Author: قیصر کامران صدیقی

  • پیپلزپارٹی کاجوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کاجوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابات 2013 میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف عدالتی کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے نائب صدر شیریں رحمان نے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ عدالتی کمیشن میں پیپلزپارٹی کی طرف سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پیش ہوں گے۔

     جبکہ ایک وکلاء کا پینل بھی تشکیل دیا گیا ہے جو کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے ثبوت پیش کرنے کیلئے قانونی مدد فراہم کرے گا، اس پینل کی سربراہی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بیرسٹر اعتزاز احسن کریں گے ۔

     ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سیاسی اور قانونی ٹیم انتخابی دھاندلی پر ثبوت اور پیپلزپارٹی کا موقف جوڈیشل کمیشن میں پیش کرے گی ، جبکہ راجہ پرویز اشرف آئندہ چند روز میں جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے کیلئے درخواست دیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مطالبے پر وفاقی حکومت نے عام انتخابات کے دوران ہونے والی دھاندلیوں پر سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل ایک کمیشن قائم کیا ہے جو کہ انتخابات کے دوران دھاندلیوں کا جائزہ لے گا اور اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

  • باردانے کی غلط تقسیم اور کرپشن میں ملوث محمکہ خوراک 19 افسران معطل

    باردانے کی غلط تقسیم اور کرپشن میں ملوث محمکہ خوراک 19 افسران معطل

    اسلام آباد: صوبائی وزیرخوراک نے باردانے کی غلط تقسیم اور کرپشن میں ملوث 19 افسران کو معطل کردیا صوبائی وزیرخوراک گیان چندکے مطابق معطل کیے گئے افسران میں تین ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور 16 فوڈ انسپکٹر شامل ہیں۔

    گندم کی بوریوں میں خرد برد اور بدعنوانی کا الزام صوبائی وزیر خوراک نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مٹیاری کریم اللہ سومرواور ٹنڈو محمد خان کے فوڈ انسپکٹر مراد کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

     صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث محکمہ خوراک کے افسران کے خلاف فوری تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں گندم کی ترسیل اور خریداری کے عمل کو شفاف بنایا جائے گا۔

  • جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد پارلیمنٹ جانا چاہتا تھا، عمران خان

    جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد پارلیمنٹ جانا چاہتا تھا، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد پارلیمنٹ جانا چاہتا تھا، نہ چاہتے ہوئے بھی یمن پر واضح موقف دینے کیلئے پارلیمنٹ گیا۔

    تحریک انصاف کے کپتان نے ٹویٹ کے دوران مزید کہنا تھا کہ دوہزار چار میں ہم نے امریکی جنگ کا حصہ بننے اور وزیرستان فوج بھیجنے کی مخالفت کی تھی۔

     ان کا کہنا تھا کہ یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد ہماری واپسی کی اہمیت کا مظہر ہے ،محسوس کیا کہ اس مرحلے میں تحریک انصاف کو تاریخی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔  

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایوان میں مشترکہ قرارداد کے ذریعے اپنا واضح موقف پیش کرنے میں کامیاب رہے۔

  • دورہ بنگلہ دیش، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پزیر

    دورہ بنگلہ دیش، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پزیر

    لاہور: دورہ بنگلہ دیش کے لئے لاہور میں لگایا گیا قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگیا،ٹیم پیر کو ڈھاکہ روانہ ہوگی۔

    دورہ بنگلہ دیش کی تیاریوں کے لئے منگل سے شروع ہونے والا قومی کرکٹرز کا مختصر تربیتی کیمپ آج ختم ہوگیا۔

    کیمپ میں کھلاڑیوں نے مختلف سیشنز میں بھرپور پریکٹس کی جس میں بولنگ ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر خاص توجہ دی گئی۔

     کیمپ کے چوتھے روز دو ٹیمیں تشکیل دے کر پریکٹس میچ بھی کرایا گیا، کیمپ ختم ہونے کے بعد کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

    اسکواڈ پیر کی صبح ڈھاکہ روانہ ہوگا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز سترہ اپریل کو ہوگا۔

    واضح رہے کہ یہ دوہزار گیارہ کے بعد گرین شرٹس کا پہلا دورہ بنگلہ دیش ہوگا۔ سیریز تین ون ڈے، دو ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے سترہ اپریل کو میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز اٹھائیس اپریل سے ہوگا۔

  • پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں اور تبادلے

    پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں اور تبادلے

    راولپنڈی: مسلح افواج مین اعلی افسران کی تقرریاں اور تبادلے کر دئیے گئے۔

    لیفٹننٹ جنرل زبیر محمود حیات چیف آف جنرل اسٹاف جبکہ لیفٹننٹ جنرل مظہر جمیل ڈی جی اسٹریٹجک پلا نز ڈویژن تعینات کر دئے گئے۔

    آرمی چیف کی منظوری سے لیفٹننٹ جنرل علی حیدرکو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر مقرر کر دیا گیا۔   لیفٹننٹ جنرل اشفاق ندیم کور کمانڈر ملتان اور۔ لیفٹننٹ جنرل جاوید رمدے کور کمانڈر بہاول پور تعینات کر دئیے گئے ۔    

  • خیبرایجنسی : پاک فضائیہ کی بمباری 23 شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی : پاک فضائیہ کی بمباری 23 شدت پسند ہلاک

    خیبر ایجنسی: پاک فضائیہ کی بمباری سے تئیس شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے تئیس شدت پسند مارے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے وادی تیراہ کے دو مختلف مقامات پر بمباری کی،جس کے نتیجے میں جمرود کے علاقے میں سترہ اور طور درہ میں سات شدت پسند ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوئے۔

    فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے  وادی تیراہ سمیت مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کا گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

  • این اے 246: پولنگ اسٹیشنزمیں رینجرز تعینات کرنیکا فیصلہ

    این اے 246: پولنگ اسٹیشنزمیں رینجرز تعینات کرنیکا فیصلہ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے دو سو چھیالیس کےانتخابات میں پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرزتعینات کرنےکافیصلہ کرلیا۔

    الیکشن کمیشن نے این اے دو سو چھیالیس کےانتخابات میں پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرزتعینات کرنےکافیصلہ کرلیا، رینجرز انچارج کو مجسٹریٹ درجہ اول کےاختیارات حاصل ہونگے۔

    رینجرز انچارج ہنگامہ آرائی کرنے والے کسی بھی شخص کے خلاف موقع پر ہی کارروائی کا مجاز ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ حلقہ میں ضمنی انتخاب کی شفافیت یقینی بنائے جائے گی، کسی بھی شخص یا پارٹی کو ضمنی انتخاب پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    پولنگ اسٹیشنز کے اندر رینجرز اہلکار متعین کرنے کا مطالبہ تحریک انصاف نے کیا تھا ۔

  • جسے عمران جیسا شوہر مل جائے اسے کسی تحفے کی ضرورت نہیں، ریحام خان

    جسے عمران جیسا شوہر مل جائے اسے کسی تحفے کی ضرورت نہیں، ریحام خان

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا وعدہ پورا نہ ہو سکا،جس پر ریحام خان نے کہہ دیا کہ عورت کیلئے شوہر سے بڑا اور کوئی زیور نہیں۔

    کراچی ائیرپورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بہت پیار ملا ہے اور جیسے عمران خان جیسا شوہر مل جائے اسے اور کسی تحفے کی کیا ضرورت رہتی ہے۔

     انہوں نے مزید کہا کہ کراچی والوں نے انہیں قومی بھابھی کا خطاب دیا ہے اور اس سے بڑا کیا تحفہ ہو سکتا ہے۔

    اس سے قبل ریحام  کراچی ایئرپورٹ پہنچیں تو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان ورلڈ کپ کھیل رہے ہوتے تو میں ورلڈکپ دیکھنے کے لئے بھی جاتی اور اگر وہ ’ کے ٹو‘ کو سر کریں گے تو میں وہاں بھی پہنچ جاؤں گی۔

  • زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے، شہریارخان

    زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے، شہریارخان

    لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی امید جاگ گئی،چئیرمین پی سی بی شہریار خان کہتے ہیں زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے،خوشخبری جلد ملے گی۔

    چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے خوشخبری سنادی انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے، آئی سی سی میٹنگ میں معاملات طے کرلئے جائیں گے۔

    شہریار خان کا کہنا تھا کہ بڑی ٹیموں کو ابھی نہیں بلارہے لیکن دروازے آہستہ آہستہ کھل رہے ہیں، چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ جو کھلاڑی فٹ ہوں گے وہ ہی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

  • محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ چنئی میں لے لیا گیا

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ چنئی میں لے لیا گیا

    چنائے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ چنئی میں لے لیا گیا ہے۔

    محمد حفیظ کا آفیشل بولنگ ایکشن ٹیسٹ چنئی کی شری رماچندرا یونیورسٹی کی لیب میں کیا گیا ہےجسکی رپورٹ چودہ روز میں جاری کی جائیگی۔

    حفیظ کے مطابق انکا ٹیسٹ اچھا رہا ہے اور انھیں یقین ہے کہ وہ بہت جلد دوبارہ بولنگ کرانے کے اہل ہوجائینگے۔

    آل راؤنڈر حفیظ کا ایکشن گزشتہ سال نیوزی لینڈ کیخلاف یواے ای سیریز میں رپورٹ ہوا تھا، انگلینڈ میں بائیومیکینک تجزیہ کروانے کے بعد انھیں بولنگ سے روک دیا گیا۔