Author: رافع حسین

  • مصنوعی بحران، پیٹرول پمپس بند ہونا شروع، ٹرانسپورٹ سروس بھی متاثر

    مصنوعی بحران، پیٹرول پمپس بند ہونا شروع، ٹرانسپورٹ سروس بھی متاثر

    کراچی: شہرقائد میں نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی سپلائی بند ہونے سے پیٹرول کی قلت کا سامنا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس بند ہونا شروع ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پیٹرول کے مصنوعی بحران کے باعث پی ایس او کے پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ پی ایس او اور نجی پیٹرول پمپس پر پیٹرول، ڈیزل کے حصول کے لیے لمبی لمبی قطاریں ہیں۔

    کارسوار کو 5سے10لیٹر جبکہ موٹرسائیکل کو 2سے3 لیٹر پیٹرول دیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رات تک پیٹرول کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو پبلک ٹرانسپورٹ سروس بند ہوجائے گی۔ صبح تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے شیریں جناح پر آئل ٹرمینل بند کردیے تھے۔ پی ایس او کی صرف ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل سے سپلائی جاری ہے۔

    پیٹرول کی قلت کے باعث قیمتیں بڑھ گئیں

    خیال رہے کہ کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہونے والی اموات کے بعد متصل علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں، جیکسن مارکیٹ سمیت دیگر چھوٹے بڑے تجاری و کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

    زہریلی گیس کے اثرات کیماڑی کے آئل ٹرمینلز پر بھی مرتب ہوئے ہیں، عملے کی حفاظت کی خاطر پی ایس او سمیت دیگر آئل کمپنیوں نے ٹرمینلز بند کردیے ہیں جس سے شہر میں پیٹرول کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

  • بس ڈرائیورز کا یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف

    بس ڈرائیورز کا یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاونِ خصوصی نے ایس ایس پی جامشورو کو خط لکھ کر ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کریں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز رافع حسین کے مطابق محکمہ انسانی حقوق نے جامشورو میں واقع سندھ یونیورسٹی میں ہونے والی غیراخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس لیا اور وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی نے ایس ایس پی جامشورو کو خط لکھ دیا۔

    خط میں ایس ایس پی کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سندھ یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں اور  ایسے ملزمان کو حراست میں لیں۔

    خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ یونیورسٹی سے چلنے والے پوائنٹس کےڈرائیورز نشہ کرتے اور طالبات کو دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل ڈرائیور کی جانب سے مبینہ طور پر طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لے کر فوری رپورٹ بھی طلب کی تھی جبکہ یونیورسٹی کے محکمۂ ٹرانسپورٹ کے انچارج رحمت اللہ شر نے بس ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

  • ایم کیو ایم اور حکومتی وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    ایم کیو ایم اور حکومتی وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان اور حکومتی وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور حکومتی وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات بے سود اور صرف یقین دہانیوں اور پرانے وعدوں تک ہی محدود رہی۔

    ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا ہے، ورکنگ ریلیشن شپ کا دارومدار اب صرف تحریری معاہدے پر عمل ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے دوبارہ دونوں تحریری معاہدے کی کاپیاں اسد عمر کو دے دیں، اسد عمر نے ایم کیو ایم وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وزیراعظم عمران خان سے مل کر تحفظات سامنے رکھوں گا۔

    مزید پڑھیں: کراچی کو جو حق دہائیوں سے نہیں ملا وہ دلانا ہے،اسد عمر

    ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ واضح بتادیا ہے کہ کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے، تحریک انصاف کی خواہش ہے کہ وہ جس کو چاہے وزارت دیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد اور ایم کیو ایم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں میئر کراچی اور ڈپٹی کنوینر غیر حاضر رہے۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی کو جو حق دہائیوں سے نہیں ملا وہ دلانا ہے، کوشش ہے کہ ساتھ مل کر کراچی کے لیے کام کریں۔

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں تحریک انصاف کا وفد ایم کیو ایم کو منانے میں ناکام ہوگیا، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کابینہ میں نہیں بیٹھیں گے لیکن حکومت سے تعاون جاری رہے گا۔

  • گورنرسندھ کا خالد مقبول صدیقی سے رابطہ، تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی

    گورنرسندھ کا خالد مقبول صدیقی سے رابطہ، تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات جائز ہیں، مسائل ہوتے رہتے ہیں جنہیں حل بھی کرلیا جاتا ہے، ایم کیو ایم پاکستان حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور رہے گی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بھی خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی نے احسن طریقے سے بات سنی، وزیراعظم اور وفاقی حکومت اتحادی جماعتوں کو بھائی سمجھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: خالد مقبول صدیقی کا وزارت چھوڑنے کا اعلان، ایم کیوایم حکومت کا حصہ رہے گی

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ایم کیو ایم کے جائز مطالبات ہیں، کراچی سمیت ملک کے مسائل کے حل کے لیے تعاون جاری رہے گا، ایم کیو ایم سمیت کسی اتحادی کو جانے نہیں دیں گے، کراچی کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پہلے بھی کراچی کے لیے کام کررہی ہے، اب مزید تیزی سے کے ساتھ کام کرے گی، وقت آگیا ایم کیو ایم، پی ٹی آئی کراچی منصوبوں پر عملدرآمد کریں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی کراچی کو اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے احتجاجاً وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میرا کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے تاہم حکومت سے تعاون مسلسل جاری رہے گا۔

  • ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت گرانے کی بلاول کی پیشکش مسترد کردی

    ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت گرانے کی بلاول کی پیشکش مسترد کردی

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی حکومت گرانے کی پیشکش مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی حکومت گرانے کی پیشکش پرجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے اتحاد کراچی کے مفاد کی خاطر کیا، وفاقی حکومت سے اتحاد وزارتوں کے لیے نہیں ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کسی کی خواہش پر نہیں کریں گے۔

    ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق ایم کیو ایم وزارتوں کے بجائے عوامی حقوق کی سیاست کررہی ہے، بلاول 12 سالہ دور میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ ایجنڈے میں شامل کریں گے۔

    مزید پڑھیں: بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش کر دی

    ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو وزارتوں کی پیشکش کے بجائے مقامی حکومتوں کا نظام بااختیار بنانے پر توجہ دیں، مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کابل لائیں متحدہ بھرپور ساتھ دے گی۔

    ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی زیادتیوں کا ازالہ چاہتی ہے تو مقامی حکومتوں کو اختیار دے، واٹر بورڈ، کے ڈی اے، بلڈنگ کنٹرول، دیگر ادارے مقامی حکومت کو دئیے جائیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق سالانہ 350 ارب روپے صوبائی حکومت کو دینے کے باوجود شہر کی تقدیر نہیں بدلی، جتنے بھی ترقیاتی منصوبے وفاق یا سندھ حکومت نے شروع کیے وہ ناکافی ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی سیاست وزارتوں کے لیے نہیں، صوبے کے عوام کی فلاح کے لیے ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم پاکستان کو پیشکش کی تھی کہ وہ تحریک انصاف سے اتحاد ختم کریں اور حکومت گرانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

  • بے نامی جائیداد کا انوکھا کیس، بیوہ خاتون کے نام 80 کروڑ کا پلاٹ، اہل خانہ پریشان

    بے نامی جائیداد کا انوکھا کیس، بیوہ خاتون کے نام 80 کروڑ کا پلاٹ، اہل خانہ پریشان

    کراچی:بے نامی اکاؤنٹس کے بعد کراچی میں بے نامی جائیداد کا کیس سامنے آگیا.

    نیب جے آئی ٹی نے شاہ فیصل کالونی کی رہاشی بیوہ خاتون کو نوٹس بھیج دیا، نیب کا نوٹس دیکھ کر خاتون اوراس کے اہل خانہ پریشان ہوگئے.

    نیب کے مطابق خاتون کےنام پرکراچی کےمہنگےعلاقےمیں 320 گزکا پلاٹ ہے، پلاٹ کڈنی ہل پارک کی زمین پرچائنہ کٹنگ کرکے نکالا گیا.

    سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے دور میں یہ پلاٹ الاٹ کیا گیا، اس کی موجودہ مالیت 80 کروڑ روپے سے زائد ہے.

    مزید پڑھیں: بے نامی جائیدادوں کی چھان بین، ایف بی آر نے اینٹی بےنامی زونز تشکیل دے دیئے

    بیوہ خاتون نے اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے بلایا ہے، لیٹر بھیجا ہے، مگر یہ پلاٹ ہمارا نہیں.

    انھوں نے کہا کہ میرے پاس اسلام آباد جانے کا کرایہ نہیں، نہ ہی اتنی مالی حیثیت ہے، نیب نے اگر کچھ پوچھنا ہے، تو کرایہ کا انتظام کرے.

    خاتون نے کہا کہ میں اپنے بھائی کے ساتھ رہتی ہوں، اگر اتنا بڑا پلاٹ ہوتا، تو شاہ فیصل کالونی میں رہتی؟

  • کراچی: ایم کیو ایم کا پانی کے بحران کے خلاف احتجاج کا اعلان

    کراچی: ایم کیو ایم کا پانی کے بحران کے خلاف احتجاج کا اعلان

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے شہر قائد میں پانی کے بحران کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قلت آب کا مسئلہ گمبھیر شکل اختیار کر گیا، عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے.

    ایم کیو ایم پاکستان سندھ حکومت اور واٹربورڈ کے خلاف میدان میں آ گئی ہے، پارٹی کی جانب سے پانی کی چوری اور غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے.

    پانی کے بحران کے خلاف  ایم کیو ایم یکم جولائی کو پریس کلب کے سامنے احتجاج کرے گی، پارٹی کی جانب سے عوام کو مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے.

    ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام احتجاج کا حصہ بن کر سندھ حکومت اورواٹربورڈ پراپنےعدم اعتماد کا اظہار کریں.

    مزید پڑھیں: شہر قائد میں ایک بار پھر بجلی اور پانی کا بحران : بیشتر علاقوں میں اندھیرے کا راج

    پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث عوام پانی سے محروم ہیں، پانی بحران کے خلاف ایم کیو ایم احتجاجی تحریک پھیلانے پر بھی غور کر رہی ہے.

    پارٹی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان ایم ڈی واٹربورڈ کے دفتر اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر بھی احتجاج کی حکمت عملی پرغور کر رہی ہے.

  • وفاق کراچی کوبراہ راست فنڈز دے: ایم کیو ایم کا وزیر اعظم سے مطالبہ

    وفاق کراچی کوبراہ راست فنڈز دے: ایم کیو ایم کا وزیر اعظم سے مطالبہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بجٹ کے بعد خود کراچی آ کر بیٹھوں گا اور منصوبوں کا جائزہ لوں گا.

    تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا پارلیمانی اجلاس ہوا. پارلیمانی اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا.

    پارٹی ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی اسامہ قادری نے اجلاس میں پھر مطالبات سامنے رکھ دیے، ایم کیوایم نے کراچی کو ترقیاتی پیکج نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا.

    ایم کیو ایم کی جانب سے اسیر اورلا پتا کارکنان کی بازیابی اورپارٹی دفترکھولنے کا مطالبہ بھی دہرایا گیا.

    رکن اسمبلی اسامہ قادری نے وزیراعظم کے اردگرد موجود افراد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی خوشامدیوں کی وجہ سےحکمران تباہ ہوئے.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ وفاق حکومت کراچی کوبراہ راست فنڈز دے، سندھ حکومت نے صوبے کو تباہ کر دیا ہے.

    وفاقی نمائندہ کی جانب سے کہا گیا کہ اتحادی پیسے مانگتے ہیں، وفاق پیسے دیتا ہے، وہ لگائے نہیں جاتے. اس کے جواب میں اسامہ قادری نے کہا کہ ہم نے کبھی پیسےنہیں مانگے، ہم پرکوئی کرپشن کا الزام نہیں.

    بعد ازاں وزیر اعظم نے کہا کہ میں‌ خود کراچی آؤں گا اور منصوبوں کا جائزہ لوں گا.

  • نیب کا آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپہ، اہم فائلیں‌ قبضے میں‌ لے لیں

    نیب کا آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپہ، اہم فائلیں‌ قبضے میں‌ لے لیں

    کراچی: نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے، دوران تلاشی نیب افسران نے اہم فائلیں قبضے میں‌ لے لیں، رینجرز کی نفری بھی موجود تھی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے آج صبح آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار ہونے والے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے، دوران تلاشی نیب افسران نے ان کے گھر سے اہم فائلیں‌ قبضے میں‌ لے لیں، ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب حکام سے بدتمیزی کی جس کے بعد نیب کی ٹیم دستاویزات دکھا کر ان کے گھر کے اندر داخل ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق چھاپے کے وقت آغا سراج درانی کے اہل خانہ کے گھر کے اندر موجود تھے جبکہ چار گھنٹے سے زائد کارروائی کے بعد نیب کی ٹیم اہم دستاویزات قبضے میں لے کر آغا سراج کے گھر سے روانہ ہوگئی۔

    دوسری جانب اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا ہے، ان کا طبی معائنہ نیب راولپنڈی کے دفتر میں کیا گیا، پولی کلینک کے میڈیکل آفیسر نے اسپیکر سندھ اسمبلی کا طبی معائنہ کیا۔

    مزید پڑھیں: غیرقانونی اثاثہ جات کیس : اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی 3 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کےحوالے

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نے آغا سراج درانی کو صحت مند قرار دے دیا ہے، ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی نیب کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار ملزم آغا سراج درانی کو نیب کی ٹیم آج رات کو اسلام آباد سے کراچی منتقل کردیا گیا جبکہ احتساب عدالت نے انہیں تین روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔

    نیب اعلامیہ میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ نیب راولپنڈی اورنیب ہیڈکوارٹرز انٹیلی جنس ونگ کی معاونت سے گرفتارکیا گیا، ملزم پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

    ذرائع کے مطابق قائم علی شاہ کی سربراہی میں صوبائی وزرا آغا سراج درانی کی رہائش گاہ پہنچ گئے، پی پی رہنماؤں میں مرتضیٰ وہاب، سعید غنی، نثار کھوڑو اور شہلا رضا شامل ہیں۔

    سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے نیب تلاشی کے دوران آغا سراج درانی کے گھر کے اندر نہ دئیے جانے پر باہر ہی دھرنا دے دیا ہے۔

    نیب ہیڈ کوارٹر میں طبی معائنہ، تفتیش کل کی جائے گی

    ذرائع کے مطابق رات اور سفر کی وجہ سے آج آغا سراج سے پوچھ گچھ نہیں کی جارہی۔ صبح ان کو نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا، ان پر سندھ اسمبلی کی نئی بلڈنگ تعمیر فنڈز میں بھی خردبرد کے الزامات شامل ہیں۔

  • پارٹی کا نام استعمال کیوں‌ کیا؟ ایم کیو ایم کا فاروق ستار کو نوٹس

    پارٹی کا نام استعمال کیوں‌ کیا؟ ایم کیو ایم کا فاروق ستار کو نوٹس

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے اندرونی مسائل ختم نہیں ہوئے، فاروق ستار پارٹی قیادت کے لیے تاحال پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے سابق کنوینر اور سینئر رہنما فاروق ستارکوایک اورنوٹس ارسال کر دیا ہے.

    نوٹس میں فاروق ستار کی جانب سے ایم کیوایم پاکستان کا نام، پرچم ، انتخابی نشان استعمال کرنے بازپرس کرتے ہوئ ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارٹی نام، پرچم، انتخابی نشان کا استعمال بند کر دیں.

    یاد رہے کہ گذشتہ برس کے وسط میں ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان شدید اختلافات منطر عام پر آئے تھے، پارٹی پی آئی بی اور بہادر آباد میں تقسیم ہوگئی.

    قیادت اور اختیارات کے لیے شروع ہونے والی اس جنگ کے اختتام میں بہادر آباد میں موجود قیادت نے خالد مقبول صدیقی کو کنوینر منتخب کر لیا.

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے دفتر پر فائرنگ، کارکن جاں بحق، پارٹی کا حکومت کو48گھنٹے کا الٹی میٹم

    الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد فاروق ستار پارٹی میں غیرمتعلقہ ہوگئے، البتہ انھوں نے اپنی سرگرمیوں کے لیے پارٹی کا نام استعمال کرنا جاری رکھا، جس کی وجہ سے اختلافات سامنے آتے رہے، اب ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے فاروق ستار کو ایک اور نوٹس جاری کیا گیا ہے.

    خیال رہے کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم کے دفتر پر حملہ ہوا تھا، جس میں ایک کارکن جاں بحق جب کہ ایک شدید زخمی ہوا.