Author: قیصر کامران صدیقی

  • فتح اللہ: لیگ اسپنر یاسرشاہ زخمی، ون ڈے سیریزسے آؤٹ

    فتح اللہ: لیگ اسپنر یاسرشاہ زخمی، ون ڈے سیریزسے آؤٹ

    فتح اللہ: یاسر شاہ بنگلادیش بورڈ الیون کیخلاف پریکٹس میچ میں چوٹ لگنے سے ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور جھٹکا، صہیب مقصود، سہیل خان کے بعد یاسر شاہ بھی بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

     فتح اللہ میں پریکٹس میچ کے دوران یاسر شاہ زخمی ہوگئے، لیگ اسپنر کے بائیں ہاتھ میں چوٹ لگی، جس کے بعد ان کے ہاتھ کی سرجری کرائی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کے متبادل کے طور پر ذوالفقار بابر کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

  • اینٹیگا ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ننانوے رنز بناکر آؤٹ

    اینٹیگا ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ننانوے رنز بناکر آؤٹ

    اینٹیگا: اینٹیگا ٹیسٹ میں انگلینڈکی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ننانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں پر ایک سو پچپن رنزبنالئے۔

    اینٹیگا میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز تین سو اکتالیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو آخری پانچ بیٹسمین اسکور میں صرف اٹھاون رنز کا اضافہ کرسکے۔

    مہمان ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ننانوے رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ این بیل ایک سو تینتالیس رنزبناکر نمایاں رہے۔ جوائے روٹ نے تراسی رنز بنائے، کیمار روچ نے چار اور جیروم ٹیلر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ رہا۔ ٹاپ آرڈر وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا، دوسرے روز کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں پر ایک سو پچپن رنزبنالئے ہیں۔

  • مونٹی کارلو ٹینس: نوواک جوکووچ کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    مونٹی کارلو ٹینس: نوواک جوکووچ کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    پیرس: عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    فرانس میں جاری کلے کورٹ ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں عالمی نمبر سربیا کے نوواک جوکووچ نے اسپین کے ایلبرٹ راموس کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

    جوکووچ کی فتح کا اسکور چھ ایک اور چھ چار رہا۔ جنرل ساؤنڈ ایک اور میچ میں اسپین کے ڈیوڈ فیررر کامیاب رہے۔

     فیررر کے حریف کھلاڑی وکٹر ایسٹریلا پہلا سیٹ ہارنے کے بعد دوسرے سیٹ میں انجری کا شکار ہونے کے بعد میچ سے دستبردار ہوگئے۔

  • اظہرعلی کی قیادت میں پاکستان ٹیم کو پہلی شکست

    اظہرعلی کی قیادت میں پاکستان ٹیم کو پہلی شکست

    فتح اللہ: بنگلادیش بورڈ الیون نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرادیا۔

    دورہ بنگلادیش میں پاکستان ٹیم کوپہلا دھچکا مل گیا، بنگلادیش بورڈ الیون شاہینوں کا شکار کرنے میں کامیاب ہوگئی،فتح اللہ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو محمد حفیظ اور اظہر علی نے چھیاسٹھ رنز کا آغاز فراہم کیا۔

     اظہر علی نے انچاس گیندوں پر صرف ستائیس رنز بنانے کی زحمت کی، مڈل آڈر بلے باز بھی رسمی طور پر وکٹ پر آئے،حفیظ پچیاسی رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، فواد عالم کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت قومی ٹیم نو وکٹ پر دو سو اڑسٹھ رنز بناسکی۔

     جواب میں بنگلادیش بورڈ الیون کی چار وکٹیں اکیاسی رنز پر پویلین لوٹ گئی، اس موقع پر صابررحمان نے ایک سو تیئس رنز جارحانہ اننگز کھیل کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔

     جنید خان نے یکے بعد دیگرے تین مہرے کھسکا کر کم بیک کیا، لیکن سوہاگ غازی کی ذمہ دارنہ اننگز نے بی سی بی بورڈ الیون کو ایک وکٹ سے کامیابی دلوادی۔

  • ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ میڈونا نے پرفارمنس کے دوران شرمناک حرکت کردی

    ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ میڈونا نے پرفارمنس کے دوران شرمناک حرکت کردی

    کیفورنیا: امریکی  گلوکارہ میڈونا سٹیج پرفارمنس کے دوران نوجوان گلوکار کو زبردستی بوسہ دینے سے تنقید کی ذد میں آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ میڈونا نے پرفارمنس کے دوران نوجوان کینیڈین ریپر کو زبردستی بوسہ دیا جس کے بعد مشہور ریپر ڈریک انتہائی غصے کے عالم میں دیکھائی دیئے۔

    کیلیفورنیاکی کواشیلا میوزک ویلی میں میڈونا اور ڈریک سٹیج پر پرفارم کرہے تھے۔

    ڈریک سٹیج پر رکھی کرسی پر بیٹھے تھےکہ میڈونا نے اچانک آگے بڑھ کر ڈریک کو کھاجانے والے انداز میں بوسہ دیا۔جس کے بعد معروف گلوکارہ تنقید کی زد میں آگئیں۔

  • غیرملکی خفیہ ایجنسیاں باز رہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

    غیرملکی خفیہ ایجنسیاں باز رہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

    کوئٹہ: پاک فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ غیرملکی خفیہ ایجنسیاں پاکستان کوغیرمستحکم کرنے سے بازر ہیں، ریاست کی رٹ کےلیےکسی بھی حدتک جاسکتےہیں۔

    آرمی چیف نے کوئٹہ کے دورے میں گورنراوروزیراعلیٰ بلوچستان اورکمانڈرسدرن کمانڈ کی ملاقاتیں کی۔ جنرل راحیل نے کاتربت میں مزدورں کی ہلاکت پرافسوس کااظہارکیا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کےخاتمےکیلئےبلوچستان حکومت کی مدد کریں گے،آرمی چیف نے خبردارکیا کہ غیرملکی خفیہ ایجنسیاں پاکستان کوغیرمستحکم کرنےسےبازرہیں،دہشت گردوں کےخاتمےتک تعاقب جاری رکھیں گے،ان کی مدداورحمایت کرنےوالوں کوبھی نہیں بخشاجائےگا۔

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک دشمنوں کوچھپنےکی جگہ نہیں ملےگی،ریاست کی رٹ قائم کرنےکیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، بلوچستان میں قیام امن کی بہتری پرآرمی چیف نے ایف سی کی تعریف کی جبکہ سول اورفوجی قیادت کومربوط حکمت عملی اپنانےکی ضرورت پرزوردیا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین نے پاکستانی پرچم لہرادئیے

    مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین نے پاکستانی پرچم لہرادئیے

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کیخلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے پاکستانی پرچم لہرادئیے،کشمیر میں قومی پرچم لہرانے پر بھارتی میڈیا نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

    مقبوضہ سری نگر میں فوجی جارحیت کیخلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرین نے بھارتی حکومت کے دہرے رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں پاکستانی پرچم لہرادئیے۔

     بھارتی فوج نے مظاہرین کوروکنے کیلئے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس پر مظاہرین نے بھارتی حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیئے۔

    کشمیری عوام کا احتجاج بھارتی میڈیا کو ہضم نہ ہوسکا اور وادی کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرائے جانے پراس نے پاکستان کیخلاف ہرزاہ سرائی شروع کردی۔

  • وزیراعظم نوازشریف کوامریکی وزیرخارجہ کافون، یمن پربات چیت

    وزیراعظم نوازشریف کوامریکی وزیرخارجہ کافون، یمن پربات چیت

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کو امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا۔

    وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان یمن مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے یمن کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ نے یمن مسئلےکے پرامن حل پر زور دیا۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کے مسئلے پر قرار داد منظور کر لی گئی ہے جس میں سابق یمنی صدر عبداللہ صالح اور حوثی باغیوں کے سردار کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

  • حوثی باغیوں کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

    حوثی باغیوں کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

     واشنگٹن: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کے مسئلے پر قرار داد منظور کر لی گئی ہے جس میں سابق یمنی صدر عبداللہ صالح اور حوثی باغیوں کے سردار کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کے اجلاس میں حوثی باغیوں پر پابندی عائد کی جانے والی قرارداد کے حق میں 14 ووٹ ڈالے گئے جب کہ روس نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔ قرار داد کے مطابق حوثی باغیوں کو ہر قسم کی ہتھیاروں کی فراہمی پر مکمل پابندی لگا دی ہے ۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کو ہر قسم کے اسلحہ کی فراہمی پر پابندی عائد ہوگی جب کہ حوثی باغیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں کو خالی کردیں جن پر انہوں نے قبضہ کیا ہے۔ قرارداد میں یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح اور ان کے بیٹےاحمد صالح سمیت 2 سینئر حوثی رہنماوں کو بلیک لسٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ یمن کے سابق صدر عبداللہ صالح نے یمنی صدر ہادی کے خلاف حوثی باغیوں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

  • جھوٹے مقدمات میں پھنسانےکی کوشش کی گئی، الطاف حسین کی تردید

    جھوٹے مقدمات میں پھنسانےکی کوشش کی گئی، الطاف حسین کی تردید

    لندن: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہےکہ میری ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے،امید ہے جلد تحقیقات مکمل ہوجائیں گی۔

    برطانیہ میں اسکارٹ لینڈ یارڈ سے ضمانت ملنے کے متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مجھے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی گئی ہے،ماضی میں مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، مجھ پر اور میرے ساتھیوں پر بہت سارے جھوٹے مقدمات بنائے گے ہیں، یہاں پربھی مقدمات کا سامنا کررہاہوں، آپ لوگوں کے کہنے پر لندن چلا آیا، پاکستان میں تھاتوکارروائیاں کی گئیں اورمقدمات چلائے گئے۔

    الطاف حسین نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کارکنان اور ساتھی میری وجہ سے پریشان نہ ہوں عزت ہمیشہ دولت والےکی ہوتی ہے،غریب کی نہیں،تکالیف اور پریشانیاں میرے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔

    ایم کیوایم کے قائد کا کہنا تھا کہ پولیس والے لے کر جائیں گے پھر واپس آجاؤنگا، کارکنان پریشان نہ جس طرح میں گیا تھا اور پھر واپس آگیا  بلکل اسی طرح این اے 246 کی نششت بھی واپس آجائیی گی۔

    یمن کے حوالے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یمن کےمعاملےکی بحث چھڑی ہوئی ہے، یمن تنازع پر پاکستان ثالث کا کردار ادا کرے، سردجنگ میں فریق بننےکےباعث اس کےنتائج آج تک بھگت رہےہیں،سب سوچیں کہ پاکستان کی بھلائی کس چیز میں ہے،پاکستان کو یمن اورسعودی عرب دونوں کا ساتھ نہیں دیناچاہئے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوالات کے باعث پوچھ گچھ کا دورانیہ زیادہ ہوا،پوچھا گیا قد کتنا ہے، عمرکتنی ہےناشتہ کیا کیا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ میری رہائی پر کچھ تجزیہ کاراپنی قسمت پر ماتم کررہے ہونگے، تجزیہ کار کہتے رہے اب یہ ہوجائے گا اب وہ ہوجائے گا، کچھ اینکر پرسن کہتے ہیں کہ الطاف حسین آج گیا ،کل گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ اسکاٹ لینڈ پولیس پر بھروسہ ہے، پاکستان حکومت کابرطانوی حکومت سےکیارابطہ ہےمجھے معلوم نہیں ہے،عمران فاروق قتل کیس عدالت میں ہے،بحث کرنا مناسب نہیں، دعا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کے اصل قاتل پکڑے جائیں۔