Author: راجہ محسن اعجاز

  • نیب ترامیم کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد

    نیب ترامیم کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد کردی، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق  نیب ترامیم کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی ، سپریم کورٹ نے درخواست 1-4 کے تناسب سے مسترد کی۔

    چیف جسٹس فائزعیسیٰ، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس امین الدین اورجسٹس نعیم اخترافغان نے درخوست مسترد کی جبکہ جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے سےاختلاف کیا۔

    سماعت کے آغاز میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یہ عوامی مفاد کا معاملہ نہیں ہے، آخری سماعت پرتو آپ نے ایسی درخواست نہیں دی۔

    مزید پڑھیں : نیب ترامیم کیس: بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش

    چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا اسے ختم کریں اوربیٹھ جائیں، جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے یہ کیس براہ راست دکھانا چاہیے کہ منفی تاثر نہ جائے۔

    بعد ازاں سماعت براہ راست دکھانے سے متعلق بینچ مشاورت کیلئے اٹھ کر چلا گیا تھا۔

  • نیب ترامیم کیس کی سماعت :  بانی پی ٹی آئی  آج پھر  ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے

    نیب ترامیم کیس کی سماعت : بانی پی ٹی آئی آج پھر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے

    اسلام آباد : نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت میں آج بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قراردینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پرسماعت آج ہو گی۔

    چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربینچ سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

    بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کےذریعےعدالت میں پیش ہوں گے، کے پی حکومت نے مقدمہ براہ راست نشرکرنے کی درخواست کی ہے۔

    مزید پڑھیں : نیب ترامیم کیس : بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا

    گزشتہ سماعت پربانی پی ٹی آئی ویڈیولنک کے ذریعے پیش ہوئے تھے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ قوانین کو اس طرح سے معطل کیا جاتا رہا تو ملک کیسے ترقی کرے گا، ہم کب تک اس بے وقوفانہ دور میں رہتے رہیں گے، مجھے کوئی قانون پسندنہیں تو اسے معطل کردوں کیا یہ دیانتداری ہے، کیا ہم کبھی بطور ملک آگے بڑھ سکیں گے ؟ ایک قانون معطل کر کے پھر روزانہ کیس کو سن کرفیصلہ تو کرتے، کیا قانون معطل کرکےبینچ اسکے خلاف بناکردیگر مقدمات سنتے رہنا کیا یہ استحصال نہیں، ہم قانون توڑیں یا ملٹری توڑے ایک ہی بات ہے۔

    واضح رہے بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کوچیلنج کیا تھا، جس پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر کالعدم قرار دیا، بعد ازاں تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت نےانٹراکورٹ اپیلیں دائر کی تھیں۔

    سپریم کورٹ نے عوامی عہدہ رکھنے والے سیاستدانوں کے کرپشن کیسز سات روز کے اندر دوبارہ وہیں سے شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا جہاں سے یہ روکے گئے تھے۔

  • پاکستان کا غزہ کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم

    پاکستان کا غزہ کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم

    اسلام آباد : پاکستان نے غزہ کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قابض حکام کو چاہیے وہ رفح کراسنگ کوانسانی امدادکی فراہمی کیلئے کھلا رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے اضافی عارضی اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے، جس میں اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائیوں کو روکنےکاحکم دیاگیا ہے.

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کیخلاف درخواست کی حمایت کرتا ہے، اسرائیلی قابض حکام کو چاہیے وہ رفح کراسنگ کوانسانی امدادکی فراہمی کیلئےکھلا رکھیں اور تحقیقاتی کمیشن، فیکٹ فائنڈنگ مشن کی غزہ پٹی تک بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنائیں..

    دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا اقوام متحدہ نسل کشی کے الزامات کی تحقیقات کرے، پاکستان عالمی عدالت انصاف کے تازہ احکامات پر عمل درآمد کا بھی مطالبہ کرتاہے

    ترجمان نے زور دیا کہ اقوام متحدہ غزہ میں اسرائیل کی جاری وحشیانہ فوجی مہم کوختم کرنےمیں کردار ادا کرے۔

    واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف کے صدر نواف سلام نے رفح میں انسانی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو رفح پر حملہ نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

    عالمی عدالت نے جنوبی افریقا کی جانب سے اسرائیل کو رفح پر حملہ سے روکنے کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔

    29 دسمبر 2023 کو جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دی تھی جس میں غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام لگایا گیا تھا پھر جنوبی افریقا کی جانب سے نئی درخواست بھی دائرکی گئی تھی جس میں اسرائیل کے رفح آپریشن کو رکوانے کا مطالبہ کیا گیا۔

    درخواست میں ترکیہ، مصر اور کولمبیا بھی اسرائیل کے خلاف فریق بن چکے ہیں۔

    عالمی عدالت نے حملے روکنے اور تحقیقات کا فیصلہ 13-2 کی اکثریت سے سناتے ہوئے حکم دیا کہ غزہ میں نسل کشی کی تحقیقات کرائی جائیں اور یہ تحقیقات اقوام متحدہ کرے۔

  • ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے وزیر اعظم آج ایران جائیں گے

    ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے وزیر اعظم آج ایران جائیں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف آج ایران کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں افسوس ناک انتقال پر تعزیت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف آج ایران جائیں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اور کابینہ کے دیگر سینئر وزرا بھی ایران جائیں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔

    وزیر اعظم ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے بھی ملاقات کریں گے، اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ایران سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔

  • پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کا اعلان

    پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کا اعلان کردیا اور کہا ایرانی صدر وفد کے ہمراہ پڑوسی ملک کیساتھ ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کرنے کے مشن پر تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی سفارتخانہ اسلام آباد کی جانب سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کا اعلان کردیا گیا، ایرانی سفیر نے کہا کہ انتہائی مایوسی کیساتھ یہ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ صدر سید ابراہیم رئیسی شہید ہو گئے۔

    ایرانی سفی کا کہنا تھا کہ ر وزیر خارخہ حسین امیرعبداللہیان بھی شہید ہوگئے ہیں، ایرانی صدر وفد کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کے نتیجے میں شہید ہوئے، وہ وفد کے ہمراہ پڑوسی ملک کیساتھ ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کرنے کے مشن پر تھے۔

    ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر کیساتھ وزیرخارجہ امیر عبداللہیان ، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی،تبریز کے امام سید محمد الہاشم ، ایرانی صدر کے سیکیورٹی کمانڈر سید مہدی موسوی،سیکیورٹی گارڈ اورعملہ بھی ہیلی کاپٹر میں سوارتھے۔.

    خیال رہے ایرانی صدرڈاکٹر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہوگئے، وہ مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرکےواپس جارہے تھےکہ تبریزکے مقام پران کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا

    حادثے میں ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں سوار وزیرخارجہ امیرعبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنرملک رحمتی اور خامنہ ای کے ترجمان نمائندہ ولی فقیہ اور مشرقی آذربائیجان میں امام جمعہ آیت اللہ محمد علی آل ہاشم بھی جاں بحق ہوگئے۔.

    غیرملکی میڈیا کا کہنا تھا ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔۔ وہ ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد تین ہیلی کاپٹروں کے قافلے کی شکل میں تبریز جارہے تھے جبکہ صدر رئیسی کے قافلے میں شامل دیگر دو ہیلی کاپٹرتو منزل پرپہنچ گئے لیکن ان کا ہیلی کاپٹرمنزل پر نہ پہنچ سکا۔

    صدرکا ہیلی کاپٹرلاپتا ہوتے ہی ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل باقری نے پاسدران انقلاب، پولیس کمانڈکی تمام سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پندرہ ڈرون نے ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹرکی تلاش شروع کی، ترکیے نے بھی ریسکیومیں حصہ لیا اور چودہ گھنٹے بعد ترک ڈرون نے ایک پہاڑ پرایرانی صدرکے ہیلی کاپٹرکا ملبہ ملنے کی اطلاع دی۔

  • سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    پشاور: جسٹس مسرت ہلالی کو طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز ہوگئی ، وہ پشاورچھٹی گزارنےآئیں تھیں۔

    سپریم کورٹ کی جج کو طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔

    سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس منیب اختر، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور دیگر ساتھی ججز نے ان کی عیادت کی، وہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج ہیں۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جسٹس مسرت کو پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے جولائی 2023 میں سپریم کورٹ کے جسٹس کے طور پر حلف لیا تھا۔

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا؟

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا؟

    اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان منسوخ ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کرغیز حکومت نے موجودہ صورت حال میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کو بشکیک نہ آنے کا مشورہ دیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق کرغیز حکومت نے کہا تھا کہ موجودہ صورت حال میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کے آنے سے دنیا میں کرغزستان سے متعلق منفی تاثر جائے گا، کرغیز حکومت نے تجویز دی کہ نچلے سطح کے کسی آفیشل کو بھجوا دیا جائے۔

    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان منسوخ

    کرغیز حکومت نے کہا کہ حالات ان کے کنٹرول میں ہیں، ایک رات کے علاوہ کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ایڈیشنل سیکریٹری لیول کے افسر کو بشکیک بھجوایا جا سکتا ہے۔

  • سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلز کو  متنبہ کردیا

    سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلز کو متنبہ کردیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلزکو بھی متنبہ کرتے ہوئے کہا توہین آمیز مواد چلانا یا دوبارہ نشر کرنے والے چینلز توہین عدالت ہی کررہے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کیخلاف توہین عدالت کیس کا حکم نامہ جاری کردیا۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، دونوں کواپنے کئےکی وضاحت کا موقع دیتے ہوئے شوکاز جاری کیا جاتا ہے۔

    سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلزکو بھی متنبہ کرتے ہوئے کہا توہین آمیز مواد چلانا یا دوبارہ نشر کرنے والے چینلز توہین عدالت ہی کر رہے ہوں گے، ٹی وی چینلزکو ایسا مواد نشر کرنے سے بازرہنا چاہیے۔

    فیصل واوڈااورمصطفیٰ کمال نے عدلیہ پر الزامات لگائے، فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال نے زیر سماعت مقدمات پر گفتگو کی۔

    پیمرافیصل واوڈااورمصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ اور ٹرانسکرپٹ جمع کرائے۔

    فیصل واوڈااورمصطفیٰ کمال آئندہ سماعت پرپیش ہوں، توہین عدالت کےنوٹسز کا جواب 2ہفتےمیں دیاجائے، کیس کی آئندہ سماعت 5 جون کوہوگی۔

  • فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری، ذاتی حیثیت میں طلبی

    فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری، ذاتی حیثیت میں طلبی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فیصل واوڈاکی پریس کانفرنس پرازخودنوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس عرفان سعادت خان اورجسٹس نعیم اخترافغان بینچ میں شامل ہیں۔

    چیف جسٹس نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کی کارروائی چلائی توکیس میں استغاثہ کون ہوگا، استغاثہ اٹارنی جنرل ہوں گے۔

    چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمے میں کہا کہ اب وزن آپ کے کندھوں پر ہے ، کیا شوز کاز نوٹس ہونا چاہیے یا صرف نوٹس ہونا چاہیے، ملک کا ہر شہری عدلیہ کا حصہ ہے۔

    جرمنی میں ہٹلر گزرا ہے وہاں آج تک کوئی رو نہیں رہا، غلطیاں ہوئیں انہیں تسلیم کر کے آگے بڑھیں، اسکول میں بچے غطی تسلیم کرے تو استاد کارویہ بدل جاتا ہے۔

    فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو نوٹس جاری کرتے ہیں، دونوں کو بلا لیتے ہیں ہمارے منہ پر آکر تنقید کر لیں۔

    سپریم کورٹ نے آج کی کارروائی کا حکمنامہ لکھوانا شروع کیا اور فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو طلب کر لیا۔

    سپریم کورٹ نے کہا کہ آرٹیکل 19آزادی اظہار رائے دیتاہےلیکن توہین عدالت نہ کرنے کی قدغن موجودہے، بادی النظر میں فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس توہین عدالت ہے۔

    سپریم کورٹ نےفیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کےشوکاز نوٹسز جاری کردیئے۔

    سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکا حکم دیا اور فیصل واوڈا سے 2ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

    حکم نامے میں کہا گیا کہ فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال اپنے بیانات کی وضاحت کریں۔

    سپریم کورٹ نے پیمرا سے پریس کانفرنس کی ویڈیوریکارڈنگ ،ٹرانسکرپٹ طلب کر لیا بعد ازاں ازخود نوٹس کیس کی سماعت 5 جون تک ملتوی کردی گئی۔

  • چیف جسٹس نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کر لیں

    چیف جسٹس نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کر لیں

    اسلام آباد : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کر لیں اور کہا نام لے کر مجھے کہیں ادارے کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فیصل واوڈاکی پریس کانفرنس پرازخودنوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس عرفان سعادت خان اورجسٹس نعیم اخترافغان بینچ میں شامل ہیں۔

    چیف جسٹس نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کر لیں اور ریمارکس دیئے شفافیت لانےکی کوشش کی اپنے اختیارات کم کئے ، بندوق اٹھانےوالا اور گالی دینے والا کمزور ترین شخص ہوتے ہیں۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ جس کے پاس دلیل ختم ہو وہ بندوق اٹھاتا ہےیا گالی دیتا ہے، ایک کمشنر صاحب اٹھے اور کہا میں نے انتخابات میں دھاندلی کروائی ، بھئی بتائیں توچیف جسٹس کیسے دھاندلی کرا سکتا ہے۔

    چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے مہذب معاشروں میں ایسےالزامات نہیں لگائے جاتے، میری جانب سےنظراندازکرنےکا فائدہ اٹھاتےہوئےسوچاکہ ہم بھی تقریرکرلیں، برا کیا ہے تو نام لے کر مجھے کہیں ادارے کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ ادارے عوام کے ہوتے ہیں، اداروں کو بدنام کرنا ملک کی خدمت نہیں۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان عدالت میں پیش ہوئے ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا آپ نے فیصل واڈا کی پریس کانفرنس سنی ، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا مجھ تک مکمل ویڈیو ابھی نہیں پہنچی ، کچھ حصہ خبروں میں سنا ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ کیا یہ پریس کانفرنس توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے ، کوئی مقدمہ اگر زیر التوا ہوتو اس پر رائے دی جاسکتی ہے ، اس سے کہیں زیادہ باتیں میرے خلاف کی گئیں ، لیکن کیا آپ اداروں کی توقیر کم کرنا شروع کردیں گے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ اگر میں نے کچھ غلط کیا تو مجھے کہیں عدالت کو نہیں ، وکلا ججز اور صحافیوں سب میں ا چھے برے لوگ ہوتے ہیں ، ہوسکتا ہے میں نے بھی اس ادارے میں 500 نقائص دیکھےہوں، باپ کے گناہ کی ذمہ داری بیٹے کو نہیں دی جاسکتی ، کیا ایسی باتوں سے آپ عدلیہ کا وقار کم کرنا چاہتے ہیں۔

    گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے گزشتہ روز کی گئی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

    فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔