Author: قیصر کامران صدیقی

  • شاہد کپور کا بالغ فلم میں کام کرنے سے انکار

    شاہد کپور کا بالغ فلم میں کام کرنے سے انکار

     نئی دہلی: بالی ووڈ کے اداکار شاہد کپور نے بالغ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سٹار شاہد کپور نے ڈائریکٹرکین گھوش کی فلم ’ٹرپل ایکس‘میں مصروفیات کے باعث کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

     شاہد کپور کے قریبی ذرائع کے مطابق بالی ووڈ سٹار نے فلم کے اخلاق باختہ ہونے کے سبب اس میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

     جب کہ شاہد کپور کی جانب سے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرانے پر ڈائریکٹر نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔

  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیا،پاکستان کا اظہار تشویش

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیا،پاکستان کا اظہار تشویش

    اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کشمیریوں کی سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی ۔

     ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں نہتے کشمیری مظاہرین پر بہیمانہ تشددکی مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی حکومت اورعوام کشمیریوں سےبھرپوراظہاریکجہتی کرتےہیں۔

     ترجمان نے بھارتی فورسز کے تشددسےجاں بحق کشمیریوں کے لواحقین سےاظہارہمدردی بھی کیا اور کہا کہ بہیمانہ تشددسےکشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔

     ترجمان نے کہا کہ حریت رہنماؤں کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاریوں پر تحفظات ہیں۔پاکستان نے مسئلہ کشمیر کےحل کیلئے ہمیشہ بامقصدمذاکرات پر زور دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کےمطابق حل ہونا چاہئے،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

  • بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ڈھاکا: شیر بنگال شاہین اور بنگال ٹائیگر آمنےسامنے آگئے،بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے۔

     اس موقع پر کپتان اظہر علی نے بتایاکہ پہلے میچ میں ٹیم کی پرفارمنس سے مایوسی ہوئی ، آج کے میچ میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

    بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کریں گے،بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ درست لائن پر گیندیں کیں تو کوئی مشکل نہیں ہوگی۔

  • الطاف حسین کی لمبی تقریرسےزیادہ بھوک لگتی ہے، عمران خان

    الطاف حسین کی لمبی تقریرسےزیادہ بھوک لگتی ہے، عمران خان

    کراچی: عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو حلقہ دوسو چھیالیس کے رزلٹ کا پہلے ہی پتہ چل گیا، میچ فکسنگ میں پہلےرزلٹ پتہ چلتا ہے۔

    عمران خان نے کراچی میں اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ عقیل کریم ڈھیڈی کی رہائش گاہ پر ڈونر کانفرنس میں شرکت کی۔

    اس موقع پر عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں جب چیزیں سامنےآئیں گی تودوہزار پندرہ انتخابات کاسال ہوگا۔

     عمران خان کا کہنا تھا کہ رینجرزکی موجودگی سے ضمنی انتخاب میں دھاندلی نہیں ہوگی۔

     عمران خان نے خوشگوار موڈ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ رات الطاف حسین کی طویل تقریر سن کر بھوک زیادہ لگ رہی ہے۔

     عمران خان نے بتایا کہ عقیل کریم ڈھیڈی پندرہ سال سے شوکت خانم اسپتال کی مدد کررہےہیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ دوسراشوکت خانم اسپتال اس سال پشاورمیں کھل جائے گا، عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےجلسےمیں لوگ لطف اندوز ہوں گے۔

     کپتان نے کہا کہ کراچی میں نیا دور شروع ہونےوالاہے، تبدیلی کی فضا شام کو دیکھنے کو ملے گی۔

  • ہالی ووڈ فلم پال بلارٹ مال کوپ ٹو کی آج سے نمائش کے لئے پیش

    ہالی ووڈ فلم پال بلارٹ مال کوپ ٹو کی آج سے نمائش کے لئے پیش

    لاس انجیلس: ایکشن اور کامیڈی سے بھرپورہالی ووڈ فلم پال بلارٹ مال کوپ ٹو امریکی سینماگھروں میں آج سے رنگ جمانے کیلئے تیارہے۔

    ایکشن اور کامیڈی کا تڑکہ لیئے ہالی ووڈ فلم پال بلارٹ مال کوپ ٹو امریکی سینما گھروں میں ایکشن اور کامیڈی کا تڑکہ لئے مداحوں کے چہروں پرہنسی بکھیرنےکو تیارہے۔

     فلم دوہزار نوکی بلاک بسٹر فلم پال بلارٹ کا سیکوئل ہے، فلم کے سیکوئل میں اس باربھی اداکارکیون جیمز جلوہ گرہ ہو رہے ہیں۔

     فلم کی کہانی پال بلارٹ نامی فربہ سیکیورٹی گارڈ کے گرد گھومتی ہےجسے لاس ویگاس کے ایک مال میں تعینات کیا جاتا ہے۔

     جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے ساتھ ساتھ گارڈ کی نادانیاں بنتے کام بگاڑتی نظر آئیں گی، فلم امریکی سینماگھروں میں آج نمائش کے لئےپیش کر دی جائے گی۔

  • اسلام آباد: تھانہ آئی نائن میں پولیس کی زیر حراست نواجوان چل بسا

    اسلام آباد: تھانہ آئی نائن میں پولیس کی زیر حراست نواجوان چل بسا

    اسلام آباد: تھانہ آئی نائن میں پولیس کی زیر حراست نواجوان چل بسا، ورثا نے الزام لگایا ہے کہ ہلاکت پولیس تشدد سے ہوئی۔

    ورثا کے احتجاج پر پولیس حکام نے چند اہلکاروں کو معطل کر کے ایس ایچ او اور سینیئر افسران کو بچانے کی تیاری کرلی ۔

    ورثاء نے الزام لگایا کہ فرمان مسیح کو پولیس نے چوری کے  مبینہ مقدمہ میں حراست میں لیا تھا اور اس پر بدترین تشددکیا جس سے اس کی موت ہوئی۔

    پولیس نے اپنی جان بچانے کے لیے فرمان کی ہتھکڑی لگی لاش نالے میں پھینک دی تھی، ورثا کے احتجاج پر لاش پمز اسپتال منتقل کر دی گئی، ذرائع کے مطالق لاش پر تشدد کے نشانات ہیں ۔

  • وادی تیراہ: سیکورٹی فورسزسے جھڑپ،5 شدت پسند ہلاک، 3اہلکار زخمی

    وادی تیراہ: سیکورٹی فورسزسے جھڑپ،5 شدت پسند ہلاک، 3اہلکار زخمی

    تیراہ: وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں پانچ شدت پسندوں مارے گئے، جبکہ تین اہکار زخمی ہوگئے۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی وادی تیراہ کے علاقے نرے بابا میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کار روائی کی،کمین گاہ میں چھپے شدت پسندوں نے سیکیورٹی اہکاروں پر حملہ کردیا۔

     جوابی کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے،فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنھیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے اسپتال منقتل کردیا گیاہے۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا

    ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے۔

    اظہر علی کی قیادت کا پہلا دن مشفق الرحیم اور تمیم اقبال نے خراب کردیا،بنگلہ دیش نے پہلی ہی امتحان میں پاکستانی شاہینوں کے پر کاٹ کر تین میچزز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔

    بنگلہ دیش نے پہلی ہی امتحان میں پاکستانی شاہینوں کے پر کاٹ دیئے اور اظہر علی ٹیم کی ہار پر وضاحتیں پیش کرتے رہے۔

    بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پانچویں اسپیشلسٹ بولر کی کمی شدت سے محسوس ہوئی، سعید اجمل بھی مکمل فلاپ ہوئے۔

    پاکستان کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے قومی ٹیم آج ڈھاکا میں ٹیم بقا کی جنگ لڑے گی،اور غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، ہار گئے تو پہلی بار بنگلہ دیش سے سیریز ہار جائیں گے۔

  • راولپنڈی، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری

    راولپنڈی، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری

    راولپنڈی: اسلام آباد اورگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے،مختلف مقامات پر گرد آلود تیزہوائیں چلنےاور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    رات گئے راولپنڈی ،اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی موسم میں خنکی پیدا ہو گئی،موسم کی تبدیلی سے جڑواں شہر میں خنک ہوائیں چلنے لگیں۔

    اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 2روزکےدوران ملک کےبالائی علاقوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے جبکہ اتوار اور سوموار کے روز اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    گزشتہ روز گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت یوں رہے۔لاڑکانہ،موہنجوداڑو،شہید بینظیرآباد47، پڈعیدن ،سکھر 46، تربت، رحیم یار خان، روہڑی،سبی، جبکہ جیکب آباد 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔

  • موبائل کنٹرول کرنےوالا ٹریک پیڈ متعارف

    موبائل کنٹرول کرنےوالا ٹریک پیڈ متعارف

    امریکا میں بنایا گیا ہے ایسا ٹریک پیڈ جسے ناخن پر لگانے سے موبائل کنٹرول کرنا ممکن ہے۔

    امریکا کی ایم آئی ٹی یونیورسٹی میں ایک ایسا ٹریک پیڈ ایجاد کیا گیا ہے جو انگوٹھے کے ناخن کے برابر ہے، اسے مصنوعی ناخن کی طرح انگوٹھے پر لگایا جاتا ہے۔

    ٹریک پیڈ پر انگلی پھرنے سے پوائنٹر کمپیوٹر کی اسکرین پر حرکت کرتا ہے۔

     اسے بلیو ٹوتھ کے ذریعے لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ کمپیوٹر اور اسمارٹ فون سے بھی منسلک کیا جا سکتا ہے۔

    ٹریک پیڈ کو پوائنٹر کو حرکت دینے کے علاوہ دیگر کئی فنکشن سرانجام دینے کیلئے پروگرام بھی کیا جا سکتا ہے۔