Author: قیصر کامران صدیقی

  • بیروت: لبنان میں کار بم دھماکا ، 7 افراد ہلاک ،66زخمی

    بیروت: لبنان میں کار بم دھماکا ، 7 افراد ہلاک ،66زخمی

    لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور چھیاسٹھ  زخمی ہوگئے ہیں، دھماکا حزب اللہ بیروت کے جنوبی علاقے میں ہوا، جو حزب اللہ ملیشیا کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

    دھماکے کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے اور امدادی کارکنوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا، ایک ہفتے کے دوران یہ بیروت میں دوسرا کار بم دھماکا ہے ، ستائیس دسمبر کو بیروت کے مرکزی علاقے میں ہونے والے کار بم دھماکے میں لبنان کے سابق وزیر محمد شاطع جاں بحق ہوگئے تھے۔

     

  • کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

    پولیس کے مطابق لانڈھی ریڑھی گوٹھ سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

    قصبہ کالونی میں کلینک میں گھس کر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر سراج جان بحق ہوگئے، نصرآباد میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ لیاری بہار کالونی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    سولجر بازار میں بھی گولیاں لگنے سے ایک شخص جان سے گیا، ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر کے قریب فائرنگ سے علی حیدر نامی شخص شدید زخمی ہوا۔بھینس کالونی میں ایمبولینس پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔
           

  • خیبرپختونخواہ حکومت نے ایوب میڈ یکل کالج میں ہونے والیغیر قانونی ترقیوں کا نوٹس لے لیا

    خیبرپختونخواہ حکومت نے ایوب میڈ یکل کالج میں ہونے والیغیر قانونی ترقیوں کا نوٹس لے لیا

    خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبہ کے دوسرے بڑے ایوب میڈ یکل کالج ایبٹ آباد میں ہونے والی مالی بے ضا بطگیوں اورغیر قانونی ترقیوں کا نوٹس لے لیا۔

    ایوب میڈ یکل کالج میں گزشتہ کئی سالوں سے پروفیسرزکوغیر قانونی طورپرگریڈ اٹھارہ سے بیس میں ترقی دی گئیں جبکہ وہ اس کے اہلیت نہیں تھے۔

    ان پروفیسرزکی جانب سے بیسک سائنس الاؤنس بھی وصول کیاجاتا رہا جس کی مالیت کڑوڑوں روپے بنتی ہے، جس سے سرکاری خزانے کوکڑوڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔

    خیبرپختونخواہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دورکنی کمیٹی ڈاکٹرزمان آفریدی اورڈاکٹرمحمودعالم کی جانب سے تحقیقات کا آغازکردیا ہے اورانٹی کرپشن نے بھی اپنی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • پاکستان انڈر19 ٹیم نے افغانستان کو شکست دیکر جونئیر ایشیا کرکٹ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

    پاکستان انڈر19 ٹیم نے افغانستان کو شکست دیکر جونئیر ایشیا کرکٹ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

    پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم نے افغانستان کو شکست دیکر جونئیر ایشیا کرکٹ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اب پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل چار جنوری کو کھیلا جائیگا۔

    متحدہ عرب امارات میں کھیلے جارہے انڈر نائنٹین ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

    افغان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو چھیانوے رنز بنائے، پاکستان کیلئے کرامت علی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، کپتان سمیع اسلم پچھتر رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

     

  • ملتان: قاتلانہ حملے اورچوری کاڈھائی سالہ ملزم عدالت میں پیش

    ملتان: قاتلانہ حملے اورچوری کاڈھائی سالہ ملزم عدالت میں پیش

    ملتان تھانہ دولت گیٹ پولیس نے ڈھائی سالہ بچے سعود کو چوری اور قاتلانہ حملے کے الزام میں عدالت میں پیش کردیا ، ڈھائی سال کے اس بچے کا قصور کوئی معمولی جرم نہیں بلکہ اسے چوری اور قاتلانہ حملے کا ملزم بنا دیا گیا ہے ۔

    اس معصوم بچے پر اس کے ظالم پڑوسی کو ترس نہ آیا اور اسے قرار دے ڈالا چوری اور قاتلانہ حملے کا ذمہ دار اس پر ہماری پولیس نے بھی اپنی کاردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بچے کو ملزم قرا دے کر اس کے خلاف پرچہ بھی کاٹ ڈالا ۔

    ماں کا بات تھی زمین کے تنازعہ کی جس کا انتقام لیا گیا معصوم بچے سے جو ابھی اسکول جانے کی عمر کا بھی نہیں ہے ، لیکن دشمن کی شکایت کو سچ ماننے والی پولیس کوشکائتی کی ذہنی حالت پر بھی شک نہ ہوا اور مقدمہ درج کر ڈالا ، عدالت نے بھی اس پر پولیس کی سرزنش کی ہے ، وکیل ننھنا سعود حالت و واقعات سے بےخبر ۔۔کیا جانے اپنی پولیس کے کارنامے عدالت نےاگلے ماہ کی سولہ تاریخ کو تمام حقائق کے ساتھ فریقین کو طلب کر لیا ۔
       

  • پاکستان کرکٹ بورڈ  کی عبوری کمیٹی کا لاہور میں اجلاس منقد

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کا لاہور میں اجلاس منقد

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی نے بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے لئے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں بنگلہ دیش کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں شرکت پر تبادلہ خیال ہوا، اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ آئی سی سی، اے سی سی اور حکومت سے اس بار ےمیں تجاویز مانگی جائیں گی، اجلاس میں قلیل المدتی فنانس پالیسی، ملازمین کی اکتیس جنوری تک مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔
       

  • فاسٹ بولر عمر گل ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہوگئے

    فاسٹ بولر عمر گل ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہوگئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے فاسٹ بائولر عمر گل کو مکمل فٹ نہ ہونے پر سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے فارغ کر دیا ہے۔

    فاسٹ بولر عمر گل نے قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو ڈیل نیلر کے ساتھ ایک ہفتے تک فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیا تھا۔ جس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے عمر گل کو یو اے ای سے واپس وطن بھیجنے کا فیصلہ کیا اور ہدایت کی ہے کہ عمر گل مکمل فٹ ہونے تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ جاری رکھیں اور ڈومیسٹک میچز میں بھی حصہ لیں۔ عمر گل نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم میں اچھا کم بیک کیا تھا۔
       

  • ابوظہبی ٹیسٹ: سری لنکا کی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر186 رنز بنا کر 7 رنز کی برتری

    ابوظہبی ٹیسٹ: سری لنکا کی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر186 رنز بنا کر 7 رنز کی برتری

    پاکستان کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام تک سری لنکا نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں پر ایک سو چھیاسی رنز بنا کر سات رنز کی برتری قائم کرلی ہے۔

    ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں تین سو تراسی رنز پر آؤٹ ہوگئی، تجربہ کار بیٹسمین یونس خان ایک سو چھتیس اور کپتان مصباح الحق ایک سو پینتیس رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

    سری لنکن ٹیم کی جانب سے ایرنگا اور ہیرتھ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، سری لنکا کی دوسری اننگز میں سنگاکارا اکیاسی اور کوشل سلوا نے پچپن رنز بنائے، دن کے اختتام تک سری لنکن ٹیم ایک سو چھیاسی رنز بناسکی ہے۔

  • مینڈیٹ نہ مانا گیا تو نتائج کےذمہ دارنہیں ہونگے، خالد مقبول صدیقی

    مینڈیٹ نہ مانا گیا تو نتائج کےذمہ دارنہیں ہونگے، خالد مقبول صدیقی

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کا مینڈیٹ تسلیم نہ کیا گیا تو نتائج کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

    حیدرآباد میں تقریب سے خطاب میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ انیس سو ستر میں عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا۔

    جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے ۔ سندھ کے شہری علاقوں کا مینڈیٹ تسلیم نہ کیا گیا تو نتائج کی ذمہ داری ہماری نہیں ہو گی ، خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ چھیاسٹھ سال بعد بھی قیام پاکستان کا مقصد حاصل نہیں کیا گیا۔

  • جنرل مشرف کی حالت خطرے سے باہر ہے، شجاعت حسین

    جنرل مشرف کی حالت خطرے سے باہر ہے، شجاعت حسین

    جنرل مشرف کے دور میں نگراںوزیر اعظم بننے والے چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی صحت خطرے سے باہر ہے اور ان کو علاج کےلئے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں ۔

    ایک نجی ٹیلی ویژن سے بات چیت میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سابق صدر کی صحت خطرے میں نہیں ہے اسلئے ان کے بیرون ملک جانے کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔

    چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ان کی ڈاکٹر کیانی سے بات ہوئی ہے ، ڈاکٹر کیانی کا کہنا ہے کہ پر ویز مشرف کی حالت خطرےسےباہرہے،چوہدری شجاعت نے کہا کہ غداری کیس میں کچھ بھی نہیں نکلے گا۔