Author: قیصر کامران صدیقی

  • ملک کی معاشی شرح نمو 7 فیصد تک لیجانا چاہیتے ہیں، وزیرخزانہ

    ملک کی معاشی شرح نمو 7 فیصد تک لیجانا چاہیتے ہیں، وزیرخزانہ

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا حکومت نے ملک کی معاشی ترقی کی شرح کو سات فیصد تک لے جانے کا ہدف رکھا ہے۔

    وزارت خزانہ اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے دورائے برطانیہ کے دروان لندن اسٹاک مار کیٹ اور برطانوی سرمایا کاروں کے وفد سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کےساتویں جائزہ مذاکرات پربریفنگ بھی دی ، وزیر خزانہ نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اٹھارہ ارب ڈالر سے زائد کرنے کاہدف ہے جبکہ دوہزار سترہ تک دس ہزارمیگاواٹ اضافی بجلی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

  • اینٹیگا ٹیسٹ: انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 220رنز کی برتری

    اینٹیگا ٹیسٹ: انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 220رنز کی برتری

    اینٹیگا: اینٹیگا ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو سو بیس رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    اینٹیگا میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے پہلی نامکمل اننگز ایک سو پچپن رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

    جرمین بلیک ووڈ کی ناقابل شکست سینچری نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں دو سو پچانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بلیک ووڈ نے ناٹ آؤٹ ایک سو بارہ رنز کی اننگز کھیلی۔

    ٹریڈویل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے ایک سو چار رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی اور تیسرے روز کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں پر ایک سو سولہ رنزبنالئے ہیں، مہمان ٹیم کی مجموعی برتری دو سو بیس رنز کی ہوگئی ہے۔

  • ایشیا کپ، پہلی بار ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت ہوگا

    ایشیا کپ، پہلی بار ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت ہوگا

    دبئی: ایشیا کپ کا فارمیٹ تبدیل کردیا گیا، دوہزار سولہ میں ایشیا کپ پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو اشرف الحق کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ اب ہر دو سال بعد منعقد ہوگا، ایک بار ٹی ٹوئنٹی اور دوسری بار ون ڈے فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔

    دوہزار سولہ میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کی وجہ سے ایشیا کپ کا فارمیٹ پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کردیا گیا ہے، جو جنوری میں ہوگا، میزبان ملک کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں ایک یا دو ایسوسی ایٹ ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے بعد ایونٹ میں شامل ہوسکتی ہیں۔

     دوہزار اٹھارہ میں ایشیا کپ ون ڈے فارمیٹ کے تحت ہوگا تاکہ پچاس اوورز کے ورلڈ کپ سے مطابقت ہوسکے جو دو ہزار انیس میں ہو گا۔

    دوہزار چودہ میں بنگلہ دیش میں ہونے والا ایشیا کپ سری لنکا نے جیتا تھا۔ پاکستان دو مرتبہ ایشیا پر حکمرانی کرچکا ہے۔

  • بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے، اظہرعلی

    بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے، اظہرعلی

    ڈھاکہ: پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کو اسی کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے۔

    ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ بنگلہ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھا چکی ہے۔

    سیریز کے تمام میچز کو ترنوالہ سمجھنا غلطی ہوگی۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ سائیڈ میچ میں بنگلہ دیش اے ٹیم نے ٹف ٹائم دیا،کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے یہ اہم موقع تھا۔

    کوچ وقار یونس نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے یہ بات کہی کہ انیس سو ننانوے ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش نے اچھی پرفامنس پیش کی تھی۔

    میزبان ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے فیورٹ ہے، اب پاکستانی ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔

  • رافیل نڈال کی مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    رافیل نڈال کی مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    پیرس: عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور اسپین کے رافیل نڈال نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    فرانس میں جاری کلے کورٹ ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں سیکنڈ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے فرانس کے جیریمی چارڈی کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ دو اور چھ ایک رہا،ایک اور میچ میں تھرڈ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال نے فرانس کے لوکاس پوئل کو قابو کیا۔

     اسپینش کھلاڑی نے چھ دو اور چھ ایک سے حریف کھلاڑی کو زیر کیا۔

  • لاہور: پاکستان میں موجود واحد زرافہ بھی چل بسا

    لاہور: پاکستان میں موجود واحد زرافہ بھی چل بسا

    لاہور: پاکستان میں موجود واحدزرافہ بھی چل بسا،سنی کی موت کے بعد پاکستان کے کسی بھی چڑیاگھرمیں کوئی زرافہ موجودنہیں۔

    پاکستان کاواحدزرافہ ’سنی‘لاہورکے چڑیاگھر میں نامعلوم بیماری میں مبتلاہوکراپناپنجرہ سُوناکرگیا۔

     بچوں اوربڑوں کاہردل عزیز پاکستان کاواحدزرافہ سنی بھی چل بسا، سنی کی موت کے بعد پاکستان کے کسی بھی چڑیاگھرمیں کوئی زرافہ نہیں۔

    چڑیاگھرحکام کے کاکہناہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سنی کی موت دل کادورہ پڑنے سے ہوئی، جبکہ دل کا دورہ پھیپھڑوں کے سرطان کے باعث پڑا، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔

     دوہزارسات میں سنی اوردومادہ زرافوں کوافریقہ سےلاہورکے چڑیا گھر لایا گیا تھا، دونوں مادہ زرافے پہلے ہی مرچکے ہیں۔ چڑیا گھر کی آب وہوا مال اورلارنس روڈ کےقریب ہونے کی وجہ سے فضائی آلودگی سے بہت متاثرہے۔

     اس سے پہلے بھی کئی جانورٹی بی اورپھپھڑوں کےامراض میں مبتلا ہو چکے ہیں، وجہ چاہے کچھ بھی ہولیکن سنی کی موت نے پاکستان میں نایاب جانوروں کی کمی میں مزیداضافہ کردیاہے، چڑیا گھرکاخالی پنجرہ آنے والوں کوسنی کی یاددلاتارہے گا۔

  • ہالی ووڈ کی ایکشن فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ کی ایکشن فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا نیا ٹریلر ریلیز

    نیویارک: ہالی ووڈ کی ایکشن فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا نیا ٹریلر شائقین کیلئے پیش کردیا گیا،فلم پندرہ مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

    ہالی ووڈ کی سپر ہٹ سیریز میڈ میکس کے شائقین تیار ہوجائیں، ایکشن سے بھرپور فلم کا نیا ٹریلر تہکہ مچانے آگیا۔

    ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم میڈ میکس سیریز کا چوتھا پارٹ ہے،میڈ میکس فیوری روڈ ایسی دنیا کی کہانی ہے جہاں لوگ موت سے لڑتے دکھائی دینگے۔

    ایکشن سے بھرپور فلم میں میڈ میکس ٹیم کی ایک خاتون خود کو بچانے کیلئے ہر خطرے کا سامنا کرتی ہے اور اس میں کامیاب بھی ہوجاتی ہے ۔

    ایکشن سے بھرپور فلم پندرہ مئی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔

  • اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اور دی گریٹ پاکستانی سرکس میں معاہدہ

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اور دی گریٹ پاکستانی سرکس میں معاہدہ

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اور دی گریٹ پاکستانی سرکس میں معاہدہ ہوگیا جبکہ ایم او یوز پر دستخط کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

    بہترین تفریح کی فراہمی کیلئے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اور دی گریٹ پاکستانی سرکس میں معاہدہ ہوگیا اب شہری اے ار وائی سہولت والٹ کے ذریعے بھی اس سرکس کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

    دی گریٹ پاکستانی سرکس میں شہریوں کی تفریح کیلئے مختلف کرتب اور کمالات پیش کئے جارہے ہیں۔

    اے آر وائی دیجیٹل نیٹ ورک دی گریٹ پاکستانی سرکس کو پاکستان کے مختلف شہروں میں پرموٹ کرے گا، سرکس میں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے کمالات سے شہریوں کو محظوظ کرینگے۔

  • لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 400 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

    لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 400 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

    لیبیا:تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے خدشہ ہےکہ چارسو سے زائد تارکین وطن ہلاک ہوگئےجبکہ ایک سو چوالیس کو ریسکیو کرلیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں لیبیا سے یورپ جانے کے خواہشمند پانچ سو سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے ایک سو چوالیس افراد کو ریسکیوکیےجانے کے بعد اٹلی کی بندرگاہ لایا گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق تارکین وطن میں زیادہ تر کا تعلق مشرق وسطٰی اور افریقہ سے ہے۔اٹلی نے ڈوب جانے والےمسافروں کی تلاش کے لیے فضائی اور سمندری آپریشن شروع کردیا ہے۔

    اس سے قبل چار سو اسی تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ چار ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔مشرق وسطی اور افریقی ممالک میں کشیدہ صورتحال کے باعث غیر قانونی طور پریورپ جانے والے تارکین وطن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

  • جے آئی ٹی ٹیم کی صولت مرزا سے پوچھ گچھ مکمل

    جے آئی ٹی ٹیم کی صولت مرزا سے پوچھ گچھ مکمل

    مچھ: جے آئی ٹی نےمچھ جیل میں صولت مرزا سے طویل پوچھ گچھ مکمل کرلی صولت مرزا نے تحقیقاتی ٹیم کو اپنے بیان سے متعلق سوالوں کے جواب دئیے،تحقیقات کے بعد مجرم کوڈیتھ سیل منتقل کر دیا گیا۔

    پھانسی سے چند گھنٹےپہلےتہلکہ خیز انکشافات کرنے والے صولت مرزا سےتحقیقات کیلئےکراچی سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ڈی آئی جی امیر شیخ کی سربراہی میں مچھ جیل پہنچی جےآئی ٹی کو سخت سیکیورٹی حصار میں جیل پہنچایا گیا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں خفیہ اداروں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

    تحقیقاتی ٹیم نے مختلف سیشنز میں صولت مرزا سے پوچھ گچھ کی صولت مرزا نے پھانسی سے چند گھنٹے قبل ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین سمیت دیگر رہنماؤں پر سنگین الزام لگائے تھے ۔

    ویڈیو بیان کے نشر ہوتے ہی صولت مرزا کی پھانسی فوری طور پر باہتر گھنٹے کیلئے معطل کی گئی تھی، جے آئی ٹی کے قیام کے بعد صولت مرزا کی سزا ایک ماہ کیلئے موخر کر دی گئی تھی۔