Author: قیصر کامران صدیقی

  • چینی صدر کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات

    چینی صدر کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات

    اسلام آباد: چینی صدر نے پاکستان کی عسکری قیادت کو ہر قسم کے چیلنجز سے نبر دآزما ہونے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی سربراہی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ اور ائر چیف مارشل سہیل امان نے چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں چینی صدر نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سراہتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ ہر گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام ممکن ہوسکے ۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب امن کے قیام کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتاہے جس سے پاکستان میں اقتصادی ترقی ہوگی اور خوشحالی آئے گی۔

  • کراچی کے شہری شناختی کارڈ ساتھ رکھیں، ترجمان رینجرز

    کراچی کے شہری شناختی کارڈ ساتھ رکھیں، ترجمان رینجرز

    کراچی: سندھ رینجرز نے احکام جاری کیا ہے کہ شہرقائد کے شہری اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھیں۔

    رینجرز حکام نے کراچی کے شہریوں سے ہر وقت اصل شناختی کارڈ رکھنے کی اپیل کی ہے،شناختی کارڈ کی نقل قابل قبول نہیں ہوگی۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق اصل شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں انہیں شناخت تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔

    رینجرز شہر میں قیامن امن کے لیے کوشاں ہے،عوام بھی رینجرزکے ساتھ تعاون کریں۔

  • پاک چین منصوبے: نیویارک ٹائمز کی امریکی حکومت پر تنقید

    پاک چین منصوبے: نیویارک ٹائمز کی امریکی حکومت پر تنقید

    نیویارک: چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی حکومت کی ناکام پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔

    نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ امریکی حکام کی پاکستان میں ساڑھے سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور امداد کے منصوبے ناکام ہوئے کیونکہ امریکی منصوبوں کی اسٹریٹیجک اہمیت نہیں تھی۔

    چین نے امریکی کے برعکس پاکستان کے ساتھ اسٹریٹیجک نوعیت کے معاہدے کیئے جن میں فوکس اقتصادی راہدری کی تعمیر تھا ۔

    چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر امریکی حکام میں بے چینی ہے جس کا اظہار امریکی اخبارات کی رپورٹوں سے ہورہا ہے

  • فاسٹ بالر راحت علی بھی ہمسٹرنگ انجری کا شکار

    فاسٹ بالر راحت علی بھی ہمسٹرنگ انجری کا شکار

    ڈھاکہ: دورہ بنگلادیش میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا، راحت علی ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے، ضیا الحق کو متبادل کے طور پر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ایک کے بعد ایک جھٹکا پاکستان کرکٹ کا پیچھا چھوڑنے کا نام نہیں لے رہا،ایک ایک کرکے تمام پلیئرز کی چھٹی ہورہی ہے،یا یوں کہے کھلاڑیوں کی فٹنس نے سلیکشن کمیٹی کا پول کھول دیا۔

    حیران کن طور پر تمام ہی پلیئرزکھیلے بغیر انجرڈ ہوئے، بنگلادیش جانے سے قبل ہی صہیب مقصود اور سہیل خان زخمی ہوکر گھر بیٹھ گئے۔

     بنگلادیش سے پہ در پہ شکستوں کا غم کھلاڑیوں نے کچھ زیادہ ہی لے لیا،جب ہی تو ایک کے بعد ایک کھلاڑیوں کی وکٹیں گرنے لگ گئی۔

     یاسر شاہ، احسان عادل بنگلادیش کی سیر کرنے گئے اور بغیر کھیلے ہی واپس آئےاور اب ذرائع کے مطابق راحت علی بھی ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہے اور تیسرے میچ میں شرکت بھی مشکوک ہے۔

  • کولکتہ: ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے کرکٹر جان کی بازی ہار گیا

    کولکتہ: ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے کرکٹر جان کی بازی ہار گیا

    کولکتہ: بھارت میں فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کے دوران کرکٹر انکیت کیشری ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گیا۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق بیس سالہ کرکٹر انکیت کیشری کولکتہ میں مقامی ٹیم سے میچ کے دوران کیچ پکڑنے کی جانب کوشش میں ساتھی کھلاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئے، جس کے بعد انھیں فورا ہسپتال منتقل کردیا۔

     تین دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    کرکٹر انکیت کیشری کی موت پر بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میدان میں ہونے والے افسوس ناک واقع سے انکیت کا کیریئر ختم ہوگیا۔

    بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن کرکٹر انکیت کیشری کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

     گذشتہ برس نومبر میں آسٹریلیا کے فلپ ہیوز بھی ڈومیسٹک میچ کے دوران سرپر گیند لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔

  • مونٹی کارلو ٹینس: سربیا کے نوواک جوکووچ نےٹائٹل جیت لیا

    مونٹی کارلو ٹینس: سربیا کے نوواک جوکووچ نےٹائٹل جیت لیا

    پیرس: عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    فرانس میں نوواک جوکووچ نے ٹورنامنٹ کا اختتام جیت کے ساتھ کیا، فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ سے تھا۔

    سرب کھلاڑی نے کھیل کا شاندار آغاز کیا اور پہلا سیٹ سات پانچ سے جیت کر برتری حاصل کی، دوسرے سیٹ میں چیک کھلاڑی نے بھرپور کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

     فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ نے روایتی کھیل پیش کیا اور حریف کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی اور چھ تین کے اسکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    جوکووچ سیزن کے ابتدائی تین ماسٹرز ٹائٹل جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

  • پشاور کی معروف ماڈل و اداکارہ نیلم اسماعیل گرفتار

    پشاور کی معروف ماڈل و اداکارہ نیلم اسماعیل گرفتار

    پشاور:  معروف ماڈل و اداکارہ نیلم اسماعیل کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کرکے ماڈل کو گرفتار کر لیا گیا۔

    اداکارہ نیلم نے لیڈی کانسٹیبل گل مینہ کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا سافٹ ویئر واٹس ایپ پر عام کی تھیں۔

     ملزمہ نیلم کے شوہر سید محسن کو پہلے اسی معاملے میں ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ ملزمہ نیلم نے پشاور کی مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری لے رکھی تھی جسے آج خارج کرکے الیکٹرانک ٹرانزیکشن آرڈیننس 2002 کے تحت ایف آئی اے نے نیلم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ملزمہ نیلم ایف آئی اے سائبر کرائم کے تحت گرفتار ہونے والی خیبرپختونخوا کی دوسری خاتون ہیں۔

  • اگرانسان کسی چیزکاتصور کرلےتوممکن ہوسکتا ہے، عمران خان

    اگرانسان کسی چیزکاتصور کرلےتوممکن ہوسکتا ہے، عمران خان

    کراچی: عمران خان نے کہا ہے کہ اگرانسان کسی چیزکاتصور کرلےتوممکن ہوسکتا ہے، میں نے نمل یونیورسٹی بنانے کا سوچا، اب میرا مشن یہی یونیورسٹی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ عقیل کریم ڈھیڈی کی رہائش گاہ پر ڈونر کانفرنس میں شرکت کی۔

     عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےخوبصورت جگہ پریونیورٹی بنانےکا سوچا ہے، نمل یونیورسٹی میں نوےفیصد اسکالر شپ ہیں۔

     عمران خان کا کہنا تھا کہ نمل یونیورسٹی سے نکلنے والے بچے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے مدد کی ان ڈونرز کے شکر گزار ہیں ۔

    اس موقع پر عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےبچوں کو کچھ بننےکیلئےمواقع ملنےچاہئیں، لیڈرکا مقصد سمت کاتعین کرناہوتاہے، این اےدوسو چھیالیس کےووٹرز کی قربانیاں تاریخی ہیں۔

    بعد ازاں پارٹی اجلاس کے بعد عمران خان فیصل واڈاکی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ تبدیلی یہی ہے کہ نو گوایریا میں پہلی بار الیکشن ہو رہا ہے، کراچی والوں کے پاس حالات بدلنے کا بہترین موقع ہے۔

     انہوں نے کہا کہ این اے دو سو چھیالیس کا ضمنی انتخاب خوف کی فضا ختم کرے گا، میں نے ایسا کچھ نہیں کیا جس پر معافی مناگنی پڑے، معافی وہ مانگیں جنہوں نے کراچی میں خوف پھیلایا۔

  • سنی اتحاد کونسل کا طارق محبوب کی لاش کےہمراہ احتجاج

    سنی اتحاد کونسل کا طارق محبوب کی لاش کےہمراہ احتجاج

    کراچی: سنی اتحاد کونسل کے کارکنان طارق محبوب کی میت اٹھائے وزیر اعلی ہاوس جانے کی کوشش میں پولیس سے لڑ پڑے،محکمہ داخلہ نے ریڈ زون میں نوے روز کیلئےجلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی۔

    سنی اتحاد کونسل کے کارکنان ،دوران حراست انتقال کر جانے والے رہنما طارق محبوب کی میت اٹھائے دھرنا دینے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب روانہ ہوئے پولیس نے روکا اور مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن نہ رُکے اور ایم اے جناح روڈ پہنچےجہاں پولیس پھر آڑے آگئی اور مظاہرے کو وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے سے روکا گیا۔

    اس دوران پولیس اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنان کے درمیان بات تلخ کلامی سے شروع ہوئی اور ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

     صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزارت داخلہ سندھ نے ریڈ زون ایریاز میں دفعہ ایک سو چوالیس نا فذ کردی،پابندی کا اطلاق بھی فوری ہوگیا، ریڈ زون ایریاز میں جلسے جلوس اور ریلیوں پرنوے روز کیلئے پابندی ہوگی۔

  • تھکاوٹ سے بچنے کے 7 آسان طریقے

    تھکاوٹ سے بچنے کے 7 آسان طریقے

    کراچی:–(ویب ڈیسک) اگرآپ ہر وقت تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں تو اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن ماہرین کے نزدیک تھکاوٹ کی 7 بڑی وجوہات ہیں جن پر قابو پاکر تازگی اور چستی حاصل کی جاسکتی ہے۔

    اگر آپ شکر کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں تو نہ صرف وہ شکر بلکہ سفید بریڈ، چاول اور چپس وغیرہ کی مٹھاس بھی آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

    نیند نہ صرف جسم کی ٹوٹ پھوٹ کو درست کرتی ہے بلکہ دماغ کے افعال کو منظم رکھنے کے لیے بھی بہت ضروری ہے اسی لیے اپنی نیند کا جائزہ لیجئے کہ وہ آپ کے لیے کتنی ضروری ہے اور ساتھ ہی ورزش کو بھی اپنا معمول بنائیے کیونکہ چست اور توانا رہنے کے لیے اس سے بہتر کوئی شے نہیں۔

    صبح کا ناشتہ دن بھر کی مشقت کے لیے توانائی فراہم کرتا ہے اس کے بغیر بدن کو توانائی نہیں ملتی اور دن بھر تھکاوٹ کا احساس طاری رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ توانا اور چست رہنے کے لیے ناشتہ اطمینان اور متوازن خوراک کے ساتھ کرنا چاہیے۔

    طویل دورانیے تک بیٹھے رہنا صحت کےلیے بہت مضر ہوتا ہے مثلاً ایک گھنٹے تک بیٹھنے سے دل پر اثر پڑتا ہے اور ساتھ ہی خون کا دورانیہ بھی سست پڑتا ہے جب کہ جسم میں آکسیجن بھی کم ہوتی ہے اسی لیے لیے تھوڑی دیر کرسی چھوڑ کر چہل قدمی کرنا بہتر ہوتا ہے اس سے نہ کہ آپ تھکاوٹ کے احساس سے بچ پائیں گے۔

    اگرآپ کیفین کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو یہ بھی تھکاوٹ اورکاہلی کی ایک وجہ ہے کیونکہ کافی اور سافٹ ڈرنکس وغیرہ کا استعمال آپ میں وقتی چستی تو پیدا کرتا ہے لیکن اس کی زیادتی انسان کو سست بھی بناسکتی ہے۔

    پانی انسانی صحت کے لیے بنیادی چیز ہے اس سے آپ کی فعالیت اور تازگی برقراررہتی ہے جب کہ اس کی تھوڑی سی کمی بھی توانائی اورتوجہ پرمتاثر ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال آپ کو توانا رکھتا ہے، اسی لیے ہر گھنٹے بعد ایک گلاس پانی ضرور پینا چاہئے۔

    چلنے پھرنے اور اٹھنے بیٹھنے کے انداز بھی باڈی لینگویج پر اثرانداز ہوتے ہیں جس سے آپ پر تھکاوٹ طاری ہوتی ہے اسی لیے اگر آپ کندھے سکیڑ کر دھیرے دھیرے چل رہے ہیں تو یہ نہ صرف تھکاوٹ بلکہ پریشانی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ چلتے وقت اپنا انداز باوقار رکھیے اس سے آپ تھکاوٹ کا شکار ہونے سے بھی بچ سکیں گے جب کہ خود کو توانا بھی محسوس کریں۔