Author: قیصر کامران صدیقی

  • پاکستان کا سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 322 رنز کا ہدف

    پاکستان کا سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 322 رنز کا ہدف

    شارجہ کے تاریخی میدان میں پاکستان بلے باز سری لنکن ٹائیگرز پر جم کر برسے۔پہلا میچ کھیلنے والے شرجیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی پہلی ففٹی بنائی۔ شرجیل خان اکسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    صہیب مقصود نے محمد حفیظ کے ساتھ مل کر ٹیم کی بھاگ دوڑ سنھمبالی، دونوں سری لنکن بولرز کے سامنے ڈتے رہے اور کسی بولر کو حاوے نہ ہونے دیا۔ صہیب مقصود اکہتر رنز رن آؤ ٹ ہوگئے، لیکن دوسری جانب محمد حفیظ سری لنکن بولرز کے سامنے ڈتے رہے اور شاندار سنچری بناتے ہوئے پاکستانی شاہینوں کی میچ میں گرفت مضبوط بنائی۔

    بوم بوم نے بھی لنکن ٹائیگرز کی جم کر پٹائی کی اور صرف بارہ گیندوں پر برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے چونتیس رنز بنائے۔ پاکستانی بیٹسمینوں کی شاندار پرفارمنس کے باعث قومی ٹیم نے نو مہینے بعد تین سو سے زائد کا اسکور بنایا ، پروفیسر ایک سو بائیس رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔

  • سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کراچی میں جاری

    سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کراچی میں جاری

    چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل پاکستان اسکواش سرکٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔
             روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپیلکس میں کھیلے جارہے ایونٹ کے کوالیفائرز راؤنڈ میں کئی میچز کے فیصلے ہوگئے۔

    پاکستان کے عماد فرید نے رئیس خان کو یک طرفہ مقابلے میں تین ایک سے شکست دی، محمد یاسر خان امریکی کھلاڑی عباس منیر کیخلاف واک اوور حاصل کرکے اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے، پاکستان کے اویس خان نے متحدہ عرب امارات کے عامر ملک خان کو باآسانی تین ایک سے شکست دی، کوالیفائرز راؤنڈ کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو کھیلا جائیگا۔

     

  • ساتواں جونئیر سندھ کپ اسنوکر ٹورنامنٹ کراچی میں جاری

    ساتواں جونئیر سندھ کپ اسنوکر ٹورنامنٹ کراچی میں جاری

    ساتواں جونئیر سندھ کپ اسنوکر ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، کراچی میں کھیلے جارہے جونئیر سندھ کپ اسنوکر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں محمد فہد خان نے حمزہ احمد کو صفر کے مقابلے میں تین فریمز کے فرق سے شکست دی ، محمد عادل نے سمیر الحسن کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو سے زیر کیا۔ محمد بلال نے عریش اکبر کیخلاف تین ایک سے فتح حاصل کی۔ حارث ندیم نے حسن احمد کو تین ایک سے ہرایا۔

  • پاکستان دہشت گردوں کے لیے کھلی چراگاہ بن چکا ہے، احمد لدھیانوی

    پاکستان دہشت گردوں کے لیے کھلی چراگاہ بن چکا ہے، احمد لدھیانوی

      اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے ملک میں امن کی ناقص صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب اور مسلکی اختلافات میں گولی اور گالی کی قطعا کوئی گنجائش نہیں۔

    حکومت اور انتظامیہ حالات کنٹرول کرنے کے بجائے ڈنگ ٹپاوپالیسی اور مذمت تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی اختلافات ضرور ہیں اور رہیں گے تاہم اختلافات کے نام پر فسادات ناقابل معافی جرم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کو لاکھوں روپے دینے اور میتوں کو پروٹوکول دینے کے بجائے زندہ افراد کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانا ناگزیر ہوچکے ہیں۔

  • وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کی راولپنڈی دھماکہ کی مذمت

    وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کی راولپنڈی دھماکہ کی مذمت

    وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی خود دھماکے کی مذمت کی ہے۔۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدری کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ، جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن اور مجلس وحدت المسلمین نے راولپنڈی خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

    مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ ناصرعباس نے راولپنڈی خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت امن وامان قائم کرنےمیں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔۔ چہلم امام حسین سے پہلے اس طرح کے واقعات حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہیں۔

    سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ حکومت حالات کنٹر ول کر نے میں ناکام ہو چکی، وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ مستعفی ہو جائیں۔

    جعفریہ الائنس نے بھی راولپنڈی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔۔ متحدہ بین المسلمین فورم کے سربراہ مولانا تنویر الحق تھانوی بھی خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی۔

  • طالبان نے حکومت سے امن مذاکرات مسترد کردیئے

    طالبان نے حکومت سے امن مذاکرات مسترد کردیئے

     کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی کسی بھی پیشکش کومسترد نےکا اعلان کردیا، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کالعدم طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت سے امن مذاکرات بے معنی ہیں، وہ پاکستان میں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے، ملا فضل اللہ نے الزام عائد کیا کہ حکومت در پردہ ان کیخلاف ایکشن کا منصوبہ بنارہی ہے۔

  • کراچی : اورنگی ٹاون میں ہونے والا دھماکہ معمہ بن گیا

    کراچی : اورنگی ٹاون میں ہونے والا دھماکہ معمہ بن گیا

    اورنگی ٹاون میں ہونے والا دھماکہ معمہ بن گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا جبکہ تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ کریکر بم کا ہے۔
             اورنگی ٹاون کے علاقے قصبہ کالونی میں عسکری اسپتال کے قریب زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے کچھ دیر بعد ہی ایس پی اورنگی چودھری اسد نے دھماکے کو گیس پائپ لائن کا دھماکا قرار دیدیا۔ لیکن جب بم ڈسپوزل اسکواڈ اور تحقیقاتی ٹیموں نے تحقیقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ پائپ لائن پھٹنے کا نہیں بلکہ کریکر حملے کا ہے ۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے کریکر پھٹنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔اورقریبی مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے ،پولیس ذرائع کا کہنا جس مکان کو نقصان پہنچا ہے وہ سابقہ یوسی ناظم صدیق اکبر کا ہے ، تحقیقاتی ادروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ کریکر حملہ سابقہ یوسی ناظم کے گھر پر کیا گیا ہے۔

     

  • جماعت اسلامی سندھ لوکل باڈیز آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرے گی، حافظ نعیم

    جماعت اسلامی سندھ لوکل باڈیز آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرے گی، حافظ نعیم

    جماعت اسلامی کراچی نے سندھ کےبلدیاتی آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے مطابق سندھ بلدیاتی آرڈیننس دو ہزار تیرہ عوام کی توہین اور جمہوریت کی نفی ہے ، جس میں پینل کا نظام متعارف کروا کر فلور کراسنگ اور ہارس ٹریڈنگ کا راستہ کھولا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ بلدیاتی آرڈیننس کے ذریعے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اختیارات سلب کیے گئے ہیں۔

     

  • راولپنڈی: امام بارگاہ کے باہردھماکا، پولیس اہلکار سمیت 3 جاں بحق

    راولپنڈی: امام بارگاہ کے باہردھماکا، پولیس اہلکار سمیت 3 جاں بحق

    راولپنڈی کے علاقے گریسی لائن کی امام بارگاہ کے باہرخود کش بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور دس افراد زخمی ہو گئے۔
    ابتدائی اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آورنے ایئرپورٹ کے قریبی علاقے گریسی لائن کی امام کے پارکنگ ایریا میں خود کواڑالیا جس سے ایک سب انسپکٹر اور دو شہری جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں میں ایس ایچ او سمبیت تین پولیس اہلکاربھی شامل ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    دھماکے سے کئی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کونقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے وقت امام بار گاہ میں مجلس عزاجاری تھی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی عملہ اور پولیس حکام موقعے پرپہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل یونٹ علاقے کا سرچ آپریشن بھی کر رہا ہے۔

  • پاک بھارت ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنز ملاقات 24 دسمبر کوہوگی

    پاک بھارت ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنز ملاقات 24 دسمبر کوہوگی

    پاکستان اور بھارت کے ڈائرکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کی ملاقات چوبیس دسمبر کو ہوگی،اس ملاقات کی دعوت پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض نے بھارتی ہم منصب کو دی تھی۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کہ ڈی جی ایم او میجر جنرل عامر ریاض کی جانب سے چوبیس دسمبر کو اپنے بھارتی ہم منصب کو ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پاک بھارت سرحدی صورتحال سمیت لائن آف کنٹرول کی صورتحال بالخصوص ماضی قریب میں ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے جس میں دونوں جانب سے جوانوں اور افسروں سمیت عام شہریوں کی ہلاکت کے واقعات سامنے آئے اور املاک کو نقصان پہنچا ، یہ ملاقات پاک بھارت وزرائے اعظم کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات کے طے پانے والے فیصلوں کی روشنی میں ہو گی۔