیں رنگ لے آئے، چھ سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ممکن ہوگئی، زمبابوے کی ٹیم سونے میدان آباد کرنے پاکستان آنے کو تیار ہوگئی۔

     زمبابوے نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی، مہمان ٹیم انیس مئی کو لاہور پہنچے گی، بائیس اور چوبیس مئی کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائے گے، ون ڈے سیریز چھبیس، اٹھائیس اور اکتیس مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی کی بھرپور کوششیوں کے باوجود زمبابوے کرکٹ ٹیم کراچی میں کھیلنے کیلئے تیار نہیں ہے، دو ہزار نو میں سری لنکن ٹیم حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بند ہوگئی تھی۔

  • الگ صوبے کیلئےکسی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے، الطاف حسین

    الگ صوبے کیلئےکسی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ شہری سندھ کے عوام کااب یہ فیصلہ ہے کہ علیحدہ صوبے کے قیام کیلئے انہیں کتنی ہی جانی ومالی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

    رابطہ کمیٹی پاکستان لندن ، دیگر شعبہ جات اور ونگز کے ارکان سے گفتگومیں الطاف حسین نے کہاکہ سندھ کی حکومتیں گزشتہ67 سال سے نظراندازکرتی چلی آئی ہیں۔

    الطاف حسین نے عوام سے کہا کہ وہ علیحدہ صوبے کا بہتر سے بہتر نام تجویز کریں کیونکہ یہ ایم کیوایم کا نہیں بلکہ عوام کامطالبہ ہے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ متعصب حکمرانوں نے انیس سو تہتر کوٹہ سسٹم نافذ کرکے نئے صوبے کی بنیاد رکھی تھی، اسی لیے سندھ کے عوام کہہ رہے کہ جینے کا منصوبہ ہوگا ،جب چالیس فیصد والوں کا صوبہ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ علیحدہ صوبہ ایم کیوایم کا نہیں بلکہ عوام کا مطالبہ ہے، عوام ہی نئے صوبے کا نام بہتر تجویز کرسکتے ہیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ سندھ کے شہری عوام کی جانب سےنئے صوبے کے قیام کی رائے سامنے آرہی ہے۔ صوبے کا نام کراچی صوبہ ہو،شہری صوبہ ہو،سندھ ون یا سندھ ٹو ہو یا کچھ اور عوام کی خواہش کا احترام کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبے کے قیام اور نام کے حوالے سے عوام اپنی آرا ایم کیوایم کی ویب سائٹ پر دے سکتے ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

    پشاور: وزیر اعلی خیبرپختوخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ہرکام ایک سسٹم کے تحت ہوتا ہے اور وہ کوئی ڈاکٹر نہیں کہ اسپتال میں موجود رہیں۔

    پرویز خٹک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ڈاکٹر نہیں مریضوں کی عیادت کے لیے آیا ہوں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی تنقید پر وہ ایک بار پھر بھڑک اٹھے کہا وہ خود کیوں نہیں پہنچے ۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کا بہترین علاج کیا جارہا ہے۔

    پرویز خٹک نے بتایا کہ بارشوں سے پینتالیس افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد خمی ہوئے۔

      ان کا کہنا تھا کہ تباہ گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے کوئی جادو نہیں کے فوراً ہی نقصانات کا اندازہ لگالیا جائے۔