Author: قیصر کامران صدیقی

  • سعودی عرب سے تیل ہمیں مفت یا سستے داموں نہیں ملتا، اسحاق ڈار

    سعودی عرب سے تیل ہمیں مفت یا سستے داموں نہیں ملتا، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے تیل ہمیں مفت یا سستے داموں نہیں ملتا بلکہ بازار کے داموں خریدا جاتا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دیگر ممالک کے طرح تجارتی بنیادوں پر ہی پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی جاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان معمول کے تجارتی قواعد کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، مسقط اور عمان سے تیل خریدتا ہے۔

     انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے تاریخ میں صرف ایک بار جوہری دھماکوں کے بعد تقریباً دو ارب ڈالر کا مفت تیل دیا۔

    ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ جس طرح سعودی عرب کو اس وقت ترکی، برطانیہ اور امریکہ انٹیلی جنس اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہے ہیں، وہ پاکستان بھی کر رہا ہے۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ نےاپنے پیروں پرکھڑےہونےکا اشارہ دےدیا

    کراچی اسٹاک مارکیٹ نےاپنے پیروں پرکھڑےہونےکا اشارہ دےدیا

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ نےاپنے پیروں پرکھڑےہونےکا اشارہ دےدیا، غیر ملکیوں کی جانب سےشئیرزکی فروخت کےباوجود ایک دن میں پانچ سو پوائنٹس کی تیزی ریکارڈکی گئی۔

    جمعرات کوکراچی اسٹاک مارکیٹ میں سینتیس کروڑ سےزائد شئیرزکی قابل ذکر ٹریڈنگ ہوئی اور ایک دن میں ساڑھےسولہ ارب روپے کا نمایاں کاروبار ہوا۔

    مارکیٹ میں تیزی کی اہم وجہ آئل اینڈگیس کمپنیوں کے شئیرزمیں مقامی سرمایہ کاروں کی بھاری سرمایہ کاری تھی۔

    غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سےستائیس لاکھ ڈالرکےشئیرزکی فروخت کو میوچل فنڈزکی جانب سےکی جانےوالی 41 لاکھ ڈالرکی خریداری نے جذب کرلیا اورکاروبارکےاختتام پرمارکیٹ 487 پوائنٹس کےاضافےسے بتیس ہزار 736 پوائنٹس پربند ہوئی۔

  • دوسرے صوبے سےآراوز کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

    دوسرے صوبے سےآراوز کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی کراچی میں دوسرےصوبوں سےریٹرننگ افسران کیلئے درخواست مسترد کردی۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی کراچی کے حلقے این اے دوسو چھیالیس کےضمنی انتخاب میں دوسرے صوبوں سے عملے کی تعیناتی کی درخواست مسترد کردی، الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کےرہنماءعلی زیدی کی درخواست کوناقابل قبول قراردےدیا ہے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کےمطابق تحریک انصاف کے علی زیدی نے الیکشن کمیشن کو دیگر صوبوں سے عملے کی تعیناتی کی درخواست  دی تھی جسے مستردکردیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ دوسرے صوبوں سےعملے کی تعیناتی ممکن نہیں، الیکشن کمیشن پولنگ نے  پندرہ روزقبل عملے کی تربیت مکمل اور تعیناتیوں کی فہرست کو حتمی شکل دیدی ہے، عوامی نمائندگی ایکٹ انیس سو چھہتر کے تحت پی ٹی آئی کی درخواست کے پابند نہیں ہیں۔

  • منی لانڈرنگ کیس، طارق میرکی ضمانت میں جولائی تک توسیع

    منی لانڈرنگ کیس، طارق میرکی ضمانت میں جولائی تک توسیع

    لندن: برطانیہ کی پولیس نے منی لانڈرنگ کے الزام میں ایم کیوایم کے سینئر رکن سیدطارق میرکی ضمانت میں جولائی تک کیلئے توسیع کردی ہے۔

    ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق سیدطارق میر اپنے وکیل کے ہمراہ پہلے سے طے شدہ اپائنمنٹ کے تحت سینٹرل لندن کے پولیس اسٹیشن پہنچے تھے جہاں ان سے منی لانڈرنگ کے الزام کے سلسلے میں پہلے سے جاری تفتیش کے تحت سوالات کئے گئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کسی بھی قسم کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی تردید کرتی ہے۔

  • سلمان خان نے بلاگر کے لگائے گئے الزام کی تردید کردی

    سلمان خان نے بلاگر کے لگائے گئے الزام کی تردید کردی

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے بلاگر کو دھمکیاں دینے سے متعلق اپنے اوپر لگائے گئے الزام کی تردید کرتے ہوئے بلاگر کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کی کبھی اس بلاگر سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور نہ ہی انہوں نے کبھی بلاگ ہٹانے سے متعلق کچھ کہا ہے۔

    نوٹس کے مطابق سلمان خان پر چلنے والے کار حادثہ کیس میں 2 بلاگ کے ذریعے اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے جب کہ بلاگ میں کیس کے حقائق کو بھی مسخ کرکے پیش کیا گیا ہے۔

  • اعلیٰ سطح کااجلاس: یمن بحران،پرامن حل کیلئےمثبت کردار پراطمینان

    اعلیٰ سطح کااجلاس: یمن بحران،پرامن حل کیلئےمثبت کردار پراطمینان

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت یمن کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےدورہ سعودی عرب سے متعلق بریفنگ دی۔

    اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ وفد نے حوثیوں کو غیرملکی امداد پر تشویش کا اظہار کیا، سعودی قیادت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ تعلقات کو سراہا۔

    سعودی قیادت نے تیرہ اپریل کو وزیراعظم کے پالیسی بیان کی تعریف کی،وفد نے یمن میں حوثیوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی مذمت بھی کی۔

    اجلاس میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حوثی باغیوں کو اسلحہ سپلائی روکنے کی تعریف کی گئی ۔

     اجلاس کے شرکا نے یمن بحران کےپرامن حل کیلئےمثبت کرداراداکرنےپر اطمینان کا اظہارکیا اور توقع ظاہر کی کہ تمام فریق یمن مسئلہ پرسلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق اختلافات ختم کرینگے۔

     اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان سعودی عرب ہرمشکل وقت میں ساتھ کھڑےہیں اور پاکستان سعودی عرب کی سلامتی خود مختاری،اور حرمین شریفن کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہے۔

  • اداکار ببو برال کو بچھڑے 4 برس بیت گئے

    اداکار ببو برال کو بچھڑے 4 برس بیت گئے

    لاہور: اسٹیج کے وراسٹائل کامیڈین ایوب اختر المعروف ببوبرال کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہے۔

    تیس سال تک سینکڑوں اسٹیج ڈراموں اور بے شمار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے لیجنڈ ببو برال کو بچھڑے آج چار سال بیت گئے ہیں۔

    گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا اسٹیج کا یہ عظیم فنکار اپنے منفرد اسٹائل کے باعث شہرت کی بلندیوں تک پہنچا، ببو برال اسکرپٹ رائٹر اور ہدایت کار بھی تھے۔

    ببوبرال نے ٹوپی ڈرامہ، شرطیہ مٹھے اور عاشقوں غم نہ کرنا جیسے بے شمار ہٹ ڈراموں میں فن کے جوہر دکھائے، ببوبرال نے پچاس کے قریب فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

     انہوں نے انڈسٹری کو مجھے چاند چاہئے، نو پیسہ نو برابلم، کڑیوں کو ڈالے دانہ، نکی جئی ہاں سمیت کئی ہٹ فلمیں دیں۔ 2010 ء میں ریلیز ہونے والی پنجابی فلم چناں سچی مچی ان کی آخری فلم تھی۔

    ببوبرال اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے بھی شوقین تھے،انہوں نے اپنی ایک آڈیو البم بھی ریلیز کی تھی۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی ٹیم نے اہم شواہد نظر انداز کردئیے

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی ٹیم نے اہم شواہد نظر انداز کردئیے

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نےاہم شواہد نظر انداز کردئیے، اصل ذمہ داروں کے کلئیرہونے کا امکان ہے۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سانحے میں زخمی ہونے والے دوافراد نے جے آئی ٹی کو دئیے گئے بیان میں کہا ہے کہ کسی پولیس اہلکارکو شناخت نہیں کرسکتے کیونکہ سب نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، جے آئی ٹی نے بیالیس زخمیوں کوبیان ریکارڈ کرانے کے لئے نوٹس جاری کئے تھے۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم ملزمان کوکلئیر کئے جانے کا امکان ہے کیونکہ جےآئی ٹی نے اہم حکومتی شخصیت کو بے گناہ  قرار دینےکی یقین دہانی کرادی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سربراہ کو جلد پنجاب میں اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔

  • اسلام آباد: صدر ممنون حسین کا سرحد یونیورسٹی کاونوکیشن خطاب

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین کا سرحد یونیورسٹی کاونوکیشن خطاب

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے جدید علوم سے آگاہی ضروری ہے تربیت کے بغیر تعلیم کا عمل نا مکمل رہتا ہے خواتین کی تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

    اسلام آباد میں سرحد یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ تعلیم کے فروغ سے منفی سوچ کے حامل عناصرکی حوصلہ شکنی کی جاسکتی ہے،دنیا میں بغیر تعلیم انسانی ترقی ممکن نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرحد یونیورسٹی کا نمایاں کارنامہ فاصلاتی نظام تعلیم ہے،ملالہ جیسی کئی بیٹیاں خیبر پختونخواہ میں تعلیم حاصل کررہی ہیں، فاٹا کی مختلف ایجنسیوں میں تعلیمی مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

    صدر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام نے زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھائی،مشکل حالات میں خیبر پختونخواہ کے طلباء اور اساتذہ نے حوصلہ نہیں ہارا،اقتصادی راہداری سے ترقی اور امکانات کے نئے باب کھلیں گے۔

  • الیکشن غیرآئینی تھےعوام حکمرانوں کی چھٹی چاہتےہیں، طاہرالقادری

    الیکشن غیرآئینی تھےعوام حکمرانوں کی چھٹی چاہتےہیں، طاہرالقادری

    لاہور: منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ 2013 کے الیکشن غیر آئینی تھےعوام غیر قانونی حکمرانوں کی چھٹی چاہتے ہیں۔

    ایک بیان میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس نے آزاد الیکشن کمیشن اور انتخابی اصلاحات کیلئے لانگ مارچ کیا۔

     ان کا کہنا تھا عام انتخابات غیر آئینی تھے اور موجودہ حکومت غیر قانونی ہے ، عوام ان حکمرانوں کی چھٹی چاہتے ہیں۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ کنٹینر پالیٹکس نہ کرنے کے دعویداروں نے پورا پنجاب کنٹینرز سے سیل اور لوگوں کو گھروں میں قید کیا۔

     ان کا کہنا تھا کہ آزاد الیکشن کمیشن کیلئے ہماری جدوجہد کے خلاف تمام قوتیں ایک نہ ہوتیں تو قوم کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔