Author: رافع حسین

  • بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اختیارات کا ناجائز استعمال اور بغیر اجازت تقرریوں کا انکشاف

    بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اختیارات کا ناجائز استعمال اور بغیر اجازت تقرریوں کا انکشاف

    کراچی : بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کی اجازت کے بغیر تقرریاں اور اختیارات سے تجاوز کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اختیارات سے تجاوز سے متعلق کے ایم سی محکمہ ایچ ار نے سینئر ڈائریر پر برہمی کے ساتھ نوٹس کردیا اور سینئر ڈائریکٹر جمیل فاروقی نے محکمہ میڈیکل ہیلتھ اینڈ سروسز کو مراسلہ بھی ارسال کردیا۔

    مراسلے میں سینئر ڈائریکٹر جمیل فاروقی کی جانب سے اجازت کے بغیر افسران اور ملازمین کی تقرری اور تبادلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میونسپلٹی حکام سے منظوری کے بغیر جاری احکامات کو منسوخ کیا جائے۔

    سینئر ڈائریکٹر نے محکمہ میڈیکل ہیلتھ اینڈ سروسز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا کہ معاملے میں اختیارات کے ناجائز استعمال سے اجتناب برتا جائے۔

  • مزار قائد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات اور چائنہ کٹنگ پر نیب کا ایکشن

    مزار قائد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات اور چائنہ کٹنگ پر نیب کا ایکشن

    کراچی: شہر قائد میں مزار قائد کے اطراف غیرقانونی تعمیرات اور چائنہ کٹنگ پر نیب نے ایکشن لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی کرکے فوری ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مزار قائد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات چائنہ کٹنگ پر ایس بی سی اے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، نشاندہی کردہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی رپورٹ نیب نے 23 دسمبر تک طلب کرلی۔

    ذرائع کے مطابق نیب حکام نےکاسموپولیٹن سوسائٹی اور خداداد کالونی کے آٹھ پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات اور چائنہ کٹنگ کئ نشاندہی کی ہے، نیب حکام نے مزار قائد منیجمنٹ بورڈ کی شکایت پر غیر قانونی تعمیرات اور چائنہ کٹنگ کی تحقیقات شروع کی تھیں۔

    نیب ذرائع کے مطابق غیر قانونی تعمیرات سے مزار قائد کا پوڈیم لیول (گنبد کی اونچائی) کی خلاف ورزی کی گئی، قوانین کے تحت مزار قائد کے اطراف 3/4 مائل تک پوڈیم لیول سے اونچی کوئی عمارت نہیں بن سکتی۔

    نیب حکام نےغیر قانونی تعمیرات میں ملوث ایس بی سی اے کے نو افسران کئ بھی نشاندہی کی ہے،نیب حکام نے تعمیرات اور چائنہ کٹنگ کے حوالے سے ڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومرو کا بیان بھی تحریری طور پر طلب کرلیا۔

  • الیکشن کمیشن سندھ میں متعدد افسران اور ملازمین برطرف

    الیکشن کمیشن سندھ میں متعدد افسران اور ملازمین برطرف

    کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھرتیوں کے معاملے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سندھ میں متعدد افسران اور ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صوبائی دفتر سندھ کراچی میں سنہ 2015 میں کی گئی بھرتیوں کے حوالے سے شکایات کی بنیاد پر گریڈ 20 کے افسر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد اپنی رپورٹ مجاز افسران کو جمع کروا دی۔

    رپورٹ کی روشنی میں مجاز افسران نے کارروائی کرتے ہوئے ملازمین کے خلاف کارروائی کی اور 5 جونئیر پرسنل اسسٹنٹ، 5 سینئیر اسسٹنٹ، 3 جونئیر اسسٹنٹ اور ایک اسسٹنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

    ایک جونیئر اسسٹنٹ، ایک سینئر اسسٹنٹ اور ایک اسسٹنٹ کو جبری ریٹائر کردیا گیا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور سیئر پرسنل اسسٹنٹ کے خلاف کارروائی بھی آخری مراحل میں جاری ہے۔

  • کرونا کیسز میں اضافہ، کراچی کے ایک اور ضلع میں لاک ڈاؤن کا نفاذ

    کرونا کیسز میں اضافہ، کراچی کے ایک اور ضلع میں لاک ڈاؤن کا نفاذ

    کراچی:کرونا مریضوں کی تعداد میں ہونے والے اضافے کے پیش نظر شہر قائد کے ایک اور ضلع میں مائیکر اسمارٹ ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کرونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر ضلع وسطی ، غربی اور کیماڑی کے بعد ضلع شرقی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کے احکامات جاری کردیے۔

    ڈپٹی کمشنر شرقی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گلشن اقبال اور جمشید ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں آج رات بارہ بجے سے 31 دسمبر تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق گلشن اقبال کے سب ڈویژن میں آنے والے علاقوں سوک سینٹر، عیسیٰ نگری، ڈالمیا، پی آئی بی، گلشن 5، پہلوان گوٹھ، جمالی کالونی، گلزار ہجری 12، صفورہ کالونی، فیصل کینٹ کے مخصوص مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ، گھروں‌ سے باہر نکلنے پر پابندی عائد

    علاوہ ازیں سب ڈویژن جمشید ٹاؤن کے علاقوں اختر کالونی، منظور کالونی، اعظم بستی، محمودآباد، گارڈن ایسٹ، سولجر بازار، پی ای سی ایچ ایس اور جمشید کوارٹر کے مخصوص مقامات پر بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

    مذکورہ علاقوں میں شہریوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، جبکہ کریانہ، میڈیکل اسٹور اور ضروری اشیاء کی دکانوں کے علاوہ ہر قسم کے کاروبارپر  پابندی اور غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

    مذکورہ علاقوں میں آمد و رفت پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ آن لائن ٹیکسی سروس یا کسی بھی قسم کا پارسل پہنچانے اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی بھی اجازت نہیں ہوگی، شہریوں کو گھر یا علاقے سے باہر نکلنے کے لیے وجہ بیان کرنا ہوگی بغیر عذر کسی کو نہیں‌ نکلنے دیا جائے گا، مریض کے ساتھ ایک تیماردار کو جانے کی اجازت ہوگی۔

  • وزیراعظم اور ایم کیو ایم کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    وزیراعظم اور ایم کیو ایم کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    کراچی: وزیراعظم عمران خان اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نےوزیراعظم سےملاقات میں جی بی حکومت میں شراکت کامطالبہ دہرادیا، وفد نے جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی ایم کیوایم تحریری معاہدہ یاد دلایا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدہ پرپی ٹی آئی کےحق میں امیدواردستبردارکرائےتھے، مشیران کوجی بی حکومت میں شامل کرنےکی وزیراعظم نے یقین دہانی کرادی۔

    ذرائع کے مطابق جلدایم کیوایم گلگت بلتستان حکومت کاحصہ ہوگی،ایم کیوایم نےسینیٹ الیکشن میںوزیراعظم کوحمایت کی یقین دہانی کرائی۔

    https://urdu.arynews.tv/pm-imran-meet-mqm-delegation/

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے وفد کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاتھا کہ  لاپتہ کارکنان اور ایف آئی آرسےمتعلق معاملہ وزارت داخلہ دیکھے۔

    ایم کیوایم نےملاقات میں وزیراعظم کےسامنےتحفظات بھی رکھے اور سیاسی دفاترکی واپسی،لاپتہ کارکنوں،ترقیاتی کاموں میں تاخیرکامعاملہ اٹھاتے ہوئے کہا آزادانہ سیاست اوردفاترملناآئینی حق ہے، وزیراعظم اپناکرداراداکریں اور لاپتہ کارکنان، جھوٹی ایف آئی آرکےاندراج پروزیراعظم نوٹس لیں۔

    وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ ایم کیو ایم کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا اور کراچی کے منصوبوں پر مشاورت میں ایم اکیوایم کو شامل رکھا جائے گا۔

     

  • ایم کیو ایم کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا، وزیراعظم کی یقین دہانی

    ایم کیو ایم کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا، وزیراعظم کی یقین دہانی

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے وفد کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا لاپتہ کارکنان اور ایف آئی آرسےمتعلق معاملہ وزارت داخلہ دیکھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سےایم کیو ایم کےاعلیٰ سطح وفدکی ملاقات ہوئی ، وفدمیں خالدمقبول صدیقی،امین الحق اورحیدرعباس رضوی شامل تھے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسدعمر،علی زیدی، گورنرسندھ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک اور صوبہ سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت کراچی پیکیج و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سینیٹ انتخابات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، ایم کیوایم کےاراکین نے سینیٹ انتخابات میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

    ایم کیوایم نےملاقات میں وزیراعظم کےسامنےتحفظات بھی رکھے اور سیاسی دفاترکی واپسی،لاپتہ کارکنوں،ترقیاتی کاموں میں تاخیرکامعاملہ اٹھاتے ہوئے کہا آزادانہ سیاست اوردفاترملناآئینی حق ہے، وزیراعظم اپناکرداراداکریں اور لاپتہ کارکنان، جھوٹی ایف آئی آرکےاندراج پروزیراعظم نوٹس لیں۔

    وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ ایم کیو ایم کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا اور کراچی کے منصوبوں پر مشاورت میں ایم اکیوایم کو شامل رکھا جائے گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاپتہ کارکنان اور ایف آئی آر سے متعلق معاملہ وزارت داخلہ دیکھے، وزارت داخلہ آئین وقانون کے تحت معاملے پر کردار ادا کرے۔

  • کراچی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ، گھروں‌ سے باہر نکلنے پر پابندی عائد

    کراچی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ، گھروں‌ سے باہر نکلنے پر پابندی عائد

    کراچی: شہر قائد میں کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر ضلع وسطی کے مختلف علاقوں‌ میں‌ اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کی مخصوص یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کا اطلاق 17 دسمبر سے ہوگا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق گلبرگ کی یوسی 1،3،4،5،6 اور 8 ، لیاقت آباد کی یوسی 1،8،9 اور 10 جبکہ نارتھ کراچی کی یونین کونسل 2،4،5 اور 7، اسی طرح نارتھ ناظم آبادکی یوسی1،2،4،5،6،8اور9 میں مائیکر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق مخصوص گلیوں پر ہوگا، جہاں ڈبل سواری پر پابندی، سماجی تقریبات، تجارتی سرگرمیوں اور غیر متعلقہ افراد کی آمد رو فت پر پابندی ہوگی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق مذکورہ یوسیز میں لوگوں کی نقل وحرکت پرسختی سےپابندی ہوگی،کریانہ، میڈیکل اسٹورز مخصوص اوقات میں کھلیں گے اور ان علاقوں میں آنے والے صنعتی یونٹ مکمل طور پر بند رہیں گے۔

    اسی طرح مذکورہ یونین کونسلوں میں ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری جبکہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروسزکوان علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی، شہریوں کو ٹھوس وجہ بتانے پر گھر سے نکلنے کی اجازت دی جائے گی،اگر کسی مریض کو مجبوری میں جانا پڑا تو اُس کے ساتھ بس ایک تیماردار کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان گلیوں اور علاقوں میں مقیم ضرورت مند افراد کو حکومت کی جانب سے راشن فراہم کیا جائے گا۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون 31 دسمبر تک رہے گا۔

  • ملک بھر میں جمادی الاول کا چاند نظر نہیں آیا، مفتی منیب الرحمان

    ملک بھر میں جمادی الاول کا چاند نظر نہیں آیا، مفتی منیب الرحمان

    کراچی : چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ جمادی الاول سنہ 1442 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الاول جمعرات 17دسمبر کو ہوگی۔

    جمادی الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی۔ اجلاس میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین نے اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے بتایا کہ ملک کے کسی علاقے سے جمادی الاول کا چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موسم کی موجودہ صورتحال کے تحت اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا یا غبار آلود تھا جس کے باعث پاکستان بھر میں کسی بھی مقام سے رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

    ماہ جمادی الاول کی فضیلت 

    ماہ جمادی الاولیٰ اسلامی سال کا پانچواں قمری مہینہ ہے، یہ نہایت بزرگ اورفضیلت والا مہینہ ہے، اس ماہ مبارک میں بھی عبادت کی خاص فضیلت بیان کی گئی ہے جس کے صلے میں نیکیوں کا شمار کرنا ناممکن ہے۔

    یہ مہینہ عربی زبان کے دولفظوں ’’جمادی‘‘اور’’الاولیٰ‘‘سے مرکب اور ان دو الفاظ کا مجموعہ ہے۔ جمادی کے معنی جم جانا، خشک ہونا ہے۔

    عربی میں عین جمادی اس آنکھ کو کہا جاتا ہے جس سے آنسو نکلنا بالکل بند ہوچکے ہوں اور اولیٰ پہلی کو کہتے ہیں۔ یہ مہینہ ان دنوں میں واقع ہوا جن دنوں موسم سرما کی شدت کی وجہ سے پانی جمنے کا آغازہوتا ہے۔

  • کرسمس کی آمد : حکومت سندھ کی جانب سے مسیحی ملازمین کیلئے بڑی خبر

    کرسمس کی آمد : حکومت سندھ کی جانب سے مسیحی ملازمین کیلئے بڑی خبر

    کراچی : سندھ حکومت نے صوبے کے محکموں میں کام کرنے والے تمام مسیحی ملازمین کی مشکل آسان کردی، کرسمس سے قبل تنخواہیں، الاونسز اور پینشن کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیے۔

    حکومت سندھ نے کرسمس کے موقع پر صوبے کے تمام مسیحی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں اور پینشن دینے کا اعلان کردیا اس حوالے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    محکمہ فنانس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کرسمس سے قبل سندھ حکومت کے تمام مسیحی ملازمین کو 18 دسمبر تک تنخواہیں اور الاونسز ادا کی جائیں۔

    اس کے علاوہ تمام مسیحی سرکاری ملازمین کو پینشنز بھی 18 دسمبر تک ادا کردی جائے، محکمہ فنانس نےتمام محکموں کے سربراہان کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پینشن کی ادائیگی کے لیے احکامات جاری کردیے۔

    اس ضمن میں سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا مقصد ہے کہ مسیحی ملازمین کرسمس بھرپور طریقے سے مناسکیں۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس کے بعد ایک اور میگا اسکینڈل کا انکشاف

    جعلی اکاؤنٹس کیس کے بعد ایک اور میگا اسکینڈل کا انکشاف

    کراچی: جعلی اکاؤنٹس کیس کے بعد ایک اور میگا اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے بینکوں کے 160 مشتبہ اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے کراچی میں مختلف بینکوں کے 160 جعلی اور مشتبہ اکاؤنٹس کاسراغ لگایا گیا ہے، مذکورہ اکاؤنٹس سے ابتدائی طور پر 22ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی اجازت سے کراچی میں 160اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لیے انکوائری رجسٹر کرلی گئی، کارپوریٹ سرکل میں 10سے زائد افسران پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    جعلی اور مشتبہ اکاونٹس سے ابتدائی طور پر 22ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں۔

    اس حوالے سے ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحقیقات کے پہلے مرحلے میں بینکوں سے ریکارڈ حاصل کرلیا گیا، جن اکاونٹ کا سراغ لگایا گیا وہ جعلی ناموں پر کھلوائے گئے تھے، بھیجی اور وصول رقم مزید جن اکاونٹس میں منتقل ہوئیں ان کی جانچ شروع کردی گئی ہے جس اہم پیشرفت ممکن ہے۔

    ذرایع نے بتایا کہ 160اکاؤنٹس کی تفصیل مختلف عالمی اداروں نے حکومت کو فراہم کی تھیں۔