Author: قمر زمان

  • خطرناک ڈاکو اسد کیڑا کو پولیس نے گولی مار دی

    خطرناک ڈاکو اسد کیڑا کو پولیس نے گولی مار دی

    فیصل آباد (02 اگست 2025): پنجاب کے شہر فیصل آباد میں خطرناک ڈاکو اسد کیڑا کو پولیس نے گولی مار دی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پولیس کی حراست سے فرار خطرناک ڈاکو اسد کیڑا کا پولیس نے اکاؤنٹر کر دیا، ملزم اسد ڈکیتی، راہزنی اور قتل کے 50 مقدمات میں ملوث تھا، ملزم کی لاش الائیڈ اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر کا اے ایس آئی ساجد محمود اور اہلکار جمعہ کو رات گئے ڈکیتی کیس کے ملزم شوٹر اسد عرف کیڑا کو برآمدگی کے بعد واپس تھانے لے جا رہے تھے کہ ملکھاں والا کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان پولیس وین پر فائرنگ کر کے ملزم اسد کو چھڑوا کر فرار ہو گئے۔


    وکیل خواجہ شمس الاسلام پر حملہ کرنے والا ملزم حملے سے پہلے کیا کر رہا تھا؟ کیسے فائرنگ کی؟ نئی فوٹیج


    تاہم پولیس ان کا تعاقب کرنے لگی اور اعوان والا پل پر فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اسد اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے مارا گیا، جب کہ چاروں حملہ آور فرار ہو گئے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ملزم اسد کیڑا سال 2016 سے اب تک ڈکیتی، راہزنی چوری اور دوران ڈکیتی قتل کے پچاس مقدمات میں ملوث تھا۔ واضح رہے کہ پنجاب کے شہروں میں ریکوری کے عمل کے دوران ملزمان کی ساتھیوں کے ہاتھوں ہلاکت کے کیسز ایک عرصے سے تواتر کے ساتھ سامنے آتے رہتے ہیں، جس پر اعلیٰ پولیس حکام نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا ہے، نہ ہی اس سلسلے میں کوئی تحقیقات سامنے آئی ہیں۔

  • غیر ملکی باشندوں کے ذریعے اربوں روپے کے آن لائن فراڈ میں ملوث سابق چیئرمین فیسکو گرفتار

    غیر ملکی باشندوں کے ذریعے اربوں روپے کے آن لائن فراڈ میں ملوث سابق چیئرمین فیسکو گرفتار

    فیصل آباد(18 جولائی 2025): نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے غیرملکی باشندوں کے ذریعے اربوں روپے کے آن لائن فراڈ گینگ کے سرغنہ سابق چیئرمین فیسکو تحسین اعوان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے آن لائن فراڈ گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فراڈ میں ملوث سرغنہ سابق چیئرمین فیسکو تحسین اعوان کو گرفتار کر لیا، ملزم نے چینی گینگ سے مل کر مختلف کمپنیوں کے جعلی کاغذات، ایگریمنٹ اور جعلی پاسپورٹس نمبر تیار کر کے سیکیورٹی اداروں کو بوگس ڈیٹا مہیا کیا تھا۔

    سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بتایا کہ ملزمان نے سیکیورٹی اداروں سے 62 غیر ملکی باشندوں کی موجودگی چھپائی، این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم تحسین اعوان نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا، ملزم کو آج عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

    نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق ملزم تحسین اعوان نے ریکارڈ میں جعلی کمپنیاں ظاہر کیں جن کا وجود ہی نہیں، سیکیورٹی اداروں کو غیر ملکی باشندوں کے جعلی پاسپورٹ نمبر اور غلط معلومات فرہم کیں اور جن کمپنیوں کے نام پر ایگریمنٹ بنائے وہ بھی جعلی نکلے۔

    سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق ملزم تحسین اعوان نے 72 گرفتار غیر ملکیوں میں سے 62 کی موجودگی اداروں سے چھپائی اور غیر ملکیوں کی مہیا کی گئی فہرست میں نو کے ریکارڈ جعلی پائے گئے، ان اقدامات سے تحسین اعوان نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا۔

    سائبر کرائم ایجنسی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد علی رضوی کو مقدمے کا تفتیشی افسر مقرر کیا ہے جو آج ملزم تحسین اعوان کو عدالت میں پیش کر کے تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی برآمد گی کے لئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔

    واضح رہے کہ آٹھ جولائی کو سرہالی میں تحسین اعوان کی فیکٹری سے 80 پاکستانی اور ستر سے زائد غیر ملکی باشندے گرفتار کئے تھے، یہ گینگ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اربوں روپے کے انٹرنیشنل آن لائن فراڈ میں ملوث ہے۔

  • مریم نواز کا 150 فٹ طویل تصویری البم تیار، نوجوان نے لوگوں کو حیران کر دیا

    مریم نواز کا 150 فٹ طویل تصویری البم تیار، نوجوان نے لوگوں کو حیران کر دیا

    فیصل آباد کے ایک نوجوان آرٹسٹ محمد عثمان نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی پر ان کا 150 فٹ طویل تصویری البم بنا کر منفرد انداز سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    ستیانہ روڈ کے رہائشی 30 سالہ آرٹسٹ محمد عثمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے سلسلے میں انقلابی اقدامات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈیڑھ سال کے دوران شروع کیے گئے منصوبوں کی تصویری البم تیار کی ہے۔


    ہر سال ہزار پاکستانی ڈاکٹر بیرون ملک آباد ہو رہے ہیں، پاکستان میں طبی نظام کے بحران پر ویڈیو رپورٹ


    عثمان کا کہنا ہے وہ خود ملاقات کر کے وزیر اعلیٰ کو البم پیش کرنا چاہتا ہے، محمد عثمان اپنی تیار کردہ منفرد تصویری البم کی ڈی گراؤنڈ میں نمائش بھی کرتا ہے، جسے دیکھنے کے لیے شہری وہاں پہنچتے ہیں اور اس کے کام کو سراہتے ہیں۔

    وطن عزیز کی محبت سے سرشار آرٹسٹ محمد عثمان پہلے بھی مختلف قومی تہوار اور واقعات دلچسپ اور منفرد انداز میں منا کر شہریوں سے داد حاصل کر چکا ہے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • ٹیکسٹائل ورکرز کا استحصال، غیر ملکی کمپنیوں نے آرڈر منسوخ کرنا شروع کر دیے

    ٹیکسٹائل ورکرز کا استحصال، غیر ملکی کمپنیوں نے آرڈر منسوخ کرنا شروع کر دیے

    ٹیکسٹائل مزدوروں کو سرکاری طور پر مقرر کم سے کم تنخواہ بھی نہیں ملتی، ٹیکسٹائل مل مالکان بیس پچیس ہزار میں 11 گھنٹے ڈیوٹی کرواتے ہیں، لیبر ڈپارٹمنٹ بھی مزدوروں کی داد رسی نہیں کرتا۔

    فیصل آباد میں غریب بے بس مزدور کا کوئی پرسان حال نہیں، مزدور کی تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر کیے جانے کے باوجود فیصل آباد کے 90 فی صد فیکٹری مالکان ورکرز کو صرف 25 ہزار روپے ادا کر رہے ہیں، جب کہ 8 کی بجائے 11 گھنٹے ڈیوٹی معمول بنا دی گئی ہے۔

    200 سے زائد متاثرہ ورکرز لیبر ڈیپارٹمنٹ میں درخواستیں جمع کروا چکے ہیں، مزدوروں کے استحصال پر غیر ملکی کمپنیوں نے ان فیکٹریوں کے آرڈرز بھی منسوخ کرنا شروع کر دیے ہیں، جس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔


    کراچی میں ایرانی چائے خانے کیوں بند ہوئے؟ ویڈیو رپورٹ


    جبری برطرفی کے شکار معذور فیکٹری ورکر مہتاب علی کی بوڑھی والدہ کے آنسوؤں پونچھنے والا بھی کوئی نہیں۔ صنعتی شہر کے متاثرہ ٹیکسٹائل فیکٹری مزدوروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کر دی ہے کہ وہ اس افسوس ناک صورت حال اور استحصال کا نوٹس لے کر ان کے واجبات دلوائیں۔

  • 16 برس سے ہر سال عیدالاضحیٰ پر 50 بیلوں کی قربانی دینے والا خاندان (ویڈیو رپورٹ)

    16 برس سے ہر سال عیدالاضحیٰ پر 50 بیلوں کی قربانی دینے والا خاندان (ویڈیو رپورٹ)

    عیدالاضحیٰ پر مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانور قربان کرتے ہیں ایک خاندان ہر سال 50 بیلوں کی قربانی کرتا ہے۔

    عیدالاضحیٰ کی آمد قریب آ چکی ہے۔ اس موقع پر ہر صاحب استطاعت مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کرتا ہے۔ کچھ لوگ ایک اور کئی صاحب حیثیت افراد ایک سے زائد جانور قربان کرتے ہیں۔

    لیکن پاکستان میں ایک ایسا خاندان بھی ہے جو گزشتہ 16 برس سے ہر سال عیدالاضحیٰ پر 50 بیل اللہ کی راہ میں قربان کرتا ہے۔

    یہ خوش نصیب خاندان پنجاب کے شہر فیصل آباد کی ڈی ٹائپ کالونی کا رہائشی ہے اور اس مقصد کے لیے اس خاندان نے ایک چھوٹا سا باڑا بنا رکھا ہے جہاں یہ قربانی کے لیے لائے گئے بیل باندھتے ہیں۔
    شامیانوں کے سائے میں بندھے تنومند فربہ بیل دیکھنے کے لیے نہ صرف محلے کے بچے سارا دن یہاں موجود رہتے ہیں بلکہ دور دور سے لوگ ان کا جذبہ قربانی دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

    فیصل آباد کی ڈی ٹائپ کالونی کے رہائشی خاندان کے سربراہ طارق مدولہ ہیں، جو گزشتہ سولہ سال سے عیدالاضحیٰ پر پچاس بیلوں کی قربانی دے رہے ہیں۔

    شامیانوں کے سائے میں ساہیوال، نقرہ، براہمن، جرسی، فائٹر بل سمیت نایاب نسل کے خوبصورت اور دراز قد بیل بندھے ہوتے ہیں اور اس چھوٹے سے باڑے پر نہ صرف بندھے علاقے کے بچے سارا دن موجود رہتے ہیں بلکہ دور دراز سے بھی لوگ یہ بیل دیکھنے آتے ہیں اور ان بیلوں کے ساتھ سیلفیاں بناتے ہیں۔

    طارق مدولہ نے بتایا کہ ان قد آور اور خوبصورت بیلوں کی قیمت 5 سے 15 لاکھ روپے تک ہے۔ ان کی چوبیس گھنٹے دیکھ بھال، خوراک کے انتظام اور صفائی کے لیے تین افراد ہر وقت متعین ہوتے ہیں۔

    صرف یہی نہیں بلکہ بیماریوں سے بچانے کے لیے ان بیلوں کی ویکسی نیشن بھی کروائی جاتی ہے۔ عید پر بیلوں کے گوشت کا بڑا حصہ مستحق اور نادار افراد میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

    ہر سال 50 خوبصورت اور صحتمند بیلوں کی اجتماعی قربانی کر کے یہ خاندان جہاں سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتا ہے وہاں دوسروں کے لیے خدمت خلق کی قابل تقلید مثال بھی قائم کرتا ہے جس کو لوگ سراہتے ہیں۔

     

  • فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی شوہر کو باندھ کو بیوی سے عصمت دری

    فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی شوہر کو باندھ کو بیوی سے عصمت دری

    فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے شوہر کو باندھ کو بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چنن پل کے قریب زرعی یونیورسٹی کی ملازمہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، دو ڈاکوؤں نے میاں بیوی سے لوٹ مار کے بعد خاتون سے زیادتی کی۔

    تھانہ ساندل بار پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزمان موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ 2 ڈاکوؤں نے میاں بیوی سے لوٹ مار کے بعد خاتون سے زیادتی کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا وہ منشیات فروشوں کا گڑھ ہے اور لوگوں کے پاس یہاں پر غیرقانونی اسلحہ موجود ہوتا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ان علاقوں میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    متاثرہ جوڑے نے ڈکیتی اور زیادتی کے ایک ملزم کی نشاندہی کردی، متاثرہ جوڑے کی مدعیت میں علی شیرنامی ملزم کو نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق دو ڈاکوؤں کو فون کرنے پر آنے والا ساتھی علی شیر تھا، وہ بھی اجتماعی زیادتی کرنے والوں میں شامل تھا۔

     

  • انڈے بیچ کر پڑھائی کے پیسے جمع کرنے والے 14 سالہ عبدالقدیر کا قاتل گرفتار

    انڈے بیچ کر پڑھائی کے پیسے جمع کرنے والے 14 سالہ عبدالقدیر کا قاتل گرفتار

    فیصل آباد : انڈے بیچ کر پڑھائی کے پیسے جمع کرنے والے 14سالہ عبدالقدیر کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ماجھی وال میں 14 سالہ عبدالقدیر کے قتل کے ملزم جنید کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزم جنید اپنے رشتے دار کے گھر چھپا ہوا تھا، ملزم نے ساتویں کے طالبعلم کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا اور لاش اپنے گھر کے قریب پلاٹ میں پھینکی تھی۔

    مقتول بچہ تعلیمی اخراجات کے لئے انڈے فروخت کرتا تھا اور سائیکل خریدنےکےلیے پیسے جمع کررہا تھا۔

    گذشتہ رات چودہ سالہ قدیر انڈے بیچنے نکلا تو پھر واپس نہ آیا ، صبح سویرے مدرسے جانے والے بچوں کو خالی پلاٹ سے بچے کی لاش ملی۔

    مزید پڑھیں : ’طالبعلم کا بہیمانہ قتل، مکینوں نے سوشل میڈیا پر’عبدالقدیر کو انصاف دو‘ ٹرینڈ بنادیا

    ولیس حکام کا بتانا تھا کہ قدیر کو تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا تھا ، لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکےلاش گھروالوں کے حوالے کردی تھی۔

    ڈجکوٹ ماجھی وال میں افسوسناک واقعے پر فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہے جبکہ ماں شدت غم سے نڈھال ہے۔

    بچے کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ جیسے قدیر کو مارا ویسے ہی ظلم کرنے والے کو بھی مارا جائے۔

    پولیس کے مطابق دو مفرور ملزمان کو حراست میں لے لیا، زیرحراست ایک ملزم کا بھتیجا جنید صبح سے روپوش ہے، عبدالقدیر کے قتل میں تین افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

  • 14 سالہ انڈا فروش مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    14 سالہ انڈا فروش مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    فیصل آباد میں 14 سالہ انڈا فروش کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا اور لاش خالی پلاٹ سے پلاسٹک شیٹ میں لپیٹی ہوئی ملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماجھی وال کے رہائشی محنت کش محمد حفیظ کا 14 سالہ بیٹا عبدالقدیر ابلے انڈے فروخت کر کے اپنے باپ کا ہاتھ بٹاتا تھا، وہ اتوار کی شام گھر سے انڈے بیچنے گیا اور لاپتا ہو گیا۔

    مقتول کے والد حفیظ نے تھانہ ڈجکوٹ پولیس کو بچے کی گمشدگی کی اطلاع کی لیکن پولیس نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کو تلاش نہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح گاؤں کے قریب خالی پلاٹ سے عبدالقدیر کی لاش مل گئی، نامعلوم ملزم نے کسی اور جگہ پر مبینہ طور پر زیادتی کے بعد تیزدھار آلے سے بچے کا گلا کاٹ کر لاش پلاسٹک میں ڈال کر پلاٹ میں پھینکی۔

    فرانزک سائنس ایجنسی کے عملے نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے جبکہ مقتول عبدالقدیر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر ڈجکوٹ منتقل کر دی گئی۔

  • فیصل آباد میں خاتون پر کیمیل پھینک دیا گیا، چہرہ جھلس گیا

    فیصل آباد میں خاتون پر کیمیل پھینک دیا گیا، چہرہ جھلس گیا

    فیصل آباد میں خاتون پر کیمیل پھینک دیا گیا جس کے نتیجے میں ان کا چہرہ جھلس گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد میں پولیس چوکی طارق آباد کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سوار شخص نے سعدیہ نامی خاتون پر کیمیکل پھینکا جس کے نتیجے میں ان کا چہرہ جھلس گیا۔

    خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن پولیس نے انہیں بغیر علاج کے اسپتال سے گھر بھجوا دیا۔

    نامعلوم موٹر سائیکل سوار خاتون پر کیمیکل پھینک کر فرار ہوگیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے۔

    فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار شخص کو جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں متاثرہ خاتون دکانوں کی طرف بھاگتی دکھائی دی جبکہ ایک دکاندار نے خاتون کے چہرے پر پانی ڈالا۔

    پولیس نے 24 گھنٹے بعد بھی واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا اور نہ ہی ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

    بعدازاں چیئرمین پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی آمد کا سن کر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور پولیس نے منتیں کرکے متاثرہ خاتون کو گھر سے سول اسپتال پہنچایا۔

  • جعلی عامل کی ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی، ویڈیو بنا کر وائرل کر دی

    جعلی عامل کی ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی، ویڈیو بنا کر وائرل کر دی

    پنجاب کے شہر فیصل آباد میں جعلی عامل کی طرف سے نوجوان ذہنی معذور لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ پیش آگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ہجویری ٹاؤن میں 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے جعلی عامل نے جنسی زیادتی کی، ملزم بابا سردار کو گرفتار کر کے تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    متاثرہ ذہنی معذور لڑکی کے بھائی عمران نے بتایا کہ ملزم نے ساتھی سے موبائل فون پر بہن کی ویڈیو بھی بنوائی، بابا سردار نے 10 لاکھ روپے مانگے اور انکار پر نازیبا ویڈیو وائرل کر دی۔

    چند روز قبل پنجاب کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں ایک جعلی عامل نے جن نکالنے کے بہانے نوجوان کو مار مار کر لہو لہان کر دیا تھا۔

    جن نکالنے کیلیے جعلی عامل نے عابد علی کو ڈنڈے، لاتوں اور گھونسوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ نوجوان کو حالت تشویشناک ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    متاثرہ نوجوان کے والدین نے شیرگڑھ پولیس میں شکایت درج کروائی کہ ملزم نے ہمارے بیٹے پر بہیمانہ تشدد کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جعلی عامل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا۔