Author: راجہ محسن اعجاز

  • سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کالعدم قرار دینےکی درخواست دائر کردی گئی، جس میں استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کو ترامیم سے روکا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق مجوزہ آئینی ترامیم کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی ، سپریم کورٹ میں درخواست عابد زبیری،شفقت محمود،شہاب سرکی اوردیگرکی جانب سےدائرکی گئی۔

    درخواست میں وفاق،چاروں صوبوں،قومی اسمبلی، سینیٹ و دیگر کو فریق بنایا گیاہے اور استدعا کی گئی کہ ترامیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے اور وفاقی حکومت کو ترامیم سے روکا جائے۔

    درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ آئینی ترمیم کے بل کو پیش کرنے کے عمل کو بھی روکا جائے اور ترامیم کواختیارات کی تقسیم،عدلیہ کی آزادی کیخلاف قراردیاجائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ عدلیہ کی آزادی،اختیارات اور عدالتی امور کو مقدس قرار دیا جائے، پارلیمنٹ عدلیہ کے اختیارکو واپس یا عدالتی اختیارات میں ٹمپرنگ نہیں کر سکتی۔

    درخواست میں استدعا  کی کہ پارلیمنٹ اگر آئینی ترامیم کرلے تو صدر کو دستخط کرنے سےروکا جائے۔

  • پاکستان بار کونسل کا خفیہ انداز میں مجوزہ آئینی ترمیم پیش کرنے پر اظہار تشویش

    پاکستان بار کونسل کا خفیہ انداز میں مجوزہ آئینی ترمیم پیش کرنے پر اظہار تشویش

    اسلام آباد : پاکستان بار کونسل نے حکومت کی جانب سے خفیہ انداز میں مجوزہ آئینی ترمیم متعارف کرانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، بیان میں اراکین نے شدید نکتہ چینی کی۔

    پاکستان بار کونسل کے 6 ارکان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجوزہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کی خلاف ورزی ہے، ان کامقصد عدلیہ کی آزادی کو سلب کرنا ہے۔

    پاکستان بارکونسل ارکان نے کہا کہ مذکورہ ترامیم قانون کی حکمرانی کے خلاف ہیں، ترامیم بغیر کسی بحث کے آئین کو ختم کرنے کی بنیاد پر کی جارہی ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ پوری مشق ربڑ اسٹیمپنگ کی مشق معلوم ہوتی ہے، غلط مقاصد کے لیے ایک متبادل عدالتی نظام بنانے کے لیےمشق کی جارہی ہے۔

    پی بی سے کے چھ اراکین نے اپنے جاری بیان میں مزید کہا ہے کہ اعلیٰ عدالتوں کے ججوں، اور وکلاء سمیت قانونی برادری کو اس موقع پر متحد ہونا چاہیے۔

    مذکورہ چھ ارکان میں محمود چوہان، عابد شاہد زبیری، اشتیاق اے خان، شہاب سرکی، طاہرفراز اور منیر کاکڑ شامل ہیں۔

  • مخصوص نشستوں کے کیس سے متعلق سپریم کورٹ کا وضاحتی فیصلہ

    مخصوص نشستوں کے کیس سے متعلق سپریم کورٹ کا وضاحتی فیصلہ

    اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے وضاحتی فیصلہ سنادیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ دینے والے 8 ججز کی وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی درخواست عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کےراستے میں رکاوٹ ہے۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست درست نہیں، الیکشن کمیشن نے خود بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین تسلیم کیا تھا۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن وضاحت کے نام پر اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کرسکتا۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تسلیم شدہ پوزیشن ہے، پی ٹی آئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، اقلیتی ججز نے بھی تحریک انصاف کی قانونی پوزیشن کو تسلییم کیا۔

    وضاحتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے ارکان ہیں، عدالتی فیصلے پر عمل کے تاخیر کے نتائج ہوسکتے ہیں۔

    سپریم کورٹ نے کہا کہ سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے ارکان ہیں، الیکشن کمیشن نے 41 ارکان سے متعلق وضاحت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی درخواست کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

    آٹھ ججز کے وضاحتی فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کا کام منسٹریل سے زیادہ نہیں تھا، ای سی پی نے درخواست کے ساتھ کوئی دستاویز نہیں لگائی، واضح کیا جاچکا ہے کہ فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کی بھی ہدایت کردی ہے۔

  • آمنہ بلوچ نے بطور سیکرٹری خارجہ ذمہ داریاں سنبھال لیں

    آمنہ بلوچ نے بطور سیکرٹری خارجہ ذمہ داریاں سنبھال لیں

    اسلام آباد : آمنہ بلوچ نے بطور سیکرٹری خارجہ ذمہ داریاں سنبھال لیں، وہ اسلام آباد اور بیرون ملک اہم سفارتی عہدوں پر تعینات رہ چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آمنہ بلوچ نے سیکرٹری خارجہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، وہ پاکستان کی 33ویں سیکرٹری خارجہ ہیں۔

    وہ اسلام آباد اور بیرون ملک اہم سفارتی عہدوں پر تعینات رہ چکی ہیں، انھوں نے 2014 سے 2017 تک چینگڈو،چین میں پاکستان کی قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق وہ 2019 سے 2023 تک ملائشیا میں ہائی کمشنر رہیں جبکہ یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں 2023 سے 2024 تک سفیر رہیں ہیں۔

  • چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مدت ملازمت میں توسیع لینے سے صاف انکار

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مدت ملازمت میں توسیع لینے سے صاف انکار

    اسلام آباد : چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار کردیا اور کہا باقی تمام ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع کر بھی دیں تب بھی میں قبول نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے نئے عدالتی سال کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کی ، صحافی نے سوال کیا راناثنانےکہاتمام ججزکی عمربڑھا دی جائےتوآپ بھی توسیع لینےپرمتفق ہیں تو چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ صاحب کومیرےسامنےلےآئیں۔

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے بتایا کہ ایک میٹنگ میں اعظم نذیرتارڑسےبات ہوئی تھی، میٹنگ میں جسٹس منصور علی شاہ اور اٹارنی جنرل بھی موجودتھے، اس میٹنگ میں راناثنااللہ نہیں تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں وزیرقانون نےکہا تمام چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کررہےہیں تو میں نے کہا باقی تمام ججزکی مدت ملازمت بڑھا دیں میں قبول نہیں کروں گا، مجھے تو یہ نہیں پتہ کہ کل میں زندہ رہوں گابھی یانہیں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ 6ججزکےخط کامعاملہ سماعت کےلئےمقررکیوں نہیں ہورہا؟ تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بتایا کہ  6ججزکاخط سماعت کےلئےکمیٹی نےمقررکرناہے، جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت خراب تھی اس وجہ سےبینچ نہیں بن پارہاتھا۔

  • چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان آئیں گے

    چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان آئیں گے

    چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔ دورے کے پہلے حصے کے تحت چینی وزیراعظم دوطرفہ دورے پر 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے جس میں دو طرفہ دورے میں پاک چین تعلقات اور دیگر امور زیرغور آئیں گے۔

    دورے کا دوسرا حصہ 15 اکتوبر سے ملٹیلیٹرل وزٹ ہوگا۔ دورے کے دوسرے حصے میں چینی وزیراعظم 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    یہ11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔ چینی وزیراعظم ایس سی او کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے۔

    چینی وزیراعظم کے اس دورے پر دونوں ممالک کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، پاکستان کی بھارتی وزیراعظم مودی کو شرکت کی دعوت

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، پاکستان کی بھارتی وزیراعظم مودی کو شرکت کی دعوت

    شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس پاکستان میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہوگا پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اس میں دعوت دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے حکومت پاکستان نے پڑوسی ملک بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو اس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے بھارتی وزیراعظم سمیت تمام رکن ممالک کو شرکت کی دعوت دی ہے اور وزارت خارجہ مودی سمیت تمام ممالک کے سربراہوں کی اجلاس میں شرکت کی منتظر ہے۔

    دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے کا پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    پولینڈ سے واپسی پر بھارتی وزیر اعظم کے طیارے نے کل (ہفتہ) پاکستانی فضائی حدود استعمال کی۔

    سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کا طیارہ صبح سوا دس بجے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا، اور11 بج کر ایک منٹ پر بھارت میں داخل ہوا، بھارتی وزیر اعظم کا طیارہ 46 منٹ تک پاکستان کی حدود میں رہا۔

    ذرائع نے کہا کہ نریندر مودی کا طیارہ چترال کے اوپر سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تھا، طیارہ اسلام آباد اور لاہور کے ایئر کنٹرول ایریا سے گزرا، طیارہ لاہور سے ہوتا ہوا امرتسر میں داخل ہوا۔

    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین کے مطابق وی آئی پی مومنٹ کے طیاروں کو اجازت دی جاتی ہے، اس طرح کی موومنٹ سے متعلق پاکستان کی ایئرپورٹ اتھارٹی کو پہلے سے روٹ سے متعلق آگاہ کر دیا جاتا ہے۔

  • 2022 کا سیلاب: آج بھی لاکھوں پاکستانی بچے غذا کی کمی سے موت کے رسک پر ہیں

    2022 کا سیلاب: آج بھی لاکھوں پاکستانی بچے غذا کی کمی سے موت کے رسک پر ہیں

    اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ 2022 کے سیلاب کے باعث آج بھی لاکھوں پاکستانی بچے غذا کی کمی سے موت کے رسک پر ہیں۔

    ترجمان امریکی سفارت خانہ جوناتھن لالی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2022 کے سیلاب نے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگی کو متاثر کیا، خواتین اور بچے سیلاب سے زیادہ متاثر ہوئے، اور آج بھی لاکھوں پاکستانی بچوں کو غذا کی کمی کی وجہ سے موت کا خطرہ لا حق ہے۔

    ترجمان نے کہا امریکا نے پاکستان کو سیلاب اور سیلاب سے بحالی کے لیے 215 ملین ڈالرز فراہم کیے، ان میں سے 100 ملین ڈالر خوراک کے لیے مختص کیے گئے، اور ریلیف پروگرام کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام سے مل کر کام کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق 1 لاکھ 35 ہزار بچوں کو ایمرجنسی غذائی ریلیف فراہم کیا گیا، 74 ہزار سے زائد حاملہ خواتین کی امداد کی گئی، صحت سہولیات کے لیے بلوچستان اور سندھ میں 12 نیوٹرائزیشن سینٹرز قائم کیے گئے۔

    جوناتھن لالی نے مزید بتایا کہ رواں سال امریکی سفیر نے 39 ہزار بچوں کے لیے مزید 486 ٹن خوراک فراہم کی، کُل 3 لاکھ 17 ہزار خواتین اور بچوں کو امداد فراہم کی گئی، انھوں نے کہا کہ امریکا اس اہم معاملے پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔

  • تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی

    تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این اے 97 پر لیگی امیدوار علی گوہربلوچ کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کےسعداللہ بلوچ کی قومی اسمبلی کی رکنیت برقرار رکھی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما علی گوہر بلوچ کی فیصل آباد کے حلقے این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس سماعت کی۔

    جسٹس نعیم اخترافغان نے کہا ریکارڈ سے کہیں بھی ثابت نہیں ہورہا کہ دوبارہ گنتی کی درخواست نوفروری کو آئی تھی، آپ سپریم کورٹ کےحالیہ فیصلے پر انحصارکر رہےہیں اس فیصلےمیں دواصول طےکیے۔

    عدالت نے کہا جب دوبارہ گنتی کی درخواست بروقت آئےتوآراوانکارنہیں کرسکتا۔۔سپریم کورٹ نےدوبارہ گنتی کیلئے امیدواروں میں ووٹوں کےفرق کوبھی بیان کیا، آپ جس کاغذپرانحصارکررہےہیں اس پرتاریخ بھی درج نہیں ہے۔

    جسٹس نعیم اخترافغان نے استفسار کیا کیاآراونےکسی بھی فورم پرتسلیم کیاکہ دوبارہ گنتی کی درخواست آئی تھی؟ وکیل ن لیگی امیدوار حسن رضا پاشا نے بتایا کہ ریٹرننگ افسرجھوٹ بھی توبول سکتاہے، جس پر جسٹس نعیم اخترافغان کا کہنا تھا کہ آر او نے کہا دوبارہ گنتی کی درخواست بعد میں ذہن میں آنے والی سوچ ہے۔

    دوران سماعت ڈی جی لامحمدارشدعدالت میں پیش ہوئے، جسٹس امین الدین خان نے ڈی جی لا سے مکالمے میں کہا کہ آپ کا ریکارڈ کیا کہتا ہے تو ڈی جی لا نے بتایا کہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق 9 فروری کو دوبارہ گنتی کی درخواست دائر نہیں کی گئی۔

    جسٹس امین الدین خان سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے این اے ستانوے سےتحریک انصاف کے سعد اللہ بلوچ کی قومی اسمبلی رکنیت برقراررکھی ہے جبکہ سپریم کورٹ نے ن لیگی امیدوار علی گوہر بلوچ کی اپیل مسترد کردی۔

  • سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آڈیو لیکس کیس میں کارروائی سے روک دیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آڈیو لیکس کیس میں کارروائی سےروک دیا اور بشریٰ بی بی اورنجم الثاقب کونوٹس جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے آڈیولیکس کیس کی سماعت کی۔

    جسٹس امین الدین خان نے استفسارکیا کیا ہائیکورٹ نے یہ تعین کیا ہے کہ آڈیو کون ریکارڈ کر رہا ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا ابھی تک یہ تعین نہیں ہوسکا، تفتیش جاری ہے۔

    جس پر جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا بدقسمتی سے اس ملک میں سچ تک کوئی نہیں پہنچنانا چاہتا، سچ جاننے کیلئے انکوائری کمیشن بنا اسے سپریم کورٹ سے سٹے دے دیا اور سپریم کورٹ میں آج تک دوبارہ آڈیو لیکس کیس مقرر ہی نہیں ہوا۔

    جسٹس نعیم اخترافغان کا کہنا تھا کہ پارلیمان نے سچ جاننے کی کوشش کی تو اسے بھی روک دیا گیا، نہ پارلیمان کو کام کرنے دیا جائے گا نہ عدالت کو تو سچ کیسے سامنے آئے گا؟

    جسٹس امین الدین خان نے کہا یہ بھی تو ہو سکتا ہے جن سے بات کی جا رہی ہو آڈیو انہوں نے لیک کی ہو، کیا اس پہلو کو دیکھا گیا یے؟ آج کل تو ہر موبائل میں ریکارڈنگ سسٹم موجود ہے۔

    جاری حکمنامے کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا اسلام آباد ہائی کورٹ کی عدالتی کارروائی حتمی نہیں ہوئی، ہائی کورٹ نے آرٹیکل 199 کے اختیار سماعت سے تجاوز کیا، سپریم کورٹ کے دو عدالتی فیصلوں میں اصول طے شدہ ہے ہائیکورٹ ازخود نوٹس نہیں لی سکتی۔

    عدالت کو بتایا گیا 31 مئی کی ہائیکورٹ کی سماعت میں جو پانچ سوالات طے کیے گئے وہ درخواست گزاروں کا کیس ہی نہیں تھا،عدالت کو بتایا گیا ہائی کورٹ تفتیش نہیں کر سکتا۔

    سپریم کورٹ نےاسلام آبادہائیکورٹ کوآڈیولیکس کیس میں کارروائی سےروک دیا اور وفاقی حکومت کی اپیلیں سماعت کیلئےمنظور کرلیں۔

    عدالت نےاسلام آبادہائیکورٹ کے29مئی اور25جون کےاحکامات معطل کردیئے اور بشریٰ بی بی اور نجم الثاقب کو نوٹس جاری کردیئے۔