Author: قیصر کامران صدیقی

  • کراچی: سعیدہ آباد پولیس ٹریننگ سینٹرمیں پاسنگ آ ؤٹ پریڈ منعقد

    کراچی: سعیدہ آباد پولیس ٹریننگ سینٹرمیں پاسنگ آ ؤٹ پریڈ منعقد

    کراچی میں سعیدہ آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں تیراسویں پاسنگ آ ؤٹ پریڈ منعقد ہوئی ۔پاسنگ آؤٹ بیچ میں چھ سو انہتر اہلکاروں نے تربیت حاصل کی۔

    کراچی میں سعیدہ آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں تیراسویں پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد ہوا ۔پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پاس اؤٓٹ ہونے والے جوانوں کا مبارک باد دی

    ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جدید اصولوں پر تربیت دی گئی ہے امید ہے کہ مستقبل میں اہلکار اپنے اپنے اداروں میں قانون کے مطابق فرائض انجام دیں گے۔

    پولیس ،سی آئی ڈی ،ایف آئی اے سمیت کئی سیکیورٹی اداروں کے چھ سو انتہر اہلکاروں نےکامیابی سےتربیت مکمل کی۔ تیراسویں پاسنگ آئوٹ پریڈ میں تربیت یافتہ نوجوانوں نے پریڈ کی اور مشقوں کا مظاہرہ کیا ۔
       

  • خیر پور: کار پر فائرنگ ،ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    خیر پور: کار پر فائرنگ ،ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    خیر پور میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہوجبکہ دو زخمی ہوگئے، خیرپور میں کوڈیجی تھانہ کے حدود میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی ۔

    فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا کا رپر پولیس کے مطابق جاإ بحق ہونے والوں میں اے ایس آئی شہزاد لنجھوانی اور دو خیرپور شگر مل کے ملازمین شامل ہیں ۔

    ایس ایس پی آصف اعجاز کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ملزمان کی گرفتاری کو جلد ممکن بنایا جائیگا

  • فوج کی طرف سے مشرف کےبیان کی تردیدآنی چاہئے، خورشید شاہ

    فوج کی طرف سے مشرف کےبیان کی تردیدآنی چاہئے، خورشید شاہ

    قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ نے کہا ہےفوج کی طرف سے مشرف کےبیان کی تردیدآنی چاہئے،اسلام آباد مین صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا پرویز مشرف اسمارٹ بننے کی کوشش کررہے ہیں۔بلے سمیت بہت سے لوگوں کا احتساب ہوناہے۔

    فوج کو مشرف کی پشت پناہی کے بیان کی تردیدکرنی چاہئے۔خورشید شاہ نے کہاموجودہ حکومت کے ہاتھ میں باتوں کے سوا کچھ نہیں، شہباز شریف جن جلوسوں کی قیادت کرتے تھے آج ان پر لاٹھیاں برسارہے ہیں، انہوں نے کہا طالبان سے مذاکرات کےساتھ حکومت کامضبوط  ہونا لازمی ہے۔
       

  • سکھر:پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا ہے تو پریس کلب پر کرے، قائم علی شاہ

    سکھر:پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا ہے تو پریس کلب پر کرے، قائم علی شاہ

    پاکستان تحریک انصاف کے کاکنان اگر احتجاج کرنا تھا تو کراچی پریس کلب کے سامنے کرتے انہوں نے ہماری لیڈر کے گھر پر جاکر اس طرح کیا جسے برداشت نہیں کرینگے۔

    سکھرایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاھ کاکہنا تھا کہ اس وقت تمام تر توجہ کراچی کے حالت پر مرکوز ہے۔ امید ہے کراچی کے حالات مزید بہتر ہونگے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ہم نے نہیں کہا کہ الیکشن مارچ یا فروری میں کرائے جائیں۔ لیکن انہوں نے ہماری بات نہیں مانی۔ ہمیں بلدیاتی الیکشن کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

  • دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، صدر ممنون حسین

    دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، صدر ممنون حسین

    صدر پاکستان ممنون حسین کہتے ہیں کہ حکومت خطے میں پائیدار امن اور ترقی کی خواہاں ہے۔ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، صدر پاکستان ممنون حسین نے سیفما قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خطے میں پائیدار امن اور ترقی کی خواہاں ہے، صدر کا کہنا تھا کہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنائے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا ، صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملک کی ترقی میں میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے امید ہے میڈیا نفرتیں ختم کرکے ہم آہنگی کو پھیلانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔ 

  • ہنگو:بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق

    ہنگو:بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق

    ہنگو کے علاقے سروخیل میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے ایک شخص جان بحق ہوگیا، ہنگو کے علاقے سروخیل میں ایف آر کرم سے آنے والی بارود سے بھری گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا ۔دھماکے سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، پولیس حکام کے مطابق دھماکا خود کش تھا اور اس میں ہلاک ہونے والا خود کش بمبار تھا جو بارود سے بھری گاڑی دہشتگردی کے عزائم سے لے کر جارہا تھا۔

     

  • اعلیٰ حضرت احمد رضاخان بریلوی کا عرس عقیدت سےمنایا جارہا ہے

    اعلیٰ حضرت احمد رضاخان بریلوی کا عرس عقیدت سےمنایا جارہا ہے

    دلوں میں عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو نئی جلادینے والے اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلوی کا عرس پاکستان سمیت دنیا بھرمیں نہایت عقیدت سے منایا جارہا ہے۔ اعلیٰ حضرت احمد رضا خان کی زندگی پر ڈالتی ہیں۔

    اعلیٰ حضرت کی ولادت دس شوال بارہ سوباہترھجری بریلی یوپی بھارت میں ہوئی، فاضل بریلوی کا نام محمد اورتاریخی نام المختار لیکن جداامجد مولانا رضا علی خان نے احمدرضا تجویزکیا بعد میں فاضل بریلوی نے خود نام کے ساتھ عبدالمصطفٰی کا اضافہ فرمایا-

    اعلیٰ حضرت نے چاربرس کی عمرمیں قرآن مجید ناظرہ ختم کیا، چھ سال کی عمرمیں بہت بڑے مجمع میں ذکرمیلاد شریف پڑھا۔ اردو فارسی کی کتابیں پڑھنے کےبعد آپ نے حضرت مولانا نقی علی خان ؒ سے اکیس علوم پڑھے، تیرہ برس کی عمرمیں آپ فارغ التحصیل ہوئے اوردستار فضیلت سے نوازے گئے۔

    اعلی حضرت احمدرضاخان بریلوی نے مسلمانوں کے دلوں میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو نعتیہ شاعری اورسلام عقیدت پیش کرکے ایک نئی جلابخشی۔ فاضل بریلوی نے پچیس صفرسن تیرہ سوچالیس ہجری جمعۃ المبارک کے روزبریلی میں وصال فرمایااوروہیں آخری آرام گاہ بھی ہے۔

  • ایم کیوایم کاسندھ میں 3جنوری سےانتخابی مہم شروع کرنےکا فیصلہ

    ایم کیوایم کاسندھ میں 3جنوری سےانتخابی مہم شروع کرنےکا فیصلہ

    ایم کیو ایم نے تین جنوری سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، انتخابی مہم کےسلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے سندھ بھرمیں جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

    جلسوں سے ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین خطاب کریں گے، تین جنوری کو حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد اور پانچ جنوری کو مزار قائد سے متصل باغ جناح میں جلسےہوں گے، جلسوں میں الطاف حسین بلدیاتی امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان اور ایم کیو ایم کے بلدیاتی منشور کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں گے۔

  • ماسکو: روس کے شہر وولگا گراڈ میں خاتون کا خودکش حملہ ، 18 ہلاک

    ماسکو: روس کے شہر وولگا گراڈ میں خاتون کا خودکش حملہ ، 18 ہلاک

    روس کے شہر وولگا گراڈ میں خاتون خودکش حملہ آور نے ریلوے اسٹیشن پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا ، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

    وولگا گراڈ حکام کے مطابق خاتون خودکش حملہ آور نے شہر کے مین ریلوے اسٹیشن کے داخلی راستے پر اس جگہ دھماکا کیا جہاں میٹیل ڈیٹیکٹرز نصب کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ انتہائی زوردار دھماکا تھا ۔

    دھماکا کے بعد موقع پر افراتفری مچ گئی ، ہر طرف چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیتی تھیں، دھماکے کے نتیجےمیں اٹھارہ افراد کی ہلاکت اور پچاس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، دھماکے کے نتیجے میں ریلوے اسٹیشن کی دو منزلیں بر طرح متاثر ہوئی ہیں۔
       

  • بلاول بھٹی کو ٹیسٹ سیریز کیلئے یو اے ای میں روک لیا گیا

    بلاول بھٹی کو ٹیسٹ سیریز کیلئے یو اے ای میں روک لیا گیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر بلاول بھٹی کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے یو اے ای میں روک لیا گیا ہے، پی سی بی زرائع کے مطابق فاسٹ بولر بلاول بھٹی کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بطور بیک اپ روکا گیا ہے، پی سی بی کی سلیکشن کیجانب سے اعلان کردہ ٹیسٹ اسکواڈ میں بلاول بھٹی شامل نہیں، لیکن بعد ازاں بلاول بھٹی کو ٹیسٹ سیریز کے لئے روک لیا گیا ، سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے چار ون ڈے میچز کھیلے تھے لیکن انھیں آخری ون ڈے میں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔