Author: قیصر کامران صدیقی

  • پاکستان نے قرض واپسی کی مد میں آئی ایم ایف کو 5 کروڑ 71 لاکھ ڈالر ادا کردیئے

    پاکستان نے قرض واپسی کی مد میں آئی ایم ایف کو 5 کروڑ 71 لاکھ ڈالر ادا کردیئے

    پاکستان نے قرض واپسی کی مد میں آئی ایم ایف کو 5 کروڑ 71 لاکھ ڈالر ادا کردیئے، اسٹینڈ بائی پروگرام کی 25 ویں قسط آئی ایم ایف کو ادا کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک پاکستان کو رواں ماہ مزید دو قسطیں 27 اور 31 دسمبر کو ادا کرنا ہیں۔ رواں مالی سال،پہلے 5 ماہ،ملک میں 33 کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری۔

    گذشتہ مالی سال کے پہلے5 ماہ کی نسبت براہ راست سرمایہ کاری میں 5 فیصد اضافہ۔ جولائی تا نومبر،ملکی اسٹاک مارکیٹس میں 11 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

    نومبر میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری صرف 4 کروڑ 71 لاکھ ڈالر رہی۔نومبر میں ملکی اسٹاک مارکٰیٹوں 4 کروڑ ڈالر کی نمایاں سرمایہ کاری ہوئی۔

  • ہالی ووڈ ایکٹر پال واکر کی موت کے بعد فلم فاسٹ اینڈ فیورس سیون میں ہیرو کی جگہ خالی

    ہالی ووڈ ایکٹر پال واکر کی موت کے بعد فلم فاسٹ اینڈ فیورس سیون میں ہیرو کی جگہ خالی

    فلم فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کے فیورٹ ہیرو پال واکر، جن کی ریسنگ کے تھے سب ہی دیوانے، فلم میں خطرناک اسٹنٹس کرنے والے پال واکر کو کیا تھی خبر کہ ان کی موت بھی سڑک پر ہونے والے کار حادثے میں ہوگی، پال واکر کی موت کا صدمہ تو سب کو ہوا۔

    مگر فلم ڈائریکٹر پریشانی میں مبتالا ہوگئے، کہ اب ان کی فلم فاسٹ اینڈ فیورس سیون کا کیا ہوگا جس کی آدھی سے زیادہ شوٹنگ مکمل ہوچکی تھی ، صرف فلم کے آخری مناظر کی عکس بندی رہتی تھی کہ یہ حادثہ ہوگیا۔

    اس لئےفلم ڈائریکٹر نے پال واکر کی مماثلت رکھنے والے ان کے بھائی پر فلمائی جائے گی، اس کے علاوہ ڈائریکٹر نے پال واکر کی یاد میں فاسٹ اینڈ فیورس سیون کی کہانی میں بھی تبدیلی کی ہے۔
       

  • یوم شاہ عبدالطیف بھٹائی، سندھ میں کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے

    یوم شاہ عبدالطیف بھٹائی، سندھ میں کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے

    بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔عرس کے موقع پر کل صوبہ سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔صوبے بھر میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
     

    سندھ کے مشہور شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے دو سوستّرویں سالانہ عرس کی تقریبات کاسلسلہ جاری ہے ۔ عرس میں شرکت کے لئے ملک بھرسے زائرین کی بھٹ شاہ آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔زائرین بھٹ شاہ پہنچ کر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری دے رہے ہیں اور دعائیں مانگ رہے ۔

    عرس میں روز زرعی اور ثقافتی نمائش، گھڑ سواری اور ملاکھڑا کے مقابلے بھی ہوتے ہیں جبکہ ادبی کانفرنس منعقد کی جائے گی ،عرس کے تیسرے اور آخری روز موسیقی کا پروگرام اور ایوارڈز کی تقریب ہوگی عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں مزار کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ بھی نصب ہیں۔

    سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو کے مطابق چودہ صفر کو سندھ بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں میں بسلسلہ یوم حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی تعطیل ہو گی۔

  • امن وامان کی صورتحال،،پنجاب قبائلی علاقہ بن گیا، پرویزالہیٰ

    امن وامان کی صورتحال،،پنجاب قبائلی علاقہ بن گیا، پرویزالہیٰ

    پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ان کے دور کا پُرامن اور خوشحال پنجاب، اَب امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے قبائلی علاقہ بن چکا ہے۔ لاہور میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سےگفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کاکہنا تھا کہ مہنگائی، بدامنی اور بیروزگاری ختم نہیں ہو رہی، تاجر طبقہ سب سے زیادہ غیر محفوظ ہے۔نیت درست نہ ہو تو کوئی پروگرام کامیاب نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا عوام جانتے ہیں انہیں اُن کےدور میں مکمل ہونے والے فلاحی منصوبوں اور پروگراموں سے ہی فائدہ پہنچ رہا ہے۔
        
        
       

  • نیپرانےنومبرکے مہینے کیلئےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں اضافے کو مسترد کردیا

    نیپرانےنومبرکے مہینے کیلئےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں اضافے کو مسترد کردیا

    نیپرا نے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پربجلی کی قیمتوں پرسماعت کے دوران بجلی کے نرخ میں اضافے کو مستردکردیا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سےماہانا فیول ایڈجسٹمنٹ کےتحت پینتالیس پیسےفی یونٹ اضافےکی درخواست کی گئی تھی۔

    سماعت کے دوران چیرمین نیپرا نے کہاکلرکوں کی تیارکردہ سمری کے بجائے تفصیلات فراہم کی جائیں اور بجلی پیداواری کمپنیوں کوگیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کی مدمیں کی ادائیگیاں واپس لی جائیں۔ اکتوبر کے مہینے کے لیے ماہانافیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تہتر پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیاتھا۔

  • سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈیول کل جاری کیا جائے گا

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈیول کل جاری کیا جائے گا

    ابھی سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیوں اور ان پر اعتراضات کا سلسلہ تھما بھی نہیں کہ الیکشن کمیشن نے بدھ کو انتخابی شیڈیول جاری کرنے کا اعلان کر دیا, ابھی سندھ کی دو بڑی پارٹیوں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان کراچی میں نئےضلعے کے قیام اور حلقہ بندیوں میں ترامیم پر حمایت اور اعتراض کے بیانات تھمے نہیں کہ الیکشن کمیشن نے سندھ میں ہونےو الے بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈیول جاری کرنے کا اعلان کر دیا ۔

    الکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈیول کل جاری کر دیا جائے گا۔ ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کر دئے ہیں ، اس لئے بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن ہو گیا ہے ۔ اور اب سندھ بھر میں بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات کے لئے اٹھارہ جنوری کو پولنگ ہو گی ۔
       

  • حکومت سندھ ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیو ایم کو کچلنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، ایم کیوا یم

    حکومت سندھ ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیو ایم کو کچلنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، ایم کیوا یم


       ایم کیوا یم کے ترجمان نے وزیراعلیٰ سندھ کے اس بیان پر کہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی کراچی طرز کا آپریشن کیا جائے گا سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے حکومت سندھ ” ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیو ایم کو کچلنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہےاگر سندھ حکومت کی جانب سے ایم کیوا یم کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے اور عوام کو ریاستی طاقت سے دبانے کی سازشیں بند نہ کی گئیں تو اسے عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔