Author: قیصر کامران صدیقی

  • اے آر وائی فلمز کی نئی پیشکش، ہو مَن جہاں، کا ٹریلر ریلیز

    اے آر وائی فلمز کی نئی پیشکش، ہو مَن جہاں، کا ٹریلر ریلیز

    کراچی: اے آر وائی فلمز  اور دی وژن فیکٹری فلمز کی نئی پیشکش ’ہو مَن جہاں ‘کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، فلم اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    پاکستانی فلم بینوں کے لئے اے آر وائی فلمز کا ایک اور تحفہ سال دو ہزار سولہ کی شروعات ہوگی، فلم  ’ہو من جہاں ‘فلم میڈ ان پاکستان کے بینر تلےاگلے سال یکم جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

    عاصم رضا اور شہریار منور کی اس ہنستی مسکراتی پیشکش کا ٹریلر اے آر وائی ڈیجیٹل پر ریلیز کردیا گیا، فلم ’ہومن جہاں‘ کی لیڈنگ کاسٹ میں تین جانے پہچانے چہرے شامل ہیں۔ مائرہ خان، شہریار منور اور عدیل حسین جبکہ ساتھی اداکاروں میں منور صدیقی، سونیا جہاں، ارشد جمال ،جمال شاہ، نمرہ بچہ اور بشرا انصاری شامل ہیں۔

    تقریب میں اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او اور صدر سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ فلم ہو من جہاں میڈ ان پاکستان کے تحت بنی ہے،انہوں نے کہا کہ ایک فلم چار چیزیں ہوتی ہیں جن میں اچھی کاسٹ، اچھی کہانی ، تھورا سا مصالہ اور ایک اچھا ڈائریکٹر ،اس فلم میں یہ ساری چیزیں موجود ہیں ۔

    اس موقع پر فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر اور اداکار شہریار منور کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ فلم بہت محنت سے بنائی ہے ، یہ فلم پچھلی نسل ، موجودہ نسل اور آنے والی نسل کے لئے ایک میسج ہے۔

    فلم میکر عاصم رضا کا کہنا ہے کہ فلم کو اس طرح فلمایا گیا ہے کہ ہر عمر کے فرد کے لیے دلچسپی پیدا ہوسکے. فلم کی کہانی دوستوں کی زندگی سے جڑی ہے، یہ فلم کراچی اور شمالی علاقہ جات کے علاقوں میں فلمائی گئی ہے۔

    فلم کے ڈائیلاگز یاسر حسین اور فلم میکر عاصم رضا نے ترتیب دئیے ہیں جبکہ خود عاصم رضا نے ہی فلم کے ذریعے پہلی مرتبہ ڈائریکشن میں قدم رکھا ہے۔

    The First Official Trailer of Ho Mann Jahaan by ARY Films! <3Film Releasing on 1st Jan 2016Cast: Mahira Khan, Adeel Husain, Sheheryar Munawar, Sonya Jehan, Nimra Bucha, Bushra Ansari, Jamal Shah, Arshad Mehmood, Munawar SiddiquiDirected by: Asim RazaExecutive Producers: Asim Raza, Sheheryar Munawar. Distributed by: ARY FILMS Posted by ARY Films on Monday, October 12, 2015

    فلم ’ہومن جہاں‘سی ای او اے آر وائی ڈجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال ، شہریار منور اور عاصم رضا کی مشترکہ پیش کش ہے۔

    فلم ہو من جہاں میں نو گانے موجود ہیں جن کو لیکر فلم میکر خاصے پر امید ہیں. کیونکہ فلم میں زوہیب حسن, معروف گلوکار عاطف اسلم, زیب النسا بنگش, جمی خان, ٹینہ ثانی, ابو محمد, فرید ایاز , اسرار اور مائی ڈھائی بینڈ نے اپنی آوازکا جادو جگایا ہے، فلم کے میوزک پروڈیوسر ز میں فاخر محمود اور احتشام ملک شامل ہیں۔

  • ساکنان شہر قائد کے تحت کراچی میں عالمی مشاعرہ منعقد کیا گیا

    ساکنان شہر قائد کے تحت کراچی میں عالمی مشاعرہ منعقد کیا گیا

    کراچی: ساکنان شہر قائد کے تحت کراچی میں عالمی مشاعرہ منعقد کیا گیاجس میں مقامی اور بیرون ملک سےآنے والے نامور شعرا نے اپنا کلام پیش کیا۔

    ساکنان شہر قائد کے تحت کراچی میں ہونے والے عالمی مشاعرے میں ملکی اور غیر ملکی نامورشعرانےشرکت کی،ممتاز شعرائےکرام میں پروفیسرعنایت علی خان ،امجداسلام امجد،انورمسعود،افتخار عارف،پیرزادہ قاسم، عباس تابش،ذکیہ غزل،اقبال خاور سمیت دیگرشعرانےبھی کلام پیش کیاجبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نےمحفل مشاعرہ میں شرکت کی ۔

    مجھ کو فرشتہ ہونے کا دعویٰ نہیں مگر
    جتنا بُرا سمجھتے ہیں اتنا بُرا نہیں
                                                 امجد اسلام امجد

     محفل مشاعرہ میں بھارت سے تعلق رکھنے والے شاعر طاہرفراز رامپوری نےترنم سے کلام پیش کیا،جسکو سامعین نے خوب سراہا ۔

    ہم کسی اور سے منصوب ہوئے
    کیا یہ نقصان تمھارا نہ ہوا

    ساکنان شہر قائد کے تحت منعقد کردہ عالمی مشاعرہ کی صدارت عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے مشہور و معروف شاعر افتخار عارف نے کی۔صدر محفل کی جانب سے پیش کردہ اشعار مندرجہ ذیل ہے۔

    اس بار بھی دنیا نے ہدف ہم کو بنایا
    اس بار تو ہم شہہ کے مصاحب بھی نہیں تھے

    مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے
    وہ قرض اتارے ھیں جو واجب بھی نہیں تھے

    پیمبروں سے زمینیں وفا نہیں کرتیں
    ہم ایسے کون خدا تھے جو اپنے گھر رہتے

    عالمی مشاعرے کے منتظمین کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا،مشاعرے میں ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا،سابق چیف سی پی ایل سی احمد چنائے، کمشنر کراچی اور ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی سمیت دیگر سماجی اور سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔

  • بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن آج اپنی 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن آج اپنی 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    کراچی: بالی ووڈ کے سدابہار سپراسٹار امیتابھ بچن آج اپنی 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں، سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جلوے دکھانے والے امیتابھ آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔

     بھارتی فلمی دنیا کے سپر اسٹار امیتابھ بچن گیارہ اکتوبر انیس بیالیس میں بھارت کی ریاست اترپردیش میں پیدا ہوئے،انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز سن انیس سو انہتر میں فلم سات ہندوستانی سے کیا، جس میں انہیں پہلے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

     اس کے بعد انہوں نے کئی کامیاب فلموں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کے دل جیت لئے، امیتابھ بچن نے اپنے چالیس سالہ فلمی کیریئر کے دوران بارہ فلم فیئر ایوارڈز حاصل کئے۔

     بھارتی فلم انڈسٹری میں ابتک بہترین اداکار کے طور پر سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے کا اعزاز اس سپر اسٹار کو ہی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں کئی نیشنل ،معاون اور دیگر ایوارڈز بھی حاصل کئے ۔

    امیتابھ بچن نے اداکاری کے علاوہ پروڈیوسر ،ٹی وی کمپیئر،پلے بیک سنگر اور انڈین پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے،ان کی مشہور فلموں میں شعلے، شہنشاہ ،لاوارث،کولی ،اگنی پتھ، خدا گواہ ،ہم ،انسانیت ،کبھی خوشی کبھی غم،محبتیں، سرکار راج شامل ہیں۔

    سپراسٹار امیتابھ بچن کی  73 ویں سالگرہ کے موقع پر ان ایک مداح نے سمندر کی ریت پر ان کی تصویر بنا ڈالی۔

    Big B sand Sculpture

    بالی ووڈ لیجنڈ اور سپراسٹارامیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبارکباد دینے مداحوں کا تانتا بن گیا ہے۔

    تاہم امیتابھ بچن نے سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔  

  • ناسا نے بھی کراچی کو روشنیوں کا شہر مان لیا

    ناسا نے بھی کراچی کو روشنیوں کا شہر مان لیا

    کراچی: امریکی خلائی ادارے نے ناسا نے بھی کراچی کوروشنیوں کا شہر مان لیا۔

     شہری تولوڈشیڈنگ سے تنگ ہیں لیکن ناسا نے کراچی کو روشنیوں کاشہر مان لیا، یعنی جب لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی تو کراچی اتنا روشن ہوتا ہے کہ واقعی روشنیوں کا شہر ہوجاتا ہے۔

    امریکی خلائی ادارے ناسا نےتئیس ستمبرکوخلائی اسٹیشن سے ایک تصویرلی جس میں بھارت پاکستان اورافغانستان کے مختلف شہرروشن نظرآرہےہیں ان میں سے سب سے روشن کراچی ہے۔

    تصویر میں پاکستان اور بھارت کی سرحد سیکورٹی لائٹس کی وجہ سے روشن لکیرکی شکل میں واضح ہے۔

    رپورٹ میں کراچی سے کوہ ہمالیہ کا فاصلہ ایک ہزارایک سو ساٹھ کلو میٹر بتایا گیا تصویرسےثابت ہوگیا کہ روشنیوں کا شہرکراچی سب سے زیادہ روشن ہے۔

  • براہ راست اپڈیٹ:‌ پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں‌ 131 رنز سے شکست دے دی

    براہ راست اپڈیٹ:‌ پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں‌ 131 رنز سے شکست دے دی

    ہرارے :پاکستان نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو ایک سو اکتیس رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس زمبابوے نے جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو ایک بار پھر ٹاپ آرڈر ناکام رہا،ایک سو اٹھائیس پر پانچ کھلاڑی آوٹ ہونے کے بعد نوجوان محمد رضوان اور عماد وسیم نے چھٹی وکٹ کے لئے ایک سو چوبیس رنز جوڑے۔ عماد اکسٹھ رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے محمد رضوان نے ناقابل شکست پچھتر رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اسپنرز نے میزبان بیٹسمینز کی ایک نہ چلنے دی۔

    زمبابوے کی پوری ٹیم ایک سو اٹھائیس رنز بناکر آوٹ ہوگئی، یاسر شاہ نے کیرئیر بیسٹ بولنگ کراتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، زمبابوے کی تمام دس وکٹیں قومی اسپنرز نے حاصل کیں۔

    زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا ہے ، پاکستان نے 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 259رنز بنالئے ہیں۔

    پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد زمبابوے کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، پاکستان کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ٹاس جیتے تو وہ بھی فیلڈنگ ہی کرتے، اظہر علی نے کہا کہ اس وکٹ پر دو سو اسی رنز اچھا ہدف ہوگا، زمبابوے کے خلاف ملتان کے عامر یامین ڈیبیو کررہے ہیں.

    دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عماد وسیم، وہاب ریاض، عامر یامین، یاسر شاہ اور محمد عرفان شامل ہیں۔

    زمبابوے کی جانب سے ارون زخمی ہونے کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور اتسیا کو اس میچ کے لیے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل دو ٹی 20 میچوں کی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو دونوں میچوں میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔


    براہ راست اپڈیٹ



     

    زمبابوے اننگز


     

    آخری وکٹ: سیتیسویں اوور میں زمبابوے کے آخری کھلاڑی پاینگارا 4 رنز بنا کر یاسرشاہ کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    نویں وکٹ: چھتیسویں اوور میں زمبابوے کے کھلاڑی کریمر 2 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    35 اوور کے اختتام پر زمبابوے کا کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 122/8 ہوگیا۔

    آٹھویں وکٹ: پنتیسویں اوور میں زمبابوے کے کھلاڑی چیکمبورا 22 رنز بنا کر یاسرشاہ کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    ساتویں وکٹ: چوتیسویں اوور میں زمبابوے کے کھلاڑی جونگوی بغیر کوئی رن بنا کر شعیب ملک کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    چھٹی وکٹ: تیتیسویں اوور میں زمبابوے کے کھلاڑی موتمبامی 3 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    پانچویں وکٹ: اکتیسویں اوور میں زمبابوے کے کھلاڑی سکندر رضا 19 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    30 اوور کے اختتام پر زمبابوے کا کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 101/4 ہوگیا۔

    چوتھی وکٹ: چھبیسویں اوور میں زمبابوے کے کھلاڑی ولیمز 26 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    25 اوور کے اختتام پر زمبابوے کا کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 88/3 ہوگیا۔

    20 اوور کے اختتام پر زمبابوے کا کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 63/3 ہوگیا۔

    Yasir

    تیسری وکٹ: اٹھارویں اوور میں زمبابوے کے کھلاڑی مسکزا 15 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    15 اوور کے اختتام پر زمبابوے کا کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 44/2 ہوگیا۔

    13.5

    دوسری وکٹ: چودہویں اوور میں زمبابوے کے کھلاڑی چیری 16 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    10 اوور کے اختتام پر زمبابوے کا 1 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 28/1 ہوگیا۔

    chamu out

    پہلی وکٹ: نویں اوور میں زمبابوے کے کھلاڑی چیبھابا 12 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر آوٹ

    chamu

    اوور نمبر 05:  محمد  عرفان  نے  2 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 11/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 04:  عامر یامین  نے  کوئی رن نہ دیتے ہوئے میڈن اوور کروایا ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 9/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 03:  محمد  عرفان  نے  5 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 9/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 02:  عامر یامین نے  4 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 4/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 01:  محمد  عرفان  نے  کوئی رن نہ دیتے ہوئے میڈن اوور کروایا ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 0/0 ہوگیا

     

     


    پاکستان اننگز


     

    میچ میں عماد وسیم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی. عماد وسیم نے 61 رنز جبکہ محمد رضوان نے 75 رنز بنائے.

    ahmed

    پاکستانی اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے، کپتان اظہر علی 11 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ احمد شہزاد بھی 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    rizwan 4

    wasim 4

    جس کے بعد محمد حفیظ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رہ سکے اور دس رنز بنا کر جونگوے کی گیند پر مساکادزا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے.

    azhar ali

    تین وکٹوں کے نقصان کے بعد شعیب ملک اور سرفراز احمد کے درمیان 65 رنز کے پارٹنر شپ قائم ہوئی کی لیکن نیومبو نے 31 کے اسکور پر شعیب ملک کو بولڈ کر دیا، اس کے بعد سرفراز احمد 44 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    sarfaraz

    4

    سرفراز احمد کے آؤٹ ہونے کے بعد عماد وسیم اور محمد رضوان نے محتاط بیٹنگ کی، اسکور کو 252 رنز تک لے گئے۔

    hafeez - Copy

    malik

    50ویں اوور میں عماد وسیم 61 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان 75 رنزپر ناٹ آؤٹ رہے.


    ٹاس


    ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیاں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

  • موٹاپے سے نجات کیلئے انجیر فائدے مند

    موٹاپے سے نجات کیلئے انجیر فائدے مند

    انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ روزانہ انجیر کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

    انجیر صحت بخش اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے تنگ افراد دن میں انجیر کے چار سے پانچ دانے کھائیں، جو جسم کو درکار کیلوریز کے لئے کافی ہیں۔

    انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزائ، شکر کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں، دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں، ان اجزاء کے پیش نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔

    اسکا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس میں فولاد‘ کیلشیم اور فاسفورس جیسے اجزاء شامل ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک انجیر انسانی جسم کو درکار فولاد کی دو فیصد ضرورت کو پوری کرتا ہے۔

    انجیر میں کچھ خاص قسم کی کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں، لہذا وہ لوگ جو اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں انجیر کا ضرور استعمال کریں،کیوں کہ ایک انجیر میں صرف 47 کیلوریز ہوتی ہیں۔

    خون کے دباﺅ کا شکار افراد کے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی سطح متناسب نہیں رہتی اور انجیر کا استعمال اس متناسب کو بحال کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوا ہے، پوٹاشیم سے بھرپور انجیر بلڈپریشر کو کم کر سکتی ہے۔

    انجیر میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ کسی بھی دیگر پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں اور یہ مرکبات ایسے مادوں کو خارج کر دیتے ہیں، جو خون کی نالیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسائیڈینٹ کینسر سے بچاﺅ کا بھی موجب ہیں۔

  • براہ راست اپڈیٹ: پاک زمبابوے ٹی ٹونٹی سیریز، پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی

    براہ راست اپڈیٹ: پاک زمبابوے ٹی ٹونٹی سیریز، پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی

    ہرارے:پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ میں شاہینوں نے میدان مار لیا۔

    پاکستان اور زمبابوے کی کر کٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ آج ہوا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر136 رنز اسکور کرلئے.

    ہرارے اسٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ کاآغاز پاکستانی وقت کے مطابق 4 بجے ہوا۔

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے ایک سو سینتیس رنز کا ہدف 137 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی جوابی بیٹنگ جاری ہے۔

    پاکستان کا ٹاپ آڈر پھر سے ناکام ہوا، وکٹیں جھڑتی رہی کل ملا کر چودہ چوکے اور ایک چھکا لگا، آخری آٹھ اوورز میں لگے صرف دو چوکے اور ایک چھکا لگا۔

    احمدشہزاد اور پروفیسر نے گیندیں زیادہ کھیلیں رنز کم بنائے مشکل وکٹ پر صہیب مقصود سیٹ ہوکر وکٹ دے بیٹھے، شعیب ملک، محمد رضوان اور بوم بوم دھوم مچانے میں پھر ناکام ہوئے۔

    عمراکمل کی ناٹ آؤٹ سینتس رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان نے پھرسے وہی ہدف دیا جو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں دیاتھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو سریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے ۔

     


     براہ راست اپڈیٹ



    زمبابوے اننگز


    پاکستان نے زمبابوے کو 15  رنز سے شکست دے دی۔

    زمبابوے کے کھلاڑی جونگوی 8 رنز بنا کر عمران خان کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    اوور نمبر 19: زمبابوے نے 10 رنز بنالئے، زمبابوے کا مجموعی اسکور چھ کھلاڑی کے نقصان پر 116/6 ہوگیا۔

    اوور نمبر 18: زمبابوے نے 7 رنز بنالئے، زمبابوے کا مجموعی اسکور چھ کھلاڑی کے نقصان پر 106/6 ہوگیا۔

    زمبابوے کے کھلاڑی چیکمبورا 17 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    اوور نمبر 17: زمبابوے نے 15 رنز بنالئے، زمبابوے کا مجموعی اسکور پانچ کھلاڑی کے نقصان پر 99/5 ہوگیا۔

    زمبابوے کے کھلاڑی سکندر رضا 36 رنز بنا کر عمران خان کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    اوور نمبر 16: زمبابوے نے 6 رنز بنالئے، زمبابوے کا مجموعی اسکور چار کھلاڑی کے نقصان پر 84/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 15: زمبابوے نے 9 رنز بنالئے، زمبابوے کا مجموعی اسکور چار کھلاڑی کے نقصان پر 78/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 14: زمبابوے نے 7 رنز بنالئے، زمبابوے کا مجموعی اسکور چار کھلاڑی کے نقصان پر 69/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 13: زمبابوے نے 6 رنز بنالئے، زمبابوے کا مجموعی اسکور چار کھلاڑی کے نقصان پر 62/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 12: زمبابوے نے 7 رنز بنالئے، زمبابوے کا مجموعی اسکور چار کھلاڑی کے نقصان پر 56/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 11: زمبابوے نے 5 رنز بنالئے، زمبابوے کا مجموعی اسکور چار کھلاڑی کے نقصان پر 49/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 10: زمبابوے نے 7 رنز بنالئے، زمبابوے کا مجموعی اسکور چار کھلاڑی کے نقصان پر 44/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 9: زمبابوے نے  6 رنز بنالئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور چار کھلاڑی کے نقصان پر 37/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 8: زمبابوے نے  5 رنز بنالئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور چار کھلاڑی کے نقصان پر 31/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 7: زمبابوے نے  2 رنز بنالئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور چار کھلاڑی کے نقصان پر 26/4 ہوگیا۔

    زمبابوے کے کھلاڑی  موتمبامی 3 رنز بناکر عماد وسیم کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    اوور نمبر 6: زمبابوے نے  8 رنز بنالئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور تین کھلاڑی کے نقصان پر 24/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 5: زمبابوے نے  1 رنز بنایا، زمبابوے کا مجموعی اسکور تین کھلاڑی کے نقصان پر 16/3 ہوگیا۔

    زمبابوے کے کھلاڑی اروین ، شاہد آفریدی کی شاندار تھرو کا نشانہ بن کر رن آوٹ ہوگئے۔

    اوور نمبر 4: زمبابوے نے 8 رنز بنالئے، زمبابوے کا مجموعی اسکور دو کھلاڑی کے نقصان پر 15/2 ہوگیا۔

    زمبابوے کے کھلاڑی مسکزہ 9 رنز بناکر محمد عرفان کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    اوور نمبر 3: زمبابوے نے 1 رنز بنایا، زمبابوے کا مجموعی اسکور ایک کھلاڑی کے نقصان پر 7/1 ہوگیا۔

    Mutumbami

    زمبابوے کے اوپنر چیبھابھا 3 زنز بناکر سہیل تنویر کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    اوور نمبر 2: زمبابوے نے 3 رنز بنالئے، زمبابوے کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 6/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 1: زمبابوے نے 3 رنز بنالئے، زمبابوے کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 3/0 ہوگیا۔

     


     پاکستان اننگز


     

    پاکستانی ٹیم کے اوپنرز احمد شہزاد اور محمد حفیظ کریز پر موجود ہیں،میچ کے دوسرے اوور میں پاکستان کا اسکور گیارہ رنز ہے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں۔

    میچ کے چوتھے اوور میں پنین گارا کی بال پر احمد شہزاد آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، جبکہ پاکستان کا مجموعی اسکور ایک کھلاڑی کے نقصان پر 25 رنز ہے ۔

    محمد حفیظ سترہ رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ نئےآنے والے کھلاڑی صہییب مقصود ہیں۔

    میچ کے چھ اوور مکمل ہوچکے ہیں اور پاکستان کا مجموعی اسکور 33 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ہے،

    ساتویں اوور میں محمد حفیظ لوک جانگوے کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے، محمد حفیظ نے اٹھارہ گیندوں پر سترہ رنز بنائے۔

    ساتویں اوور کے اختتام پر پاکستان کا مجموعی اسکور 40 رنز ہے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے،
    محمد حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک آئے ہیں، ان کے ہمراہ صہییب مقصود کریز پر موجود ہیں۔

    نو اوورز میں پاکستان کا اسکور 55 رنز دو کھلاڑی آؤٹ ہے، جبکہ گیارہویں اووور میں شعیب ملک اے جی کریمر کی بال پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک نے 13 گیندوں پر 15 رنز اسکور کئے۔

    hafeez out

    گیارہ اوور میں پاکستان کا اسکور 71 رنز ہے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں،

    بارہویں اوور میں صہیب مقصود اُٹسیا کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے، صہب مقصود نے 25 گیندوں پر 26 برنز بنائے۔ پاکستان کا اسکور 82 رنز چار کھلاڑی آؤٹ ہے،

    تیروہیں‌ اوور میں عمر اکمل اور محمد رضوان 3 رنزبنانے میں کامیاب رہے، کسی وکٹ کا نقصان نہیں ہوا، پاکستان کا اسکور 86 رنز ہوگیا.

    چودہویں اوور میں بھی عمر اکمل اور محمد رضوان کریز پررہے اور7 رنزبنانے میں کامیاب رہے، کسی وکٹ کا نقصان نہیں ہوا، پاکستان کا اسکور93 رنز ہوگیا.

    malik out

    پندروہیں اوور میں بھی عمر اکمل اور محمد رضوان کریز پررہے اور5 رنزبنانے میں کامیاب رہے، کسی وکٹ کا نقصان نہیں ہوا، پاکستان کا اسکور98 رنز ہوگیا.

    afridi

    سولہویں‌ اوور میں بھی عمر اکمل اور محمد رضوان کریز پررہے اور6 رنزبنانے میں کامیاب رہے، کسی وکٹ کا نقصان نہیں ہوا، پاکستان کا اسکور104 رنز ہوگیا.

    ستروہیں اوور کی تیسری بال پر محمد رضوان جونگوے کی بال پر 16 رنز بنا کرکیچ آؤٹ ہوگئے ، ان کے بعد بوم بوم آفریدی میدان میں آئے ہیں،

    rizwan

    اٹھارویں اوورکی تیسری بال پر کپتان شاہد آفریدی پنیانگرا کی بال پر 2 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے، پاکستان کا اسکور3 رنز کے اضافے سے 112 ہوگیا ہے، عماد وسیم اور عمر اکمل میدان میں موجود ہیں.

    انیسویں اوورمیں عمر اکمل اور عماد وسیم کریز پررہے اور10 رنزبنانے میں کامیاب رہے، کسی وکٹ کا نقصان نہیں ہوا، پاکستان کا اسکور122 رنز ہوگیا.

    بیسویں اوورکے اختتام تک عمراکمل اورعماد وسیم کریزپررہے اور14 رنزبنانے میں کامیاب رہے، کسی وکٹ کا نقصان نہیں ہوا اوراننگ کےاختتام پرپاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان کےعوض 136 رنز بنانے میں کامیاب رہا. عمر اکمل 38 رنز بناکرسب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی رہے۔


    ٹاس


    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ کاآغازپاکستانی وقت کے مطابق 4 بجے ہوا ، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

     

  • سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر آج اپنی 86 ویں سالگرہ منارہی ہیں

    سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر آج اپنی 86 ویں سالگرہ منارہی ہیں

    ممبئی : سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر نے آج اپنی زندگی کی پچاسی ویں بہاردیکھ رہی ہیں، اپنی مدھر آواز سے کانوں میں رس گھولتی عہد ساز گلوکارہ لتا منگیشکر آج اپنی 86 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

    اٹھائیس ستمبرانیس سو انتیس کو بھارت میں پیدا ہونے والی اس گلوکارہ نے گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے چاہنے والوں کواپنی آوازکے سحرمیں جکڑرکھا ہے۔

    Lata Mangeshkar

    لتا نے سن انیس سو بیالیس میں اپنے والد کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کر دی تھی، عہدساز گلوکارہ لتا منگیشکر نے تیرہ برس میں اپنے کیریئرکاآغازکیا جوپچاس ہزارگانوں کاریکارڈ بنانے کے بعد بھی کامیابی سےجاری ہے۔

    لتا منگیشکر بھارت کی دوسری گلوکارہ ہیں، جنہیں سب سے بڑے سویلین اعزاز رتنا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سب سے زیادہ گانے گانے کے لئے لتا کا نام گنیزبک آف ورلڈریکارڈمیں بھی شامل ہے۔

    لتا کے کئی پُرانےگانےآج بھی بے حدمقبول ہیں۔ لتامنگیشکر کی مقبولیت پچھلی تین نسلوں سے لے کرآج تک کم نہیں ہوسکی، لتاکی جادوبھری آوازسے اُن کی عمر کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔

    کئی دہائیوں تک سر سنگیت کی نگری پر راج کرنے والی یہ عظیم گلوکارہ اگرچہ اب فلمی دنیا سے کنارہ کش ہو چکی ہیں لیکن گلوکاری سے اس کا رشتہ اسی طرح برقرار ہے اور آخری سانس تک برقرار رہے گا۔

  • میر تقی میر کودنیا فانی سے کوچ کیے 205 برس بیت گئے

    میر تقی میر کودنیا فانی سے کوچ کیے 205 برس بیت گئے

    کراچی: اردو کے خدائے سخن٬ قادرالکلام اور عہد ساز شاعر میر تقی میر کو جہان فانی سے کوچ کیے دو سو پانچ برس بیت چکے ہیں لیکن ان کا کلام آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ زندہ اور مقبول ہے۔

    اردو زبان کے عظیم شاعر محمد تقی المعروف میرتقی میر کو رُخصت ہوئے دو صدیوں سے زائد کا عرصہ بیت گیا، لیکن آج بھی اردو شاعری میں میر تقی میر كا مقام بہت اونچا ہے۔

    میر دریا ہے٬ سنے شعر زبانی اس کی
    اللہ اللہ رے قدرت کی روانی اس کی

    میرتقی میر 1723 میں آگرہ میں پیدا ہونے والے میر تقی میر کو ناقدین کی جانب سے خدائے سخن کے خطاب سے نوازا گیا، وہ اپنے زمانے کے منفرد شاعر تھے۔

    نو برس کی عمر میں آپ کے سر سے والد کا سایہ اٹھ گیا تھا اور اسکے بعد شروع ہونے والی رنج و الم کی داستاں زندگی بھر کا ساتھ بن گئی۔

    اشک آنکھ میں کب نہیں آتا
    درد آتا ہے جب نہیں آتا

    والد کی وفات کے بعد آپ دلی آ گئے اور اپنی زندگی کا بڑا عرصہ وہیں گزارا اور کئی بار اس شہر کو اجڑتے دیکھا، میر نے اس المناک داستاں کا اظہار کچھ یوں کیا ہے۔

    کیا بود و باش پوچھے ہو پورب کے ساکنو
    ہم کو غریب جان کے ہنس ہنس پکار کے

    دلّی جو ایک شہر تھا عالم میں انتخاب
    رہتے تھے منتخب ہی جہاں روزگار کے

    جس کو فلک نے لوٹ کے ویران کر دیا
    ہم رہنے والے ہیں اسی اجڑے دیار کے

    میرتقی میر نے دہلی میں اِک جہاں کو اپنا گرویدہ کیا اور سترہ سو اڑتالیس میں لکھنؤ جا بسے۔ جہاں رُباعی، مثنوی، قصیدہ اور خصوصاً غزل گوئی کوعروجِ ادب پر پہنچا دیا۔

    میر کی شاعری میں غم والم کو زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ یہ غم میر کا ذاتی غم بھی تھا اور یہی انسان کی ازلی اور ابدی تقدیر کاغم بھی تھا۔

    مرزا اسد اللہ غالب اور میر تقی میر کی شاعری کا تقابلی جائزہ اہل ادب کے ہاں عام ہے، مگر خود غالب بھی میر کے شیدائی تھے۔

    غالب اپنا یہ عقیدہ ہے باکل ناسخ
    آپ بے بہرہ ہے جو معتقد میر نہیں

    ایک اور جگہ فرماتے ہیں کہ

    ریختے کہ تم ہی استاد نہیں ہو غالب
    کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میر بھی تھا

    اقلیم سخن کا یہ شہنشاہ بیس ستمبر اٹھارہ سو دس میں ہمیشہ کے لیے آسودہ خاک ہوگئے۔

    اب جان جسم خاک سے تنگ آگئی بہت
    کب تک اس ایک ٹوکری مٹی کو ڈھوئیے

  • پندرہویں سالگرہ پر خصوصی ٹرانسمیشن، اے آر وائی فیملی کی شرکت

    پندرہویں سالگرہ پر خصوصی ٹرانسمیشن، اے آر وائی فیملی کی شرکت

    تصاویر: پیار علی امیر علی

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی پندرہویں سالگرہ پر خصوصی نشریات میں اے آر وائی فیملی نے شرکت کی

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹورک کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر شام سات سے رات ساڑھے دس بجے تک اسپیشل ٹرانسمیشن جاری رہی۔ اسپیشل ٹرانسمیشن میزبانی فہد مصطفیٰ اور وسیم بادامی نے کی بعد ازاں اے آر وائی نیوز کے اینکر اقرار الحسن نے بھی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔

    اس موقع پر اے آر وائی کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کا کہنا تھا پندرہ سال ایک جدوجہد میں گزارے ہیں، کامیابی میں قوم کا بہت بڑاکردار ہے۔

    حاجی جان محمد نے ابتدائی جد و جہد کی یاد تازہ کی اور اے آروائی نیٹ ورک کے بانی حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    اسپیشل ٹرانسمیشن میں محبوب عبد الرووف اور جرجیس سیے جا نے جرات مندانہ فیصلوں کا خاص طور پر تذکرہ کیا، معروف کمپیئر انور مقصود اور بشریٰ انصاری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    اے آر وائی کی پندرہویں سالگرہ کی خصوصی نشریات اے آر وائی نیوز اور ڈیجیٹل پر براہ راست نشر کی گئی، اےآروائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے اے آروائی فیملی اور کور ٹیم کے ہمراہ اسپیشل ٹرانسمیشن کا اسپیشل کیک کاٹا۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کی پندرہویں سالگرہ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر#SalgirahMubarakARYکا ٹرینڈ پاکستان میں ٹاپ پر رہا جس کے کچھ ٹوئٹس پیش ہیں۔