Author: قیصر کامران صدیقی

  • شیخ حسینہ واجد نے بنگال ٹیم پرانعامات کی بارش کردی

    شیخ حسینہ واجد نے بنگال ٹیم پرانعامات کی بارش کردی

    ڈھاکہ: پاکستان کیخلاف وائٹ واش اور ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے بنگال ٹیم پر انعامات کی بارش کردی۔

    بنگلادیشی کھلاڑیوں کی قسمت ایسی کھلی کہ بنگال ٹیم کا ہرکھلاڑی کروڑ بن گیا، پاکستان کیخلاف بنگلاواش نے شیخ حسینہ واجد کو اتنا خوش کیا کہ انھوں نے بنگلالی کھلاڑیوں کا خزانہ انعامات سے بھردیا۔

    یادگار جیت پر وزیر اعظم نے بنگلادیشی ٹیم کو ظہرانہ دیا، جس میں بی سی بی کے صدر سمیت پوری ٹیم نے شرکت کی۔ حسینہ واجد نے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل اور پھر پاکستان کو کلین سوئپ کرنے پر دو کروڑ ٹکا دینے کا اعلان کیا۔

    صرف یہی نہیں بنگال کھلاڑیوں کو مزید ایک کروڑ بونس، سوا کروڑ کرکٹ بورڈ، ایک کروڑ نجی فارما کمپنی اور تین کروڑ ٹکا آئی سی سی سے بھی ملے۔

     انعامات کی بارش ختم نہیں ہوئی، نیوزی لینڈ کو دو برس قبل کلین سوئپ کرنے پر حسینہ واجد نے تمام کھلاڑیوں کو گاریاں دینے کا بھی اعلان کردیا۔

  • لاہور: پولیس ورکشاپ کے مین گیٹ پر گرنیڈ حملہ، 2اہلکار زخمی

    لاہور: پولیس ورکشاپ کے مین گیٹ پر گرنیڈ حملہ، 2اہلکار زخمی

    لاہور : فیروزپور روڈ پر پولیس کی ایم ٹی ورکشاپ کے گیٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نےکریکربم سے حملہ کیا جس کے باعث تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    نامعلوم موٹر سائیکل سوار فیروز پور روڈ پر ایم ٹی ورکشاپ کے گیٹ کے باہر آئے اور پولیس اہلکاروں پر دستی بم پھینک دیا جس کے باعث تین اہلکار راشد، خالد اور عباس زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پرسروسز اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں راشد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس نےشہر بھرمیں ناکہ بندی کردی ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک حملہ آور کوگرفتار کرلیا ہے۔

    دوسری جانب سبزہ زارمیں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے باعث محافظ فورس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

  • الیکشن اسی سال ہوں گے اور ہم حکومت بنائیں گے،عمران خان

    الیکشن اسی سال ہوں گے اور ہم حکومت بنائیں گے،عمران خان

    لاہور: عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ اسی سال الیکشن ہوں گے اور پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔

    بنی گالہ میں صفائی مہم کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا وزیراعظم سے تعلقات بہتر تھےتو انہیں بنی گالا میں پارک کی باؤنڈری بنانے کا کہا تھا، باؤنڈری تو نہیں بنی لیکن صرف سڑک بن گئی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کاساتھ ہوا تو ماحول بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

    تقریب سے خطاب میں عمران خان نے بتایا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنا اب ایک سائنس بن چکی ہے،خیبر پختون خواہ میں ماحول دوستی کے ماسٹر پلان پر عمل در آمد جاری ہے۔

    اس موقع پر عمران خان نے بتایا کہ جب وزیر اعظم سے تعلقات اچھے تھے تب ان سے بنی گالا میں موجود پارک کو باؤنڈری کے ذریعے محفوظ بنانے کی درخواست کی تھی لیکن عمل درآمد نہیں ہوا،ساتھ ہی مسکراتے ہوئے یہ بھی کہ دیا کہ فکر کی کوئی بات نہیں،اسی سال نئے انتخابات ہوں گے،پی ٹی آئی بر سر اقتدار آئی تو ماحولیات کا تحفظ کیا جائے گا۔

  • عمران خان قوم سے معافی مانگیں، پرویز رشید

    عمران خان قوم سے معافی مانگیں، پرویز رشید

    اسلام آباد: وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں عوام نے ایک بار پھر ن لیگ کو کامیاب کرکے عام انتخابات دو ہزار تیرہ کے نتائج کو سند دے دی ہے۔

     اسلام آباد میں نیشنل بک فاوٴنڈیشن کے زیراہتمام کتابوں کی نمائش کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر عمران خان قوم سے معافی مانگیں،کنٹینرز پر عوام سے جھوٹ بولتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان جس حلقے کو اپنی وکٹ قرار دیتے رہے وہاں بھی ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کل کے انتخابات میں جنرل کیانی تھے نہ افتخار محمد چوہدری اور نہ ہی نجم سیٹھی موجود تھے پھر بھی جیت ن لیگ کی ہوئی۔

     وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نائن زیرو سے عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے بتیس ہزار ووٹ لیے ۔ اب انہیں پچیس ہزار ووٹ لینے پڑے۔ عوام نے شیطانی سیاست کو سز ادی۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے کنٹونمنٹ انتخابات میں پچاس فیصد کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی اپنے ہی صوبے میں تینتیس فیصد کامیاب رہی، انہوں نے دعوی کیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ ہی کامیاب ہوگی۔

     ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کی رکنیت ختم کرنے کی ایم کیو ایم کی تحریک کے حوالے سے فیصلہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کرے گی، تحریک پر دیگر سیاسی جماعتوں کی آرا بھی سنیں گے، انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کے رکن رہیں۔

  • پشاورمیں طوفانی بارش، 35افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    پشاورمیں طوفانی بارش، 35افراد جاں بحق، متعدد زخمی

     پشاور: طوفانی بارش اورآندھی نے تباہی مچادی ہے پچیس افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

     تفصیلات کے مطابق پشاور شہر میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش کے باعث کئی گھروں کی دیواریں اور چھتیں گر گئیں، اطلاعات کے مطابق پینتیس افراد جاں بحق ، جب کہ دو سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    طوفانی بارشوں اور شدید آندھی نے پشاور اور مضافاتی علاقوں میں تباہی مچادی،درجنوں کچے مکانات کی دیواریں گر گئیں چھتیں اڑ گئیں جبکہ درخت اکھڑ گئے ۔

     پشاور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، چھتیں گرنے کے واقعات چارسدہ روڈ، پخہ غلام، بدھو ثمر باغ، شب قدر اور بڈھنی میں پیش آئے جب کہ موسلا دھار بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    پخہ غلام کے علاقے میں بارش اور تیز آندھی سے کئی چھتیں اور درخت گر گئے جس سے کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، شب قدر کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق جب کہ ناصر باغ جی ٹی روڈ پر دو مکانوں کی چھتیں گرنے سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

     تیز آندھی اور بارش کے باعث جاں بحق افراد میں بچے اور 2 بہنیں بھی شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر میں تیز آندھی کی رفتار 110 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی اور آئندہ 24 گھنٹوں میں پشاور، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں آندھی اور تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

  • امت مسلمہ پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کرتی ہے، امام کعبہ

    امت مسلمہ پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کرتی ہے، امام کعبہ

    لاہور: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کرتی ہے، یمن میں باغیوں نے عورتوں بچوں کو قتل کیا اور قانونی حکومت کے خلاف بغاوت کی۔

    مرکزی جمیعت اہلحدیث کی جانب سے منعقدہ دفاع حرمین شریفین سینینار سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ پاکستانیوں کی اسلام اور حرمین شریفین سے محبت اور تحفظ کا جذبہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ یمن میں باغیوں نے ایک فتنہ، فساد اور شر کھڑا کیا یمن میں باغیوں نے عورتوں بچوں کو قتل کیا اور قانونی حکومت کے خلاف بغاوت کیباغیوں نے دھمکی دی کہ وہ حرمین شریفین پر قبضہ کرلیں گے۔

     امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ پڑوسی ہونے کے ناطے ہماری شرعی اور اخلاقی ذمہ داری تھی کہ یمن کے مظلوموں کی حمایت کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے جو محبت خلوص اور پیار دیا ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔

  • بلاو ل اور آصفہ کے آنے تک پارٹی پرچم تھامے رکھوں گا، آصف زرداری

    بلاو ل اور آصفہ کے آنے تک پارٹی پرچم تھامے رکھوں گا، آصف زرداری

    کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین سے آنےوالی سرمایہ کاری کوسیاست کی نذرنہیں ہونےدیں گے۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے لیاری میں پیپلزپارٹی کی طاقت دکھانےکےلیےجلسہ کیا، انہوں نےجیالوں کاجوش گرمانے کےلیےنعرے لگوائے اور لیاری کےلیےترقیاتی منصوبوں کااعلان کیا۔

    آصف زراری کا کہنا تھا کہ لیاری والوں کوپیپلزپارٹی سے محبت ہے، بلاول اکثران سےچھپ کرلیاری پہنچ جاتے ہیں۔

    آصف زرداری نےچین سےہونےوالی سرمایہ کاری پرکہا کہ انہوں نے اس کےلیےکئی سال محنت کی تھی،کوئی صوبہ اورکوئی قوم خطرہ محسوس نہ کرےسب کواس کے حقوق ملیں گے۔ چینی سرمایہ کاری کوسیاست کی نظرنہیں ہونےدیں گے۔

     آصف زرداری نےجیالوں کوحوصلہ دیا کہ وہ مایوس نہ ہوں پیپلزپارٹی پھرابھرے گی، کچھ قوتیں رکاوٹ بنتی ہیں ، لیکن ماضی میں بھی پیپلزپارٹی دوبارہ ابھری تھی۔

     آصف زردری نے کہا کہ عمران خان سے ایک الیکشن چوری ہوا توشور مچانےلگے، پیپلزپارٹی کےساتھ ہردورمیں دھاندلی ہوئی، لیکن پارٹی ہربارنئےجوش سے سامنےآئی۔

    سابق صدر نے اعلان کیا کہ بلاول اورآصفہ کےبڑے ہونے تک پیپلزپارٹی کاجھنڈا سنبھالے رکھوں گا۔

    انہوں نے لیاری کےلیےایک ارب کے ترقیاتی پیکج کااعلان کیا، جبکہ قائم علی شاہ کوہدایت کی کہ تین ماہ میں پانی کامسئلہ حل کریں۔

  • ناشتہ کر یں اوردل کےدورےاورامراض قلب سےدور رہیں، طبی تحقیق

    ناشتہ کر یں اوردل کےدورےاورامراض قلب سےدور رہیں، طبی تحقیق

    کراچی: (ویب ڈیسک) — صبح کا ناشتہ نہ کرنے سے دل کے دورے اور امراض قلب کا خطرہ ستائیس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

    نئی طبی تحقیق کے مطابق جو لوگ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے ان میں دل کے دورے اور امراض قلب کے امکانات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ صبح کے وقت خوراک چھوڑنے سے جسم میں اضافی تناو میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ناشتہ نہ کرنا موٹاپا ذیابطیس،امراض قلب اور فالج کا بنیادی سبب بنتا ہے۔

    باقاعدگی سے ناشتہ کرنے سےدل کے دورے اور امراض قلب جیسے مہلک امراض سے بچا جا سکتا ہے۔

    ہاورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق ناشتہ نہ کرنے والے افراد میں دل کے دورے اور امراض قلب کا خطرہ ستائیس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

     صبح کے وقت ناشتہ نہ کرنے سے انسانی جسم تناؤ میں مبتلا ہوجاتا ہے جبکہ ناشتہ موٹاپے سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    ناشتہ کرنے سے میٹابولزم کی شرح بڑھ جاتی ہے، جس کے باعث نیند کے دوران کیلیوریز جلنے کا سست پڑ جانے والا عمل پھر سے شروع ہوجاتا ہے۔

  • خودکشی پرقابوپانے والی اسمارٹ فون اپیلی کیشن متعارف

    خودکشی پرقابوپانے والی اسمارٹ فون اپیلی کیشن متعارف

    کراچی: (ویب ڈیسک)– جنوبی کوریا نےطلبہ میں خودکشی کےبڑھتے ہوئے رجحان پرقابو پانے کے لیےایسی جدید اسمارٹ فون ایپلیکیشن متعارف کرادی ہےجو خودکشی کے لفظ کو اسکین کرکےاس کا الرٹ جاری کرےگا۔

    غیر مُلکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کےطلبا میں خودکشی کےبڑھتےہوئے واقعات سماجی مسئلہ بن گئےہیں جس کو حل کرنے کےلیےحکومت نے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے جس میں طلبا کے موبائل فونز کے لیے ایسی ایپلی کیشنز تیار کرائی گئی ہیں جو ان کے موبائل فون سے بھیجے گئے پیغامات کا تجزیہ کریں گی۔

     یہ جدید ایپلی کیشنز بار بار خودکشی کا لفظ آنے پر اسے اسکین کرکے اس کے بارے میں الرٹ جاری کرے گی جس کے بارے میں وزارت تعلیم ان طلبا کے والدین کو آگاہ کرے گی۔

    ماہرین کے مطابق جنوبی کوریا کے طلبا میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات سماجی مسئلہ بن گئے ہیں ۔

  • کمزوری میں مبتلا لوگوں کا اپنا دوست ’پستہ‘۔

    کمزوری میں مبتلا لوگوں کا اپنا دوست ’پستہ‘۔

    کراچی:(ویب ڈیسک)—پستہ ایک قوت بخش مغزیات میں شمار ہوتاہے، اسے بلڈ پریشر کی کمی کے شکار افراداور کمزوری میں مبتلا لوگ اپنا دوست قرار دیتے ہیں۔

    پستے کا استعمال بھی جسم کو مضبوط بناتا ہے۔چونکہ اسے کھانے سے دل ودماغ کو طاقت ملتی ہے اس لئے اسے ادویات میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔

    Pistachio

    پستہ کے استعمال سے گھبراہٹ اور کھانسی کی شکایت دور ہوتی ہے، گردوں کی کمزوری کیلئے بھی مفید قرار دیا جاتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پستوں میں موجود اس خاص جزو سے نہ صرف پھیپھڑوں بلکہ دیگر کئی اقسام کے کینسرز سے لڑنے کے لیے مضبوط مدا فعتی نظام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    pile Pistachios

    پستہ کا استعمال مختلف سویٹس کے ہمرا ہ صدیوں سے مستعمل ہے۔حلوہ زردہ اور کھیر کا لازمی جز ہے۔نمکین بھنا ہوا پستہ انتہائی لذت دار ہوتا ہے اور دیگر مغزیات کی طرح بھی استعمال کیا جا تا ہے۔