Author: قیصر کامران صدیقی

  • بارسلونا ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال کی فتوحات کا سلسلہ برقرار

    بارسلونا ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال کی فتوحات کا سلسلہ برقرار

    بارسلونا: ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے بارسلونا ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

    بارسلونا ٹینس ٹورنامنٹ میں کلے کورٹ کنگ اسپین کے رافیل نڈال اب تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں، گزشتہ سال انجری کی وجہ سے دنیائے ٹینس سے دور رہنے والے رافیل نڈال نے ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ہم وطن حریف نکولس الماگرو کو اسٹریٹ سیٹس سے مات دی۔

    فرنچ کھلاڑی جو ویلفرڈ سونگا کو ہسپانوی حریف کیخلاف اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مارسل گرانولر نے سونگا کیخلاف چھ چار اور چھ دو کے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے۔

  • شکست کے باوجود افراتفری نہیں پھیلائیں گے، چیئرمین پی سی بی

    شکست کے باوجود افراتفری نہیں پھیلائیں گے، چیئرمین پی سی بی

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بنگلہ دیش کے خلاف مایوس کن کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ شکست کے باوجود افراتفری نہیں پھیلائیں گے۔

    اپنے جاری کردہ بیان میں چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹور کے اختتام پر تمام شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے کرکٹ شائقین کی طرح ٹیم کی کارکردگی پر مجھے بھی مایوسی ہوئی تاہم بنگلہ دیشی ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے۔

     انہوں نے کہا کہ نئی اور نوجوان ٹیم کو سنبھلنے میں وقت لگے گا، سیریز میں بعض کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بہتر کھیل پیش کرنے والوں میں اظہر علی، سعد نسیم محمد رضوان اور سمیع اسلم شامل ہیں۔

     چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور انہیں اعصابی طور پر مضبوط بنانےکی ضرورت ہے، ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ہماری پوزیشن بہتر ہے ون ڈے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

  • وزیراعظم کی سعودی فرماں رواں اوروزیرخارجہ سے ملاقات

    وزیراعظم کی سعودی فرماں رواں اوروزیرخارجہ سے ملاقات

    ریاض: وزیراعظم نواز شریف نےریاض میں سعودی فرماں رواں اوروزیرخارجہ سےیمن کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم سعودی عرب پہنچے توریاض ائرپورٹ پر سعودی نائب فرماں روا، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع نے استقبال کیا، وزیراعظم نےسعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ون آن ون ملاقات کی جس کےبعد شاہی محل میں ظہرانہ کیا۔

     پاکستانی وفد نےسعودی وزیرخارجہ اورسعودی حکام کےعلاوہ یمن کےصدرمنصورہادی سے بھی ملاقات کی۔

     وزیر اعظم کے ساتھ جانے والے وفد میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی ملٹری آپریشن میجرجنرل عامر ریاض، ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم باجوہ، وزیر دفاع خواجہ آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزازچودھری بھی شامل ہیں ۔

  • این اے 246: غیرحتمی نتائج کے مطابق ایم کیوایم کامیاب

    این اے 246: غیرحتمی نتائج کے مطابق ایم کیوایم کامیاب

    کراچی : این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں پہلے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیوایم کے کنورنوید جمیل کو جماعت اسلامی کے راشد نسیم اور تحریک انصاف کے عمران اسمعیل پر واضح پر واضح برتری حاصل ہے۔

    کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ اپنے مقررہ وقت پرختم ہوچکی ہے اوراب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

    ضمنی انتخاب میں عوام کی بڑی تعداد نے ووٹ ڈالے، ولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا، شدید گرمی کے باوجود پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی طویل قطاریں نظر آئیں۔

    ایم کیو ایم،تحریک انصاف،جماعت اسلامی کےامید واروں سمیت بارہ امیدوار وں نےحصہ لیا، لیکن پتنگ ، بلےاور ترازو میں کانٹے کامقابلہ ہوا،حلقےمیں رجسٹرڈووٹرزکی تعدادتین لاکھ ستاون ہزار سے زائد ہے۔جس کے لئے دوسوتیرہ پولنگ اسٹیشن قائم کئےگئے تھے۔

    پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے،حلقے میں سات ہزار سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے،متعدد پولنگ اسٹیشنز پر عملہ اور سامان بر وقت نہ پہنچنے پرووٹرز کوپریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا اور ووٹنگ دیر سے شروع ہوئی۔


    غیر حتمی غیر سرکاری نتائج


    تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں پہلے غیر حتمی نتائج کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر112 میں متحدہ قومی مومنٹ کے اُمیدوار کنور نوید جمیل  نے 780 ووٹ لے کر برتری حاصل کرلی۔

    پہلے غی حتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے اُمیدوار راشد نسیم 110 ووٹ لے کر دوسری نمبر ہر ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار عمران اسمعیل ووٹ لینے میں تیسرے نمبر پررہے ۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر67 : کنور نوید نے702ووٹ حاصل کیے،عمران اسمعیل 230ووٹ لے کر  دوسرے نمبر پر رہے جبکہ راشد نسیم  200ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر47 : کنور نوید نے279ووٹ حاصل کیے،عمران اسمعیل 61ووٹ لے کر  دوسرے نمبر پر رہے جبکہ راشد نسیم  42ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر82: کنور نوید نے 198  ووٹ حاصل کیے،عمران اسمعیل  163  ووٹ لے کر  دوسرے نمبر پر رہے جبکہ راشد نسیم 45  ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

     این اے دو سو چھیالیس ضمنی الیکشن میں  تمام  پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے کنور نوید 93122 ووٹ لے کر آگے ہیں ،پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل16932 لے سکے جبکہ جماعت اسلامی کے راشد نسیم کو 6191 ووٹ ملے۔

    دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی کنورنوید جمیل نےاپنے انتخاب پرایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

  • وادی تیرا میں فورسز کی فضائی کارروائی،20  دہشتگرد ہلاک

    وادی تیرا میں فورسز کی فضائی کارروائی،20 دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: وادی تیرا میں فورسز کی فضائی کارروائی میں بیس دہشت گردہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں تین خودکش بمباربھی شامل ہیں۔

    دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیرا میں فضائی کارروائی میں تین خودکش بمباروں سمیت بیس دہشت گردہلاک ہوگئے۔

     کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے،اسلحہ اورگولہ بارود تباہ کردیا گیا،گذشتہ روز دتہ خیل میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بائیس دہشت گرد مارے گئے تھے اوراسلحہ اورگولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوا۔

     جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں نے کھجوری چیک پوسٹ پرراکٹ حملہ کیا جس میں سات اہلکارزخمی ہوئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں اہم کمانڈر سمیت آٹھ شدت پسند ہلاک ہوئےتھے۔

  • امام کعبہ شیخ خالد الغامدی 4روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

    امام کعبہ شیخ خالد الغامدی 4روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

    لاہور: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی چار روزہ دورے پر سعودی عرب سے لاہور پہنچ گئے۔

    وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کے دورے کے دوران امام کعبہ مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور بالخصوص بحریہ ٹاؤن مسجد میں نماز جمعہ پڑھائیں گے۔

     امام کعبہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے ملاقات سمیت بادشاہی مسجد میں بھی نماز پڑھائیں گے، اپنے دورے کے دوران امام کعبہ جامعہ اشرفیہ کا دورہ بھی کریں گے۔

  • ٹیپو سلطان کے زیر استعمال اسلحہ لندن میں نیلام

    ٹیپو سلطان کے زیر استعمال اسلحہ لندن میں نیلام

    لندن : برصغیر میں انگریزوں کے خلاف لڑنے والے میسور کے ٹیپو سلطان کے زیر استعمال اسلحہ لندن میں نیلام کر دیا گیا۔

    لندن کے آکشن ہاوس نے ٹیپو سلطان کے زیر استعمال بندوق، تلواروں کا سیٹ، زرہ بکتر اور دیگر نوادرات سمیت 30 اشیاء نیلامی کے لئے پیش کیں۔

     ان نودرات میں تلواروں کی جوڑی، تیر، قیمتی ہیلمٹ، توپ، شکار کے لئے استعمال کی جانے والی بندوق بھی شامل تھی۔سب سے زیادہ بولی قیمتی تلواروں کے سیٹ کی لگی جو 32 لاکھ 26 ہزار 902 ڈالر میں فروخت ہوا۔

    Sword

    ٹیپو سلطان کے زیر استعمال گولے پھینکنے والی توپ 21 لاکھ 36 ہزار 540 ڈالر میں فروخت ہوئی جب کہ ان کے زیر استعمال بندوق 10 لاکھ 82 ہزار 124 ڈالر میں فروخت ہوئی۔

  • کارکنوں کے دبےہوئے جذبات غصےمیں بدلے، الطاف حسین

    کارکنوں کے دبےہوئے جذبات غصےمیں بدلے، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ کریم آباد پرکارکنوں کےدبےہوئےجذبات غصےمیں بدلے۔ انہوں نے کارکنوں کوہدایت کی کہ کسی سےلڑائی جھگڑا نہ کریں، گھروں کولوٹ جائیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کارکن جیت کاجشن ضرور منائیں،لیکن سیاسی مخالفین کااحترام کریں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی مخالف سیاسی جماعت کےجھنڈےیاپوسٹرکوہرگزنقصان نہ پہنچائیں، ایم کیوایم کے کارکنان جشن منانے کے لیکئے جناح گراونڈ جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے ورکرز سڑکوں پر ہیں تو گھروں کو جائیں، کارکنان پولیس سے یا کسی بھی مخالفین سے جھگڑا نہ کریں، الطاف حسین نے انتظامیہ سے بھی کہ اپیل کی کہ صبر سے کام لیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ اینکر حضرات سے گزارش کروں گا کہ آپ اچھا پروگرام کرتے ہیں تنقید ضرور کریں لیکن کسی کو بھی گالی دینے یا صحافی اداب کی خلاف ورزی کرنے کا حق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا الفاظ کا چناؤ دیکھ بھال کرکیا جائے کچھ الفاظ معنیٰ مختلف ہوتے ہیں، تنقید کریں لیکن دائرے میں رہ کرکریں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ میں نے خود کارکنان کو صبر کی تلقین کی ہے، کریم آباد میں جو ہوا اس کی مزمت کرتا ہوں ۔میں خود رہنماؤں کو حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری کو ہدایت کی ہے وہاں جائیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عدالت جس کو مجرم کہے اس کو سزا دیجیئے خواہ اس میں میں خود ہی کیوں نہ ہوں۔

  • ایم کیوایم پولنگ میں کامیابی کے بعد ٹویٹرٹرینڈزمیں بھی سب سے آگے

    ایم کیوایم پولنگ میں کامیابی کے بعد ٹویٹرٹرینڈزمیں بھی سب سے آگے

    کراچی (ویب ڈیسک) –این اے 246 میں ضمنی انتخاب کا دنگل سجا ہوا ہے جہاں ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اورپاکستان تحریک انصاف ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہیں۔

    این اے 246 کا حتمی نتیجہ تو جب آئے گا تب آئے گا لیکن ایک معرکہ سوشل میڈیا پربھی برپا ہے جہاں اب ایم کیو ایم  سب سے آگے ہے۔

     جی ہاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘پر ایم کیوایم  کے حامیوں کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا ٹرینڈ (رحجان) ’’پتنگ سب پربھاری‘‘سب سے اوپر ہے۔

    manis

    ٹویٹر گریب

    دوسرا سیاسی ٹرینڈ ’’بلے پر ٹھپہ‘‘ہے جبکہ ٹویٹرٹرینڈز میں تیسرے نمبرپر ’پی ٹی آئی چور مچائے شور‘ ہے۔

    ایم کیو ایم سے متعلق ٹرینڈ کچھ دیر قبل تک دوسرے نمبر پر تھا لیکن پھر وہ ٹرینڈز کی فہرست سے غائب ہوگیا ہے جس کی وجہ شاید ایم کیو ایم کے کارکنوں کی فیلڈ میں موجودگی ہوسکتی تھی جبکہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے کارکنان انتخابی حملے میں خال خال ہی نظر آرہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پولنگ سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘پر تحریک انصاف کے  چاہنے والوں کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا ٹرینڈ (رحجان) ’’بلے پہ ٹھپا‘‘سب سے اوپر تھا، تاہم اب غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیوایم کے اُمیدوار کے کامیابی کے بعد ایم کیوایم  کے حامیوں کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا ٹرینڈ (رحجان) ’’پتنگ سب پربھاری‘‘سب سے اوپر آگیا ہے۔

  • این اے 246: لوگوں کیلئےاپنےبچوں کی زندگی بدلنےکا سنہری موقع ہے،عمران خان

    این اے 246: لوگوں کیلئےاپنےبچوں کی زندگی بدلنےکا سنہری موقع ہے،عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل این اے  دوسو چھیالیس  کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوں گے،ضمنی الیکشن میں خواتین خاص طور پرووٹ دیں گی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ این اے دو سو چھیالیس کے حلقے کے لوگوں کیلئے اپنے بچوں کی زندگی میں تبدیلی کی شروعات کرنےکا سنہری موقع ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جنون کا نام ہے، نوازشریف بزدل آدمی ہیں وہ کبھی شیرنہیں بن سکتے۔

    عمران خان نے کہاکہ گلگت بلتستان جانے کا انتظار کررہا ہوں، ساراگلگت بلتستان دیکھا ہواہے، پاکستان جیسا کوئی ملک خوبصورت ملک نہیں ہے۔