Author: قیصر کامران صدیقی

  • بنگلہ دیش کیخلاف مجموعی طور پر اچھا نہ کھیلے سکے، اظہرعلی

    بنگلہ دیش کیخلاف مجموعی طور پر اچھا نہ کھیلے سکے، اظہرعلی

    میرپور: پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف مجموعی طور پر اچھا نہ کھیلے سکے۔ سرفراز احمد کو ڈراپ نہیں کیا گیا وہ خود سمیع اسلم کو موقع دینا چاہتے تھے۔

    ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کےکپتان اظہر علی نے کہا کہ بنگلہ دیش نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیریز اپنے نام کرلی۔

    انکا کہنا تھا کہ کھلاڑی اگر گراؤنڈ میں پرفارم نہ کریں تو ناکامی کی ذمہ داری بھی اٹھانی چاہیے،سرفراز احمد کے ڈراپ کرنے کے حوالے سے اظہر علی کا کہنا تھا کہ نائب کپتان نے خود سمیع اسلم کو موقع دیا ہے۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو خامیوں سے سیکھتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانی ہوگی۔

  • افغان آرمی کے وفد کا کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ

    افغان آرمی کے وفد کا کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ

    پشاور: افغان آرمی کے وفد نےکورہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا، افغان وفد نے پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششوں کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان آرمی کے وفدکی قیادت میجر جنرل محمد زمان وزیری اور میجرجنرل شیریزیفتالی نےکی، آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور ہدایت الرحمان کی دعوت پر افغان آرمی کے وفد نےدورہ کیا، وفد نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان سے ملاقات بھی کی۔

    ملاقات میں پاک افغان سرحد پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، افغان نیشنل آرمی کےوفد نے میرانشاہ اورشمالی وزیرستان کا بھی دورہ کیا۔

    افغان آرمی کے وفدکو آپریشن ضرب عضب سے متعلق بریفنگ دی گئی، افغان وفد نے پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئےکوششوں کوسراہا، افغان آرمی کے وفدنے شہداکی یادگارپرحاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔

  • عوام آج بھی ایم کیوایم اور اپنے الطاف بھائی کے ساتھ ہیں، الطاف حسین

    عوام آج بھی ایم کیوایم اور اپنے الطاف بھائی کے ساتھ ہیں، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لیاقت آباداورفیڈرل بی ایریا کے حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کنورنوید جمیل کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔

    ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاہے کہ بعض جماعتیں خود کو کراچی اور اس کے عوام کا سب سے بڑا ہمدرد ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن کراچی کے عوام گواہ ہیں کہ جب جب کراچی کے عوام کے ساتھ ظلم وناانصافی کی گئی تو صرف اور صرف ایم کیوایم نے اس کے خلاف آواز بلند کی جبکہ ظلم وناانصافیوں کے مسلسل عمل پر یہ تمام جماعتیں ہمیشہ خاموش تماشائی بنی رہیں، کراچی کے عوام اپنے دوست اوردشمن میں تمیز کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔

    الطاف حسین نے کہاکہ ظلم وستم اور جبر کے ہتھکنڈوں سے نہ تو حق پرست کارکنان وعوام کے حوصلے کے پست کیے جاسکتے ہیں اور نہ ہی انہیں خوف زدہ کیاجاسکتا ہے، انشاء اللہ کل 23 اپریل کو لیاقت آباداورفیڈرل بی ایریا کی مائیں، بہنیں ، بزرگ اور نوجوان ضمنی الیکشن کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں نکلیں گے اورایم کیوایم کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کرکے ثابت کردیں گے کہ وہ کل بھی ایم کیوایم اور اپنے الطاف بھائی کے ساتھ تھے اور آج بھی ایم کیوایم اور اپنے الطاف بھائی پر اعتماد کرتے ہیں۔

     الطاف حسین نے لیاقت آباد اورفیڈرل بی ایریا کے حق پرست عوام سے پرزوراپیل کی کہ وہ خوف وجبر کے ماحول میں بھی اپنے گھروں سے نکلیں ،ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھرحق پرست امیدوارکے انتخابی نشان’پتنگ ‘ پراپنے اعتماد کی مہرثبت کریں اور ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کنورنوید جمیل کو اپناقیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔

  • ہوسکتا ہے الطاف حسین گورنرسندھ کوغیر جانبدارثابت کرنا چاہتے ہوں، خورشید شاہ

    ہوسکتا ہے الطاف حسین گورنرسندھ کوغیر جانبدارثابت کرنا چاہتے ہوں، خورشید شاہ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نےکہا ہے ہو سکتا ہے الطاف حسین گورنر سندھ کوغیر جانبدار ثابت کرنا چاہتے ہوں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ الطاف حسین کی گورنر سندھ سےناراضگی کی دو وجوہات ہوسکتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے وہ گورنر سندھ سے سچ مچ ناراض ہوں یا پھر ضمنی انتخاب کے موقع پرگورنر کو غیر جانبدار ثابت کرنا چاہتے ہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نےکہا ہے کہ ان کی نظرمیں اب گورنرسندھ کی کوئی حیثیت نہیں،انہوں نے ڈاکٹرعشرت العباد سے لاتعلقی کااعلان کردیا۔

     

  • بنگلہ دیش کا کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے بھی اپنے نام کرلیا

    بنگلہ دیش کا کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے بھی اپنے نام کرلیا

    میرپور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے رسوائیوں کی نئی دستان رقم کردی، تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش سے ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا، تیسرے ون ڈے میں بنگال ٹائیگرز نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

    میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم ناکامیوں کے گھری کھائی میں جا گری، بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس ایک کامیابی بھی حاصل نہ کرسکے، تیسرے ون ڈے میں بھی قومی کھلاڑیوں نے پرانی ہی غلطیاں دھرائی۔

    کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن ان کے بعد والے بیٹسمین تو چل میں آیا کی پالیسی پر ہی گامزن رہے،اظہر علی کیرئیر کی پہلی سینچری اسکور کرکے آوٹ ہوئے تو بقیہ سات بیٹسمین صرف سنتالیس رنز کے اضافے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

    فواد عالم اور محمد حفیظ مسلسل تیسرے ون ڈے میں ناکام رہے،قومی ٹیم پورے اوور بھی نہ کھیل سکی اور اننچاسویں اوور میں دو سو پچاس رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کے اوپنر تمیم اقبال اور سومیا سرکار نےجارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو ایک سو پنتالیس رنز کا آغاز فراہم کیا، تمیم چونسٹھ رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

    بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف سومیا سرکار کی دھواں دار سینچری کی بدولت انتالیسویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سومیا سرکار ایک سو ستائیس رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

  • چین کے ساتھ ترقیاتی معاہدوں کی تفصیلات منظرعام پرلائیں جائیں، شاہ محمود قریشی

    چین کے ساتھ ترقیاتی معاہدوں کی تفصیلات منظرعام پرلائیں جائیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے خبر دار کیا ہے کہ چینی صدر کے دورے کے دوران ہونے والے ترقیاتی معاہدوں کی تفصیلات منظرعام پر نہ لائی گئیں تو پراجیکٹس کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھ سکتے ہیں۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت پاک چین اکنامک کوریڈور کو خطے میں گیم چینجر کہ رہی ہے مگر دوسری جانب اس نیشنل پراجیکٹ کو جماعتی رنگ دیا گیاہے۔

    چھالیس ارب روپے کے پراجیکٹس کی تفصیلات صرف درجن بھر حکومتی وزراء اور ایک صوبے کے وزیر اعلی تک ہی محدود ہیں،دیگر سیاسی جماعتوں اور صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہاجس سے پراجیکٹس کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھ سکتے ہیں۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے چینی صدر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں پی ٹی آئی کو مدعو نہ کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوتا اگر عشائیہ میں تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوتی۔

    مولانا فضل ارحمن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے سیاسی لغت میں ایک جملہ کا اضافہ کرتے ہوئے کہا چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے اور مولانا کی سیاست سمندر سے گہری،جس پر نیوز کانفرنس میں موجود تمام شرکاء بے ساختہ مسکرا دیئے۔

  • معظم علی خان کی کراچی سے باہر منتقلی کیخلاف درخواست مسترد

    معظم علی خان کی کراچی سے باہر منتقلی کیخلاف درخواست مسترد

    کراچی: ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ہائی کورٹ نے معظم علی خان کی کراچی سے باہر منتقلی کیخلاف درخواست مسترد کردی ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مبینہ سہولت کار معظم علی خان کو کراچی سے باہر منتقل کیے جانے کے خلاف درخواست مسترد کردی ۔

     درخواست معظم علی خان کی اہلیہ سادیہ بانو کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق معظم علی خان کو کراچی سے باہر منتقل کیا جارہا ہے، درخواست پرسماعت سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی ۔

    عدالت کاکہنا تھا کہ معظم علی خان کی گرفتاری کے متعلق درخواست پہلے ہی زیر سماعت ہے لہذا یہ درخواست نہیں سن سکتے، معظم علی خان پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے والے دو نوں ملزمان کے سہولت کار بنے اور ان کے ویزوں کی توسیع کی ۔

  • آصف علی زرداری کا اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کا دورہ

    آصف علی زرداری کا اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کا دورہ

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کا دورہ کیا اور سعودی سفیر سے شاہ عبداللہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    سابق صدر زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی بھی تھے،صدر زرداری نے سفارتخانے میں رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر تعزیتی پیغام لکھا۔

     اس موقع پر انہوں نے سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات کی اور یمن بحران پر پیپلز پارٹی کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سعودی عرب کی سلامتی اور بقا کی ہر ممکن حفاظت کرے گی۔

    سابق صدر زرداری کا کہنا تھا کہ کوئی عقل مند جنگ کی حمایت نہیں کرسکتا، حرمین شریفین کی حفاظت پر مسلمان پر فرض ہے۔

    اگر کسی نے سعودی عرب کی جغرافیائی حدود میں داخل ہوکر جارحیت کی کوشش کی تو سعودی عرب کی مکمل حمایت کریں گے۔

  • پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 251 رنز کا ہدف

    پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 251 رنز کا ہدف

    میرپور: پاکستان نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بنگلہ دیش کو جیت کے لئے دو سو اکیاون رنز کا ہدف دے دیا۔

     ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ کیلئے قومی ٹیم میں نائب کپتان سرفراز احمد کی تبدیلی متنازع بن گئی۔

     کپتان اظہر علی اور ڈیبیو کرنے والے سمیع اسلم نے ٹیم کو اکیانوے رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، سمیع اسلم پینتالیس رنزبناکر کیپر کو کیچ تھما بیٹھے، محمد حفیظ بھی صرف چار رنزبنا کر ہمت ہارگئے۔

    اظہر علی نے حارث سہیل کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کیلئے اٹھانوے رنز جوڑے، اظہر علی نے کیرئیر کی پہلی سینچری بنائی، حارث سہیل نے باون رنز کی اننگز کھیلی۔

     اظہر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد آخری آخری سات بیٹسمین اسکور میں صرف سینتالیس رنز کا اضافہ کرسکے، قومی ٹیم انچاس اوورز میں دو سو پچاس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

  • چین کے صدر شی جن پنگ سے ملک کے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

    چین کے صدر شی جن پنگ سے ملک کے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

    اسلام آباد: چین کے صدر شی جن پنگ سے ملک کے سیاسی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں ، جن میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام ممکن ہوسکے ۔

    ملک کی سیاسی قیادت نے چین کےصدرشی چن پنگ سے ملاقاتیں کیں،جن میں سابق صدر آصف زرداری ،عمران خان ، مولانا فضل الرحمان،چوہدری شجاعت ،پرویزالٰہی،فاروق ستار،شاہ محمودقریشی ، شیری رحمان ، رحمان ملک ،لیاقت بلوچ اور دیگر شامل ہیں ۔

     سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اس سے قبل چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی سربراہی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ اور ائر چیف مارشل سہیل امان نے چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی۔